اقوام متحدہ نے مقبوضہ غربِ اردن میں اسرائیلی بستیوں میں کاروبار کرنے والی 112 کمپنیوں کی فہرست جاری کردی
اقوام متحدہ نے دریائے اردن کے مقبوضہ مغربی کنارے میں اسرائیل کی تعمیر کردہ یہودی بستیوں میں کام کرنے والی 112 کمپنیوں کی ایک فہرست جاری کی ہے۔ یاد رہے کہ بین الاقوامی قوانینن کے تحت اسرائیلی مقبوضہ غربِ اردن میں یہ تمام یہودی بستیاں غیرقانونی ہیں۔اقوام متحدہ نے یہ رپورٹ 2016ء میں انسانی حقوق کونسل کی ایک قرارداد پر عمل درآمد کرتے ہوئے جاری کی ہے جس میں مقبوضہ فلسطینی علاقے میں اسرائیلی بستیوں میں تمام کاروباری داروں اور کمپنیوں کا ڈیٹا فراہم کرنے کا مطالبہ کیا گیا تھا۔
اسرائیلی حکام نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ اس فہرست کے اجراء سے یہودی بستیوں میں کام کرنے والی فرموں کا بائیکاٹ کیا جاسکتا ہے۔ان یہودی بستیوں میں جو کمپنیاں کام کررہی ہیں، ان میں ائیر بی این بی،آلسٹم ، بُکنگ ڈاٹ کام اور موٹرولا سولوشنز ایسی بڑی بین الاقوامی فرمیں بھی شامل ہیں۔
اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کی کمشنر میشیل بیشلیٹ...









