ایران کو جوہری ہتھیار تیارنہیں کرنے دیں گے۔امریکی فوج کسی بھی چیز کےلئے تیار ہے:صدرٹرمپ
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران پر واضح کیا ہے کہ امریکہ اسے ایٹمی ہتھیار تیار نہیں کرنے دے گا۔ ہم نے اس کے خلاف مزید سخت پابندیاں عائد کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا ایرانی حملے پر پالیسی بیان دیتے ہوئے کہنا تھا کہ ایران کو جوہری ہتھیار تیار نہیں کرنے دیں گے۔ امریکی فوج ایران کی ایٹمی سرگرمیاں روکنے کے لیے ہر چیز کےلئے تیار ہے۔
انہوں نے دعویٰ کیا کہ ایرانی حملے میں کسی قسم کا کوئی نقصان نہیں ہوا، ہمارے تمام فوجی محفوظ رہے اور کوئی امریکی زخمی نہیں ہوا لیکن فوجی اڈوں کو معمولی نقصان پہنچا۔ اس سلسلے میں پہلے ہی تیاری کی جا چکی تھی ۔ ارلی وارننگ سسٹم نے بہترین کام کیا۔ انھوں نے کہا کہ میرے دور میں 2.5 ٹریلین ڈالر سے امریکی فوج کو مضبوط کیا گیا ہے۔
صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ میرے حکم پر ایرانی جنرل قاسم سلیمانی کو قتل کیا گیا۔ سلیمانی امریکی مفادات پر حملے کی پلاننگ ...









