Shadow
سرخیاں
بحرانی صورتحال: مغربی رہنما اپنے عوام سے مزید قربانیاں طلب کر رہے ہیں۔ایران جنگ ‘امریکی سلطنت کا خاتمہ’ ہے – ٹکر کارلسنبرطانوی شاہی بحریہ میں نشے اور جنسی زیادتیوں کے واقعات کا انکشاف، ترجمان کا تبصرے سے انکار، تحقیقات کی یقین دہانیتیونسی شہری رضا بن صالح الیزیدی کسی مقدمے کے بغیر 24 برس بعد گوانتانوموبے جیل سے آزادمغربی طرز کی ترقی اور لبرل نظریے نے دنیا کو افراتفری، جنگوں اور بےامنی کے سوا کچھ نہیں دیا، رواں سال دنیا سے اس نظریے کا خاتمہ ہو جائے گا: ہنگری وزیراعظمامریکی جامعات میں صیہونی مظالم کے خلاف مظاہروں میں تیزی، سینکڑوں طلبہ، طالبات و پروفیسران جیل میں بندپولینڈ: یوکرینی گندم کی درآمد پر کسانوں کا احتجاج، سرحد بند کر دیخود کشی کے لیے آن لائن سہولت، بین الاقوامی نیٹ ورک ملوث، صرف برطانیہ میں 130 افراد کی موت، چشم کشا انکشافاتپوپ فرانسس کی یک صنف سماج کے نظریہ پر سخت تنقید، دور جدید کا بدترین نظریہ قرار دے دیاصدر ایردوعان کا اقوام متحدہ جنرل اسمبلی میں رنگ برنگے بینروں پر اعتراض، ہم جنس پرستی سے مشابہہ قرار دے دیا، معاملہ سیکرٹری جنرل کے سامنے اٹھانے کا عندیا

Author: خبری

افغانستان ميں مبینہ جنگی جرائم، آسٹريلوی فوجیوں کے خلاف تفتيش جاری

افغانستان ميں مبینہ جنگی جرائم، آسٹريلوی فوجیوں کے خلاف تفتيش جاری

news, Urdu
آسٹريلوی فوجیوں کی افغانستان میں نقل و حمل اور فوجیوں کے مقامی لوگوں کے ساتھ معاملات پر نظر رکھنے والے ايک واچ ڈاگ نے بتايا ہے کہ ملکی افواج کی افغانستان ميں تعيناتی کے دوران پچپن ايسی کارروائيوں کے خلاف تفتيش کی جارہی ہے، جو ممکنہ طور پر جنگی جرائم کے زمرے ميں آ سکتی ہيں اور فوجیوں کو ان جرائم پر سخت سزائیں سنائی جا سکتی ہیں ۔ واضح رہے کہ آسٹريلوی انسپکٹر جنرل کی سالانہ رپورٹ ميں ایسے کئی واقعات کی نشاندہی کی گئی ہے جو عالمی جنگی قوانین کی خلاف ورزی شمار ہوتے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق ان واقعات ميں مبينہ طور پر غير قانونی ہلاکتیں بھی شامل ہيں۔ ایسے کئی واقعات کی چھان بین 2016ء سے کی جارہی ہے۔ جج پال بريريٹن اس سلسلے میں اب تک تين سو سے زائد افراد کی گواہیاں سن چکے ہيں۔ امید کی جاتی ہے کہ وہ بطور جج جلد ہی اپنے فيصلے تک پہنچنے والے ہيں۔...
غیر منصفانہ حل اسرائیل اور فلسطینیوں کے درمیان مزید مشکلات پیدا کرے گا، پوپ فرانسیس

غیر منصفانہ حل اسرائیل اور فلسطینیوں کے درمیان مزید مشکلات پیدا کرے گا، پوپ فرانسیس

news, Urdu
کیتھولک مسیحیوں کے روحانی پیشوا پوپ فرانسِس نے مشرقِ وسطیٰ امن منصوبے کو ’غیرمنصفانہ‘ قرار دیتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ اس سے خطہ نئے تنازعے کا شکار ہو سکتا ہے۔ ڈی ڈبلیو کی رپورٹ کے مطابق بہ ظاہر صدر ٹرمپ کے پیش کردہ مشرقِ وسطیٰ امن منصوبے کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ مشرقِ وسطیٰ میں غیر منصفانہ حل اسرائیلیوں اور فلسطینیوں کے درمیان نئے تنازعات کا باعث بنے گا۔ پوپ فرانسِس نے یہ بات جنوبی اطالوی بندرگاہی شہر باری میں بشپس کے ایک اجتماع سے ملاقات کے بعد کہی۔ انہوں نے کہا، ''بحیرہء روم کا خطہ عدم استحکام اور تنازعات کی بناء پر خطرات کا شکار ہے، جہاں ایک طرف مشرق وسطیٰ اور دوسری جانب شمالی افریقی ممالک مختلف نسلی، مذہبی اور دیگر گروہوں کے جھگڑوں کا سامنا کر رہے ہیں۔‘‘ انہوں نے مزید کہا، ''اسرائیلی اور فلسطینیوں کے درمیان تنازعے میں غیر منصفانہ حل سے پیدا ہونے والے خطرات کو نظر انداز نہیں کیا ج...
ایران کے ساحلی محافظوں نے خلیج عُمان میں تیل بردار جہاز پکڑ لیا

ایران کے ساحلی محافظوں نے خلیج عُمان میں تیل بردار جہاز پکڑ لیا

news, Urdu
ایران کے کوسٹ گارڈز نے خلیج عُمان میں تیل کی اسمگلنگ کے لیے استعمال ہونے والے ایک غیرملکی جہاز کو پکڑ لیا ہے۔ العریبیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق ایران کے جنوبی صوبہ ہرمزگان میں کوسٹ گارڈ کے سربراہ حسین دہقی نے کہا ہے کہ ہفتے کے روز اس جہاز کو پکڑنے کے بعد جاسک کی بندرگاہ پر لے جایا گیا ہے۔انھوں نے مزید کہا ہے کہ اس جہاز کے عملہ کے تیرہ ارکان کو تیل اسمگل کرنے کے الزام میں گرفتار کر لیا گیا ہے۔ انھوں نے جہاز کی ملکیت کے بارے میں کچھ نہیں بتایا ہے کہ یہ کس ملک سے تعلق رکھتا ہے اور نہ بتایا ہے کہ یہ کہاں جارہا تھا اور اس کے عملہ کا کس ملک سے تعلق ہے۔ گذشتہ سال موسم گرما میں خلیج عرب میں تیل بردار اور مال بردار جہازوں پر حملوں کے بعد سے کشیدگی پائی جارہی ہے۔متحدہ عرب امارات کی ساحلی حدود میں بھی گذشتہ سال پانچ تیل بردار جہازوں کوتخریبی حملوں میں نشانہ بنایا گیا تھا۔ امریکہ نے ایران پر ان حملو...
کرونا وائرس سے متعلق غلط اطلاعات کی مہم کے پیچھے روس کارفرما ہے:امریکہ

کرونا وائرس سے متعلق غلط اطلاعات کی مہم کے پیچھے روس کارفرما ہے:امریکہ

news, Urdu
العریبیہ ڈاٹ نیٹ کی رپورٹ کے مطابق بعض امریکی عہدہ داروں نے روس سے وابستہ سوشل میڈیا کے ہزاروں اکاؤنٹس پر الزام عاید کیا ہے کہ انھوں نے نئے کرونا وائرس سے متعلق خوف وہراس پھیلانے کے لیے امریکہ کے خلاف ایک مربوط مہم برپا کررکھی ہے۔ ان عہدے داروں نے فرانسیسی خبررساں ایجنسی اے ایف پی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ ’’غلط معلومات پر مبنی اس مہم کے ذریعے ان سازشی نظریات کی تشہیر کی جارہی ہے کہ چین میں کرونا وائرس کے پھیلنے میں امریک کا ہاتھ کارفرما ہے۔‘‘ انھوں نے کہا کہ اس مہم کا مقصد صحت کے بارے میں عالمی سطح پر پائی جانے والی تشویش کے پیش نظر امریکہ کے تشخص کو مجروح کرنا ہے۔...
نئی دہلی میں حالات کشیدہ، ڈونلڈ ٹرمپ کی آمد سے قبل ہنگامے پھوٹ پڑے، پولیس اہل کار ہلاک

نئی دہلی میں حالات کشیدہ، ڈونلڈ ٹرمپ کی آمد سے قبل ہنگامے پھوٹ پڑے، پولیس اہل کار ہلاک

news, Urdu
 امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی بھارت آمد سے قبل نئی دہلی میں شدید جھڑپیں ہوئیں جن کے باعث ایک پولیس اہلکار ہلاک ہو گیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق 24 گھنٹوں کے بعد دوسری بار دہلی میں جھڑپیں ہوئیں جن میں بی جے پی کے انتہا پسندوں نے شہریت بل کے خلاف احتجاج کرتی عوام پر دھاوا بول دیا اور مظاہرین پر لاٹھی چارج کیا جبکہ دہلی میں مظارین پر پتھراؤ کیا گیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق ہلاک ہونے والا پولیس افسر رتن لال پولیس میں ہیڈ کانسٹیبل کے عہدے پر کام کر رہا تھا۔ پتھراؤ کے دوران متعدد پولیس اہلکار زخمی ہوئے۔ زخمی ہونے والوں میں ڈپٹی کمشنر آف پولیس (ڈی سی پی) امیت شرما بھی زخمی ہوئے ہیں جنھیں علاج کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق انتہا پسندوں نے مسلم اکثریتی علاقے جعفر آباد اور موج پور میں گھروں کو بھی نذر آتش کیا ۔ دہلی کے علاقے موج پور، چاند باغ، کردمپوری اور دلیاپور کے علاقوں میں ح...
ملائیشیا کے وزیر اعظم مہاتیر محمد مستعفی۔ بڑے پیمانے پر سیاسی اکھاڑ پچھاڑ کا خدشہ

ملائیشیا کے وزیر اعظم مہاتیر محمد مستعفی۔ بڑے پیمانے پر سیاسی اکھاڑ پچھاڑ کا خدشہ

news, Urdu
ملائیشیا کے وزیر اعظم مہاتیر محمد نے ملائیشین فرمانروا کو اپنا استعفیٰ پیش کردیا ہے اوران کی سیاسی جماعت نے حکمران اتحاد سے علیحدگی اختیار کر لی ہے۔ وزیر اعظم آفس کے ترجمان کے مطابق مہاتیر محمد نے مقامی وقت کے مطابق دن ایک بجے اپنا استعفیٰ شاہی محل میں جمع کر وایا ۔ اس موقع پر مزید معلومات فراہم نہیں کی گئیں۔ واضح رہے کہ مہاتیر محمد کی جماعت کی جانب سے یہ اچانک اور حیرت انگیز اقدام ایک ایسے موقع پر سامنے آیا ہے کہ جب مہاتیر محمد کے حمایتی اپوزیشن جماعتوں کے ساتھ مل کر ان کے حکمران اتحاد میں شامل انور ابراہیم کے اقتدار میں آنے کا راستہ روکنے کی منصوبہ بندی کر رہے تھے۔ شاہی دفتر میں استعفیٰ جمع کروانے سے کچھ دیر قبل مہاتیر محمد کی سیاسی جماعت برساتو نے اعلان کیا تھا کہ وہ حکمران جماعت سے علیحدگی اختیار کرتے ہوئے مہاتیر محمد کو ہی وزارت عظمیٰ کا حقدار سمجھتی ہے۔اس کے علاوہ انور ابراہ...
اسرائیل کی دمشق اور غزہ پر شدید بمباری

اسرائیل کی دمشق اور غزہ پر شدید بمباری

news, Urdu
اسرائیلی افواج نے اتوار کی رات غزہ اور شامی دارالحکومت دمشق پر شدید بمباری کی۔عرب خبر رساں ادارے کے مطابق اسرائیلی افواج نے غزہ اور دمشق میں بمباری کی تصدیق کرتے ہوئے افراد کے مارے جانے کا بھی دعویٰ کیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق اسرائیلی افواج نے اتوار کی رات غزہ اور شامی دارالحکومت دمشق میں شدید بمباری کی جب کہ اسرائیل نے دعویٰ کیا ہے کہ بمباری غزہ کی پٹی سے ہونے والے راکٹ حملوں کے بعد جوابی طور پرکی گئی اور اس فضائی کارروائی میں پہلے جنوبی دمشق کو نشانہ بنایا گیا۔اس کے علاوہ غزہ کی پٹی پر بھی شدید بمباری کی اور متعدد بم برسائے گئے۔ عرب خبر رساں ادارے الجزیرہ کی رپورٹ میں بھی آزاد ذرائع سے غزہ کی پٹی پر شدید بمباری کی تصدیق کی گئی ہے۔غیر ملکی خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق دمشق میں مقامی وقت کے مطابق رات 10 بجے شدید بمباری کی گئی جب کہ شام میں کام کرنے والے انسانی حقوق آبزرویٹر گروپ ...
ایران میں کورونا وائرس سے اموات کی تعداد 50 سے تجاوز کر گئی: خبر ایجنسی

ایران میں کورونا وائرس سے اموات کی تعداد 50 سے تجاوز کر گئی: خبر ایجنسی

news, Urdu
ایران کی نیم سرکاری نیوز  ایجنسی ایلنا نے دعویٰ کیا ہے کہ ایران کے شہر قم میں کورونا وائر س سے ہلاکتوں کی تعداد 50 ہو گئی ہے۔ایلنا نے قم کے سرکاری اہلکار  کے حوالے سے بتایا ہے کہ  شہر میں 250 افراد کو قرنطینہ یعنی طبی قید میں رکھا گیا ہے۔اہلکار کا مزید کہنا ہے کہ ایران میں کورونا وائرس سے ہلاکتیں 13 فروری سے شروع ہوگئی تھیں۔ تاہم، ایران میں سرکاری سطح پر  19 فروری کو پہلے کیس کی تصدیق کی۔ جبکہ ایران کے سرکاری حکام نے کورونا وائرس سے ملک میں اب تک صرف 12 افراد کی ہلاکت کی تصدیق کی ہے تاہم امریکی میڈیا کے مطابق ہلاکتوں کی تعداد اس سے بہت زیادہ ہے۔ ایران کے نائب وزیر صحت ارج ہریرچی نےکورونا سے 50 اموات کی رپورٹ مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ 'میں واضح طور پر اس اطلاع کو مسترد کرتا ہوں، کورونا وائرس قومی مسئلہ ہے، یہ سیاسی مخالفت کا وقت نہیں ہے۔' ادرھرایرانی قانون ساز احمد امیر آبادی نے ا...
فیس بک کا نیا پروجیکٹ، وائس ریکارڈنگ کے ذریعے پیسے کمائیں

فیس بک کا نیا پروجیکٹ، وائس ریکارڈنگ کے ذریعے پیسے کمائیں

news, Urdu
گزشتہ برس یہ بات سامنے آئی تھی کہ گوگل، ایمازون اور ایپل چوری چھپے صارفین کی آوازیں سنتے ہیں فیس بک نے کہ دیا کہ وہ اب میسنجر ایپ کے ذریعے لوگوں کی آوازیں یعنی وائس نوٹس نہیں سنے گا جس کا مقصد 'اپنی وائس ریکگنیشن (آواز کی شناخت)" کی  ٹیکنالوجی کو بہتر بنانا تھا۔ بعدازاں تمام کمپنیوں نے ان منصوبوں کو ترک کر دیا اور صارفین کو یہ سہولت فراہم کی کہ وہ اپنے ڈیٹا کو ڈیلیٹ کر سکیں۔ لیکن اب ٹیکنالوجی ویب سائٹ دی ورج کی ایک رپورٹ کے مطابق فیس بک اپنی ویو پوائنٹس ریسرچ ایپ کے ساتھ "پرونینسی ایشن" نام کا پروجیکٹ شروع کر رہا ہے۔ اس پروجیکٹ کے تحت فیس بک اب اپنے صارفین سے ان کی آواز کی ریکارڈنگز مانگے گا اور اس کے بدلے انہیں پیسے دیے جائیں گے۔ یاد رہے کہ ویو پوائنٹس وہی ایپ ہے جو فیس بک نے سوشل میڈیا سرویز میں حصے لینے پر لوگوں کو 'انعام' دینے کے لیے لانچ کی تھی۔رپورٹ کے مطابق فیس بک ہر وائس ری...
نیا برطانوی امیگریشن نظام: اعلیٰ مہارت یافتہ افراد کو برطانیہ ترجیح دے گا

نیا برطانوی امیگریشن نظام: اعلیٰ مہارت یافتہ افراد کو برطانیہ ترجیح دے گا

news, Urdu
برطانیہ نیا امیگریشن کے نئے قوانین بنائے گا جس میں دنیا بھر سے اعلیٰ مہارت یافتہ افراد کو برطانیہ آنے کے لیے ترغیب دی جائے گی ۔ برطانوی خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق برطانیہ کم معاوضےوالے یورپی افراد پر انحصار ختم کرنا چاہتا ہے۔ یاد رہے کہ برطانیہ میں 2016 کے ریفرنڈم میں اہم نکتہ یہ تھا کہ یورپ سے بڑی تعداد میں افراد برطانیہ روزگار کی تلاش میں آتے ہیں۔ حکومت برطانیہ ہجرت کرنے والوں کی تعداد میں کمی کی منصوبہ بندی کررہی ہے۔برطانیہ کا نیا امیگریشن نظام مخصوص صلاحیتوں، تعلیم، تنخواہوں اور شعبوں میں مہارت پر ملنے والے پوائنٹس پر منحصر ہو گا۔ صرف وہ افراد ویزا کے حصول میں کامیاب ہو سکیں گے جن کو مطلوبہ پوائنٹس ملیں گے۔رپورٹس کے مطابق نیا نظام جنوری 2021 سے لاگو ہوگا جب کہ اس نظام میں یورپی باشندوں کو بھی دنیا کے باقی ممالک کے افراد کی طرح مساوی سمجھا جائے گا۔ حکومتی دستاویزات میں واضح ہو...

Contact Us