عامر خان بکاؤ، غدار وطن اور بے شرم ہیں: آر ایس ایس میگزین کا فلمساز کے خلاف نفرت سے بھرا مضمون
ہندوستان کی دہشت گرد تنظیم، راشٹریہ سویم سیوک سنگھ کے ترجمان میگزن پانچجنیہ نے فلم اداکار عامر خان کی حب الوطنی پر سوال اٹھاتے ہوئے ایک مضمون شائع کیا ہے۔ اس میں عامر خان کی چین سے محبت کو مدعہ بناتے ہوئے نفرت کا خوب پرچار کیا ہے۔
پانچجنیہ نے اپنی سرورق تحریر میں جہاں کچھ بالی وڈ اداکاروں کو وطن پرست قرار دیا ہے وہیں عامر خان جیسے کچھ اداکاروں کی حب الوطنی پر شکوک پیدا کرنے کی بھونڈی کوشش کی ہے، اور اس کے لیے انکی مختلف عالمی رہنماؤں سے ملاقاتوں اور نقطہ نظر کو بطور ثبوت پیش کرنے کی کوشش کی ہے۔
مضمون میں لکھا گیا ہے 'ایک طرف اکشے کمار، اجے دیوگن، جان ابراہم اور کنگنا رناوت سمیت کچھ دیگر فن کار اور فلم ساز ہیں جن کے لیے قوم پرستی اور حب الوطنی سے بھرپور فلمیں بنانا یا ان کا کردار ادا کرنا ملک سے محبت کا اظہار کرنے کے مترادف ہے۔' جبکہ 'دوسری طرف عامر خان جیسے اداکار بھی ہیں جنھیں ہند...