غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق سعودی عرب نے تاریخ میں پہلی بار نئے سال کا جشن منانے کا اعلان کر دیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق سعودی عرب میں نئے سال کی آمد پر آتش بازی کا مظاہرہ کیا جائے گا۔
اس کے علاوہ موسیقی کا پروگرام اور دیگر تفریحی سرگرمیاں بھی ہوں گی۔ سعودی عوام 31 دسمبر کو شام چھے بجے سے صبح ایک بجے تک جشن کے منتظر ہیں۔
بھارت میں شہریت کے متنازع قانون کے خلاف احتجاج کا سلسلہ جاری ہے۔ اترپردیش کے بعد بھارتی ریاست آسام میں بھی ہزاروں افراد نے قانون کےخلاف احتجاجی ریلی نکالی۔ عوام سراپا احتجاج ہیں اور ریاست اترپردیش میں اب بھی دفعہ 144 نافذ ہے جبکہ پرتشدد احتجاج میں ہلاک ہونے والے مظاہرین کے لواحقین غم سے نڈھال ہیں۔
خیال رہے کہ اترپردیش میں اب تک پولیس کی فائرنگ اور تشدد سے 21 مظاہرین ہلاک ہوچکے ہیں جبکہ 6 ہزار سے زائد افراد جیلوں میں بند ہیں اور پولیس نے سوشل میڈیا پر احتجاجی پوسٹ کرنے پر بھی 120 سے زائد افراد کو گرفتار کیا ہے۔
کانگرس رہنما راہول گاندھی کا آسام میں ریلی سے خطاب میں کہنا تھا کہ بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) حکومت نفرت پھیلا رہی ہے ۔ شہریت ترمیمی قانون نوٹ بندی سے دوگنا خطرہ ہے ۔ بھارت میں اب سب کو ہندوستانی ثابت کرنے کا کہا جائے گا۔
بھارتی ریاست اترپردیش کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پ...
ترکی میں مقامی طور پر تیار پہلی الیکٹرک اسمارٹ کار کی تقریب رونمائی ہوئی۔ الیکٹرک اسمارٹ کار ’ٹوگ‘ کی تقریب رونمائی میں ترک صدر طیب اردوان نے بھی خصوصی شرکت کی۔
ماحول دوست الیکٹرک کار ’ٹوگ‘ کی تیاری میں 100 ترک انجینیئرز نے حصہ لیا ۔ نمائش میں ترک الیکٹرک کار کے 2 ماڈل پیش کیے گئے جن میں ایک الیکٹرک لائٹ ایس یو وی اور دوسری سیڈان ہے۔
تقریب سے خطاب میں ترک صدر نے کہا کہ یہ ہمارے لیے ایک تاریخی دن ہے۔ ہم نے 60 سال قبل دیکھے گئے خواب کو پورا کرنے کیلئے دن رات محنت کی ہے اور اس خواب کو حقیقت میں بدلا۔ انہوں نے کہا کہ گاڑی کے ڈیزائنرز اور انجینیئرز کی کوششوں سے مقامی ٹیکنالوجی کو استعمال کرتے ہوئے 100 فیصد مقامی سطح پر ہی گاڑی تیار کرنے کا منصوبہ بنایاگیا ہے۔
ترک صدر نے ذاتی دلچسپی دکھاتے ہوئے کار چلاکر دیکھی اور اسے خریدنے کا اعلان بھی کیا تاہم یہ اسمارٹ کار 2022 میں مارکیٹ میں ف...
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق روس کا دنیا سے علیحدہ انٹرنیٹ بنانے کا تجربہ کامیاب ہوگیا ہے ۔ روس نے اعلان کیا ہے کہ اس نے عالمی انٹرنیٹ کے متبادل انٹرنیٹ کا پورے ملک میں کامیاب تجربہ کیا ہے تاہم اس تجربے کی مزید تفصیلات تاحال جاری نہیں کی گئیں۔ جبکہ عام صارفین کو انٹرنیٹ کےاستعمال میں کوئی تبدیلی محسوس نہیں ہوئی
وزارت مواصلات کے مطابق عام صارفین کو کوئی تبدیلی محسوس نہیں ہوئی، اب ان نتائج کو صدر پیوٹن کے سامنے پیش کیا جائے گا۔ ان اقدامات کا مقصد روس کا اپنے نیٹ ورک کے ذریعے اپنے عالمی ہم منصب سے تعلق کو محدود کرنا اور انٹرنیٹ تک شہریوں کی رسائی پر کنٹرول حاصل کرنا ہے۔...
چين، ايران اور روس کی بحری افواج جمعے سے مشترکہ جنگی مشقوں ميں حصہ لے رہی ہيں۔ اس امر کی تصديق چينی وزارت دفاع نے کر دی ہے اور يہ مشقيں خليج عمان ميں ستائيس تا تيس دسمبر جاری رہيں گی۔
مشترکہ جنگی مشقوں کا مقصد ان ملکوں کے مابين تعاون بڑھانا اور اعتماد سازی ہے۔ يہ امر اہم ہے کہ خليج عمان آبنائے ہرمز سے بھی ملتا ہے، جہاں ايران اور امريکہ کے مابين گذششتہ چھے ماہ سے شديد کشيدگی پائی جاتی ہے۔
اسرائیلی ٹی وی چینلز کے مطابق بدھ کے روز غزہ کی پٹی سے فلسطینی مزاحمت کاروں نے ایک میزائل حملہ کیا جو غزہ کی سرحد کی دوسری جانب عسقلان شہر میں گرا ہے۔ یہ میزائل اس وقت داغا گیا جب وزیراعظم بینجمن نیتن یاہو پارٹی انتخابات کے لیے عسقلان میں ایک جلسے سے خطاب کے لیے موجود تھے۔ فلسطینیوں کے میزائل حملے کے باعث نیتن یاھو بھی محفوظ مقام پرپناہ لینے پرمجبور ہو گئے۔ اس واقعے کے بعد اسرائیلی جنگی طیاروں نے غزہ کی پٹی میں فلسطینی عسکریت پسندوں کے متعدد اہداف پر بمباری کی۔
اسرائیلی فوج نے تصدیق کی کہ غزہ کی پٹی سے 12 کلومیٹر دور عسقلان پر میزائل فائر کیا گیا تھا تاہم آئرن ڈوم فضائی دفاعی نظام نے یہ میزائل گرایا تھا۔ اسرائیلی محمکہ دفاع کے ایک بیان کے مطابق راکٹ کو اسرائیل کے دفاعی نظام ’آئرن ڈوم ایئر ڈیفینس سسٹم‘ نے ناکارہ بنا دیا۔ اس سے متعلق ایک ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ سائرن کے سبب ریلی م...
امریکہ میں صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی مخالفت اور روس میں صدر ولادی میر پوتن کی خوشامد کرنے کی پاداش میں دو صحافیوں کو اپنی جاب سے ہاتھ دھونا پڑا ہے۔
امریکہ میں دی کرسچیئن پوسٹ میگزین کے صحافی نیپ نازورتھ نے جریدے کرسچینٹی ٹوڈے میں صدر ٹرمپ کے بارے میں اداریہ چھاپنے کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے اس میگزین سے علیحدہ ہونے کا اعلان کیا ہے جس میں وہ گذشتہ دس برسوں سے بطور پولیٹکل ایڈیٹر کام کر رہے تھے۔
امریکی ایوانِ نمائندگان کی جانب سے امریکی صدر کے مواخذے کے بعد کرسچینٹی ٹوڈے نے اپنے ایک اداریے میں صدر ٹرمپ کو عہدے سے ہٹانے کی حمایت کی۔ اداریے میں لکھا گیا کہ ’بدکردار‘ صدر کو ہٹانا مسیحیت کے لیے ضروری ہے اورصدر ٹرمپ کو ہٹانے کا معاملہ جانبدارانہ سیاست کا معاملہ نہیں بلکہ 10 کمانڈمنٹس کے خالق کے ساتھ وفاداری کا معاملہ ہے۔‘
اداریے میں لکھا گیا کہ صدر ٹرمپ نے اپنی سیاسی طاقت کے ذریعے ایک غیر ملکی رہ...
چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ ان کا ملک جمال خاشقجی کے کیس کے ساتھ نمٹنے میں سعودی عرب کے طریقہ کار کی تائید کرتا ہے۔ یہ کیس سعودی عرب کا اندرونی معاملہ ہے اور اس کو سیاسی کیس نہیں بنانا چاہیے"
ترجمان کنگ شوانگ کے مطابق "چین نے خاشقجی کیس میں مملکت سعودی عرب کے فیصلے کا بغور جائزہ لیا اور چین قانون کے مطابق اس کیس کو نمٹانے کے حوالے سے مملکت کی حمایت کرتا ہے۔ چین کو اعتماد ہے کہ سعودی عدلیہ کے نظام میں اس کیس کو درست طور سے انجام تک پہنچایا جا سکتا ہے۔ یہ کیس سعودی عرب کا اندرونی معاملہ ہے اور اس کو سیاسی رنگ نہیں دیا جانا چاہیے"۔...
امریکہ اس وقت ترکی اور روس کا مقابلہ کرنے کے لیے بحیرہ روم کے علاقے میں نیا بلاک بنانے کی تگ و دو میں ہے تا کہ اسرائیل ، یونان اور قبرص جیسے امریکہ کے حلیف ممالک کو سپورٹ کیا جا سکے۔
گذشتہ ہفتے کانگرس نے قانون سازی کی منظوری دی جو 14 کھرب ڈالر کے دفاعی اخراجات کے پیکج کا حصہ ہے۔ یہ پیکج امریکہ کو مذکورہ علاقے میں قدرتی گیس کی منڈی میں مرکزی کردار دے گا۔ اس سلسلے میں بحیرہ روم کے مشرق میں واقع ممالک کے ساتھ سیکورٹی اور توانائی کے شعبوں میں شراکت داری کے واسطے نئے قوانین بنائے جا رہے ہیں۔
امریکی اخباردی ہل کے مطابق یہ اقدامات یونان کے ساتھ عسکری تعلقات کو مضبوط بنائیں گے اور قبرص پر کئی دہائیوں سےعائد ہتھیاروں کی پابندی کو ختم کر دیں گے ۔ ایک بار پھر سے امریکہ کی اپنے حلیفوں کے لیے سپورٹ کو یقینی بنائیں گے اور ان حلیفوں کے ذریعے امریکہ ترکی کی علاقائی خواہشات پر کنٹرول رکھ سکے گا۔
...
سورج کو مکمل گرہن لگنے کے باعث متحدہ عرب امارات اور سری لنکا میں آتشیں انگوٹھی (رنگ آف فائر) بن گیا ۔ دنیا بھر کے مختلف حصوں میں لوگوں نے سال 2019 کے آخری سورج گرہن کا نظارہ کیا۔
عرب میڈیا کے مطابق 172 برس بعد سورج گرہن کے باعث متحدہ عرب امارات اور سری لنکا کے کئی حصوں میں دن میں تاریکی پھیل گئی۔ متحدہ عرب امارات اور سری لنکا میں سورج پر مکمل گرہن لگا جس کے باعث رنگ آف فائر بن گیا۔
خیال رہے کہ اس سال کے آخری سورج گرہن کو ’رنگ آف فائر‘ کا نام دیا گیا ہے کیوں کہ سورج کو جب گرہن لگتا ہے تو مکمل طور پر چاند کی وجہ سے ڈھک جاتا ہے اور گرہن کی وجہ سے صرف سورج کے کنارے ہی نظر آتے ہیں۔
بھارت کے مختلف شہروں میں بھی سورج کو گرہن لگنے کا منظر دیکھا گیا۔ احمد آباد، ممبئی، کیرالہ اور تامل ناڈو کے ساحلی شہروں میں سورج گرہن دیکھا گیا۔...