Shadow
سرخیاں
بحرانی صورتحال: مغربی رہنما اپنے عوام سے مزید قربانیاں طلب کر رہے ہیں۔ایران جنگ ‘امریکی سلطنت کا خاتمہ’ ہے – ٹکر کارلسنبرطانوی شاہی بحریہ میں نشے اور جنسی زیادتیوں کے واقعات کا انکشاف، ترجمان کا تبصرے سے انکار، تحقیقات کی یقین دہانیتیونسی شہری رضا بن صالح الیزیدی کسی مقدمے کے بغیر 24 برس بعد گوانتانوموبے جیل سے آزادمغربی طرز کی ترقی اور لبرل نظریے نے دنیا کو افراتفری، جنگوں اور بےامنی کے سوا کچھ نہیں دیا، رواں سال دنیا سے اس نظریے کا خاتمہ ہو جائے گا: ہنگری وزیراعظمامریکی جامعات میں صیہونی مظالم کے خلاف مظاہروں میں تیزی، سینکڑوں طلبہ، طالبات و پروفیسران جیل میں بندپولینڈ: یوکرینی گندم کی درآمد پر کسانوں کا احتجاج، سرحد بند کر دیخود کشی کے لیے آن لائن سہولت، بین الاقوامی نیٹ ورک ملوث، صرف برطانیہ میں 130 افراد کی موت، چشم کشا انکشافاتپوپ فرانسس کی یک صنف سماج کے نظریہ پر سخت تنقید، دور جدید کا بدترین نظریہ قرار دے دیاصدر ایردوعان کا اقوام متحدہ جنرل اسمبلی میں رنگ برنگے بینروں پر اعتراض، ہم جنس پرستی سے مشابہہ قرار دے دیا، معاملہ سیکرٹری جنرل کے سامنے اٹھانے کا عندیا

سیاست

ٹرمپ کہیں نہیں جا رہے: سابق امریکی صدر نے ایوان نمائندگان کے آئندہ ضمنی انتخاب میں ریپبلک جماعت کے لیے مہم شروع کر دی

ٹرمپ کہیں نہیں جا رہے: سابق امریکی صدر نے ایوان نمائندگان کے آئندہ ضمنی انتخاب میں ریپبلک جماعت کے لیے مہم شروع کر دی

سیاست
حال ہی میں صدارت سے ریٹائر ہونے والے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایوان نمائندگان کے آئندہ انتخابات میں ریپبلک جماعت کے لیے مہم چلانا شروع کر دی ہے۔ جس سے وہ تمام افواہیں دم توڑ رہی ہیں کہ سابق صدر سیاسی عتاب سے بچنے کے لیے ملک چھوڑ سکتے ہیں۔ https://twitter.com/mkraju/status/1354885892264112139?s=20 واضح رہے کہ سابق صدر اس وقت سینٹ میں مواخذے کی تحریک کا سامنا کر رہے ہیں اور انہیں اپنی جماعت سے بھی کچھ ناقدین کا سامنا ہے۔ سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے فلوریڈا میں ریپبلک جماعت کے اہم سیاسی رہنما کیون مکارتھے سے ملاقات کی اور آئندہ سال ایوان نمائندگان کے ضمنی انتخابات میں ریپبلک جماعت کے لیے اکثریت حاصل کرنے کی حکمت عملی بنانے پر گفتگو کی۔ یاد رہے کہ مکارتھے ان دس ریپبلک سیاسی رہنماؤں میں شامل ہیں جنہوں نے کیپیٹل ہل پر حملے کے بعد سابق صدر کا ساتھ چھوڑ دیا تھا اور کہا تھا کہ ٹرمپ کو ...
امریکہ: سخت سکیورٹی کے باوجود 71 سالہ مکینک اسلحے سمیت کیپیٹل ہل کے علاقے میں گھس گیا، پولیس نے گرفتار کر لیا، تفتیش شروع

امریکہ: سخت سکیورٹی کے باوجود 71 سالہ مکینک اسلحے سمیت کیپیٹل ہل کے علاقے میں گھس گیا، پولیس نے گرفتار کر لیا، تفتیش شروع

سیاست
امریکی دارالحکومت واشنگٹن کے حساس علاقے میں آج ایک اسلحہ بردار شخص نے گھس کر سکیورٹی اداروں کو افراتفری میں مبتلا کر دیا۔ پولیس کے مطابق 71 سالہ ڈینس ویسٹ اوور ورجینیا کا رہائشی ہے اور وہ ایک پستول اور 20 گولیوں کے ساتھ کیپیٹل ہل کی پارکنگ میں گھس گیا اور اسلحہ لہرانے لگا۔ سکیورٹی کے عملے نے فوری طور پر شخص کو دھر لیا، اور اس کے قبصے سے اسلحہ چھین کر اسے حوالات میں بند کر دیا۔ پولیس کا کہنا معاملے کی تفتیش کی جا رہی ہے اور فی الحال حملہ آور پر ناجائز اسلحے کے ساتھ حساس علاقے میں داخلے کا مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ ابتدائی معلومات کے مطابق حملہ آور لفٹ مکینک ہے اور اسی علاقے میں کام کرتا ہے۔ تاہم کیپیٹل ہل کی سخت سکیورٹی کے باعث آج کل کسی کا اسلحے کے ساتھ علاقے میں داخل ہونا ایک بڑا سوال بن گیا ہے۔ یاد رہے کہ رواں ماہ سابق صدر ٹرمپ کے حمائتیوں کی جانب سے کیپیٹل ہل پر حملے کے باعث دارال...
اٹلی میں معاشی و سماجی بدحالی: اتحادی ساتھ چھوڑ گئے، وزیراعظم مستعفی، اعتماد کے ووٹ کے لیے نئے اتحادیوں کی تلاش شروع

اٹلی میں معاشی و سماجی بدحالی: اتحادی ساتھ چھوڑ گئے، وزیراعظم مستعفی، اعتماد کے ووٹ کے لیے نئے اتحادیوں کی تلاش شروع

سیاست
اٹلی کے وزیراعظم جیہسیپی کونتے مستعفی ہو گئے ہیں، صدارتی وضاحت کے مطابق وزیراعظم نے استعفیٰ کابینہ ارکان کے مشورے سے دیا اور اب وہ نئے اتحادیو ں کے ساتھ دوبارہ حکومت بنانے کی کوشش کریں گے۔ اقدام کو وزیراعظم کی جانب سے اقتدار پر قائم رہنے کے لیے محفوظ ترین حکمت عملی قراردیا جا رہا ہے۔ صورتحال ایک اتحادی جماعت کے حکومت سے علیحدگی کے اعلان کے باعث پیش آئی جس کے باعث کونتے حکومت کے پاس اسمبلی میں مطلوبہ اکثریت نہ رہی اور وہ اعتماد کا ووٹ لینے کے قابل نہ رہے۔ اب وزیراعظم کونتے دیگر جماعتوں کے ساتھ اتحاد بنا کر صدر سے دوبارہ انکی توثیق کی درخواست کریں گے۔ اگر کونتے اتحادی ڈھونڈنے میں کامیاب رہتے ہیں تو گزشتہ تین سالوں میں یہ انکی تیسری انتظامیہ ہو گی۔ کونتے کو اسمبلی میں موجود معروف جماعتوں کا اعتماد بھی حاصل نہیں ہے، اور متعدد جماعتوں کی اہم قائدین اتحاد میں شمولیت کی نفی کر چکے ہیں، جن م...
ہندوستان میں کسان احتجاج شدت اختیار کر گیا: مشتعل مظاہرین لال قلعے پر چڑھ دوڑے، خالصتان کا جھنڈا قومی عمارت پر لہرا دیا

ہندوستان میں کسان احتجاج شدت اختیار کر گیا: مشتعل مظاہرین لال قلعے پر چڑھ دوڑے، خالصتان کا جھنڈا قومی عمارت پر لہرا دیا

سیاست
ہندوستان میں پنجابی کسانوں کا نئی زراعت پالیسیوں کے خلاف احتجاج شدت اختیار کر گیا ہے۔ احتجاج میں اب دیگرعلاقوں کے کسانوں نے بھی شمولیت اختیار کر لی ہے۔ آج ہندوستانی یوم جمہوریہ پر مشتعل مظاہرین نے دارلحکومت دہلی میں لال قلعے پر دھاوا بول دیا جس پر دنیا بھر میں خبر کو جگہ ملی۔ https://twitter.com/saurabh3vedi/status/1353962118416986112?s=20 آج کسانوں نے ٹینکوں کے مقابلے میں ٹریکٹر مارچ منعقد کیا اور روائیتی اسلحے سے لیس ہو کر دہلی داخل ہوئے۔ راستے میں پولیس اور خصوصی افواج نے رستہ روکنے کی بہت کوشش کی اور گولی بھی چلی لیکن مشتعل مظاہرین لال قلعے پر چڑھ دوڑے۔ مقامی میڈیا کے مطابق آج دہلی میں انٹرنیٹ سروس بند تھی جس کے باعث صورتحال کی فوری اطلاعات عالمی میڈیا پر نہ آسکیں، لیکن شام کو ہندوستان کی پولیس اور فوج کا تماشہ پوری دنیا کے ابلاغیات پر دیکھا گیا۔ یاد رہے کہ کسانوں کا احت...
امریکہ میں لبرل نظریات سے متاثر ایک اور بچے نے باپ کو کیپیٹل ہل پر دھاوا بولنے پر گرفتار کروا دیا: سماجی میڈیا پر صارفین کی کڑی تنقید، تعداد 100 سے زائد ہو گئی

امریکہ میں لبرل نظریات سے متاثر ایک اور بچے نے باپ کو کیپیٹل ہل پر دھاوا بولنے پر گرفتار کروا دیا: سماجی میڈیا پر صارفین کی کڑی تنقید، تعداد 100 سے زائد ہو گئی

سیاست
امریکی ریاست ٹیکساس کے ایک نوجوان نے لبرل نظریات سے متاثر ہو کر اور پیسوں کے لالچ میں اپنے باپ کو ایف بی آئی کے ہاتھوں گرفتار کروا دیا ہے۔ جیکسن رفیٹ نامی نوجوان نے کیپیٹل ہل پر دھاوا بولنے والے افراد میں شامل ہونے پر اپنے سگے باپ کا نام امریکی تحقیقاتی ادارے کو دیا جس پر سکیورٹی ایجنسی اسے گرفتار کر کے لے گئی۔ اطلاعات کے مطابق جیکسن لبرل نظریات سے متاثر ہے اور اور اس نے ایسا پیسوں کے لالچ میں کیا، جس سے وہ اپنے کالج کی فیس ادا کرنا چاہتا ہے۔ جیکسن نے یہ دعویٰ بھی کیا ہے کہ اسکے باپ نے اسے دھمکی دی تھی کہ اگر اس نے ایف بی آئی کو اطلاع دی تو وہ اسے غدار سمجھے گا اور غدار کی سزا صرف موت ہوتی ہے۔ تاہم بیٹے نے باپ کا شکایت کر دی اور پولیس اسے گرفتار کر کے لے گئی۔ پولیس کے مطابق جیکسن نے اپنے 48 سالہ باپ کے بارے میں کہا ہے کہ اس نے ڈیموکریٹ جماعت پر کسی بڑے حملے کا منصوبہ بھی بنا رکھا ...
امریکی صدر جوبائیڈن نے ہجڑوں کی فوج میں بھرتی دوبارہ کھول دی

امریکی صدر جوبائیڈن نے ہجڑوں کی فوج میں بھرتی دوبارہ کھول دی

سیاست
امریکی صدر جو بائیڈن نے ہجڑوں کے لیے فوج میں بھرتی کی سہولت کو دوبارہ بحال کر دیا ہے۔ سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے قانون کے خلاف اپنے حکم نامے پر دستخط کرتے ہوئے جوبائیڈں کا کہنا تھا کہ فوج میں خدمات کے لیے اہل تمام امریکی اس میں شمولیت اختیار کر سکتے ہیں۔ جوبائیڈن کا خیال ہے کہ صنفی فرق فوج میں ملازمت کے لیے رکاوٹ نہیں بن سکتا، امریکہ کی مظبوطی اسکی اقدار میں ہے اور امریکی اقدار میں صنفی تفریق ناجائز ہے۔ امریکی وزیر دفاع ریٹائرڈ جنرل لالڈ آسٹن نے بھی حکنامے کی تعریف کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکی فوج میں شمولیت کے لیے مقرر معیار کو پورا کرنے والا ہر امریکی اس میں بھرتی ہو سکتا ہے، صنفی تفریق کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔ یاد رہے کہ سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپریل 2019 میں ہجڑوں کی فوج میں بھرتی پر پابندی لگائی تھی، اور پابندی کو فوج کی پیشہ ور صلاحیتوں کے لیے ضروری قرار دیا تھا۔ تاہم پالیسی ک...
سکاٹ لینڈ میں خودمختاری کی تحریک زور پکڑنے لگی، نمائندہ وزیر نیکولا سٹرجن نے رواں سال انتخابات جیت کر ریفرنڈم کا اعلان کر دیا

سکاٹ لینڈ میں خودمختاری کی تحریک زور پکڑنے لگی، نمائندہ وزیر نیکولا سٹرجن نے رواں سال انتخابات جیت کر ریفرنڈم کا اعلان کر دیا

سیاست
برطانیہ میں سکاٹ لینڈ کی نمائندہ وزیر نیکولا سٹرجن نے سکاٹ لینڈ کی خودمختاری کے لیے ایک بار پھر ریفرنڈم کے اسرار کو دوہرایا ہے اور کہا ہے کہ انکی جماعت مئی میں عام انتخابات جیت کر خودمختاری کے فیصلے کے لیے عوام کے پاس جائے گی، جبکہ برطانوی وزیراعظم بورس جانسن نے زور دیا ہے کہ آئندہ ریفرنڈم 2055 سے قبل نہیں ہونا چاہیے۔ نیکولا سٹرجننے بی بی سی سے گفتگو میں وزیراعظم کو ڈرپوک چوہا قرار دیتے ہوئے کہا بورس جانسن جمہوریت سے ڈرتے ہیں، اس لیے عوامی رائے کو نظرانداز کرتے ہوئے کم از کم 50 سال کا وقت مانگ رہے ہیں۔ یاد رہے کہ سکاٹ لینڈ میں خودمختاری/علیحدگی کے لیے 2014 میں ریفرنڈم ہوا تھا جس میں 55 فیصد شہریوں نے علیحدگی کو ناپسند کیا تھا تاہم یورپی اتحاد سے الگ ہونے کے بعد سکاٹ لینڈ میں علیحدگی کی تحریک زور پکڑ گئی ہے۔ اور عوامی سروے میں بھی علیحدگی کے حامیوں میں اضافے کے اشارے ملے ہیں۔ ...
جیسے ریپبلکن ٹرمپ کی شکست ماننے سے قاصر ہیں ایسے ہی لبرل امریکہ کو دہشت گرد ریاست قبول کرنے سے انکاری ہیں: پروفیسر چومسکی کی رشیا ٹوڈے سے مکمل گفتگو نشر

جیسے ریپبلکن ٹرمپ کی شکست ماننے سے قاصر ہیں ایسے ہی لبرل امریکہ کو دہشت گرد ریاست قبول کرنے سے انکاری ہیں: پروفیسر چومسکی کی رشیا ٹوڈے سے مکمل گفتگو نشر

سیاست
رشیا ٹوڈے نے معروف امریکی مفکر اور ناقد نوم چومسکی کا مکمل انٹرویو نشر کر دیا ہے۔ روسی نشریاتی ادارے سے گفتگو میں چومسکی کا کہنا تھا کہ اس وقت امریکی معاشرے میں حقیقت سے نظریں چُرانے کا رویہ اپنے عروج پر ہے، لبرل اشرافیہ بشمول گروہ کے نظریاتی رہنما خیالی دنیا میں رہ رہے ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ پوری دنیا میں دہشت گردی میں اضافہ ہوا ہے۔ لیکن امریکی لبرل یہ ماننے کو تیار ہی نہیں کہ امریکہ ایک دہشت گرد ریاست ہے، انکا رویہ بالکل ایسا ہے جیسے روایت پسند ریپبلک جماعت انتخابات میں صدر ٹرمپ کی شکست کو تسلیم کرنے سے انکاری ہیں۔ https://youtu.be/Nv4MMbpPksQ ڈاکٹر چومسکی کا کہنا ہے کہ امریکہ شروع سے ہی ایک دہشت گرد ریاست رہی ہے، اس کے خلاف اٹھنے والی مزاحمت کو کچلنے کا آغاز صدر ریگن نے وسط امریکی اور جنوبی افریقہ سے کیا تھا، بلکہ یہ صدر ریگن کی خارجہ پالیسی تھی۔ 2008 تک نیلسن منڈیلا امریکہ کے لیے ...
کیپیٹل ہل پر دھاوا بولنے والے ایک شہری پر رکن اسمبلی الیگزینڈریا اوکیسیو کورٹز کے قتل کی کوشش کا الزام بھی دھر دیا گیا

کیپیٹل ہل پر دھاوا بولنے والے ایک شہری پر رکن اسمبلی الیگزینڈریا اوکیسیو کورٹز کے قتل کی کوشش کا الزام بھی دھر دیا گیا

سیاست
امریکی محکمہ انصاف نے کیپیٹل ہل پر دھاوا بولنے والے ایک شہری پر ایوان نمائندگان کی رکن الیگزینڈریا اوکیسیو کورٹز کے قتل کی کوشش کا الزام بھی لگایا ہے۔ ٹیکسس سے تعلق رکھنے والے گیریٹ ملر پر اس کے علاوہ پانچ مزید الزامات بھی لگائے گئے ہیں، جن میں اختیار کے بغیر ممنوعہ عمارت میں داخلے کا الزام بھی شامل ہے۔ رکن اسمبلی کے قتل کے الزام کی وجہ ملر کے سماجی میڈیا پر شائع کردہ کچھ پیغامات بنے ہیں۔ جن میں سے ایک میں ملر نے براہ راست "الیگزینڈریا کو مارو" کا پیغام لکھا تھا۔ https://twitter.com/AOC/status/1352768483101200385?s=20 اس کے علاوہ ملر نے اس پولیس آفیسر کو مارنے کی دھمکی بھی دی تھی جس نے کیپیٹل ہل پر دھاوا بولنے والے مظاہرین پر گولی چلائی اور نتیجے میں ایشلی ببت نامی خاتون ہلاک ہو گئی۔ ملر نے ساجی میڈیا پر اپنے پیغام میں کہا تھا کہ ببپ کو مارنے والے آفیسر کو مرنا ہو گا، اور وہ ز...
امریکہ شدید بحرانوں کا شکار ہے، سیاسی اشرافیہ حقیقی مدعوں پر بات ہی نہیں کرتی، ذرائع ابلاغ سب اچھا کا راگ الاپتا رہتا: نوم چومسکی کی رشیا ٹوڈے سے گفتگو

امریکہ شدید بحرانوں کا شکار ہے، سیاسی اشرافیہ حقیقی مدعوں پر بات ہی نہیں کرتی، ذرائع ابلاغ سب اچھا کا راگ الاپتا رہتا: نوم چومسکی کی رشیا ٹوڈے سے گفتگو

نظامت
امریکہ کے معروف سیاسی و سماجی مفکر نوم چومسکی نے امریکہ میں بڑھتی تقسیم پر رشیا ٹوڈے سے گفتگو میں کہا ہے کہ ملک کو شدید بحرانوں کا سامنا ہے لیکن امریکی میڈیا صبح شام سب اچھا ہے کا راگ الاپ رہا ہے۔ ملکی اشرافیہ مسائل کو ماننے سے انکاری ہے، انکا حل کرنا تو بہت دور کی بات ہے۔ https://youtu.be/90Uz4HHUXHA معروف امریکی سکالر کا کہنا تھا کہ امریکیوں کو خوش گمانی ہے کہ انکا ملکی نظام خود کو سدھارنے کی صلاحیت کا حامل ہے، کیپیٹل ہل واقعے پر لوگ کہہ رہے ہیں کہ جیسے اس پر ملکی سیاسی اشرافیہ نے ردعمل دیا، یہ امریکی جمہوری نظام کی خوداحتسابی کی بہترین مثال ہے۔ نوم چومسکی کا کہنا ہے کہ نیولبرل اشرافیہ کا مظبوط نظام کا ایمان حقیقت کے منافی ہے۔ امریکی ذرائع ابلاغ اور سیاست پر گہری نظر رکھنے والے ماہر نوم چومسکی کہتے ہیں کہ خود کو دھوکا دینے والے خیالات امریکیوں نے واٹر گیٹ اسکینڈل کے دور میں بھ...

Contact Us