دولت کی کثرت نے دنیا کو پاگل کر دیا- ارب پتی سرمایہ کار رے ڈالیو
امریکی ارب پتی اور دنیا کے سب سے بڑے ہیج فنڈ برج واٹر کے بانی رے ڈیلیو کے مطابق معاشی عدم مساوات ایک "قومی ہنگامی صورتحال" بن چکی ہے۔ انہوں نے عالمی معیشت میں مفت رقم کے تضادات کے بارے میں بات کی۔ لنکڈ ان پر شائع ہونے والی ایک پوسٹ میں "دنیا پاگل ہوچکی ہے اور سسٹم ٹوٹ چکا ہے" کے عنوان سے ، ڈالیو لکھتا ہے کہ بہت سارے معاشی اشارے موجود ہیں (بشمول کم یا منفی شرح سود) جن کی وجہ سے وہ معاشی نظام کوغیر مستحکم اور ٹوٹا ہوا سمجھتا ہے۔ ڈالیو نے مزید لکھا کہ "چونکہ مزدوروں اور دوسروں کو اپنی کمائی اور ساکھ کو بہتر بنانے کے لیے پیسہ کمانے کے ذرائع پیدا کرنے کے لیے حکومتی سطح پر کوئی عملی کام نہیں ہو رہا ہے لہٰذا زیادہ تر لوگوں کے لئے سرمایہ کاری کے مواقع مہیا کرنے کا اچھا نظام ٹوٹ گیا ہے۔".
انہوں نے اسٹاک کو ان کی بنیادی قیمت سے بڑھ کر مصنوعی طور پر پھیلانے کے لئے فیڈرل ریزرو کی مانیٹری پالی...









