Shadow
سرخیاں
بحرانی صورتحال: مغربی رہنما اپنے عوام سے مزید قربانیاں طلب کر رہے ہیں۔ایران جنگ ‘امریکی سلطنت کا خاتمہ’ ہے – ٹکر کارلسنبرطانوی شاہی بحریہ میں نشے اور جنسی زیادتیوں کے واقعات کا انکشاف، ترجمان کا تبصرے سے انکار، تحقیقات کی یقین دہانیتیونسی شہری رضا بن صالح الیزیدی کسی مقدمے کے بغیر 24 برس بعد گوانتانوموبے جیل سے آزادمغربی طرز کی ترقی اور لبرل نظریے نے دنیا کو افراتفری، جنگوں اور بےامنی کے سوا کچھ نہیں دیا، رواں سال دنیا سے اس نظریے کا خاتمہ ہو جائے گا: ہنگری وزیراعظمامریکی جامعات میں صیہونی مظالم کے خلاف مظاہروں میں تیزی، سینکڑوں طلبہ، طالبات و پروفیسران جیل میں بندپولینڈ: یوکرینی گندم کی درآمد پر کسانوں کا احتجاج، سرحد بند کر دیخود کشی کے لیے آن لائن سہولت، بین الاقوامی نیٹ ورک ملوث، صرف برطانیہ میں 130 افراد کی موت، چشم کشا انکشافاتپوپ فرانسس کی یک صنف سماج کے نظریہ پر سخت تنقید، دور جدید کا بدترین نظریہ قرار دے دیاصدر ایردوعان کا اقوام متحدہ جنرل اسمبلی میں رنگ برنگے بینروں پر اعتراض، ہم جنس پرستی سے مشابہہ قرار دے دیا، معاملہ سیکرٹری جنرل کے سامنے اٹھانے کا عندیا

Author: خبری

نیتن یاھو پر میزائل حملہ ۔ جوابی کارروائی میں اسرائیلی طیاروں کی غزہ پر بم باری

نیتن یاھو پر میزائل حملہ ۔ جوابی کارروائی میں اسرائیلی طیاروں کی غزہ پر بم باری

news, Urdu
اسرائیلی ٹی وی چینلز کے مطابق بدھ کے روز غزہ کی پٹی سے فلسطینی مزاحمت کاروں نے ایک میزائل حملہ کیا جو غزہ کی سرحد کی دوسری جانب عسقلان شہر میں گرا ہے۔ یہ میزائل اس وقت داغا گیا جب وزیراعظم بینجمن نیتن یاہو پارٹی انتخابات کے لیے عسقلان میں ایک جلسے سے خطاب کے لیے موجود تھے۔ فلسطینیوں کے میزائل حملے کے باعث نیتن یاھو بھی محفوظ مقام پرپناہ لینے پرمجبور ہو گئے۔ اس واقعے کے بعد اسرائیلی جنگی طیاروں نے غزہ کی پٹی میں فلسطینی عسکریت پسندوں کے متعدد اہداف پر بمباری کی۔ اسرائیلی فوج نے تصدیق کی کہ غزہ کی پٹی سے 12 کلومیٹر دور عسقلان پر میزائل فائر کیا گیا تھا تاہم آئرن ڈوم فضائی دفاعی نظام نے یہ میزائل گرایا تھا۔ اسرائیلی محمکہ دفاع کے ایک بیان کے مطابق راکٹ کو اسرائیل کے دفاعی نظام ’آئرن ڈوم ایئر ڈیفینس سسٹم‘ نے ناکارہ بنا دیا۔ اس سے متعلق ایک ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ سائرن کے سبب ریلی م...
ٹرمپ، پوتن: ایک کی مخالفت، دوسرے کی خوشامد پر دو صحافیوں کی نوکریاں ختم

ٹرمپ، پوتن: ایک کی مخالفت، دوسرے کی خوشامد پر دو صحافیوں کی نوکریاں ختم

news, Urdu
امریکہ میں صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی مخالفت اور روس میں صدر ولادی میر پوتن کی خوشامد کرنے کی پاداش میں دو صحافیوں کو اپنی جاب سے ہاتھ دھونا پڑا ہے۔ امریکہ میں دی کرسچیئن پوسٹ میگزین کے صحافی نیپ نازورتھ نے جریدے کرسچینٹی ٹوڈے میں صدر ٹرمپ کے بارے میں اداریہ چھاپنے کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے اس میگزین سے علیحدہ ہونے کا اعلان کیا ہے جس میں وہ گذشتہ دس برسوں سے بطور پولیٹکل ایڈیٹر کام کر رہے تھے۔ امریکی ایوانِ نمائندگان کی جانب سے امریکی صدر کے مواخذے کے بعد کرسچینٹی ٹوڈے نے اپنے ایک اداریے میں صدر ٹرمپ کو عہدے سے ہٹانے کی حمایت کی۔ اداریے میں لکھا گیا کہ ’بدکردار‘ صدر کو ہٹانا مسیحیت کے لیے ضروری ہے اورصدر ٹرمپ کو ہٹانے کا معاملہ جانبدارانہ سیاست کا معاملہ نہیں بلکہ 10 کمانڈمنٹس کے خالق کے ساتھ وفاداری کا معاملہ ہے۔‘ اداریے میں لکھا گیا کہ صدر ٹرمپ نے اپنی سیاسی طاقت کے ذریعے ایک غیر ملکی رہ...
خاشقجی کیس کو نمٹانے کے حوالے سے سعودی عرب کے طریقہ کار کی تائید کرتے ہیں۔چینی وزارت خارجہ

خاشقجی کیس کو نمٹانے کے حوالے سے سعودی عرب کے طریقہ کار کی تائید کرتے ہیں۔چینی وزارت خارجہ

news, Urdu
چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ ان کا ملک جمال خاشقجی کے کیس کے ساتھ نمٹنے میں سعودی عرب کے طریقہ کار کی تائید کرتا ہے۔ یہ کیس سعودی عرب کا اندرونی معاملہ ہے اور اس کو سیاسی کیس نہیں بنانا چاہیے" ترجمان کنگ شوانگ کے مطابق "چین نے خاشقجی کیس میں مملکت سعودی عرب کے فیصلے کا بغور جائزہ لیا اور چین قانون کے مطابق اس کیس کو نمٹانے کے حوالے سے مملکت کی حمایت کرتا ہے۔ چین کو اعتماد ہے کہ سعودی عدلیہ کے نظام میں اس کیس کو درست طور سے انجام تک پہنچایا جا سکتا ہے۔ یہ کیس سعودی عرب کا اندرونی معاملہ ہے اور اس کو سیاسی رنگ نہیں دیا جانا چاہیے"۔...
روس اور ترکی سے نمٹنے کے لیے امریکہ نیا بلاک بنانے کے لیے کوشاں

روس اور ترکی سے نمٹنے کے لیے امریکہ نیا بلاک بنانے کے لیے کوشاں

news, Urdu
امریکہ اس وقت ترکی اور روس کا مقابلہ کرنے کے لیے بحیرہ روم کے علاقے میں نیا بلاک بنانے کی تگ و دو میں ہے تا کہ اسرائیل ، یونان اور قبرص جیسے امریکہ کے حلیف ممالک کو سپورٹ کیا جا سکے۔ گذشتہ ہفتے کانگرس نے قانون سازی کی منظوری دی جو 14 کھرب ڈالر کے دفاعی اخراجات کے پیکج کا حصہ ہے۔ یہ پیکج امریکہ کو مذکورہ علاقے میں قدرتی گیس کی منڈی میں مرکزی کردار دے گا۔ اس سلسلے میں بحیرہ روم کے مشرق میں واقع ممالک کے ساتھ سیکورٹی اور توانائی کے شعبوں میں شراکت داری کے واسطے نئے قوانین بنائے جا رہے ہیں۔ امریکی اخباردی ہل کے مطابق یہ اقدامات یونان کے ساتھ عسکری تعلقات کو مضبوط بنائیں گے اور قبرص پر کئی دہائیوں سےعائد ہتھیاروں کی پابندی کو ختم کر دیں گے ۔ ایک بار پھر سے امریکہ کی اپنے حلیفوں کے لیے سپورٹ کو یقینی بنائیں گے اور ان حلیفوں کے ذریعے امریکہ ترکی کی علاقائی خواہشات پر کنٹرول رکھ سکے گا۔ ...
دنیا کے مختلف ممالک میں سورج گرہن ۔ متحدہ عرب امارات اور سری لنکا  مکمل سورج گرہن کی زد میں

دنیا کے مختلف ممالک میں سورج گرہن ۔ متحدہ عرب امارات اور سری لنکا مکمل سورج گرہن کی زد میں

news, Urdu
سورج کو مکمل گرہن لگنے کے باعث متحدہ عرب امارات اور سری لنکا میں آتشیں انگوٹھی (رنگ آف فائر) بن گیا ۔ دنیا بھر کے مختلف حصوں میں لوگوں نے سال 2019 کے آخری سورج گرہن کا نظارہ کیا۔  عرب میڈیا کے مطابق 172 برس بعد سورج گرہن کے باعث متحدہ عرب امارات اور سری لنکا کے کئی حصوں میں دن میں تاریکی پھیل گئی۔ متحدہ عرب امارات اور سری لنکا میں سورج پر مکمل گرہن لگا جس کے باعث رنگ آف فائر بن گیا۔ خیال رہے کہ اس سال کے آخری سورج گرہن کو ’رنگ آف فائر‘ کا نام دیا گیا ہے کیوں کہ سورج کو جب گرہن لگتا ہے تو مکمل طور پر چاند کی وجہ سے ڈھک جاتا ہے اور گرہن کی وجہ سے صرف سورج کے کنارے ہی نظر آتے ہیں۔ بھارت کے مختلف شہروں میں بھی سورج کو گرہن لگنے کا منظر دیکھا گیا۔ احمد آباد، ممبئی، کیرالہ اور تامل ناڈو کے ساحلی شہروں میں سورج گرہن دیکھا گیا۔...
نیتن سخت خطرے میں ۔ اسرائيل ميں حکمران جماعت کی قيادت کے ليے اليکشن جاری۔

نیتن سخت خطرے میں ۔ اسرائيل ميں حکمران جماعت کی قيادت کے ليے اليکشن جاری۔

news, Urdu
اسرائيل کی حکمران جماعت ليکوڈ پارٹی کی قيادت کے تعين کے ليے آج اليکشن جاری ہے۔ گڈيون سار موجودہ پارٹی ليڈر اور وزير اعظم بينجمن نيتن ياہو کے مرکزی حريف ہيں۔ نيتن ياہو لگ بھگ ايک دہائی سے اقتدار ميں ہيں اور يہ ان کے ليے پہلا بڑا چيلنج ہے۔ رائے عامہ کے جائزوں کے مطابق قوی امکان ہے کہ وہ اليکشن جيت کر ليکوڈ پارٹی کی رہنمائی سنبھالے رکھيں گے۔ واضح رہے کہ اسرائيل ميں دو مارچ کو عام انتخابات ہونا ہيں۔ آئندہ عام انتخابات میں پارٹی کی قیادت کون سنبھالے گا اس کے لیے انتخاب ہو رہے ہیں اور نیتن یاہو کو اس کے لیے سخت مقابلے کا سامنا ہے۔ اسرائيل میں اس برس دو مرتبہ عام انتخابات ہو چکے ہیں لیکن لیکوڈ پارٹی دوسری جماعتوں کے ساتھ مل کر مخلوط حکومت کی تشکیل میں ناکام رہی ہے اور نیتن یاہو کی کوشش ہے کہ اس مہم میں انہیں کسی طرح اکثریت مل جائے تاکہ پارٹی کی قیادت ان کے پاس رہے۔ گذشتہ روزاسرائیلی وزیرا...
بھارت میں مودی کو ہٹلر سے تشبیہ دی جانے لگی

بھارت میں مودی کو ہٹلر سے تشبیہ دی جانے لگی

news, Urdu
بھارت میں شہریت کے متنازع قانون کے خلاف صورت حال روزبروز خراب سے خراب تر ہوتی جا رہی ہے اور رائے عامہ مودی کے خلاف جا رہی ہے۔ اب مظاہرین نے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کو  ہٹلر سے تشبیہ دے دی ہے۔ متنازع قانون کے خلاف بھارت میں بڑے پیمانے پر مظاہرے جاری ہیں جن میں اب تک 30 سے زائد افراد ہلاک اور سیکڑوں زخمی ہو چکے ہیں۔ اس کے علاوہ 7 ہزار سے زائد افراد کو گرفتار بھی کیا جا چکا ہے۔ مظاہروں میں تمام شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد سراپا احتجاج ہیں۔ شہریت کے متنازع قانون کے خلاف مظاہروں میں شریک افراد مودی کے خلاف ایسے پوسٹر لے کراحتجاج کر  رہے ہیں جن میں انہیں جرمنی کے لیڈر  ہٹلر سے تشبیہ دی گئی ہے۔پوسٹرز میں ہٹلر نے مودی کو گود میں لیا ہوا ہے ۔ احتجاج میں اٹھایا گیا یہ پوسٹر سوشل میڈیا پر وائرل بھی ہو گیا ہے۔ سوشل میڈیا پر یہ پوسٹر بھارتی وزیر اعظم کی مسلم دشمن پالیسیوں کا ع...
خدا کی بے لوث محبت پریقین رکھیں۔ پوپ فرانسس

خدا کی بے لوث محبت پریقین رکھیں۔ پوپ فرانسس

news, Urdu
پاپائے روم پوپ فرانسس نے ویٹی کن سٹی پیٹرز بسیلیکا میں منعقد ہونے والے کرسمس کے موقعے پر ہزاروں افراد کے مجمعے کے شبینہ اجتماع سے خطاب کیا۔ انھوں نے اپنے خطاب میں خدا کی بے لوث محبت پر بھروسہ اور یقین رکھنے کی بات کی۔ پوپ نے اپنی بات پر زور دیتے ہوئے کہا کہ یہ بے لوث محبت برے انسانوں سمیت ہر ایک کے لیے ہے۔ اس موقع پر ہزاروں کیتھولک مسیحی زائرین پیٹرز ڈوم اور پیٹرز اسکوائر پر موجود تھے۔ دوسری جانب اسرائیل میں پوری دنیا سے آئے ہوئے مسیحیوں نے یروشلم سے بیت اللحم تک نکالے گئے ایک مارچ میں حصہ لیا۔ یہ مارچ حضرت عیسیٰ کی جائے پیدائش پر قائم چرچ آف نیٹیوٹی پر ختم ہوا۔...
مواخذے کی تفتیش میں شامل نہ ہونے کا انعام ۔ ٹرمپ نے رابرٹ بلیئر کو خصوصی مندوب مقرر کر دیا

مواخذے کی تفتیش میں شامل نہ ہونے کا انعام ۔ ٹرمپ نے رابرٹ بلیئر کو خصوصی مندوب مقرر کر دیا

news, Urdu
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے رابرٹ بلیئر کو فائیو جی ٹیکنالوجی کے لیے ملکی انٹرنیشنل مواصلاتی پالیسی کا خصوصی مندوب مقرر کردیا ہے۔ خیال کیا جا رہا ہے کہ رابرٹ بلئیر کو یہ عہدہ صدر ٹرمپ کے خلاف مواخذے کی کاروائی میں حصہ نہ لینے پر انعام کے طور پر ملا ہے ۔ دراصل امریکی ایوان نمائندگان کی خصوصی کمیٹی بلیئر سے صدر ٹرمپ کے یوکرائنی حکومت پر دباؤ ڈالنے کے معاملے پر جرح کرنا چاہتی تھی۔ جبکہ رابرٹ بلیئر نے مواخذے کی اس کارروائی کو نظر انداز کر دیا تھا اور اس پر کسی قسم کی رائے نہیں دی تھی ۔ اب جبکہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے رابرٹ بلیئر کو فائیو جی ٹیکنالوجی کے لیے ملکی انٹرنیشنل مواصلاتی پالیسی کا خصوصی مندوب مقرر کردیا ہے تو وہ وائٹ ہاؤس کے اقتصادی مشیر کے ساتھ اپنی خدمات سرانجام دیں گے۔ بلیئر کو ٹرمپ نے یہ ذمہ داری ایسے وقت میں سونپی ہے جب واشنگٹن چینی کمپنی ہواوے کے بڑھتے کاروباری اثر و رسوخ...
ملائیشیا، ایران، ترکی، قطر کا بارٹر سسٹم اور گولڈ میں تجارت پر غور

ملائیشیا، ایران، ترکی، قطر کا بارٹر سسٹم اور گولڈ میں تجارت پر غور

news, Urdu
ملائشیا،ایران،ترکی اورقطر نے معاشی پابندیوں سے بچنے کیلئے بارٹر سسٹم اورگولڈ میں تجارت کرنے پر غور شروع کر دیا۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق اس سمٹ کے اختتام پر اعلامیہ جاری نہیں کیا گیا۔ کوالالمپورسمٹ میں مسلم امہ کو درپیش مسائل اوراسلاموفوبیا جیسے مسائل زیرغورآئے۔ ملائشین وزیراعظم مہاتیرمحمد کی جانب سے معاشی پابندیوں کا مقابلہ کرنے پر ایران اور قطر کی تعریف کی گئی۔ تمام رہنماؤں نے باہمی تجارت کے لیے ایک دوسرے کی کرنسی استعمال کرنے پر بھی رضامندی ظاہرکی۔ ملائیشین وزیراعظم مہاتیر محمد کا کہنا تھا کہ 20 مسلم ممالک اور ماہر معیشت دانوں کے اہم اجلاس ’کوالالمپور سمٹ‘ میں ملائیشیا، ترکی، قطر اور ایران ایک دوسرے سے تجارت ڈالر، پاؤنڈ یا یورو کے بجائے ‘سونے‘ یا ’درہم‘ میں کرنے پر غور کر رہے ہیں۔ ہم تجارت کے لیے گولڈ دینار اور بارٹر سسٹم کے استعمال پر سنجیدگی سے غور کر رہے ہیں اور جلد ہی ...

Contact Us