پانچ ہفتوں کیلئے پارلیمنٹ معطل۔ ملکہ برطانیہ نے منظوری دے دی
برطانوی وزیراعظم نے ملکہ برطانیہ سے 11 ستمبر سے شروع ہونے والے برطانوی پارلیمنٹ کے دورانیےکو معطل کرنے کی درخواست کی تھی اور کہا تھا کہ ملکہ الزبتھ دوئم پارلیمنٹ سے اپنا خطاب 14 اکتوبر تک مؤخر کردیں۔
برطانیہ کے سرکردہ سیاسی رہنماؤں کا کہنا ہے کہ بورس جانسن پارلیمانی منظوری کے بغیر یورپی یونین سے بغیر کسی معاہدے کے علیحدہ ہونا چاہتے ہیں لیکن بورس جانسن کا کہنا ہے کہ 14 اکتوبر کے بعد بھی ارکان پارلیمنٹ کے پاس نو ڈیل بریگزٹ پر بحث کیلئے کافی وقت ہے جبکہ ماہرین کا کہنا ہے کہ بورس جانسن نے پارلیمنٹ کو معطل کرنے کی درخواست اس لیے کی تاکہ ارکان پارلیمنٹ نو ڈیل بریگزٹ کو روکنے کےلئے کوئی قانون سازی نہ کرلیں۔
خیال رہے
کہ وزارت عظمیٰ کا منصب سنبھالتے ہی بورس جانسن نے کہا تھا کہ اب چاہے کچھ بھی ہو
برطانیہ 31 اکتوبر کو یورپی یونین سے علیحدہ ہوجائے گا۔
یاد رہے کہ ڈیوڈ کیمرون کے استعفے کے بعد ب...









