چین کے بعد فرانس امریکہ کے نشانے پر۔ فرانسیسی مصنوعات پر 100 فیصد درآمدی ٹیکس لگانے کی دھمکی
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی حکام کی جانب سے دھمکی دیتے ہوئے کہا گیا ہے کہ فرانسیسی مصنوعات پر واشنگٹن کی طرف سے 100 فیصد یعنی 2.4 ارب ڈالر مالیت کا ٹیکس عائد کیا جائےگا۔
واضح رہے کہ امریکہ کی چین کے ساتھ بھی تجارتی معاملات پر کشیدگی چل رہی ہے۔ متعدد بار امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ چینی مصنوعات پر ٹیکس لگا چکے ہیں جس کے جواب میں چینی صدر شی جن پنگ نے بھی بدلے میں بڑے پیمانے پر ٹیکس لگائے۔ اس دوران کشیدگی میں بھی کمی آئی تاہم اس کے اثرات مسلسل چل رہے ہیں۔ اس کشیدگی کے بعد اب امریکہ کی کشیدگی فرانس کے ساتھ بھی بڑھنے لگی ہے۔
تجارتی کشیدگی کے بعد فرانسیسی مصنوعات پر اضافی ٹیکس لگانے کے بعد فرانسیسی وزیر خزانہ کا کہنا ہے کہ اگر یہ اضافی ٹیکس لگایا گیا تو یورپی یونین ایک ہو کر امریکی مصنوعات پر ٹیرف عائد کرے گی۔
یاد رہے کہ حکومت فرانس نے امریکی کمپنیوں گوگل، فیس بک اور ایمیزون پر ...









