کورونا کے اثرات کا تعلق بلڈ گروپ سے ہو سکتا ہے: نئی تحقیق سامنے آ گئی
چین کے بعد اب ناروے اور جرمنی کے سائنسدان بھی ایک مطالعے کے بعد اس نتیجے پر پہنچے ہیں کہ خون کے بعض گروپ کے حامل افراد کے لیے کووڈ انیس زیادہ نقصان دہ ثابت ہو سکتی ہے جبکہ بعض کے لیے اس سے نمٹنا زیادہ مشکل نہیں ہوتا۔
کافی عرصے سے یہ خیال ظاہر کیا جا رہا تھا کہ جینیاتی عوامل کورونا وائرس سے تحفظ میں اہم کردار ادا کر سکتے ہیں۔ ناروے اور جرمنی کے سائنسدانوں کی طرف سے کی جانے والی ایک تحقیق کے مطابق خون کے بعض مخصوص گروپ رکھنے والے افراد کے کورونا وائرس سے متاثر ہونے کی صورت میں سانس کی تکلیف ان کے لیے زیادہ نقصان دہ ثابت ہو سکتی ہے۔
حال ہی میں اوسلو کے یونیورسٹی ہاسپٹل سے تعلق رکھنے والے محقق ٹام کارلسن اور جرمنی کی یونیورسٹی آف کیل کے محقق آندرے فرانکے کی سربراہی میں ہونے والی تحقیق کے دوران محققین نے 1,610 ایسے کرونا متاثرین کے بارے میں طبی معلومات جمع کیں کا علاج اسپین اور اٹل...