کرونا کے وار، تاحال برقرار اور ڈبلیو ایچ او کی تنبیہہ
کورونا وائرس بنا ہوا ہے عوامی دشمن نمبر ایک اور وبائی بیماری بدتر سے بدتر اور خراب تر ہو سکتی ہے
ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن (ڈبلیو ایچ او) نے متنبہ کیا ہے کہ اگر تمام ممالک صحت کی نگہداشت کی سخت ہدایات پر کاربند نہیں رہتے ہیں تو کوڈ 19 وبائی بیماری مزید خراب سے خراب تر ہونے والی ہے۔ اس بیماری سے پہلے ہی عالمی سطح پر پانچ لاکھ سے زیادہ افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔
جنیوا میں ایجنسی کے ہیڈکوارٹر سے پیر کے روز وڈیو لنک کے ذریعہ پریس سے خطاب کرتے ہوئے ، ڈبلیو ایچ او کے سربراہ ٹیڈروس اذانوم گیبریئسس نے وبائی مرض کے بارے میں گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوۓ کہا کہ بہت سارے ممالک غلط سمت کی طرف جارہے ہیں ، وائرس عوام دشمن نمبر ایک بنا ہوا ہے۔ اگر بنیادی باتوں پر عمل نہیں کیا جاتا ہے تو اس وبائی بیماری کا مسئلہ بد سے بدتر اور خراب تر ہونے جا رہا ہے۔
ڈبلیو ایچ او کی طرف سے وبائی مرض کے آغاز کے بعد سے...