Shadow
سرخیاں
مغربی طرز کی ترقی اور لبرل نظریے نے دنیا کو افراتفری، جنگوں اور بےامنی کے سوا کچھ نہیں دیا، رواں سال دنیا سے اس نظریے کا خاتمہ ہو جائے گا: ہنگری وزیراعظمامریکی جامعات میں صیہونی مظالم کے خلاف مظاہروں میں تیزی، سینکڑوں طلبہ، طالبات و پروفیسران جیل میں بندپولینڈ: یوکرینی گندم کی درآمد پر کسانوں کا احتجاج، سرحد بند کر دیخود کشی کے لیے آن لائن سہولت، بین الاقوامی نیٹ ورک ملوث، صرف برطانیہ میں 130 افراد کی موت، چشم کشا انکشافاتپوپ فرانسس کی یک صنف سماج کے نظریہ پر سخت تنقید، دور جدید کا بدترین نظریہ قرار دے دیاصدر ایردوعان کا اقوام متحدہ جنرل اسمبلی میں رنگ برنگے بینروں پر اعتراض، ہم جنس پرستی سے مشابہہ قرار دے دیا، معاملہ سیکرٹری جنرل کے سامنے اٹھانے کا عندیامغرب روس کو شکست دینے کے خبط میں مبتلا ہے، یہ ان کے خود کے لیے بھی خطرناک ہے: جنرل اسمبلی اجلاس میں سرگئی لاوروو کا خطاباروناچل پردیش: 3 کھلاڑی چین اور ہندوستان کے مابین متنازعہ علاقے کی سیاست کا نشانہ بن گئے، ایشیائی کھیلوں کے مقابلے میں شامل نہ ہو سکےایشیا میں امن و استحکام کے لیے چین کا ایک اور بڑا قدم: شام کے ساتھ تذویراتی تعلقات کا اعلانامریکی تاریخ کی سب سے بڑی خفیہ و حساس دستاویزات کی چوری: انوکھے طریقے پر ادارے سر پکڑ کر بیٹھ گئے

کرونا کے وار، تاحال برقرار اور ڈبلیو ایچ او کی تنبیہہ

کورونا وائرس بنا ہوا ہے عوامی دشمن نمبر ایک اور وبائی بیماری بدتر سے بدتر اور خراب تر ہو سکتی ہے

ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن (ڈبلیو ایچ او) نے متنبہ کیا ہے کہ اگر تمام ممالک صحت کی نگہداشت کی سخت ہدایات پر کاربند نہیں رہتے ہیں تو کوڈ 19 وبائی بیماری مزید خراب سے خراب تر ہونے والی ہے۔ اس بیماری سے پہلے ہی عالمی سطح پر پانچ لاکھ سے زیادہ افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔

جنیوا میں ایجنسی کے ہیڈکوارٹر سے پیر کے روز وڈیو لنک کے ذریعہ پریس سے خطاب کرتے ہوئے ، ڈبلیو ایچ او کے سربراہ ٹیڈروس اذانوم گیبریئسس نے وبائی مرض کے بارے میں گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوۓ کہا کہ بہت سارے ممالک غلط سمت کی طرف جارہے ہیں ، وائرس عوام دشمن نمبر ایک بنا ہوا ہے۔ اگر بنیادی باتوں پر عمل نہیں کیا جاتا ہے تو اس وبائی بیماری کا مسئلہ بد سے بدتر اور خراب تر ہونے جا رہا ہے۔

ڈبلیو ایچ او کی طرف سے وبائی مرض کے آغاز کے بعد سے ہی دنیا بھر میں فعال کورونا وائرس کے کیسز کا ریکارڈ اضافہ درج کیا گیا ہے۔ اتوار کے روز، عالمی ادارہ صحت نے وائرس کے تقریبا 230،370 نئے کیسز درج کیے۔ کوویڈ 19 میں شرح اموات تا حال مستحکم ہے ، جو روزانہ کی بنیاد پر 5000 کے قریب ہے۔
وبائی امراض کے اعداد و شمار کے مطابق ، کرونا سے متاثرہ افراد کی تعداد 13 ملین سے زیادہ ہے۔ 560،000 سے زیادہ افراد اس بیماری کے ہاتھوں لقمۂ اجل بن چکے ہیں۔ امریکہ ، برازیل اور انڈیا وباء سے سب سے زیادہ متاثرہ ممالک ہیں جہاں کرونا کیسز کی کل تعداد کا نصف حصہ موجود ہے۔

دوست و احباب کو تجویز کریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

17 + 11 =

Contact Us