امریکی شہریوں کے یورپ آنے پر پابندی کی تیاریاں
COVID-19, EU, news, United States of America, Urdu, اردو نیوز, امریکہ, تارکین وطن, کورونا, یورپی یونین، سیاحتی پابندی
یورپی یونین نے امریکہ میں مسلسل بے قابو ہوتی کورونا وبا کے پیشِ نظر امریکی شہریوں کے یورپ آنے پر پابندی کا مسودہ تیار کر لیا ہے۔ تاہم اس پابندی کے اطلاق کے حتمی فیصلے کا امکان یکم جولائی تک متوقع ہے۔
یورپی حکام کے مطابق امریکا کورونا وبا پر قابو پانے سے تا حال قاصر ہے جسکی وجہ سے امریکی شہریوں کے یورپ آنے پر پابندی عائد کی جا رہی ہے۔ یہ پابندی صرف امریکہ ہی نہیں بلکہ روس اور برازیل کے سیاحوں پر بھی عائد کی جاۓ گی۔
یہ بات دلچسپی سے خارج نہیں کہ مارچ میں یورپ کو کرونا وبا کے باعث امریکی صدرٹرمپ کی جانب سے اسی قسم کی پابندی کا سامنا کرنا پڑا تھا جب یورپ خود وبا کا مرکز تھا۔ اور اب صدر ٹرمپ کو جوابی اقدام کا سامنا ہے۔
اس وقت امریکہ 24 لاکھ 24 ہزار سے زائد کورونا کیسز کے ساتھ دنیا کے وبا سے متاثرہ ممالک میں سرِ فہرست ہے۔ جبکہ محتاط اندازے کے مطابق ایک لاکھ23 ہزار سے زائد امری...