بڑے بین الاقوامی بینکوں کو سرمایہ کاروں کی جانب سےدھاندلی کے الزامات کے باعث مقدمات کا سامنا ہے-ان بینکوں میں بارکلیز،جے پی مورگن،آربی ایس،یو بی ایس اور سٹی بینک بھی شامل ہیں-سکاٹ سکاٹ لا فرم کے مطابق سرمایہ کاروں کی جانب سےپیر کے روز ان بینکوں کے خلاف ایک بلین پاؤنڈ کا دعویٰ دائر کیا گیا ہے
برطانوی سیکریٹری خارجہ بی بی سی کو انٹرویو دیتے ہوئے بی بی سی کے نمائندے پر برس پڑے-انھوں نے کہا کہ جب بریگزٹ کے حوالے سے بات کرنے کا معاملہ ہوتا توبی بی سی کی ادارہ جاتی یاداشت کمزور پڑجاتی ہے
نیو
یارک پولیس ڈیپارٹمینٹ میں دو ماہ میں پانچویں خودکشی نے کمشنر جیمزاونیل کو ذہنی
صحت کے بڑھتے ہوئے بحران پر بولنے پر مجبور کر دیا ہے-کمشنر نے افسروں سے کہا کہ
کسی مشکل میں کسی سے مدد لینے میں کوئی عار نہیں ہونی چاہئےواضح رہے کہ رواں سال میں
یہ خودکشی کا ساتواں واقعہ ہے کہ پولیس افسر نے اپنی ہی بندوق کے ساتھ خود کو موت
کے گھاٹ اتار لیا
روسی بحری جہازرانوں اور بحریہ کے افسروں نے اتوار کے روز اپنی چھٹی کا دن
جنگی جہازوں کی پریڈ، فضا میں کرتب اور ساحلوں پر حملوں کے شاندار مظاہروں کے ساتھ
منایا-یوم بحریہ روس کے بڑے قومی تہواروں میں سے ایک ہے جو جولائی کے آخری ہفتے میں
بحریہ کو خراج تحسین پیش کرنے کے لیے منایا جاتا ہے-روس کے جنگی بحری بیڑوں کے
تینتالیس جہازوں نے دیکھنے والوں کے سامنے پریڈ کی -بحریہ کے درجنوں ہوائی جہازوں
،ایس یو-30ایس ایم لڑاکا طیاروں اوربی-12اینٹی سب میرینز نے حصہ لیا...
بی بی سی کے مطابق مسلح شخص نے فوڈ فیسٹیول میں شریک لوگوں پر فائرنگ کی جس سے فیسٹیول میں بھگدڑ مچ گئی جب کہ فائرنگ سے اب تک 3 افراد کی ہلاکت کی تصدیق ہوچکی ہے۔
پولیس نے
فوری کارروائی کرتے ہوئے حملہ آور کو ہلاک کردیا جب کہ حملہ آورکے دوسرے ساتھی
کی بھی علاقے میں موجودگی کی اطلاع پر پولیس کا سرچ آپریشن جاری ہے۔فیسٹیول میں
موجود ایک عینی شاہد نے بتایا کہ ایک سفید فام شخص نے تقریباً 30 سیکنڈ تک رائفل
سے اندھا دھند فائرنگ کی جس پر پولیس نے حملہ آور پر فوری قابو پاکر اسے ہلاک کردیا۔
پولیس کے مطابق حملہ آور کٹر کی مدد سے احاطے میں لگی باڑ کو کاٹ کر فیسٹیول میں داخل ہوا تاہم جائے وقوعہ کے نزدیک پہلے ہی پولیس کی کچھ نفری تعینات ہونے کے باعث مجرم پر جلد قابو پا لیا گیا- امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے شہریوں کو محتاط کی ہدایت کی ہے...
اسرائیلی ایرو-3 میزائل دفاعی نظام کے ٹیسٹ کی کامیاب سیریز پروزیر اعظم بنیامین نیتن یاہو نے انتہائی خوشی کےساتھ اسرائیل کی ہتھیاروں کی صلاحیتوں کے بارے میں فخر کااظہارکرتے ہو ئےٹویٹر پر واشنگٹن کا شکریہ اداکیا
نیتن یاہو نے اپنے ٹویٹ میں لکھا کہ ایرو- 3 نے فضاسے باہربے مثال طے شدہ رفتار اور بلندی سےبیلسٹک میزائلوں کونشانہ بنایا. " کوڈیاک میں امریکی پیسفک سپیس پورٹ کمپلیکس-الاسکا (پی ایس سی اے) میں میزائل ٹیسٹ کیے گئےجس میں طویل فاصلے سے بیلسٹک میزائلوں کونشانہ بنانے کے لئے تیار کیے گئے میزائلوں نے تین گنا کامیابی کے ساتھ ہدف کو نشانہ بنایا...
خلیج میں تیل بردار بحری جہازوں کی وجہ سے بڑھتی کشیدگی کے سائے میں ایران کے ساتھ جوہری معاہدے کو بچانے کے لیے بات چیت کا آغاز ہو گیا ہےویانا میں برطانیہ، فرانس، روس اور چین کے حکام سے ملاقات کے بعد ایران کے ایک سینیئر حکومتی اہلکار کا کہنا ہے کہ یہ بات چیت 'تعمیری' ماحول میں ہوئی ہے۔ ہنگامی بنیادوں پر شروع کی جانے والی اس بات چیت کا مقصد حالیہ کشیدگی کو کم کرنا اور سنہ 2015 کی جوہری ڈیل کو مکمل طور پر ختم ہونے سے بچانا ہے
یاد رہے کہ ایران کے حوالے سے کشیدگی میں اضافہ گذشتہ برس اس وقت ہونا شروع ہوا تھا جب امریکہ نے جوہری ڈیل سے دستبردار ہونے کا اعلان کرتے ہوئے ایران پر نئی پابندیوں کا اطلاق کیا تھا جواباً ایران نے رواں ماہ یورینیم افزودہ کرنے کی زیادہ سے زیادہ حد سے تجاوز کرنے کا اعلان کر دیا تھا۔ ایران کا کہنا تھا کہ یورینیم افزودگی کا مقصد ری ایکٹر کے لیے ایندھن پیدا کرنا ہے۔
اس ماہ ...
توقع ہے کہ ڈین کوٹس جو کہ امریکی انٹیلیجنس کے
عہدے پر فائز ہیں جلد ہی اس عہدے سے ہٹا دئے جائیں گے-خیال ہے کہ صدر ٹرمپ ڈین
کوٹس کی جگہ ٹیکساس ریپبلکن کے نمائندے ریٹ کلف کو ان کی جگہ تعینات کریں گے
برطانوی وزیراعظم بورس جانسن کو وزارت عظمیٰ کا عہدہ سنبھالنے کے دو دن بعد ہی تحقیقات کا سامنا کرنا پڑا-اطلاعات کے مطابق عوامی نمائندوں نے شکایت کی ہے کہ بورس جانسن انھیں غیر رسمی ذاتی ای میلز بھیجتے ہیں- برطانیہ کمیشن کی جانب سے برطانیہ کے ڈیٹا بیس کی نگرانی کرنے والے انفارمیشن کمشنر آفس کوانکوائری کے امکانات کا سامنا کرنا پڑا- شکایات کرنے والوں کا کہنا ہے کہ انہوں نے ٹوری لیڈرکے چٹ چیٹ لاؤنج سے ذاتی پیغامات وصول کرنے سے انکار کر دیا ہے
انڈی پینڈنٹ کی اطلاعات کے مطابق، جانسن کواب انفارمیشن کمشنر آفس برطانیہ کے ڈیٹا سیکیورٹی آفس کی جانب سے انکوائری کے امکانات کا سامنا ہے، شکایت کاروں کے مطابق، انہوں نے ٹوری لیڈر سے ذاتی پیغامات وصول کرنے کی رضامندی نہیں دی ہے....
ایسی صورت حال میں جبکہ ایران اور لندن کے درمیان آئل ٹینکروں کے قبضے میں لیے
جانے کا تنازع اپنے عروج پر ہے ،برطانیہ کی جانب سے یورپی بحریہ کے جنگی بیڑے کی
خلیج فارس میں تعیناتی اختلافات میں شدید
اضافے کا موجب بن سکتی ہے-
ایران حکومت کے ترجمان نے خبردار کرتے ہوئے کہا ہےکہ خلیج فارس میں یورپی بحری بیڑے کے گشت کی تجویز ایران کے لیے ایک للکار ہے اور اس سے خطے میں تناؤ بڑھے گا –علی رباعی نے فارس نیوز ایجنسی کو ایک انٹرویو میں کہاکہ علاقے میں تحفظ کو یقینی بنانا خلیجی اقوام کی ذمہ داری ہے غیر علاقائی اقوام کی نہیں-...