کورونا ویکسین: برازیل نے بھی سپوتنک-5 کی پیداوار شروع کر دی
ہندوستان، چین اور جونبی کوریا کے بعد برازیل دنیا کا چوتھا ملک ہے جس نے مقامی سطح پر کورونا کی روسی ویکسین سپوتنک-5 کی تیاری شروع کر دی ہے۔
برازیل کی ادویات ساز کمپنی یونیاؤ کوئیمیکا نے ملک میں قائم دو مراکز میں ویکسین کی تیاری کا کام شروع کیا ہے۔ کمپنی کو روس سے ویکسین کا بنیادی خلوی مواد حاصل کر لیا ہے۔
واضح رہے کہ برازیل دنیا کے شدید ترین متاثرہ ممالک میں سے ایک ہے جہاں اب تک 81 لاکھ شہری وائرس سے متاثر ہو چکے ہیں جبکہ 2 لاکھ 3 ہزار سے زائد اموات کی تصدیق ہوئی ہے۔
روسی محکمے کے مطابق اب تک 50 سے زائد ممالک نے سپوتنک-5 کی خریداری کے لیے رابطہ کیا ہے۔ جس کے لیے مجموعی طور پر ایک ارب 20 کروڑ ٹیکوں کی تیاری کا کام شروع کر دیا گیا ہے۔ بڑی مقدار ہونے کے باعث روس نے دوست ممالک کی بڑی کمپنیوں کے اشتراک کے ساتھ مقامی سطح پر پیداوار شروع کر دی ہے۔
یاد رہے کہ سپوتنک-5 باقائدہ درج ہون...