Shadow
سرخیاں
بحرانی صورتحال: مغربی رہنما اپنے عوام سے مزید قربانیاں طلب کر رہے ہیں۔ایران جنگ ‘امریکی سلطنت کا خاتمہ’ ہے – ٹکر کارلسنبرطانوی شاہی بحریہ میں نشے اور جنسی زیادتیوں کے واقعات کا انکشاف، ترجمان کا تبصرے سے انکار، تحقیقات کی یقین دہانیتیونسی شہری رضا بن صالح الیزیدی کسی مقدمے کے بغیر 24 برس بعد گوانتانوموبے جیل سے آزادمغربی طرز کی ترقی اور لبرل نظریے نے دنیا کو افراتفری، جنگوں اور بےامنی کے سوا کچھ نہیں دیا، رواں سال دنیا سے اس نظریے کا خاتمہ ہو جائے گا: ہنگری وزیراعظمامریکی جامعات میں صیہونی مظالم کے خلاف مظاہروں میں تیزی، سینکڑوں طلبہ، طالبات و پروفیسران جیل میں بندپولینڈ: یوکرینی گندم کی درآمد پر کسانوں کا احتجاج، سرحد بند کر دیخود کشی کے لیے آن لائن سہولت، بین الاقوامی نیٹ ورک ملوث، صرف برطانیہ میں 130 افراد کی موت، چشم کشا انکشافاتپوپ فرانسس کی یک صنف سماج کے نظریہ پر سخت تنقید، دور جدید کا بدترین نظریہ قرار دے دیاصدر ایردوعان کا اقوام متحدہ جنرل اسمبلی میں رنگ برنگے بینروں پر اعتراض، ہم جنس پرستی سے مشابہہ قرار دے دیا، معاملہ سیکرٹری جنرل کے سامنے اٹھانے کا عندیا

Author: خبری

مغربی کنارے کا اسرائیل سے الحاق باعث تشویش ہے: برطانیہ

مغربی کنارے کا اسرائیل سے الحاق باعث تشویش ہے: برطانیہ

news, Urdu
برطانوی وزیر خارجہ ڈومینک ریپ نے فلسطین کے دریائے اردن کے مغربی کنارے کے بعض علاقوں کو اسرائیل میں شامل کیے جانے کے امکانات پر گہری تشویش کا اظہار کیا ہے۔ ڈومینک ریپ نے جمعہ کے روز ایک بیان میں کہا کہ اگر اسرائیل یک طرفہ طور پر غرب اردن کے علاقوں کو اسرائیل میں شامل کرے گا تو اس سے امن کے لیے مذاکرات کی کوششوں کو شدید دھچکا لگے گا۔ مسٹر ڈومینک ریپ نے مزید کہا کہ برطانیہ کو ان خبروں پر تشویش ہے کہ اسرائیل مغربی کنارے کے بعض مقامات اپنی باقاعدہ خود مختاری میں شامل کرنا چاہتا ہے۔ یہ ایک یک طرفہ اقدام ہوگا جس کے نتیجے میں امن کی کوششیں بری طرح متاثر ہوں گی۔گذشتہ منگل کے روز امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے مشرق وسطیٰ کے لیے اپنے طویل امن منصوبے کا اعلان کیا۔ اس منصوبے میں امریکی صدر نے ایک برائے نام فلسطینی ریاست کا تصور پیش کیا ہے انہوں نے فلسطینی ریاست اور اسرائیل کا مجوزہ نقشہ بھی جاری کیا...
اسرائیل ایک بد معاش ریاست ہے:مقبوضہ بیت المقدس ہاتھ سے گیا تو مدینہ اور مکہ کو نہیں بچا پائیں گے: اردوان

اسرائیل ایک بد معاش ریاست ہے:مقبوضہ بیت المقدس ہاتھ سے گیا تو مدینہ اور مکہ کو نہیں بچا پائیں گے: اردوان

news, Urdu
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی طرف سے مشرق وسطیٰ میں متعارف کرائی گئی خود ساختہ امن ڈیل کے بعد ترکی کے صدر رجب طیب اردوان کا کہنا ہے کہ امن معاہدے کو یکسر مسترد کرتے ہیں، بیت المقدس ہمارے ہاتھ سے چلا گیا تو پھر ہم مدینہ اور مکہ کو نہیں بچاپائیں گے۔ بیت المقدس کا مطلب استنبول، اسلام آباد، جکارتا، مدینہ، قاہرہ، دمشق اور بغداد ہے۔ فلسطین کو تقسیم کرنے کے امریکی منصوبے پر شدید رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے طیب اردوان کا کہنا تھا کہ بیت المقدس برائے فروخت نہیں ہے، ٹرمپ کی ڈیل فلسطین پر قبضے کا منصوبہ ہے جسے مسترد کرے ہیں۔ فلسطین بھائیوں کی جدوجہدِ آزادی کی ہر سطح پر حمایت جاری رکھیں گے۔ترک صدر کا مزید کہنا تھا کہ بڑھتے ہوئے عالمی دباؤ اور نامساعد حالات کے باوجود فلسطین پر اپنے موقف سے ایک قدم بھی پیچھے نہیں ہٹیں گے۔ان کا کہنا تھا کہ اسرائیل سے آزادی فلسطین کی تقدیر ہے اور فلسطین کی تقدیر کوئی تبدیل...
کورونا وائرس: 11000 سے زائد افراد متاثر۔ماسک کی قلت

کورونا وائرس: 11000 سے زائد افراد متاثر۔ماسک کی قلت

news, Urdu
چين ميں کورونا وائرس سے متاثرہونے والے افراد کی تعداد گیارہ ہزار سے بھی تجاوز کر گئی ہے۔ تازہ اطلاعات کے مطابق 45 مزيد افراد اِس وائرس کی وجہ سے ہلاک ہوگئے ہیں جس کے بعد ہلاک ہونے والوں کی کل تعداد بڑھ کر تقریبا دو سو ساٹھ ہو گئی ہے۔ ہلاک ہونے والوں ميں زيادہ تر عمر رسيدہ افراد تھے اور تقريباً سب ہی کا تعلق ہوبائی صوبے سے تھا، جس کا صدر مقام ووہان شہر ہے۔ یہ وباء اسی شہر سے پھیلی ہے۔ تاہم چینی صوبائی حکام کی جانب سے حتمی اعداد و شمار ابھی تک جاری نہیں کیے گئے۔ اقوام متحدہ میں چینی سفیر کا کہنا ہے کہ کرونا وائرس کو شکست دینے کی کوشش میں چین اس وقت مشکل حالات میں ہے جس کے لیے عالمی یکجہتی ضروری ہے۔ چینی شہر ووہان میں کرونا وائرس سے نمٹنے کے لیے دو ہسپتالوں کی تعمیر کا کام بھی جاری ہے جو تین فروری تک آپریشنل ہو جائے گا۔ دوسری جانب چین میں کرونا وائرس کی بڑھتی وبا سے ماسک کی قلت پیدا ہ...
بالآ خربرطانیہ 47 سال بعد یورپی یونین سے علیحدہ: ملک بھر میں جشن اور ریلیاں

بالآ خربرطانیہ 47 سال بعد یورپی یونین سے علیحدہ: ملک بھر میں جشن اور ریلیاں

news, Urdu
بالآخر برطانیہ 47 سال بعد یورپی یونین سے الگ ہوگیا ۔ پورے برطانیہ میں اہم عمارتیں برطانوی پرچم کے رنگ میں رنگ گئیں۔ پارلیمنٹ سکوائر سمیت ملک بھر میں بریگزٹ کی حمایت میں جشن منائے گئےاورریلیاں نکالی گئیں جبکہ ٹین ڈاؤننگ سٹریٹ میں حامی اور مخالف آمنے سامنے آگئے۔ برطانوی وزیراعظم کی رہائش گاہ پر روشن کی گئی گھڑی نے یونین سے علیحدگی کا اعلان کیا۔ بیلجیم میں برطانوی سفارتخانے سے یورپی یونین کا پرچم اتار دیا جبکہ برسلز میں یورپی پالیمنٹ کی بلڈنگ سے یونین جیک بھی ہٹا دیا گیا۔ بریگزٹ پرعمل سے کچھ گھنٹےپہلے برطانوی کابینہ کا علامتی اجلاس ہوا جس کے بعد جاری بیان میں وزیراعظم بورس جانسن نے کہا ہے کہ بریگزٹ ان کی زندگی کی سب سے بڑی خوشی ہے، بریگزٹ ایک نیا سحر ہے اور یہ موقع دوبارہ حاصل کردہ خود مختاری کو عوام کی خواہشات کے مطابق استعمال کرنے کا ہے، اب برطانیہ میں نئے دور کا سورج طلوع ہوگا۔ دو...
بھارت اور چین میں اقلیتی برادریوں کو نشانہ بنایا جا رہا ہے :ایمنسٹی انٹرنیشنل کی کڑی تنقید

بھارت اور چین میں اقلیتی برادریوں کو نشانہ بنایا جا رہا ہے :ایمنسٹی انٹرنیشنل کی کڑی تنقید

news, Urdu
انسانی حقوق کی عالمی تنظیم ایمنسٹی انٹرنیشنل نے کہا ہے کہ ایشیا میں آمرانہ طرز حکمرانی کے سبب انسانی حقوق کے لیے کام کرنے والوں کے لیے خطرات بڑھتے جا رہے ہیں۔ اپنی سالانہ رپورٹ میں ایمنسٹی نے دنیا میں آبادی کے لحاظ سے سب سے بڑے دو ممالک، بھارت اور چین، پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ وہاں اقلیتی برادریوں کو نشانہ بنایا جا رہا ہے اور حکام انہیں قومی سلامتی کے لیے خطرے کے طور پر پیش کر رہے ہیں۔ واضح رہے کہ اس سے پہلے ترجمان امریکی محکمہ خارجہ بھی اپنی ایک پریس کانفرنس میں بھارت کو سخت تنقید کا نشانہ بنا چکی ہیں ۔ ترجمان کا کہنا تھا کہ مذہبی آزادی اوریکساں سلوک جمہوریت کے بنیادی اصول ہیں اس لیے بھارت آئین اور جمہوری اقدار کو مدنظر رکھتے ہوئے مذہبی اقلیتوں کے حقوق کا تحفظ کرے اور متنازع شہریت بل کے خلاف مظاہرین کے پُرامن احتجاج کے حق کا تحفظ اور احترام کیا جائے ۔ امریکی نمائندگان نے چین میں ...
بین الاقوامی ایمرجنسی :عالمی ادارہ صحت کا کورونا وائرس پر ہنگامی اجلاس

بین الاقوامی ایمرجنسی :عالمی ادارہ صحت کا کورونا وائرس پر ہنگامی اجلاس

news, Urdu
عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) نے آج جمعرات کو جنیوا میں ایک ہنگامی اجلاس طلب کیا ہے جس میں چین سے پھیلنے والے کورونا وائرس کو ’بین الاقوامی ایمرجنسی‘ قرار دینے پر غور ہوگا۔ ڈبلیو ایچ او نے کہا کہ ابتدائی طور پر اس پراسرار وائرس کے خطرات کوسنگین قرار نہ دینے پر ادارے کو افسوس ہے۔ واضح رہے کہ اس ادارے کے سولہ رکن ممالک کے ماہرین نے پچھلے ہفتے ہونے والے ایک اجلاس میں کرونا وائرس سے بگڑتی صورت حال پر غور کے بعد یہ فیصلہ کیا تھا کہ کورونا وائرس سے پیدا ہونے والی صورتحال اتنی سنگین نہیں لہٰذا اسے صحت کی ’عالمی ایمرجنسی‘ قرارنہں دیا جائے گا۔ یاد رہے کہ ڈبلیو ایچ او کی تاریخ میں صرف پانچ بار ایسا ہوا ہے کہ جب کسی جان لیوا وبا کے تیزی سے پھیلنے کے باعث ہنگامی حالات کا اعلان کیا گیا ہو۔ حالیہ برسوں میں ادارے نے ایبولا وائرس اور سوائن فلُو سے متعلق انٹرنیشنل ایمرجنسی کا اعلان کیا تھا۔...
چین اسلحہ بنانے والا دنیا کا دوسرا بڑا ملک بن گیا

چین اسلحہ بنانے والا دنیا کا دوسرا بڑا ملک بن گیا

news, Urdu
'اسٹاک ہوم انٹرنیشنل پیس ریسرچ انسٹی ٹیوٹ' نے اپنی رپورٹ میں بتایا ہے کہ چین امریکہ کے بعد دنیا بھر میں اسلحہ تیار کرنے والا دوسرا بڑا ملک بن گیا ہے۔انسٹی ٹیوٹ کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ تازہ اعدادوشمار سے ظاہر ہوتا ہے کہ چین دنیا بھر میں اسلحہ سازی کے میدان میں دوسرے نمبر پر آگیا ہے۔ انسٹی ٹیوٹ نے اپنی سالانہ رپورٹ میں کہا ہے کہ اس نے "بڑی چینی کمپنیوں کی اسلحہ کی فروخت کے حجم کا سنہ 2015 سے 2017ء کے دوران کے لئے متعلقہ معلومات کا تعین کیا۔ اس دوران چین کی تین شعبوں کے اسلحہ سے متعلق چار بڑی کمپنیوں کی اسلحہ سازی کے ریکارڈ کا جائزہ لیا گیا۔ ان میں ہوا بازی، الیکٹرانکس اور زمینی نظام کے شعبے شامل ہیں۔ رپورٹ کے مطابق اسلحہ اور فوجی ساز و سامان کی تیاری کے لیے دنیا کی سب سے بڑی 100 کمپنیوں کی سالانہ درجہ بندی میں چینی اسلحہ ساز کمپنیوں کو شامل نہ کرنے کی وجہ چینی کمپنیوں کے ہتھیاروں کی...
ٹرمپ ‘صدی کی ڈیل’ میں کیا اہم اعلانات کرنے والے ہیں: اہم انکشافات

ٹرمپ ‘صدی کی ڈیل’ میں کیا اہم اعلانات کرنے والے ہیں: اہم انکشافات

news, Urdu
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کل منگل کے روز مشرق وسطیٰ کے لیے اپنے مجوزہ امن منصوبے 'سنچری ڈیل' کا باقاعدہ اعلان کرنے جا رہے ہیں۔ اس منصوبے سےآگاہی رکھنے والے سفارت کاروں نے اس حوالے سے اہم انکشافات کیے ہیں۔ ذرائع کے مطابق صدر ٹرمپ سنچری ڈیل کے ذریعے اسرائیل کے لیے فلسطینی علاقوں پر 'ڈی فیکٹو' کو تسلیم کرنے کے ساتھ ساتھ صہیونی ریاست کی سیکیورٹی کے لیے اراضی کے الحاق کی حمایت کریں گے۔امریکہ عالمی قوانین اور بین الاقوامی قراردادوں سے قطع نظر فلسطینی علاقوں پر اسرائیلی ریاست کی موجودہ حیثیت اور قبضے کو جوں کا توں تسلیم کرنے کا اعلان کررہا ہے۔ اس کے بدلے میں امریکی انتظامیہ فلسطینیوں اور اسرائیلیوں کے مابین مذاکرات کا آغاز کرنے کا مطالبہ کرے گی۔ یہ پیش رفت فلسطینی ریاست کے قیام کی راہ ہموار کرے گی۔ البتہ یہ امریکی میکانزم اب تک ہونے والے تمام مذاکرات، ان میں ہونے والی پیش رفت اور امن اقدا...
افریقہ میں لاسا بخار کی وبا سے درجنوں افراد ہلاک

افریقہ میں لاسا بخار کی وبا سے درجنوں افراد ہلاک

news, Urdu
چین میں کورونا وائرس کے مہلک وبائی شکل اختیار کرنے کے باعث بڑے پیمانے پر ہونے والی ہلاکتوں کے بعد افریقی ملک نائیجیریا میں مہلک بخار نے درجنوں افراد کی جان لے لی۔نائیجیریا میں پھیلنے والے لاسا بخار کے باعث اب تک 29 افراد ہلاک اور 195 افراد شدید متاثر ہیں۔ائیجیریا میں لاسا وائرس کے باعث حکومت نے پورے ملک میں میڈیکل ایمرجنسی نافذ کر دی ہے۔ نائیجیریا سینٹر آف ڈیزیزز نے ہفتے کے روز اپنا بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ 24 جنوری سے اب تک ملک کے 11 صوبوں میں 195 افراد میں اس وائرس کی تصدیق ہوئی ہے اور 29 افراد اب تک ہلاک ہو چکے ہیں۔ یاد رہے کہ لاسا وائرل بخار کی ایک قسم ہے جس کا تعلق ایبولا وائرس اور ماربرگ وائرس کے خاندان سے ہے۔ یہ وائرس مغربی افریقہ کے مقامی لوگوں کے میں پایا گیا ہے۔مغربی افریقہ میں موجود بستی لاسا کے نام پر اس بیماری کا نام رکھا گیا ہے ۔ نائیجیریا میں پہلی دفعہ اس وائرس کی تش...
افغان صوبہ غزنی میں تباہ ہونے والا  فوجی طیارہ امریکہ کا تھا ۔ امریکی فوج کی تصدیق

افغان صوبہ غزنی میں تباہ ہونے والا فوجی طیارہ امریکہ کا تھا ۔ امریکی فوج کی تصدیق

news, Urdu
امریکی فوج نے تصدیق کر دی ہے کہ افغان صوبہ غزنی میں تباہ ہونے والا طیارہ امریکہ کا تھا تاہم طیارہ دشمن کی کارروائی کے نتیجے میں مار گرانے کے شواہد نہیں ملے۔امریکی فوج کے ترجمان کرنل سونی لیگٹ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ طیارے کی تباہی کی وجہ جاننے کے لیے تحقیقات جاری ہیں تاہم ایسے کوئی شواہد نہیں ملے کہ طیارے کو دشمن نے مار گرایا ہو۔ دوسری جانب طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے دعویٰ کیا ہے کہ امریکی سی آئی اے کے متعدد اہلکار اس طیارے کے حادثے میں ہلاک ہو گئے ہیں۔ غزنی پولیس چیف کے مطابق طیارہ گرنے کا واقعہ ضلع دہ یک کے مرکز سے تین کلومیٹر دور سوڈو گاؤں میں پیش آیا جسے ایک غیر محفوظ علاقہ سمجھا جاتا ہے۔...

Contact Us