Shadow
سرخیاں
بحرانی صورتحال: مغربی رہنما اپنے عوام سے مزید قربانیاں طلب کر رہے ہیں۔ایران جنگ ‘امریکی سلطنت کا خاتمہ’ ہے – ٹکر کارلسنبرطانوی شاہی بحریہ میں نشے اور جنسی زیادتیوں کے واقعات کا انکشاف، ترجمان کا تبصرے سے انکار، تحقیقات کی یقین دہانیتیونسی شہری رضا بن صالح الیزیدی کسی مقدمے کے بغیر 24 برس بعد گوانتانوموبے جیل سے آزادمغربی طرز کی ترقی اور لبرل نظریے نے دنیا کو افراتفری، جنگوں اور بےامنی کے سوا کچھ نہیں دیا، رواں سال دنیا سے اس نظریے کا خاتمہ ہو جائے گا: ہنگری وزیراعظمامریکی جامعات میں صیہونی مظالم کے خلاف مظاہروں میں تیزی، سینکڑوں طلبہ، طالبات و پروفیسران جیل میں بندپولینڈ: یوکرینی گندم کی درآمد پر کسانوں کا احتجاج، سرحد بند کر دیخود کشی کے لیے آن لائن سہولت، بین الاقوامی نیٹ ورک ملوث، صرف برطانیہ میں 130 افراد کی موت، چشم کشا انکشافاتپوپ فرانسس کی یک صنف سماج کے نظریہ پر سخت تنقید، دور جدید کا بدترین نظریہ قرار دے دیاصدر ایردوعان کا اقوام متحدہ جنرل اسمبلی میں رنگ برنگے بینروں پر اعتراض، ہم جنس پرستی سے مشابہہ قرار دے دیا، معاملہ سیکرٹری جنرل کے سامنے اٹھانے کا عندیا

Author: خبری

برطانیہ چینی کمپنی ہواوے کو فائیو جی نیٹ ورک کا ٹھیکہ دینے کے لیے تیار

برطانیہ چینی کمپنی ہواوے کو فائیو جی نیٹ ورک کا ٹھیکہ دینے کے لیے تیار

news, Urdu
برطانوی میڈیا کے مطابق وزیراعظم بورس جانسن کی حکومت امریکہ کی سخت مخالفت کے باوجود چینی کمپنی ہواوے کو فائیو جی نیٹ ورک کا ٹھیکہ دینے جا رہی ہے۔ ہواوے کو امریکہ کی جانب سے مختلف پابندیوں کا سامنا ہے۔ امریکی حکومت کا الزام ہے کہ چین کی یہ بڑی ٹیلی کام کمپنی ’سکیورٹی رسک‘ ہے اور مغربی ممالک میں جاسوسی کے لیے استعمال کی جاتی ہے۔ تاہم برطانوی وزیر اعظم بورس جانسن نے کہا ہے کہ سکیورٹی پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا۔ بین الاقوامی خبر رساں ایجنسی اے ایف پی کے مطابق امریکی مخالفت کے باوجود برطانیہ منگل کو ہواوے کو فائیو جی نیٹ ورک کا محدود نوعیت کا ٹھیکہ دینے کا اعلان کر سکتا ہے۔ جرمنی میں سیاسی حلقوں میں رائے تقسیم ہے کہ آیا امریکی مطالبات کے تحت ہواوے کو جرمنی کے فائیو جی نیٹ ورک سے باہر رکھا جائے یا جرمنی کو اپنے مفاد میں اس معاملے پر فیصلہ کرنا چاہیے۔...
بھارت: متنازع بل کے خلاف مغربی بنگال میں بھی قرار داد منظور۔یورپی پارلیمینٹ میں بھی چھے قراردادوں پر بحث ہوگی

بھارت: متنازع بل کے خلاف مغربی بنگال میں بھی قرار داد منظور۔یورپی پارلیمینٹ میں بھی چھے قراردادوں پر بحث ہوگی

news, Urdu
مودی سرکار کی طرف سے متعارف کرائے گئے کالے متنازع شہریت قانون کے خلاف بھارت کی تین ریاستوں، کیرالہ، راجستھان اور پنجاب، کے بعد مغربی بنگال کی اسمبلی نے بھی قرار داد منظور کر لی ہے۔قرارداد میں وفاقی حکومت سے متنازع قانون کو واپس لینے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔ متنازع شہریت ترمیم قانون کے خلاف قرارداد منظور کرنے والی مغربی بنگال کی اسمبلی بھارت کی چوتھی اسمبلی بن گئی ہے تاہم مودی سرکار روایتی ہٹ دھرمی پر قائم ہے۔ مغربی بنگال کی وزیراعلیٰ ممتا بنر جی نے اسمبلی میں اپنے خطاب میں شہریت بل پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ہماری حکومت مذہبی منافرت پر مشتمل ایسے کسی بھی قانون پر عملدرآمد نہیں کرے گی جس سے بھارت کا سیکولر چہرہ داغدار ہوتا ہو۔ متنازع شہریت ترمیمی قانون انسانی حقوق کی بدترین خلاف ورزی بھی ہے۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق بھارت میں شہریت کے متنازع قانون کے خلاف یورپی پارلیمان میں پیش ...
اگر صدر ٹرمپ نے اپنے نام نہاد امن منصوبے کا اعلان کیا توتنظیمِ آزادی فلسطین معاہدہ اوسلوسے دستبردار ہوجائے گی ۔ فلسطینی قیادت

اگر صدر ٹرمپ نے اپنے نام نہاد امن منصوبے کا اعلان کیا توتنظیمِ آزادی فلسطین معاہدہ اوسلوسے دستبردار ہوجائے گی ۔ فلسطینی قیادت

news, Urdu
تنظیم آزادئ فلسطین کی قیادت نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے مجوزہ امن منصوبے کے اعلان کی صورت میں معاہدہ اوسلو کو خیرباد کہنے کی دھمکی دے دی ہے۔ یاد رہے کہ امریکی صدر آیندہ ہفتے مشرقِ اوسط میں قیام امن کے لیے اپنے مجوزہ امن منصوبے کا اعلان کرنے والے ہیں۔ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے اس مجوزہ منصوبے کو ’’صدی کی ڈیل‘‘ کا نام دیا ہے۔وائٹ ہاؤس کے ایک عہدہ دار کے مطابق صدر آیندہ دنوں میں اپنی اس امن تجویز کو پیش کردیں گے۔ دوسری جانب فلسطینیوں کے اعلیٰ مذاکرات کار صائب عریقات نے اتوار کو ایک بیان میں کہا ہے کہ اگر صدر ٹرمپ نے اپنے منصوبے کا اعلان کیا توتنظیمِ آزادئ فلسطین معاہدہ اوسلو کے اہم حصے ’عبوری سمجھوتے‘ سے دستبردار ہونے کا حق محفوظ رکھتی ہے۔انھوں نے کہا کہ’’ڈونلڈ ٹرمپ کے اقدام سے اسرائیل کا فلسطینی علاقوں پر عارضی قبضہ مستقل قبضے میں تبدیل ہوجائے گا۔‘‘...
کورونا وائرس عالمی وبا قرار، چین میں ہلاکتوں کی تعداد 80 ہوگئی۔

کورونا وائرس عالمی وبا قرار، چین میں ہلاکتوں کی تعداد 80 ہوگئی۔

news, Urdu
وسطی چین کے صوبہ ھوبی کے ووہان شہرمیں ظاہر ہونے والے'کورونا' وائرس کو عالمی وباء قرار دیتے ہوئےاس کے انسداد کے لیے عالمی سطح پر مزید اقدامات پر زور دیا جا رہا ہے۔چینی حکومت کے مطابق اس وائرس سے اب تک ہلاکتوں کی تعداد 80 ہوگئی ہے۔ واضح رہے کہ یہ وائرس گذشتہ سال کے آخر میں وسطی چین کے صوبہ ھوبی کے ووہان شہرمیں ظاہر ہوا تھا۔ اس کے بعد یہ پھیلتے ہوئے بیجنگ، شنگھائی، امریکہ ، تھائی لینڈ ،جنوبی کوریا ، جاپان ،آسٹریلیا ، فرانس اور کینیڈا تک پہنچ گیا ہے۔ جبکہ چین کے کئی شہر اس کی لپیٹ میں ہیں اگرچہ چین کے لیے کئی عالمی پروازیں معطل ہیں مگر اس کے باوجود نئے چینی سال کی تعطیلات کے موقعے پر لاکھوں چینی اندرون اور بیرون ملک سفر کریں گے جس کے نتیجے میں اس وائرس کے مزید پھیلنے کا اندیشہ ہے۔ عالمی ادارہ صحت نے اعلان کیا ہے کہ نیا کورونا وائرس "چین میں ایمرجنسی کی حالت" کی نشاندہی کرتا ہے تاہم عا...
جرمنی، نازی دور کی برائیوں سے آج بھی محفوظ نہیں ۔ وفاقی جرمن صدر فرانک والٹر شٹائن مائر

جرمنی، نازی دور کی برائیوں سے آج بھی محفوظ نہیں ۔ وفاقی جرمن صدر فرانک والٹر شٹائن مائر

news, Urdu
صدر شٹائن مائر نے اسرائیل میں ہولوکاسٹ میموریل یاد واشیم کی ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ جرمنی نازی دور کی برائیوں سے آج بھی محفوظ نہیں لیکن جرمنی کو سامیت دشمنی کے خلاف کیے گئے اقدامات کی بنیاد پر پرکھا جائے جرمن نیوز ایجنسی کے مطابق وفاقی جرمن صدر فرانک والٹر شٹائن مائر نے جمعرات تیئیس جنوری کو ہولوکاسٹ کی مرکزی یادگار یاد واشیم میں ہونے والی ایک تقریب میں اپنے تاریخی خطاب میں اس بات پر زور دیا ہے کہ سامیت دشمنی سے نمٹنا جرمنی کی ذمہ داری ہے اورمیری خواہش ہے کہ میں یہ کہہ سکوں کہ ہم سب جرمنوں نے ہمیشہ ہمیشہ کے لیے تاریخ سے سبق سیکھ لیا ہے لیکن میں یہ اس وقت نہیں کہہ سکتا کیوں کہ اب بھی نفرت پھیل رہی ہے۔ یاد رہے کہ فرانک والٹر شٹائن مائر جرمنی کے وہ پہلے وفاقی صدر ہیں، جنہوں نے یاد واشیم کے مقام پر خطاب کیا۔ ورلڈ ہولوکاسٹ فورم (ڈبلیو ایچ ایف) کا انعقاد عشروں پہلے مقبوضہ پول...
کشمیر میں بھارتی ظلم و ستم کے معاملے پر پردہ نہیں ڈالا جا سکتا: چیئرمین امور خارجہ کمیٹی امریکہ

کشمیر میں بھارتی ظلم و ستم کے معاملے پر پردہ نہیں ڈالا جا سکتا: چیئرمین امور خارجہ کمیٹی امریکہ

Norman Finkelstein, Urdu
امریکہ کے ایوان نمائندگان کی امور خارجہ کمیٹی کے چیئرمین ایلیٹ اینگل نے مقبوضہ کشمیر کی ابتر صورتحال پر آئندہ چند ماہ میں کانگریس میں قرارداد لانے کا وعدہ کیا ہے۔ پاکستانی نیوز چینل جیونیوز کو دیئے گئے خصوصی انٹرویو میں ایلیٹ اینگل نے یقین دہانی کرائی کہ اس معاملے پر پردہ نہیں ڈالا جا سکتا۔ ایلیٹ اینگل نے بھارت کے چیف آف ڈیفنس اسٹاف کے اس بیان پر شدید ناپسندیدگی کا اظہار کیا کہ انتہا پسندی ختم کرنے کے نام پر کشمیری بچوں کو بھارتی کیمپوں میں ڈالنے کی پالیسی اپنانے پر غور کیا جا رہا ہے۔ مقبوضہ کشمیر میں لوگوں پر ڈھائے جانے والے مظالم کے سبب اموات اور ہزاروں افراد کی گرفتاریوں پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے ایلیٹ اینگل نے تسلیم کیا کہ مقبوضہ کشمیر میں ایسی چیزیں ہو رہی ہیں جو اراکین کانگریس ہی نہیں دیگر افراد کے لیے بہت پریشان کُن ہیں۔ ایلیٹ اینگل نے کہا کہ بلاخر ہم ذیلی کمیٹی اور پھ...
بھارت میں خواتین سیاستدانوں کو بھی ریپ اور قتل کی دھمکیوں کا سامںا ہے ۔ ایمنسٹی انٹرنیشنل

بھارت میں خواتین سیاستدانوں کو بھی ریپ اور قتل کی دھمکیوں کا سامںا ہے ۔ ایمنسٹی انٹرنیشنل

news, Urdu
انسانی حقوق کےلئے کام کرنے والی بین الاقوامی تنظیم ایمنسٹی انٹرنیشنل کا کہنا ہے کہ گذشتہ سال ہونے والے بھارتی انتخابات کے دوران تقریباً 100 بھارتی خواتین سیاست دانوں کو سوشل میڈیا پر قتل اور جنسی تشدد جیسی دھمکیوں کا سامنا کرنا پڑا۔ ایمنسٹی انٹرنیشنل انڈیا کی تحقیق کے مطابق مارچ اور مئی کے درمیانی عرصے میں 95 خواتین سیاست دانوں کو ٹوئٹر پر 10 لاکھ کے قریب نفرت انگیز پیغامات موصول ہوئے اور موصول ہونے والے ہر پانچ میں سے ایک پیغام جنسی تعصب اور عورتوں سے نفرت پر مبنی تھا۔ اس معاملے پر ڈجیٹل رائٹس ایکسپرٹس کا کہنا ہے کہ خواتین کو ڈرانے اور عوامی عہدوں سے دُور رکھنے کے لیے آن لائن جنسی تشدد کی دھمکیوں کے واقعات میں اضافہ ہوا ہے۔ بھارت کی حکمران سیاسی پارٹی بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کی ایک رکن کا کہنا ہے کہ کہ لوگ نیں جانتے کہ سیاست میں خواتین کیا کچھ برداشت کر رہی ہیں اور خواتین کے ل...
ترکی میں زلزلے سے 18 افراد ہلاک، 500 سے زائد زخمی

ترکی میں زلزلے سے 18 افراد ہلاک، 500 سے زائد زخمی

news, Urdu
ترکی کے مشرقی حصوں میں آنے والے 8۔ 6 شدت کے طاقتور زلزلے سے 18 افراد ہلاک اور سیکڑوں زخمی ہو گئے۔ترکش میڈیا رپورٹس کے مطابق زلزلے سے درجنوں عمارتیں ملبے کا ڈھیر ہو گئیں جب کہ کئی افراد اب بھی ملبے تلے دبے ہوئے ہیں۔ ریسکیو ٹیموں نے شدید سرد موسم کے باوجود فلاحی کام شروع کر دیا ہے جب کہ ترک وزیر دفاع کا کہنا ہے کہ امدادی کاموں کے لیے فوج بھی اسٹینڈ بائی ہے۔زلزلے کے باعث سیکڑوں کی تعداد میں لوگ بے گھر ہو گئے ہیں اور مواصلات کا نظام بھی بری طرح متاثر ہوا ہے۔ترکی کے وزیر صحت نے زلزلے کے باعث 18 ہلاکتوں کی تصدیق کر دی ہے جب کہ 553 افراد زخمی ہیں جن میں سے 11 کی حالت تشویشناک ہے۔ مقامی میڈیا کے مطابق جس وقت زلزلہ آیا تو ترکی کے وزیر داخلہ زلزلوں سے بچاؤ کے اقدامات کے حوالے سے اجلاس کی صدارت کر رہے تھے۔ڈیزاسٹر اینڈ میجنمنٹ حکام کے مطابق زلزلے کا مرکز الیزگ کا علاقہ تھا جس کی زیرزمین گہرائی6 ...
ایرانی حملے میں 34 فوجیوں کو دماغی چوٹیں آئیں.17 فوجی اب بھی زیر علاج: پینٹاگون کا اعتراف

ایرانی حملے میں 34 فوجیوں کو دماغی چوٹیں آئیں.17 فوجی اب بھی زیر علاج: پینٹاگون کا اعتراف

news, Urdu
پینٹاگون نے عراق میں امریکی فوجی اڈے پر ایرانی حملے میں 34 امریکی فوجیوں کے زخمی ہونے کا اعتراف کرلیا۔بی بی سی کے مطابق پینٹاگون کے ترجمان نے تصدیق کی کہ جنرل سلیمانی کے قتل کے بدلے ایران کے 8 جنوری کے حملے میں 34 امریکی فوجیوں کو دماغی چوٹیں آئیں۔حملے کے نتیجے میں زخمی ہونے والے 17 فوجی اب بھی زیر علاج ہیں۔ ترجمان نے کہا کہ حملے کے دنوں میں امریکی وزیر دفاع کو فوری طور پر زخمیوں سے متعلق آگاہ نہیں کیا گیا تھا۔ حملے میں زخمی ہونے والے 8 فوجیوں کو مزید علاج کے لیے امریکہ بھیج دیا گیا ہے جب کہ دیگر 9 زخمی جرمنی میں زیر علاج ہیں۔ترجمان نے مزید بتایا کہ 16 فوجیوں کو عراق اور ایک کو کویت میں طبی امداد فراہم کی گئی جب کہ یہ فوجی اپنی ڈیوٹیوں پر واپس آچکے ہیں۔ واضح رہے کہ جب صدر ٹرمپ سے ایرانی حملے میں امریکی فوجیوں کے زخمی ہونے کے حوالے سے پوچھا گیا تھا تو ان کا کہنا تھا کہ سب ٹھیک ہیں لیک...
مسلمان اور يہودی رہنماؤں کا آؤشوٹس کا مشترکہ تاریخی دورہ

مسلمان اور يہودی رہنماؤں کا آؤشوٹس کا مشترکہ تاریخی دورہ

news, Urdu
پولینڈ میں سابقہ نازی دور کے اذیتی کيمپ آؤشوٹس میں مسلم ورلڈ لیگ کےرہنماؤں کے ایک وفد نے پہلی مرتبہ وہاں کے یہودی رہنماؤں کے ساتھ مشترکہ دعائیہ تقریب میں شرکت کی۔ مسلم اور یہودی رہنماؤں کی یہ دعائیہ تقریب آؤشوٹس کے سابقہ اذیتی کيمپ کی آزادی کے 75 برس مکمل ہونے کے موقع پر منعقد ہوئی۔ دونوں مذاہب کے رہنماؤں نے اس دورے کو تاریخی قرار دیا ہے۔ مسلم رہنماؤں نے اس دورے کو ایک ’مقدس فریضہ اور غیر معمولی اعزاز‘ بھی قرار دیا۔  دونوں مذاہب کے رہنما جمعرات کے روز سابقہ نازی دور کے اس اذیتی کيمپ پہنچے۔ اس دورے کی قیادت مسلم ورلڈ لیگ کے رہنما محمد بن عبدالکریم العیسی اور امریکن جیوش کمیٹی کے چیف ایگزیکیٹو ڈیوڈ ہیرس کر رہے تھے۔ مسلم ورلڈ لیگ دنیا بھر میں ایک بلین مسلمانوں کی نمائندہ تنظيم ہے۔ خیال رہے آؤشوٹس کے سابقہ اذیتی کيمپ میں نازیوں نے 1.1 ملین افراد کو قتل کیا تھا جن کی بھاری اکثریت یہو...

Contact Us