Shadow
سرخیاں
بحرانی صورتحال: مغربی رہنما اپنے عوام سے مزید قربانیاں طلب کر رہے ہیں۔ایران جنگ ‘امریکی سلطنت کا خاتمہ’ ہے – ٹکر کارلسنبرطانوی شاہی بحریہ میں نشے اور جنسی زیادتیوں کے واقعات کا انکشاف، ترجمان کا تبصرے سے انکار، تحقیقات کی یقین دہانیتیونسی شہری رضا بن صالح الیزیدی کسی مقدمے کے بغیر 24 برس بعد گوانتانوموبے جیل سے آزادمغربی طرز کی ترقی اور لبرل نظریے نے دنیا کو افراتفری، جنگوں اور بےامنی کے سوا کچھ نہیں دیا، رواں سال دنیا سے اس نظریے کا خاتمہ ہو جائے گا: ہنگری وزیراعظمامریکی جامعات میں صیہونی مظالم کے خلاف مظاہروں میں تیزی، سینکڑوں طلبہ، طالبات و پروفیسران جیل میں بندپولینڈ: یوکرینی گندم کی درآمد پر کسانوں کا احتجاج، سرحد بند کر دیخود کشی کے لیے آن لائن سہولت، بین الاقوامی نیٹ ورک ملوث، صرف برطانیہ میں 130 افراد کی موت، چشم کشا انکشافاتپوپ فرانسس کی یک صنف سماج کے نظریہ پر سخت تنقید، دور جدید کا بدترین نظریہ قرار دے دیاصدر ایردوعان کا اقوام متحدہ جنرل اسمبلی میں رنگ برنگے بینروں پر اعتراض، ہم جنس پرستی سے مشابہہ قرار دے دیا، معاملہ سیکرٹری جنرل کے سامنے اٹھانے کا عندیا

Urdu

Translated Posts

داعش کی جانب سے سلیمانی کی موت کا خیر مقدم ۔

داعش کی جانب سے سلیمانی کی موت کا خیر مقدم ۔

news, Urdu
شدت پسند تنظیم نام نہاد دولت اسلامیہ جو کہ داعش کے نام سے بھی معروف ہے نے ایران کی  القدس فورس کے سربراہ کمانڈرجنرل قاسم سلیمانی کی موت کا خیرمقدم کیا ہے۔ اپنے ایک بیان میں داعش کے ترجمان نے جنرل قاسم سلیمانی کی ہلاکت کو ایک ’خدائی مدد‘ قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس سے دولت اسلامیہ اور جہادیوں کو فائدہ ہوا ہے۔ یہ شدت پسندوں کے لیے اچھی خبر ہے کہ عراقی پارلیمان نے ایک قرارداد منظور کی ہے جس میں فوری طور پر ملک بھر سے امریکی فوجوں کے انخلا کا مطالبہ کیا گیا ہے۔ یاد رہے کہ سلیمانی کی موت کے بعد سے امریکہ نے عراق میں فوجیوں کو تربیت دینے اور داعش کے خلاف کاروائیاں کرنے کا عمل روک دیا ہے۔ اس کے علاوہ جرمنی اور ڈنمارک بھی انھیں اب تربیت نہیں دے رہے۔ دولت اسلامیہ کے لیے یہ بھی ایک خوشی کی خبر تھی کہ امریکی صدرٹرمپ نے جنرل قاسم سلیمانی کو مارنے کا فیصلہ کیا اوریہ ان کے لیے اپنے ایک دشمن (ٹر...
چین کوقابو کرنے کے لیے بحراوقیانوس ميں خصوصی امريکی ٹاسک فورس تعينات کی جائے گی۔بلوم برگ

چین کوقابو کرنے کے لیے بحراوقیانوس ميں خصوصی امريکی ٹاسک فورس تعينات کی جائے گی۔بلوم برگ

news, Urdu
امريکی فوج بحراوقیانوس کے خطے ميں اپنی ايک خصوصی ٹاسک فورس تعينات کرنا چاہتی ہے۔ اس بارے ميں اطلاع بلوم برگ کی جانب سے جمعے کو دی گئی ہے۔ يہ ٹاسک فورس معلومات، اليکٹرانک، سائبر اور ميزائل آپريشن سر انجام دينے کی اہل ہو گی اور اسے چين کے بڑھتے ہوئے عسکری اثر و رسوخ کے تناظر ميں تعينات کيا جا رہا ہے۔ امکان ہے کہ يہ فورس فلپائن اور تائيوان کے جزائر پر تعينات کی جائے گی۔ بلوم برگ نے اپنی رپورٹ ميں مزيد لکھا ہے کہ کسی ممکنہ مسلح تنازعے کی صورت ميں يہ فورس زمين، فضا اور سمندر ميں اہداف کو نشانہ بنانے کی صلاحيت کی حامل بھی ہو گی۔ اس پيش رفت پر فی الحال بيجنگ حکومت کا رد عمل سامنے نہيں آيا ہے۔...
اقتصادی پابندیوں سے ایرانی سیکیورٹی ادارے کے مرکزکو نشانہ بنا رہے ہیں: مائیک پومپیو

اقتصادی پابندیوں سے ایرانی سیکیورٹی ادارے کے مرکزکو نشانہ بنا رہے ہیں: مائیک پومپیو

news, Urdu
   امریکہ کے ہاتھوں قاسم سلیمانی کی ہلاکت پر ایران کی جانب سے کی جانے والی جوابی کاروئی میں ایران نے عراق میں دو فوجی اڈوں پرحملہ کیا۔ امریکہ نے اس ایرانی حملے کے بعد ایرانی سیکیورٹی اداروں سے وابستہ کئی شخصیات پر اقتصادی پابندیاں عاید کرنے کا اعلان کردیا ہے۔ امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے وزیر خزانہ اسٹیفن منوچن کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس میں کہا کہ واشنگٹن کی طرف سے عائد کی جانے والی پابندیوں کا مقصد ایران کو مشرق وسطیٰ کو عدم استحکام سے دوچار کرنے سے روکنا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ امریکہ ایران کے اداروں اور شخصیات پر پابندیاں عاید کرنے کا سلسلہ جاری رکھے گا یہاں تک کہ ایران خطے کو عدم استحکام سے دوچار کرنے سے باز آجائے۔ امریکی وزیر خارجہ نے مزید کہا کہ اگر ایران امریکی اہداف پر حملہ کرتا ہے تو امریکہ نے بھی ایران میں اہداف کو نشانہ بنانے کی تیاری کر رکھی ہے۔ ہم بھی ایران کے مخصوص...
اسرائیل پر حملہ کرنے والے پر جوابی حملے کی گونج دور تک سنائی دے گی: نیتن یاہو

اسرائیل پر حملہ کرنے والے پر جوابی حملے کی گونج دور تک سنائی دے گی: نیتن یاہو

news, Urdu
اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے خبردار کیا کہ اگر اسرائیل پر حملہ کیا گیا تو بھرپور جواب دیا جائے گا۔دارالحکومت تل ابیب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کا کہنا تھا کہ اسرائیل امریکہ کے ساتھ کھڑا ہے اور جنرل سلیمانی کے خلاف امریکی کارروائی پر ٹرمپ کو مبارکباد دیتے ہیں۔ یاد رہے کہ 3 جنوری کو عراق کے دارالحکومت بغداد کے ائیرپورٹ کے باہر امریکی ڈرون حملے میں ایرانی القدس فورس کے سربراہ میجر جنرل قاسم سلیمانی ،عراقی ملیشیا کمانڈر ابو مہدی المہندیس دیگر 9 رفقاء سمیت ہلاک ہوگئے تھے۔جنرل قاسم کی ہلاکت کے بعد ایران نے امریکہ سے بدلہ لینے کا اعلان کیا تھا ۔ ایران کے جنوبی صوبہ کرمان میں پاسداران انقلاب کے کمانڈر جنرل ابو حمزہ نے کہا تھا کہ ’خطے میں 35 کے قریب امریکی اہداف کے ساتھ ساتھ اسرائیلی دارالحکومت تل ابیب بھی ایران کے نشانے پر ہے‘۔ ایران کی دھمکیوں کے جواب میں اسر...
امریکہ ایران کے ساتھ ‘سنجیدہ مذاکرات’ کے لیے تیار ہے: اقوامِ متحدہ کو امریکی خط

امریکہ ایران کے ساتھ ‘سنجیدہ مذاکرات’ کے لیے تیار ہے: اقوامِ متحدہ کو امریکی خط

news, Urdu
مشرقِ وسطیٰ میں امریکہ اور ایران کے درمیان حالیہ کشیدگی کے بعد امریکہ نے اقوامِ متحدہ کولکھا ہے کہ وہ ایران کے ساتھ'سنجیدہ اورغیر مشروط مذاکرات کرنے کے لیے تیار ہے۔یہ خط اقوام متحدہ میں امریکی سفیر کیلی کرافٹ کی جانب سے لکھا گیا ۔ یاد رہے کہ تین جنوری کو بغداد میں امریکی ڈرون حملے میں ایرانی پاسدارانِ انقلاب کی قدس فورس کے سربراہ جنرل قاسم سلیمانی کی ہلاکت اور جواب میں چھ جنوری کی رات ایران کی جانب سے عراق میں دو امریکی اڈوں پر میزائل حملوں کے بعد حالات انتہائی کشیدہ ہو گئے تھے۔ ایران کے رہبر اعلیٰ علی خامنہ ای نے ایران کی جانب سے کی گئی جوابی کارروائی کے بارے میں کہا کہ یہ 'امریکہ کے منھ پر طمانچہ' ہے اور قاسم سلیمانی کی ہلاکت کا بدلہ امریکہ کی خطے میں موجودگی کے خاتمے کے سوا کچھ نہیں۔ اقوام متحدہ میں امریکی سفیر کیلی کرافٹ کی جانب سے لکھے گئے خط میں کہا گیا ہے کہ امریکہ امن مذ...
شہزادہ ہیری نے شاہی خاندان سے راستے جدا کر لیے ۔ شاہی خاندان کی ذمہ داریوں سے سبکدوش

شہزادہ ہیری نے شاہی خاندان سے راستے جدا کر لیے ۔ شاہی خاندان کی ذمہ داریوں سے سبکدوش

news, Urdu
برطانوی شہزادہ ہیری اور ان کی اہلیہ اور سابق امریکی اداکارہ میگھن مارکل نے شاہی خاندان کی ذمہ داریوں اور شاہی حیثیت سے دست برداری کا اعلان کردیا ہے۔ برطانوی شہزادہ ہیری اور میگھن مارکل نے انسٹاگرام پر پوسٹ کردہ اپنے بیان یہ بھی کہا کہ وہ اپنا وقت برطانیہ اور شمالی امریکا کے درمیان گزارنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ وہ ملکہ کی دیکھ بحال کی اپنی ذمہ داریاں بہ خوبی انجام دیتے ر ہیں گے۔ان کا کہنا تھا کہ یہ جغرافیائی توازن ہمیں اپنی شاہی روایت کی تعریف کے ساتھ اپنے بیٹے کی پرورش کرنے کے قابل بنائے گا جس میں وہ پیدا ہوا تھا، اور ساتھ ہی ہمارے اہل خانہ کو اگلے باب پر توجہ مرکوز کرنے کا موقع فراہم کرے گا، جس میں ہمارے نئے خیراتی ادارے کا آغاز بھی شامل ہے۔‘ ذرائع کے مطابق شاہی جوڑے نے اس فیصلے کے بارے میں شہزاہ ولیم سمیت کسی شاہی فرد سے مشورہ نہیں کیا۔ جس کی وجہ سے بکنگھم پیلس مای...
چین میں نمونیے کی وبا کے درپردہ  کورانا وائرس

چین میں نمونیے کی وبا کے درپردہ کورانا وائرس

news, Urdu
عالمی ادارہ صحت نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ چین میں نمونیے کے پچاس سے زائد کیسز کے درپردہ سارس اور میرس سے تعلق رکھنے والا ایک نیا وائرس ہو سکتا ہے۔ عالمی ادارے کے مطابق اس سلسلے میں تفصیلی تفتیش کی ضرورت ہے، تاہم امکان ہے کہ اس تازہ وبا کے درپردہ کورانا وائرس ہو سکتا ہے۔ یاد رہے کہ یہ نیا وائرس انتہائی خطرناک تصور کیا جاتا ہے۔اس سے نمونیا یعنی سرسام ہوجاتا ہے اور گردے فیل ہو نے کا خطرہ بڑھ جاتا ہے۔ جمعرات کے روز چینی سرکاری نیوز ایجنسی شہنوا نے کہا تھا کہ ماہرین کی جانب سے عبوری تحقیق میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ دسمبر میں وسطی چین میں نمونیے کے پچاس سے زائد واقعات کی وجہ کورونا وائرس کی ایک نئی قسم تھی۔ یہ بات اہم ہے کہ اب تک وسطیٰ چینی شہر ووہان میں دسمبر سے اب تک نمونیے کے 59 کیسز سامنے آ چکے ہیں۔ ڈبلیو ایچ او کے تازہ اعدادوشمار کے مطابق سنہ 2012 کے بعد سے اب تک یورپ اور مشرق وس...
ایران کے خلاف ٹرمپ کی عسکری کارروائی کی صلاحیت محدود کرنے کے لیے ایوانِ نمائندگان میں رائے شماری

ایران کے خلاف ٹرمپ کی عسکری کارروائی کی صلاحیت محدود کرنے کے لیے ایوانِ نمائندگان میں رائے شماری

news, Urdu
امریکی ایوانِ نمائندگان میں آج جمعرات کو صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے ایران کے خلاف کسی عسکری کارروائی کا راستہ روکنے کے خلاف ایک قرارداد پر رائے شماری کر رہی ہے۔ بتایا گیا ہے کہ ایک صفحے پر مشتمل اس بیان کے ذریعے امریکی صدر کی جانب سے ایران کے خلاف خود سے فوجی کارروائی کے فیصلے کی صلاحیت محدود بنائی جائے گی۔ واضح رہے کہ ڈیموکریٹس امریکی قانون سازوں نے صدر ٹرمپ کی طرف سے ایرانی جنرل قاسم سلیمانی کو ہلاک کرنے کے اقدام کو ’اشتعال انگیز اور غیرضروری‘ قرار دیا گیا تھا۔ تاہم ریپبلکن قانون ساز اس قرارداد کی قانونی حیثیت پر سوال اٹھا رہے ہیں۔...
عراق میں امریکی اڈوں پر ایرانی حملے کی سیٹلائٹ تصاویر جاری، ایئر کرافٹ ہینگرز اور عمارتیں تباہ

عراق میں امریکی اڈوں پر ایرانی حملے کی سیٹلائٹ تصاویر جاری، ایئر کرافٹ ہینگرز اور عمارتیں تباہ

news, Urdu
عراق میں امریکی اڈوں پر ایرانی حملے کے بعد کی سیٹلائٹ تصاویر جاری کر دی گئیں ۔ ان تصاویر میں واضح طور پر دیکھا جا سکتا ہے کہ ایئرکرافٹ ہینگرز کو نقصان پہنچا ہے جبکہ کئی عمارتیں تباہ ہو گئی ہیں۔ بغداد کے گرین زون میں مزید حملے کئے گئے۔ برطانوی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ ایران نے دبئی اور اسرائیل کو بھی نشانہ بنانے کی دھمکی دی ہے ۔  روسی میڈیا کے مطابق ایک راکٹ امریکی سفارت خانے سے 100 میٹر دور گرا۔ عراقی صدر اور اسپیکر اسمبلی نے ایرانی میزائل حملوں کی مذمت کی ہے، ان کا کہنا تھا کہ تہران نے کارروائی سے پہلے مطلع کیا تھا البتہ ٹارگٹ نہیں بتایا تھا۔ امریکی صدر ٹرمپ نے بھی اقرار کیا کہ عراق میں بیسز کو نقصان پہنچا ہے۔ ٹرمپ اور نیٹو چیف کا ٹیلی فونک رابطہ بھی ہوا۔ اسٹولٹن برگ نے مشرق وسطیٰ میں نیٹو کا کردار بڑھانے پر آمادگی کا اظہار کیا۔ دوسری جانب امریکہ، ایران کشیدگی پر بریفنگ کے...
ایران میں یوکرین کے طیارے کو حادثہ یا تخریب کاری؟ نئی بحث چھڑ گئی

ایران میں یوکرین کے طیارے کو حادثہ یا تخریب کاری؟ نئی بحث چھڑ گئی

news, Urdu
ایران میں تباہ ہونے والے یوکرین کے مسافر بردار طیارے کو حادثہ پیش آیا یا پھر تخریب کاری کی گئی اس حوالے سے مختلف بیانات سامنے آنے کے بعد نئی بحث نے جنم لے لیا ہے۔ یادرہے کہ یوکرین کا مسافر بردار طیارہ ایران میں حادثے کا شکار ہو گیا تھا جس میں عملے کے 9 افراد سمیت 176 ہلاک ہو گئے تھے۔ ایران میں یوکرین کے سفارت خانے کی جانب سے پہلے کہا گیا کہ طیارے کے انجن میں خرابی کے باعث آگ لگی جو حادثے کی وجہ بنی۔ بعد میں یوکرین کے سفارت خانے کی جانب سے ایک اور بیان جاری کیا گیا جس میں سے انجن میں خرابی کا لفظ ہٹا دیا گیا۔ اس بیان کے بعد طیارے کو پیش آنے والے حادثے نے امریکہ اور ایران کے درمیان کشیدگی کے تناظر میں انتہائی اہمیت اختیار کر لی ہے اور مختلف حلقوں کی جانب سے طیارے کو حادثے کے بجائے تخریب کاری کا نشانہ بنائے جانے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔ یوکرین نے ایران کے لیے فضائی آپریشن غی...

Contact Us