روسی فضائیہ کا شام میں عسکری کیمپ پر حملہ: 200 دہشت گرد اور بھاری اسلحہ تباہ کرنے کا دعویٰ
روسی فضائیہ نے شام میں ایک عسکری کیمپ پر حملے میں 200 گھس بیٹھیوں کو مارنے کا دعویٰ کیا ہے۔ حملے میں 24 گاڑیاں اور 1/2 ٹن سے زائد دھماکہ خیز مواد تباہ کرنے کا دعویٰ بھی کیا گیا ہے۔ حملہ پالمیرا کے شمال میں کیا گیا تھا۔
https://twitter.com/StasSwanky/status/1384226736464752642?s=20
شام میں تعینات روسی فوج کے ترجمان کا کہنا ہے کہ انہیں حساس اداروں کی جانب سے شام کے صحرا میں دو خفیہ عسکری کیمپوں کی اطلاعات تھیں، جس کی تصدیق کرنے کے بعد وہاں فضائی حملہ کیا گیا۔ کیمپ میں دہشت گردوں کو بم بنانے، حملہ آور جتھے تیار کرنے کی تربیت دی جاتی تھی۔ترجمان کا مزید کہنا ہے کہ کیمپ کا علاقہ شامی حکومت کے زیر اثر نہیں تھا، البتہ اس کے انتہائی قریب امریکی فوج کے زیر انتظام علاقہ ہے۔
واضح رہے کہ امریکہ نے دمشق سے بغداد کی سڑک پر ایک غیر قانونی چھاؤنی بنا رکھی ہے، جس پر شامی حکومت کئی بار اعتراض کر ...