Shadow
سرخیاں
بحرانی صورتحال: مغربی رہنما اپنے عوام سے مزید قربانیاں طلب کر رہے ہیں۔ایران جنگ ‘امریکی سلطنت کا خاتمہ’ ہے – ٹکر کارلسنبرطانوی شاہی بحریہ میں نشے اور جنسی زیادتیوں کے واقعات کا انکشاف، ترجمان کا تبصرے سے انکار، تحقیقات کی یقین دہانیتیونسی شہری رضا بن صالح الیزیدی کسی مقدمے کے بغیر 24 برس بعد گوانتانوموبے جیل سے آزادمغربی طرز کی ترقی اور لبرل نظریے نے دنیا کو افراتفری، جنگوں اور بےامنی کے سوا کچھ نہیں دیا، رواں سال دنیا سے اس نظریے کا خاتمہ ہو جائے گا: ہنگری وزیراعظمامریکی جامعات میں صیہونی مظالم کے خلاف مظاہروں میں تیزی، سینکڑوں طلبہ، طالبات و پروفیسران جیل میں بندپولینڈ: یوکرینی گندم کی درآمد پر کسانوں کا احتجاج، سرحد بند کر دیخود کشی کے لیے آن لائن سہولت، بین الاقوامی نیٹ ورک ملوث، صرف برطانیہ میں 130 افراد کی موت، چشم کشا انکشافاتپوپ فرانسس کی یک صنف سماج کے نظریہ پر سخت تنقید، دور جدید کا بدترین نظریہ قرار دے دیاصدر ایردوعان کا اقوام متحدہ جنرل اسمبلی میں رنگ برنگے بینروں پر اعتراض، ہم جنس پرستی سے مشابہہ قرار دے دیا، معاملہ سیکرٹری جنرل کے سامنے اٹھانے کا عندیا

news

ٹرمپ اگرزیادہ ٹویٹس سے گریز کریں، تو اس سے ان کے دماغ کو کوئی نقصان نہیں پہنچے گا۔ سینیٹر جان کینیڈی

ٹرمپ اگرزیادہ ٹویٹس سے گریز کریں، تو اس سے ان کے دماغ کو کوئی نقصان نہیں پہنچے گا۔ سینیٹر جان کینیڈی

news, Urdu
صدر ٹرمپ کی جانب سے  اپنے مواخذے کا سبب بننے والے وسل بلوئر اور سی آئی اے ملازم کا نام سوشل میڈیا پر افشا کرنے کے بعد خود ان کی پارٹیان کا محاسبہ کر رہی ہے کہ وہ ٹوئٹر پر محتاط رہیں۔ ٹرمپ نے جمعے کی رات ایک ٹوئٹ اپنے چھ کروڑ اسی لاکھ فالورز کے لیے ری شیئر کر دی تھی، جس کے بعد امریکی صدر کے خلاف شدید ردعمل دیکھنے میں آیا۔ ٹویٹ میں واضح طور وسل بلوئر کا نام موجود ہے اور کہا گیا ہے کہ اس نے یوکرائن سکینڈل کا سبب بننے والی شکایت درج کرا کر اپنے حلف کی خلاف ورزی کی۔ ٹرمپ کے اہم اتحادی اور ری پبلکن سینیٹر جان کینیڈی نےاتوار کو فاکس نیوز سے گفتگو میں کہا کہ اگر صدر بہت زیادہ ٹویٹس سے گریز کریں، تو اس سے ان کے دماغ کو کوئی نقصان نہیں پہنچے گا، لیکن صدر صاحب کے لیے ضروری نہیں کہ وہ میرا مشورہ سنیں، نہ ہی میں ان سے اس کی توقع کرتا ہوں۔‘ ٹرمپ امریکی تاریخ کے تیسرے صدر ہیں جنہیں مواخذے کا...
ہیرے ، جواہرات ،زیورات؟؟؟ آخرچور کیا کیا لے گئے؟

ہیرے ، جواہرات ،زیورات؟؟؟ آخرچور کیا کیا لے گئے؟

news, Urdu
جرمنی کے ڈریسڈن عجائب گھر میں ہونے والی چوری کو تاریخ میں نوادرات کی ’سب سے بڑی چوری‘ کہا جا رہا ہے کیوںکہ اس میں چور متوقع طور پرایک ارب یورو تک کے قدیم زیورات چرا لے گئے۔ پولیس نے عجائب گھر کی عمارت کو فوری طور پرسیل کر دیا ہے اور یہ پتہ لگانے کی کوشش کر رہی ہے کہ کیا کچھ چوری ہوا ہے۔ ترجمان مارکولاسکے نے کہا کہ ’ہم نے کسی چور کو شناخت نہیں کیا اور نہ ہی اب تک کسی کو گرفتار کیا گیا ہے۔‘ جرمن اخبار بلڈ کے مطابق چوروں نے پیر کی صبح ڈریسڈن گرین والٹ عجائب گھر کی بجلی کاٹ دی۔ اخبار نے کسی ذریعے کا حوالہ دیے بغیر کہا ہے کہ چور کھڑکی کے راستے عجائب گھر میں داخل ہونے میں کامیاب ہوئے۔چوری شدہ نوادرات کی مالیت 50 کروڑ یورو (42 کروڑ 80 لاکھ پاؤنڈ) سے زیادہ متوقع ہے اور اگر ایسا ہے تو تاریخ میں یہ نوادرات کی سب سے بڑی چوری ہوگی۔ جرمن اخبار نے لکھا ہے کہ چوروں نے زیادہ تر زیورات، ہیرے اور ج...
کیا چین قرآن اور بائبل کے احکامات میں اپنی مرضی کے مطابق تبدیلی کرے گا؟؟؟

کیا چین قرآن اور بائبل کے احکامات میں اپنی مرضی کے مطابق تبدیلی کرے گا؟؟؟

news, Urdu
چین ،چینی کمیونسٹ پارٹی کی سوشلسٹ اقدار کو ظاہر کرنے کے لئے ترجمہ شدہ "کلاسک مذہبی کتابوں" کو دوبارہ لکھنے کا ارادہ رکھتا ہے۔ یہ حکم کمیٹی برائے نسلی امور کے زیر اہتمام نومبر میں ایک اجلاس کے دوران دیا گیا تھا جو ملک کے تمام مذہبی امور کی ذمہ دار ہے۔ براہ راست قرآن اور بائبل کا ذکر نہ کرتے ہوئے ، کمیٹی ایسے مذہبی احکامات کا ایک جامع جائزہ لینے کا ارادہ رکھتی ہے ، جو مبینہ طور پر "زمانے کی پیشرفت کے مطابق نہیں ہیں" اور جنھیں"صدر شی جن پنگ کے عہد" کے ساتھ ہم آہنگ ہونے کی ضرورت ہے۔تاہم چین میں اویغورمسلمانوں کے ساتھ حکومت کا رویہ مدنظر رکھتے ہوئے اس بات کی توقع ہے کہ حکومت چین قرآن میں تحریف کی مرتکب ہو سکتی ہے ترجمہ شدہ "کلاسک مذہبی کتابوں" کے نظرثانی شدہ ایڈیشن جن میں بدھ مت کے سترا بھی شامل ہوں گے کو کمیونسٹ پارٹی کے اصولوں کے خلاف نہیں ہونا چاہئے اور نہ ہی اسے ریاستی اقدار کے...
نیدرلینڈز کا ’ہالینڈ‘ کو چھوڑنے کا فیصلہ

نیدرلینڈز کا ’ہالینڈ‘ کو چھوڑنے کا فیصلہ

news, Urdu
ہالینڈ، نیدرلینڈز کا ایک خطہ ہے، جس میں مشہور ڈچ شہر ایمسٹرڈیم، روٹرڈیم اور دی ہیگ شامل ہیں۔ جنوری سے نیدرلینڈز، سرکاری طور پر اپنے تمام ادبی اور مارکیٹنگ مواد سے ’ہالینڈ‘ کا نام خارج کردے گا۔ واضح رہے کہ ہالینڈ، نیدرلینڈز کا ایک خطہ ہے، لیکن یہ نام اکثر و بیشتر نیدرلینڈز کی شناخت کے طور پر استعمال کیا جاتا ہے۔ تاہم جنوری سے نیدرلینڈز، سرکاری طور پر اپنے تمام ادبی اور مارکیٹنگ مواد سے ’ہالینڈ‘ کا نام خارج کردے گا، جس کے بعد ملک کو اس کے سرکاری نام ’نیدر لینڈز‘ سے پکارا جائے گا۔ سڈنی مارننگ ہیرالڈ کے مطابق اس ری برانڈنگ (نام خارج کرنے) پر دو لاکھ یوروز کی لاگت آئے گی، جو ملک کے تشخص کو دوبارہ اجاگر کرنے کی مہم کا ایک حصہ ہے۔ یہ پیش رفت ایک ایسے وقت پر سامنے آئی جب نیدرلینڈز یوروویژن سونگ کونٹیسٹ کی میزبانی کے ساتھ ساتھ 2020 میں ٹوکیو اولمپک گیمز میں شرکت کرنے جارہا ہے۔ ڈچ نیوز ک...
کنٹریکٹر کی ہلاکت کے بعد عراق اور شام میں امریکی فضائی حملہ

کنٹریکٹر کی ہلاکت کے بعد عراق اور شام میں امریکی فضائی حملہ

news, Urdu
امریکہ نے عراق میں ایران کے حامی عسکریت پسند گروپ کتائب حزب اللہ کے خلاف فضائی حملوں میں 19 جنگجوؤں کو ہلاک کر دیا۔ پینٹاگون نے اتوار کو بتایا کہ اس نے مغربی عراق میں مذکورہ گروپ سے جڑے اسلحہ ڈپو اور کمانڈ اینڈ کنٹرول سسٹم کو نشانہ بنانے کے علاوہ مشرقی شام میں بھی کارروائیاں کی ہیں۔ پینٹاگون کے مطابق یہ کارروائیاں جمعے کو 30 سے زائد راکٹ حملوں کا ردعمل ہے۔ بغداد کے شمال میں کرکوک میں قائم عراقی فوجی اڈے پر جمعے کو ہونے والے راکٹ حملے میں ایک امریکی سویلین کنٹریکٹر ہلاک جبکہ چار امریکی سروس رکن اور عراقی سکیورٹی اہلکار زخمی ہوئے تھے۔وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے کہا کہ ’ایران کی ایسی کارروائیوں کو ہرگز قبول نہیں کیا جائے گا جو امریکیوں کو خطرے میں ڈالیں۔‘ دوسری جانب امریکی وزیر دفاع مارک ایسپر نے فضائی حملوں کو کامیاب قرار دیتے ہوئے کہا کہ ’ایران یا دوسرے جنگجو گروپوں کے برے رویے سے نمٹن...
بھارت میں مسلمانوں پر تشدد کی انتہا ۔ پولیس نے گھروں پر دھاوا بول دیا

بھارت میں مسلمانوں پر تشدد کی انتہا ۔ پولیس نے گھروں پر دھاوا بول دیا

news, Urdu
بھارت میں مودی سرکار نے مسلمانوں کے شہری حقوق ختم کرنے کے لیے پہلے تو متنازع قانون بنایا اوراب مسلمانوں پرتشدد کی انتہا کر دی ہے۔ مختلف شہروں کے مسلم علاقوں میں بھارتی پولیس درندگی کرتے ہوئے گھروں میں گھس جاتی ہے، بچوں اور خواتین پر تشدد کرتی، املاک کو نقصان پہنچاتی اورمسلمانوں کی گاڑیاں توڑ دیتی ہے۔ گذشتہ روز بھی بھارت کی شمالی ریاستوں میں پولیس نے مسلم علاقوں پر داھاوا بول دیا، گلی محلوں میں بھارتی پولیس نے املاک کو نقصان پہنچایا۔ بھارتی پولیس گھروں میں گھس گئی، بچوں اور خواتین کو تشدد کا نشانہ بنایا، اعلیٰ پولیس اہلکار خواتین کو ڈراتا دھمکاتا رہا۔ شہر کانپور میں پولیس کی فائرنگ سے مسلم نوجوان شہید ہو گئے ۔ انتظامیہ نے مسلم علاقوں میں کرفیو لگا کر لوگوں کو گھروں تک محدود کر دیا۔...
یوکرائن: حکومت اور علیحدگی پسندوں میں قیدیوں کا تبادلہ شروع

یوکرائن: حکومت اور علیحدگی پسندوں میں قیدیوں کا تبادلہ شروع

news, Urdu
یوکرینی حکومت اور روس نواز باغیوں میں قیدیوں کا تبادلہ شروع ہو گیا باغیوں نے 139فوجی قیدیوں کو رہا کردیا جبکہ حکومت نے 52باغیوں کو آزا د کیا ۔ آزاد ہونے والے زیادہ ترقیدی زخمی اور بیساکھیوں کے سہارے چل رہے تھے ۔ غیرملکی میڈیا کے مطابق مشرقی یوکرین میں جنگ بندی کے معاہدے کے ایک ہفتے بعد حکومت اور باغیوں کے درمیان درجنوں قیدیوں کا تبادلہ ہوا ہے۔ 139 یوکرینی فوجیوں کو رہا کیا جس کے بدلے حکومت نے 52 باغیوں کو آزاد کیا ہے۔قیدیوں کا یہ تبادلہ 12 فروری کو منسک میں طے پانے والے اس معاہدے کے تحت پہلا قدم تھا جو فرانس اور جرمنی کے تعاون سے طے پایا تھا۔ یوکرین کے صدر پیٹرو پورو شینکو نے ٹوئٹر پر کہا ہے کہ قیدیوں کا تبادلہ محاذِ جنگ پر زولوبوک نامی قصبے میں ہوا۔رہا کیے جانے والے کئی فوجی زخمی تھے اور بیساکھیوں کے سہارے چل رہے تھے۔معاہدے کے مطابق فریقین نے ایک دوسرے کے تمام قیدی رہا کرنے ہیں تاہ...
سعودی عرب کی دفاعی صنعت کا امریکی فرم رے تھیون کے ساتھ شراکت داری کا اعلان

سعودی عرب کی دفاعی صنعت کا امریکی فرم رے تھیون کے ساتھ شراکت داری کا اعلان

news, Urdu
العریبیہ نیوز کے مطابق سعودی عرب کی جنرل اتھارٹی برائے ملٹری انڈسٹریز نے امریکہ کی دفاعی سازوسامان بنانے والی کمپنی رے تھیون کے ساتھ شراکت داری کےایک سمجھوتے کا اعلان کیا ہے۔ اس کے تحت پیٹریاٹ میزائل دفاعی نظام کی سعودی عرب ہی میں مرمت اور تجدید کی جائے گی۔ یہ سمجھوتہ سعودی عرب کے ویژن 2030ء کے مقاصد واہداف کے عین مطابق ہے۔اس ویژن کے تحت سعودی عرب کی معیشت کو متنوع بنایا جارہا ہے اور تیل کی دولت پر انحصار کم کرنے کے لیے مقامی سطح پرمختلف صنعتوں کو ترقی و فروغ دیا جارہا ہے۔ اس منصوبے کا مقصد عسکری اور سکیورٹی کے شعبے میں مقامی صنعت میں سرمایہ کاری کو فروغ دینا اور تعلیم یافتہ مقامی اہل افراد کے لیے روزگار کے زیادہ سے زیادہ مواقع پیدا کرنا ہے۔نیز اس ویژن کے تحت آیندہ ایک عشرے کے دوران میں نصف تک فوجی سازوسامان مملکت ہی میں تیار کیا جائے گا اور ان کی درآمدات پر اٹھنے والے زرمبادلہ کی بچ...
میانمار میں روہنگیا مسلمانوں کی نسل کشی اور انسانی حقوق کی پامالیوں کے خلاف قرارداد منظور

میانمار میں روہنگیا مسلمانوں کی نسل کشی اور انسانی حقوق کی پامالیوں کے خلاف قرارداد منظور

news, Urdu
اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی نے میانمار میں روہنگیا مسلمانوں اور دیگر اقلیتوں کے خلاف انسانی حقوق کی پامالی کے خلاف مذمتی قرارداد منظور کر لی ہے۔ اس قرارداد میں میانمار سے کہا گیا ہے کہ وہ روہنگیا مسلمانوں اور دیگر اقلیتوں کے خلاف نفرت انگیزی کو روکے۔ خیال رہے کہ بدھ مت کے پیرو کاروں کی اکثریتی آبادی کے ملک میانمار میں بسنے والے ہزاروں روہنگیا مسلمان سنہ 2017 میں فوج کے کریک ڈاؤن میں ہلاک ہوئے تھے جبکہ سات لاکھ سے زائد ہمسایہ ملک بنگلہ دیش چلے گئے تھے۔ جمعے کو منظور کی جانے والی قرارداد میں گذشتہ چار دہائیوں میں ’سکیورٹی فورسز اور مسلح افواج کی جانب سے ظلم و تشدد کے نتیجے میں‘ روہنگیا مسلمانوں کے مسلسل بنگلہ دیش کی جانب ہجرت کرنے پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔ جبکہ میانمار (قدیم برما) نے ہمیشہ اس بات پر اصرار کیا ہے کہ وہ انتہاپسندی سے نمٹ رہا تھا میانمار کی رہنما آنگ سان سوچی نے رواں ...
رواں سال امریکہ میں قتل عام کے واقعات میں ریکارڈ اضافہ

رواں سال امریکہ میں قتل عام کے واقعات میں ریکارڈ اضافہ

news, Urdu
محققین کے مطابق دستیاب ریکارڈ کی روشنی میں اگر دیکھا جائے تو رواں برس امریکہ میں اندھا دھند فائرنگ اور قتل عام کے نتیجے میں شہریوں کے قتل کے واقعات میں ریکارڈ اضافہ دیکھا گیا ہے۔ امریکی تاریخ کے موجودہ دورمیں 2019ء کا سال قتل عام اور فائرنگ کے واقعات کے حوالے سے بدترین سال رہا۔ اس سال مجموعی طور پر قتل عام کے 41 واقعات رونما ہوئے، جن میں دو سو گیارہ افراد مارے گئے۔ اعداد و شمار کے مطابق ان میں 33 واقعات میں آتشیں اسلحے کا استعمال ہوا۔ رواں برس قتل عام کے واقعات میں اضافہ تو ہوا، تاہم ان واقعات میں ہونے والی ہلاکتیں سن 2017 کے مقابلے میں کم رہیں۔ سن 2017ء میں مجموعی طور پر 224افراد ہلاک ہوئے تھے۔ سال 2019 میں پیش آئے سب سے ہلاکت خیز واقعے میں ایل پاسو میں اگست کے مہینے میں 22 افراد کو ہلاک کیا گیا جبکہ اس سے قبل مئی میں ورجینیا بیچ پر 12 افراد قتل ہوئے۔محققین کے مطابق سنہ 2019 کے...

Contact Us