Shadow
سرخیاں
بحرانی صورتحال: مغربی رہنما اپنے عوام سے مزید قربانیاں طلب کر رہے ہیں۔ایران جنگ ‘امریکی سلطنت کا خاتمہ’ ہے – ٹکر کارلسنبرطانوی شاہی بحریہ میں نشے اور جنسی زیادتیوں کے واقعات کا انکشاف، ترجمان کا تبصرے سے انکار، تحقیقات کی یقین دہانیتیونسی شہری رضا بن صالح الیزیدی کسی مقدمے کے بغیر 24 برس بعد گوانتانوموبے جیل سے آزادمغربی طرز کی ترقی اور لبرل نظریے نے دنیا کو افراتفری، جنگوں اور بےامنی کے سوا کچھ نہیں دیا، رواں سال دنیا سے اس نظریے کا خاتمہ ہو جائے گا: ہنگری وزیراعظمامریکی جامعات میں صیہونی مظالم کے خلاف مظاہروں میں تیزی، سینکڑوں طلبہ، طالبات و پروفیسران جیل میں بندپولینڈ: یوکرینی گندم کی درآمد پر کسانوں کا احتجاج، سرحد بند کر دیخود کشی کے لیے آن لائن سہولت، بین الاقوامی نیٹ ورک ملوث، صرف برطانیہ میں 130 افراد کی موت، چشم کشا انکشافاتپوپ فرانسس کی یک صنف سماج کے نظریہ پر سخت تنقید، دور جدید کا بدترین نظریہ قرار دے دیاصدر ایردوعان کا اقوام متحدہ جنرل اسمبلی میں رنگ برنگے بینروں پر اعتراض، ہم جنس پرستی سے مشابہہ قرار دے دیا، معاملہ سیکرٹری جنرل کے سامنے اٹھانے کا عندیا

Author: خبری

پاکستان نے افغان مہاجرین کی میزبانی کی مثال قائم کی ہے۔ انتونیوگوٹیریس

پاکستان نے افغان مہاجرین کی میزبانی کی مثال قائم کی ہے۔ انتونیوگوٹیریس

news, Urdu
اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل انٹونیو گوٹیریش نے افغان مہاجرین کی میزبانی کرنے پر پاکستان کی تعریف کی ہے۔ اپنے دورہ پاکستان کے موقع پر انہوں نے کہا کہ بین الاقوامی برادری کی طرف سے ملنے والی بہت محدود امداد کے ساتھ پاکستان نے لاکھوں پناہ گزینوں کی میزبانی کرتے ہوئے عالمی سطح پر ایک مثال قائم کر دی ہے۔ گوٹیریس نے آج اسلام آباد میں وزیر اعظم پاکستان عمران خان سے ملاقات بھی کی۔ اس موقع پر وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی بھی موجود تھے۔ بعد ازاں انہوں نے نسٹ میں تصویری نمائش کا دورہ بھی کیا۔ اس دوران انہوں نے بھارت کے زیر انتظام کشمیر کی صورتحال پر تشویش کا اظہار بھی کیا۔ گوٹیریش گزشتہ روز چار روزہ دورے پر اسلام آباد پہنچے تھے۔...
کورونا وائرس سے چین میں ہلاکتیں1800 تک پہنچ گئیں۔ متاثرین 70 ہزار سے بھی زائد

کورونا وائرس سے چین میں ہلاکتیں1800 تک پہنچ گئیں۔ متاثرین 70 ہزار سے بھی زائد

news, Urdu
چین کے نیشنل ہیلتھ کمیشن نے اتوار کے روز کورونا وائرس سے مزید 105 افراد کی ہلاکت کی تصدیق کی ہے جس کے بعد ہلاکتوں کی تعداد 1770 تک پہنچ گئی ہے۔ چینی ہیلتھ کمیشن کے مطابق صوبے ہوبائی میں قائم سینٹر سے مزید 100 ہلاکتیں رپورٹ ہوئیں جب کہ ملک بھر میں 2048 افراد کے مزید وائرس سے متاثر ہونے کی بھی تصدیق ہوئی ہے جن میں سے صرف 1933 افراد کا تعلق ہوبائی سے ہے۔ ہیلتھ کمیشن حکام نے بتایا کہ نئے کیسز کے بعد وائرس میں مبتلا افراد کی تعداد 70 ہزار 548 ہوگئی ہے۔ عرب میڈیا کا کہنا ہےکہ ہوبائی کے حکام نے وائرس پر قابو پانے کے لیے مزید اقدامات کیے ہیں جن کے تحت شہروں کی سڑکیں بند کردی گئی ہیں جب کہ نجی گاڑیوں کی آمدروفت بھی روک دی گئی ہے۔ دوسری جانب امریکہ نے اتوار کے روز جاپان کی ڈائمنڈ پرنسس شپ سے ایک ہفتے سے قرنطینہ میں موجود اپنے شہریوں کو نکال لیا ہے۔امریکی محکمہ صحت کے عہدیداران کے مطابق 4...
قاسم سیمانی موت کے بعد اٹلی مین نمودار۔۔۔مگر  کیسے؟؟؟

قاسم سیمانی موت کے بعد اٹلی مین نمودار۔۔۔مگر کیسے؟؟؟

news, Urdu
ایرانی پاسداران انقلاب کی القدس فورس کے مقتول کمانڈر میجر جنرل قاسم سلیمانی اپنے چہلم کے موقع پر سات سمندر پار یورپی ملک اٹلی میں نمودار ہوئے ہیں۔ مگر کیسے؟ در حقیقت اٹلی کے مختلف شہروں میں شامی صدر بشارالاسد کے حامی ایک گروپ نے قاسم سلیمانی کی تصاویر والے پوسٹر آویزاں کردیے ہیں جن میں انھیں خراجِ عقیدت پیش کیا گیا ہے۔ یہ گروپ یورپ میں ’’شام یک جہتی محاذ‘‘ کی ایک شاخ ہے۔ اس گروپ نے اٹلی کے دارالحکومت روم اور میلان سمیت مختلف شہروں میں پوسٹر آویزاں کیے ہیں۔ان میں ایک میں لکھا ہے:’’جنت کی ایک اور قسم ہے۔کسی کے مادروطن کے لیے میدان جنگ۔‘‘اس کے ساتھ لکھا ہے:’’قاسم سلیمانی کے اعزاز میں‘‘۔ اٹلی کی اس مہم نے فیس بُک پر اپنے صفحہ پر لکھا ہے:’’اس کا مقصد اس شخص کو خراجِ عقیدت پیش کرنا ہے جس نے قوموں کی آزادی اور خود مختاری کے لیے عزم اور لگن کا مظاہرہ کیا اور دنیا کے لاکھوں آزاد مردوخواتین کو...
الجوف میں سعودی عسکری اتحاد کے فضائی حملے میں اکتیس شہری ہلاک ہوگئے ہیں۔ اقوام متحدہ

الجوف میں سعودی عسکری اتحاد کے فضائی حملے میں اکتیس شہری ہلاک ہوگئے ہیں۔ اقوام متحدہ

news, Urdu
سعودی عسکری اتحاد کے فضائی حملے میں اکتیس شہری ہلاک ہوئے۔ یمن میں اقوام متحدہ کے حکام نے تصدیق کی ہے کہ الجوف نامی صوبے میں کیے گئے فضائی حملے میں کم از کم اکتیس عام شہری مارے گئے ہیں۔ حوثی باغیوں کے مطابق یہ فضائی حملہ سعودی عسکری اتحاد کے جنگی طیاروں نے کیا تھا۔ یمنی باغیوں کا یہ بھی کہنا ہے کہ الجوف میں فضائی حملہ عسکری اتحاد کا جنگی طیارہ گرانے کے جواب میں کیا گیا۔ خیال رہے کہ سعودی نیوز ایجنسی کے مطابق عسکری اتحاد کے ترجمان کرنل ترکی المالکی نے یمنی صوبے میں ایک ٹورنیڈو جیٹ طیارے کے گرنے کی بھی تصدیق کی ہے۔ ترجمان کے مطابق طیارے کے گرنے کی تفتیش شروع کردی گئی ہے ۔...
امریکہ، طالبان کے ساتھ امن معاہدے کے قریب پہنچ گیا۔ مذاکرات جنگ بندی کے بعد ہوں‌ گے

امریکہ، طالبان کے ساتھ امن معاہدے کے قریب پہنچ گیا۔ مذاکرات جنگ بندی کے بعد ہوں‌ گے

news, Urdu
ایک سینئر امریکی عہدیدارکا کہنا ہے کہ امریکہ اور افغان طالبان کے درمیان بات چیت میں امن معاہدے کے حوالے سےاہم پیش رفت ہوئی ہے اورفریقین جنگ بندی اور اس کے بعد مذاکرات کی بحالی پر تیار ہوگئے ہیں۔ فریقین کے درمیان جلد ہی باقاعدہ جنگ بندی کا آغاز ہوگا تاہم فی الحال افغانستان سے امریکی فوج کے انخلاء کی کوئی تجویز شامل نہیں کی گئی ہے۔ واضح رہے کہ فریقین میں‌ جنگ بندی کے تازہ مذاکرات قطر کے دارالحکومت دوحا میں ہوئے جن میں افغانستان کے لیے امریکی خصوصی ایلچی زلمے خلیل زاد اور طالبان کے مندوبین نے شرکت کی تھی۔ امریکی عہدیدار نے خبر رساں ادارے 'اے پی' کو بتایا کہ فریقین نے سات دن تک کسی قسم کے پر تشدد حملہ نہ کرنے پر اتفاق کیا ہے۔ اس کے بعد فریقین امن مذاکرات شروع کریں‌ گے۔ مذاکرات کا عمل 10 روز میں شروع ہوگا جس میں طالبان سمیت تمام فریقین شامل ہوں گے۔ خٰبر رساں ایجنسی 'رائیٹرز' کے مطابق ...
ہیٹی میں یتیم خانے میں آگ لگنے سے 15 بچے جھلس کر ہلاک ہو گئے

ہیٹی میں یتیم خانے میں آگ لگنے سے 15 بچے جھلس کر ہلاک ہو گئے

news, Urdu
کیریبیئن ملک ہیٹی سے ایک انتہائی افسوسناک خبر آئی ہے جہاں پر بچوں کے یتیم خانے میں آگ لگ گئی جس سے 15 بچے جھلس کر ہلاک ہوگئے۔ فرانسیسی خبر رساں ادارے کے مطابق کیریبیئن ملک ہیٹی کے دارالحکومت پورٹ او پرنس میں غیر لائسنس یافتہ یتیم خانے میں آگ لگ گئی جس کے نتیجے میں 15 بچے جاں بحق ہوگئے۔آگ لگنے کی وجہ سے دو بچے موقع پر ہی جھلس کر جاں بحق ہوگئے جبکہ 13 بچوں کو ہسپتال لے جایا گیا مگر ان کے پھیپھڑوں میں دھواں بھر جانے کی وجہ سے وہ بھی دم توڑ گئے۔ دارالحکومت کے جنوب میں 50 ہزار افراد پر مشتمل کینسوف نامی قصبے میں موجود اس یتیم خانے میں جمعرات کی صبح 9 بجے کے بعد آگ لگی۔فرانسسی خبر رساں ادارے کو ان میں سے ایک بچے نے بتایا کہ لائٹ نہ ہونے کی وجہ سے ایک بچے نے اپنے کمرے میں موم بتی جلائی تھی جس کی وجہ سے آگ لگی۔تا ہم سکاری ذرائع کے مطابق اس بارے میں تحقیقات جاری ہیں کہ آگ لگنے کی اصل وجہ کیا...
بغداد میں امریکی سفارت خانے پر راکٹ حملہ، کئی راکٹ گرین زون میں آ گرے

بغداد میں امریکی سفارت خانے پر راکٹ حملہ، کئی راکٹ گرین زون میں آ گرے

news, Urdu
بغداد میں امریکی سفارت خانے کے قریب راکٹ حملہ کیا گیا، کئی راکٹ گرین زون میں آ گرے۔مقامی خبر ایجنسی کے مطابق بغداد کے امریکی سفارت خانے اور امریکی اتحادی فوجی اڈے پر متعدد راکٹ میزائل داغے گئے ہیں، ابھی تک صورت حال واضح نہیں ہو سکی کہ حملہ کس نے کیا نہ ہی حملے کی ذمہ داری کسی نے قبول کی ہے۔ امریکہ کی جانب سے بھی حملے سے متعلق فوری طورپر کوئی بیان جاری نہیں کیا گیا تاہم ماضی میں ٹرمپ انتظٓامیہ عراقی ملیشیاؤں پر حملوں کے الزامات عائد کرتی رہی ہے۔ یاد رہے چند روز قبل ایرانی میجر جنرل حسین سلامی نے امریکی حملے میں ہلاک قاسم سلیمانی کے چالیسیویں کے موقع پر کہا تھا کہ اب ایران کے خلاف معمولی غلطی بھی کی گئی تو امریکہ اور اسرائیل پر حملے کریں گے۔...
اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس پاکستان کے تاریخی دورے پر

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس پاکستان کے تاریخی دورے پر

news, Urdu
اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس پاکستان کے تاریخی دورے پر اسلام آباد پہنچ گئے جہاں ان کا استقبال اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب منیر اکرم اور ڈائریکٹر جنرل اقوام متحدہ فرخ اقبال نے کیا۔ پاکستان پہنچنے پر سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے اپنے خطاب میں کہا کہ پاکستان دنیا بھر میں امن کوششوں میں اقوام متحدہ کا قابل بھروسہ اور مستقل شراکت دار ہے۔ دورہ پاکستان کا مقصدامن کے لیے پاکستانی عوام کی خدمات پران کا شکریہ ادا کرنا ہے۔ ترجمان سیکریٹری جنرل اقوام متحدہ اسٹیفن دوجیرک کے مطابق انتونیو گوتریس دورے کے دوران وزیراعظم عمران خان، صدر مللکت عارف علوی، وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی اور دیگر رہنماؤں سے ملاقات کریں گے۔ ترجمان نے مزید بتایا کہ سیکریٹری جنرل اسلام آباد میں عالمی افغان مہاجرین کانفرنس سے بھی خطاب کریں گے جس کا مقصد پاکستان کی افغان مہاجرین کی...
کشمیر پاکستان اور بھارت کا اندرونی معاملہ ہے۔ترک صدر دخل نہ دیں۔ ترجمان بھارتی وزیر خارجہ

کشمیر پاکستان اور بھارت کا اندرونی معاملہ ہے۔ترک صدر دخل نہ دیں۔ ترجمان بھارتی وزیر خارجہ

news, Urdu
کشمیر سے متعلق طیب اردوان کے بیان پر بھارت تلملا اٹھا۔ تفصیلات کے مطابق بھارتی وزارت خارجہ کے ترجمان نے ترک صدر کے بیان پر رد عمل دیتے ہوئے مقبوضہ کشمیر کے مسئلے کو ایک بار پھر بھارت کا اندرونی معاملہ قرار دیا ہے۔ بھارتی وزارت خارجہ کے ترجمان نے ترک صدر کے بیان کو مسترد کرتے ہوئےکہا کہ مقبوضہ کشمیر کا علاقہ بھارت کا اٹوٹ انگ اور ناقابل تقسیم حصہ ہے۔ ترجمان نے مزید کہا کہ بھارت ترک قیادت سے مطالبہ کرتا ہے کہ وہ بھارت کے اندرونی معاملات میں دخل نہ دے اور اس معاملے سمیت پاکستان کی طرف سے بھارت اور خطے میں دہشت گردی کے ابھرتے ہوئے بڑے خطرے کے حقائق کو مکمل طور پر سمجھے۔...
امریکہ ایران اور داعش سے نمٹنے کے لیے مشرق وسطیٰ میں اتحاد بنائے گا

امریکہ ایران اور داعش سے نمٹنے کے لیے مشرق وسطیٰ میں اتحاد بنائے گا

news, Urdu
امریکی انتظامیہ کے ایک ذمے دار نے العربیہ ڈاٹ نیٹ کو بتایا کہ ٹرمپ انتظامیہ ایک نئے سیکورٹی ڈھانچے کے لیے کوشاں ہے تا کہ داعش کی واپسی اور امریکی مفادات اور شہریوں کو ایرانی حملوں اور اس کی ہمنوا ملیشیاؤں کے خطرات سے محفوظ رکھنے کو یقینی بنایا جا سکے۔ اسی طرح خطے کے امن و استحکام کو پائیدار اور دیرپا بنانا ہے۔ اس افسر کا کہنا تھا کہ "نیٹو اتحاد کے ساتھ بہت سے موضوعات پر بات چیت چل رہی ہے۔ ان میں مشرق وسطیٰ اور وہاں نیٹو کا زیادہ بڑا کردار شامل ہے"۔ امریکی ذمے دار نے زور دے کر کہا کہ "ٹرمپ انتظامیہ خصوصی طور پر اس بات پر توجہ دے رہی ہے کہ دیگر فریقوں کو اخراجات کے بوجھ میں شریک کیا جائے۔ اسی طرح امریکی انتظامیہ نیٹو اتحاد کے قائدانہ کردار میں بھی دل چسپی رکھتی ہے"۔ انھوں نے مزید کہا کہ "تجویز میں یہ شامل ہے کہ عراق میں امریکہ کے زیر قیادت داعش تنظیم کے خلاف لڑنے والے موجودہ اتحاد کو ...

Contact Us