
چین میں 2300 فٹ بلند، 130 کلومیٹر/گھنٹہ کی رفتار والے جھولے کا کامیاب تجربہ
چینی انجینئر عجوبے اور شاہکار بنانے کی دوڑ میں پوری دنیا کو پیچھے چھوڑ رہے ہیں۔ اس دوڑ میں ایک نیا عجوبہ دنیا کا بلند ترین، تیز ترین اور خطرناک ترین جھولا سامنے آیا ہے۔
https://www.youtube.com/watch?v=OzVgUyPUZIc
چینی جھولا جنوب مشرقی صوبے چونگ کنگ میں ایک پرفضا مقام کی 2300 فٹ بلند چوٹی پر نصب کیا گیا ہے۔ اس سے قبل امریکہ، نیوزی لینڈ اور چین سمیت دیگر ممالک میں بھی اپنی نوعیت کے خطرناک جھولے نصب تھے تاہم ایشیا کا یہ اپنی طرز کا پہلا بلند جھولا دنیا کا بھی بلند ترین جھولا بن چکا ہے۔
چینی جھولا تیز ترین ہونے پر130 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے جھول سکتا ہے، جو اب تک دنیا میں کسی بھی جھولے کی تیز ترین رفتار ہے۔ چینی جھولا ابھی عوام کے لیے نہیں کھولا گیا، تاہم انٹرینیٹ پر منچلوں کے تبصرے اس میں عوامی دلچسپی کو خوب ظاہر کر رہے ہیں۔...