Shadow
سرخیاں
بحرانی صورتحال: مغربی رہنما اپنے عوام سے مزید قربانیاں طلب کر رہے ہیں۔ایران جنگ ‘امریکی سلطنت کا خاتمہ’ ہے – ٹکر کارلسنبرطانوی شاہی بحریہ میں نشے اور جنسی زیادتیوں کے واقعات کا انکشاف، ترجمان کا تبصرے سے انکار، تحقیقات کی یقین دہانیتیونسی شہری رضا بن صالح الیزیدی کسی مقدمے کے بغیر 24 برس بعد گوانتانوموبے جیل سے آزادمغربی طرز کی ترقی اور لبرل نظریے نے دنیا کو افراتفری، جنگوں اور بےامنی کے سوا کچھ نہیں دیا، رواں سال دنیا سے اس نظریے کا خاتمہ ہو جائے گا: ہنگری وزیراعظمامریکی جامعات میں صیہونی مظالم کے خلاف مظاہروں میں تیزی، سینکڑوں طلبہ، طالبات و پروفیسران جیل میں بندپولینڈ: یوکرینی گندم کی درآمد پر کسانوں کا احتجاج، سرحد بند کر دیخود کشی کے لیے آن لائن سہولت، بین الاقوامی نیٹ ورک ملوث، صرف برطانیہ میں 130 افراد کی موت، چشم کشا انکشافاتپوپ فرانسس کی یک صنف سماج کے نظریہ پر سخت تنقید، دور جدید کا بدترین نظریہ قرار دے دیاصدر ایردوعان کا اقوام متحدہ جنرل اسمبلی میں رنگ برنگے بینروں پر اعتراض، ہم جنس پرستی سے مشابہہ قرار دے دیا، معاملہ سیکرٹری جنرل کے سامنے اٹھانے کا عندیا

news

نیتن سخت خطرے میں ۔ اسرائيل ميں حکمران جماعت کی قيادت کے ليے اليکشن جاری۔

نیتن سخت خطرے میں ۔ اسرائيل ميں حکمران جماعت کی قيادت کے ليے اليکشن جاری۔

news, Urdu
اسرائيل کی حکمران جماعت ليکوڈ پارٹی کی قيادت کے تعين کے ليے آج اليکشن جاری ہے۔ گڈيون سار موجودہ پارٹی ليڈر اور وزير اعظم بينجمن نيتن ياہو کے مرکزی حريف ہيں۔ نيتن ياہو لگ بھگ ايک دہائی سے اقتدار ميں ہيں اور يہ ان کے ليے پہلا بڑا چيلنج ہے۔ رائے عامہ کے جائزوں کے مطابق قوی امکان ہے کہ وہ اليکشن جيت کر ليکوڈ پارٹی کی رہنمائی سنبھالے رکھيں گے۔ واضح رہے کہ اسرائيل ميں دو مارچ کو عام انتخابات ہونا ہيں۔ آئندہ عام انتخابات میں پارٹی کی قیادت کون سنبھالے گا اس کے لیے انتخاب ہو رہے ہیں اور نیتن یاہو کو اس کے لیے سخت مقابلے کا سامنا ہے۔ اسرائيل میں اس برس دو مرتبہ عام انتخابات ہو چکے ہیں لیکن لیکوڈ پارٹی دوسری جماعتوں کے ساتھ مل کر مخلوط حکومت کی تشکیل میں ناکام رہی ہے اور نیتن یاہو کی کوشش ہے کہ اس مہم میں انہیں کسی طرح اکثریت مل جائے تاکہ پارٹی کی قیادت ان کے پاس رہے۔ گذشتہ روزاسرائیلی وزیرا...
بھارت میں مودی کو ہٹلر سے تشبیہ دی جانے لگی

بھارت میں مودی کو ہٹلر سے تشبیہ دی جانے لگی

news, Urdu
بھارت میں شہریت کے متنازع قانون کے خلاف صورت حال روزبروز خراب سے خراب تر ہوتی جا رہی ہے اور رائے عامہ مودی کے خلاف جا رہی ہے۔ اب مظاہرین نے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کو  ہٹلر سے تشبیہ دے دی ہے۔ متنازع قانون کے خلاف بھارت میں بڑے پیمانے پر مظاہرے جاری ہیں جن میں اب تک 30 سے زائد افراد ہلاک اور سیکڑوں زخمی ہو چکے ہیں۔ اس کے علاوہ 7 ہزار سے زائد افراد کو گرفتار بھی کیا جا چکا ہے۔ مظاہروں میں تمام شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد سراپا احتجاج ہیں۔ شہریت کے متنازع قانون کے خلاف مظاہروں میں شریک افراد مودی کے خلاف ایسے پوسٹر لے کراحتجاج کر  رہے ہیں جن میں انہیں جرمنی کے لیڈر  ہٹلر سے تشبیہ دی گئی ہے۔پوسٹرز میں ہٹلر نے مودی کو گود میں لیا ہوا ہے ۔ احتجاج میں اٹھایا گیا یہ پوسٹر سوشل میڈیا پر وائرل بھی ہو گیا ہے۔ سوشل میڈیا پر یہ پوسٹر بھارتی وزیر اعظم کی مسلم دشمن پالیسیوں کا ع...
خدا کی بے لوث محبت پریقین رکھیں۔ پوپ فرانسس

خدا کی بے لوث محبت پریقین رکھیں۔ پوپ فرانسس

news, Urdu
پاپائے روم پوپ فرانسس نے ویٹی کن سٹی پیٹرز بسیلیکا میں منعقد ہونے والے کرسمس کے موقعے پر ہزاروں افراد کے مجمعے کے شبینہ اجتماع سے خطاب کیا۔ انھوں نے اپنے خطاب میں خدا کی بے لوث محبت پر بھروسہ اور یقین رکھنے کی بات کی۔ پوپ نے اپنی بات پر زور دیتے ہوئے کہا کہ یہ بے لوث محبت برے انسانوں سمیت ہر ایک کے لیے ہے۔ اس موقع پر ہزاروں کیتھولک مسیحی زائرین پیٹرز ڈوم اور پیٹرز اسکوائر پر موجود تھے۔ دوسری جانب اسرائیل میں پوری دنیا سے آئے ہوئے مسیحیوں نے یروشلم سے بیت اللحم تک نکالے گئے ایک مارچ میں حصہ لیا۔ یہ مارچ حضرت عیسیٰ کی جائے پیدائش پر قائم چرچ آف نیٹیوٹی پر ختم ہوا۔...
مواخذے کی تفتیش میں شامل نہ ہونے کا انعام ۔ ٹرمپ نے رابرٹ بلیئر کو خصوصی مندوب مقرر کر دیا

مواخذے کی تفتیش میں شامل نہ ہونے کا انعام ۔ ٹرمپ نے رابرٹ بلیئر کو خصوصی مندوب مقرر کر دیا

news, Urdu
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے رابرٹ بلیئر کو فائیو جی ٹیکنالوجی کے لیے ملکی انٹرنیشنل مواصلاتی پالیسی کا خصوصی مندوب مقرر کردیا ہے۔ خیال کیا جا رہا ہے کہ رابرٹ بلئیر کو یہ عہدہ صدر ٹرمپ کے خلاف مواخذے کی کاروائی میں حصہ نہ لینے پر انعام کے طور پر ملا ہے ۔ دراصل امریکی ایوان نمائندگان کی خصوصی کمیٹی بلیئر سے صدر ٹرمپ کے یوکرائنی حکومت پر دباؤ ڈالنے کے معاملے پر جرح کرنا چاہتی تھی۔ جبکہ رابرٹ بلیئر نے مواخذے کی اس کارروائی کو نظر انداز کر دیا تھا اور اس پر کسی قسم کی رائے نہیں دی تھی ۔ اب جبکہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے رابرٹ بلیئر کو فائیو جی ٹیکنالوجی کے لیے ملکی انٹرنیشنل مواصلاتی پالیسی کا خصوصی مندوب مقرر کردیا ہے تو وہ وائٹ ہاؤس کے اقتصادی مشیر کے ساتھ اپنی خدمات سرانجام دیں گے۔ بلیئر کو ٹرمپ نے یہ ذمہ داری ایسے وقت میں سونپی ہے جب واشنگٹن چینی کمپنی ہواوے کے بڑھتے کاروباری اثر و رسوخ...
ملائیشیا، ایران، ترکی، قطر کا بارٹر سسٹم اور گولڈ میں تجارت پر غور

ملائیشیا، ایران، ترکی، قطر کا بارٹر سسٹم اور گولڈ میں تجارت پر غور

news, Urdu
ملائشیا،ایران،ترکی اورقطر نے معاشی پابندیوں سے بچنے کیلئے بارٹر سسٹم اورگولڈ میں تجارت کرنے پر غور شروع کر دیا۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق اس سمٹ کے اختتام پر اعلامیہ جاری نہیں کیا گیا۔ کوالالمپورسمٹ میں مسلم امہ کو درپیش مسائل اوراسلاموفوبیا جیسے مسائل زیرغورآئے۔ ملائشین وزیراعظم مہاتیرمحمد کی جانب سے معاشی پابندیوں کا مقابلہ کرنے پر ایران اور قطر کی تعریف کی گئی۔ تمام رہنماؤں نے باہمی تجارت کے لیے ایک دوسرے کی کرنسی استعمال کرنے پر بھی رضامندی ظاہرکی۔ ملائیشین وزیراعظم مہاتیر محمد کا کہنا تھا کہ 20 مسلم ممالک اور ماہر معیشت دانوں کے اہم اجلاس ’کوالالمپور سمٹ‘ میں ملائیشیا، ترکی، قطر اور ایران ایک دوسرے سے تجارت ڈالر، پاؤنڈ یا یورو کے بجائے ‘سونے‘ یا ’درہم‘ میں کرنے پر غور کر رہے ہیں۔ ہم تجارت کے لیے گولڈ دینار اور بارٹر سسٹم کے استعمال پر سنجیدگی سے غور کر رہے ہیں اور جلد ہی ...
ہانک کانگ میں چینی صوبہ سنکیانگ کے یغورمسلمانوں کے حق میں ریلی

ہانک کانگ میں چینی صوبہ سنکیانگ کے یغورمسلمانوں کے حق میں ریلی

news, Urdu
ہانگ کانگ میں ایک ہزار سے زیادہ افراد نے اتوار کو چین کے صوبہ سنکیانگ سے تعلق رکھنے والے یغور مسلمانوں کے حق میں پُرامن ریلی نکالی ہے۔انھوں نے یغور پرچم اور پوسٹرز اٹھارکھے تھے۔مظاہرین میں نوجوان اور بڑی عمر کے لوگ شامل تھےجنھوں نے سیاہ لباس پہن رکھے تھے اور اپنی شناخت چھپانے کے لیے نقاب اوڑھ رکھے تھے۔مظاہرین نے کتبے اٹھا رکھے تھے جن پر لکھا تھا کہ ’’یغور کو آزاد کرو‘‘،ہانک کانگ کو آزاد کرو اور چین میں جعلی خود مختاری کا نتیجہ نسل کشی‘‘ ہے۔ یاد رہے کہ یغور مسلمانوں کے حق میں یہ مظاہرہ برطانیہ کی فٹ بال ٹیم آرسینل کے کھلاڑی مسعود اوزل کی طرف سے چین کی پالیسیوں پرکی گئی تنقید کے بعد کیا گیا ہے۔انھوں نے سوشل میڈیا پر یغوروں کے حق میں بیانات دیتے ہوئے کہا تھا کہ چین کے جنوب مغربی صوبہ سنکیانگ میں مسلم اقلیت سے ناروا سلوک کیا جارہا ہے۔ ’’یغور جنگجو ہیں اور وہ جبر واستبداد کی مزاحمت کررہے ہی...
ہزاروں تارکین وطن کو یونان سے جرمنی لایا جائے. گرین پارٹی کے سربراہ رابرٹ ہابیک کا مطالبہ

ہزاروں تارکین وطن کو یونان سے جرمنی لایا جائے. گرین پارٹی کے سربراہ رابرٹ ہابیک کا مطالبہ

news, Urdu
جرمنی میں ماحول پسندوں کی گرین پارٹی کے شریک سربراہ روبرٹ ہابیک نے مطالبہ کیا ہے کہ یونان سے ہزارہا تارکین وطن کو جرمنی لایا جائے۔ انہوں نے اخبار فرانکفرٹر الگمائنے میں آج شائع ہونے والے اپنے ایک انٹرویو میں کہا کہ یونانی جزائر انتہائی تشویش ناک حد تک تارکین وطن اور پناہ کے متلاشی افراد سے بھرے ہوئے ہیں۔ بحیرہ ایجیئن کے علاقے میں یونان کے لیسبوس، شئیوس، ساموس اور کوس جیسے جزائر پر اس وقت اکتالیس ہزار سے زائد تارکین وطن کو مختلف کیمپوں میں رکھا جا رہا ہے۔ ان میں چار ہزار کے قریب بچے بھی شامل ہیں۔ ہابیک نے کہا کہ سب سے پہلے یہ ہزاروں تارکین وطن بچے ان جزائر پر بہت تکلیف دہ حالات سے نکال کر جرمنی لائے جانا چاہییں۔ واضح رہے کہ ایک تازہ عوامی جائزے میں پہلی بار جرمنی کی گرین پارٹی کی عوامی مقبولیت چانسلر انجیلا مرکل کے قدامت پسند اتحادی بلاک سے زیادہ دیکھی گئی ہے۔ جرمن نشریاتی اداروں کی جا...
مشرقی یروشلم میں برازیل کے تجارتی دفتر کے قیام کا اعلان قابل مذمت ہے۔جنرل یوسف بن احمد العثیمین

مشرقی یروشلم میں برازیل کے تجارتی دفتر کے قیام کا اعلان قابل مذمت ہے۔جنرل یوسف بن احمد العثیمین

news, Urdu
اسلامی تعاون تنظیم' او آئی سی' نے برازیل کی طرف سے مقبوضہ بیت المقدس میں تجارتی دفتر کھولنے کے اعلان کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے اسے غیرقانونی اقدام قرار دیا ہے۔ 'او آئی سی' کی سرکاری ویب سائٹ پر جاری بیان میں تنظیم کے سکریٹری جنرل یوسف بن احمد العثیمین کی جانب سے کہا گیا ہے کہ مشرقی یروشلم میں برازیل کے تجارتی دفتر کے قیام کا اعلان قابل مذمت ہے۔ انہوں نے کہا کہ برازیل کی حکومت کی طرف سے القدس کے حوالے سے تاریخی موقف کوتبدیل کرنا، بین الاقوامی قوانین اور عالمی قراردادوں کو نظر انداز کرنا افسوسناک ہے۔ برازیل فلسطینی عوام کے جائز حقوق کی حمایت اورعالمی قوانین کا پابند ہے۔ تنظیم کے سکریٹری جنرل یوسف بن احمد العثیمین نے مطالبہ کیا کہ برازیل القدس کے حوالے سے بین الاقوامی قانون کا احترام کرے اور سیاسی ذمہ داریوں پرعمل درآمد کو یقینی بنائے تاکہ دو ریاستی حل کی راہ ہموار کی جا سکے ۔ ...
نارڈ سٹریم ٹو کے سبب امریکی پابندیاں جرمنی کے اندرونی معاملات میں مداخلت ہیں

نارڈ سٹریم ٹو کے سبب امریکی پابندیاں جرمنی کے اندرونی معاملات میں مداخلت ہیں

news, Urdu
نارڈسٹریم ٹو نامی گیس پائپ لائن کی تعمیر میں شامل کمپنیوں کے خلاف امریکہ کی طرف سے پابندیاں عائد کر دی گئی ہیں جن پرجرمن حکومت نے ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ یہ پابندیاں جرمنی کے اندرونی معاملات میں کھلی امریکی ’مداخلت‘ ہیں۔ یاد رہے کہ اس پائپ لائن کے ذریعے روس سے قدرتی گیس یورپ پہنچائی جائے گی اور امریکی صدر نے یہ کہتے ہوئے اس پائپ لائن کی تعمیر میں شریک کمپنیوں کے خلاف پابندیاں لگانے کا حکم جاری کر دیا تھا کہ نارڈ سٹریم ٹو نامی گیس پائپ لائن کی تعمیر سے جرمنی اپنی خود مختاری روس کے حوالے کر دے گا۔ اس کے برعکس جرمن حکومت کا کہنا ہے کہ یہ منصوبہ مستقبل میں بھی یورپ کو توانائی کی فراہمی یقینی بنانے کے لیے ناگزیر ہے۔ خیال رہے کہ نارڈ سٹریم ٹو کے ذریعے جرمنی کو روسی گیس کی سپلائی اگلے برس شروع ہونا ہے۔...
شمالی کوریا اور امریکہ کے درمیان کشیدگی میں مزید اضافے کا خدشہ

شمالی کوریا اور امریکہ کے درمیان کشیدگی میں مزید اضافے کا خدشہ

news, Urdu
شمالی کوریا اور امریکہ کے درمیان موجود کشیدگی میں مزید اضافے کا خدشہ ہے۔ شمالی کوریا کا مطالبہ ہے کہ امریکہ پیونگ یانگ کے خلاف عائد کردہ پابندیاں اکتیس دسمبر تک ختم کر دے۔ جبکہ واشنگٹن حکومت یہ ڈیڈ لائن پوری ہونے تک ایسا کرتی دکھائی نہیں دیتی۔ جبکہ دوسری طرف کل پیر کو جنوبی کوریا کے صدر مون جے ان اور جاپانی وزیر اعظم شین زوآبے چینی صدر شی جنگ پنگ سے علیحدہ علیحدہ ملاقاتیں بھی کر رہے ہیں۔ اس کے بعد جنوبی کوریائی اور جاپانی رہنما چینی شہر چَینگ ڈُو جائیں گے جہاں وہ مشترکہ طور پر چینی وزیراعظم لی کی چیانگ سے ملیں گے۔ توقع ہے کہ اس سہ فریقی ملاقات میں بھی شمالی کوریا ایک اہم موضوع رہے گا۔...

Contact Us