ترکی یونان کی سمندری حدود میں گیس کے ذخائرکی تلاش بند کرے : فرانس
فرانس نے مطالبہ کیا ہے کہ ترکی یونان کی سمندری حدود میں گیس کے ذخائرکی تلاش بند کرے۔فرانس نے یورپی یونین کے رکن ملک کے سمندری پانیوں میں تجاوز کرنے کے لیے ترکی کے خلاف پابندیوں کا مطالبہ بھی کیا ہے، تاہم ترکی نے الزامات کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ اپنے حقوق کے دائرے میں ہے۔
فرانسیسی صدر عمانوئل میکرون نے ترکی کے خلاف پابندیوں کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ یوروپی یونین کے کسی بھی رکن ملک کے سمندری علاقوں کی خلاف ورزی یا پھر اس بارے میں دھمکی قابل قبول نہیں ہے۔ گزشتہ برس یورپی یونین نے پابندی سے متعلق نئی حکمت عملی وضع کی تھی جس میں قبرص کے سمندری پانیوں میں ترکی کی جانب سے غیر قانونی کھدائی کرنے پر پابندیاں عائد کرنے کی دھمکی دی گئی تھی۔اس کے مطابق کوئی فرد یا کمپنی اگر مشرقی بحیرہ روم میں گیس کی تلاش کے لیے غیر قانونی ڈرلنگ کی مرتکب پائی گئی تو اس پر یونین پابندیاں عائد کر سکتی ہے۔
...