امریکہ کی ایرانی جوہری ڈیل سے مکمل علیحدگی:فرانس، برطانیہ، روس، چین اور جرمنی کی امریکہ پر تنقید
امریکہ نے ایرانی جوہری ڈیل سے مکمل علیحدگی اختیار کر لی ہے جبکہ ڈیل کے مغربی فریقوں نے امریکی فیصلے پر کڑی تنقید کرتے ہوئے اسے جاری رکھنے کا اعلان کیا ہے۔
ایران کے ساتھ ہونے والی جوہری ڈیل سے دستبرداری کا فیصلہ موجودہ امریکی صدر ٹرمپ نے اقتدار میں آنے کے ایک برس بعد کیا تھا۔ طویل مذاکراتی سلسلے کے بعد سن 2015 میں مکمل ہونے اس ڈیل پر پر دستخط کرنے والے ممالک میں امریکہ کے علاوہ فرانس، برطانیہ، روس، چین اور جرمنی شامل تھے۔ اس مذاکراتی سلسلے میں یورپی یونین بھی شریک رہی تھی۔ امریکی علیحدگی کے بعد سے ڈیل پر دستخط کرنے والے بقیہ ممالک ابھی تک ڈیل کو برقرار رکھنے کی کوششیں جاری رکھے ہوئے ہیں۔
اس ڈیل کے تحت ایران کو جوہری پروگرام کو محدود کرنے کی شرط پر اقتصادی مراعات دینے کا فیصلہ کیا گیا تھا۔ اس سمجھوتے کا بنیادی مقصد ایران کو جوہری ہتھیار سازی سے روکنا بھی تھا۔ دوسری جانب ایران کا مسلس...