روسی سیکیورٹی فورسز نے ’غیر محفوظ‘ ڈرون کو گولی مار کرگرانے کی اجازت دے دی۔
روسی اراکین پارلیمنٹ نے پولیس اور دیگر سیکیورٹی اداروں کو یہ اختیار دینے کے حق میں ووٹ دیا ہے کہ اگر ڈرون لوگوں اورانفراسٹرکچر کی سلامتی کو خطرہ میں ڈال دیں تو دور سے ہی یو اے وی پر قابو پالیں یا انہیں گولی مار دیں
اس اقدام کا مقصد اہم انفراسٹرکچر جیسے توانائی ، ٹرانسپورٹ اور مواصلات کی سہولیات کی حفاظت کرنا ہے اور بڑے پیمانے پر واقعات کے دوران شہریوں کو محفوظ بنانے کے ساتھ انسداد دہشت گردی کی کارروائیوں اور تفتیشی سرگرمیوں کے دوران صوابدید کو یقینی بنانا ہے۔
اس قانون سازی ، جسے ریاستی مقننہ نے بدھ کے روز پہلی ہی بار میں منظور کرلیا تھا میں شہریوں کے ڈرون کے استعمال پر کوئی نئی پابندی یا کوئی حدبندی شامل نہیں ہے ، اس کے مصنفین نے واضح کیا۔ "ہمارا مقصد ڈرون کے بڑے پیمانے پر آپریشن کو ہر ممکن حد تک محفوظ بنانا اور اس سے متعلق تمام قانونی امور حل کرنا ہے۔ انہوں مزید کہا کہ
اگر پولیس...









