سعودی زیرقیادت اتحاد نے یمن میں4 حوثی ڈرون کو تباہ کردیا
Houthi Forces, Military, news, Saudi Arab, Urdu, world عالمی خبریں, Yemen, اردو نیوز, حوثی تحریک, سعودی اتحاد, سعودی عرب, یمن
یمن میں حوثی باغیوں نے جمعہ کے روز کہا تھا کہ انہوں نے سعودی عرب میں واقع خمیس مشائط اور نجران کو ڈرونوں سے نشانہ بنایا۔
اس تحریک کے فوجی ترجمان یحییٰ ساریہ نے ٹویٹ کیا کہ حوثی فورسز کا مقصد نجران ہوائی اڈے پر ایک کنٹرول روم، کنگ خالد ایئر بیس میں اسلحہ خانے اور دیگر فوجی اہداف تھے۔ ترجمان نے مزید کہا کہ ڈرونز نے انتہائی درستگی کے ساتھ اپنے اہداف کو نشانہ بنایا۔
مغربی حمایت یافتہ سعودی زیرقیادت اتحاد نے جمعہ کے روز کہا تھا کہ اس نے سعودی عرب کی سمت میں اس گروپ کی طرف سے بھیجے گئے چار بارود سے بھرے ڈرونوں کو روکا اور تباہ کردیا۔ سعودی پریس ایجنسی نے بیان کے حوالے سے بتایا کہ ڈرونز کو یمن میں حوثیوں کے زیر انتظام علاقے پر روک لیا گیا تھا۔سعودی اور متحدہ عرب امارات کی افواج پر مشتمل اتحاد نے ،سعودی عرب پر سرحد پار سے میزائل اور ڈرون حملے تیز کیے جانے کے بعد ، بدھ کے روز حوثیوں کے خلاف ا...