Shadow
سرخیاں
بحرانی صورتحال: مغربی رہنما اپنے عوام سے مزید قربانیاں طلب کر رہے ہیں۔ایران جنگ ‘امریکی سلطنت کا خاتمہ’ ہے – ٹکر کارلسنبرطانوی شاہی بحریہ میں نشے اور جنسی زیادتیوں کے واقعات کا انکشاف، ترجمان کا تبصرے سے انکار، تحقیقات کی یقین دہانیتیونسی شہری رضا بن صالح الیزیدی کسی مقدمے کے بغیر 24 برس بعد گوانتانوموبے جیل سے آزادمغربی طرز کی ترقی اور لبرل نظریے نے دنیا کو افراتفری، جنگوں اور بےامنی کے سوا کچھ نہیں دیا، رواں سال دنیا سے اس نظریے کا خاتمہ ہو جائے گا: ہنگری وزیراعظمامریکی جامعات میں صیہونی مظالم کے خلاف مظاہروں میں تیزی، سینکڑوں طلبہ، طالبات و پروفیسران جیل میں بندپولینڈ: یوکرینی گندم کی درآمد پر کسانوں کا احتجاج، سرحد بند کر دیخود کشی کے لیے آن لائن سہولت، بین الاقوامی نیٹ ورک ملوث، صرف برطانیہ میں 130 افراد کی موت، چشم کشا انکشافاتپوپ فرانسس کی یک صنف سماج کے نظریہ پر سخت تنقید، دور جدید کا بدترین نظریہ قرار دے دیاصدر ایردوعان کا اقوام متحدہ جنرل اسمبلی میں رنگ برنگے بینروں پر اعتراض، ہم جنس پرستی سے مشابہہ قرار دے دیا، معاملہ سیکرٹری جنرل کے سامنے اٹھانے کا عندیا

Author: خبری

ہانک کانگ میں چینی صوبہ سنکیانگ کے یغورمسلمانوں کے حق میں ریلی

ہانک کانگ میں چینی صوبہ سنکیانگ کے یغورمسلمانوں کے حق میں ریلی

news, Urdu
ہانگ کانگ میں ایک ہزار سے زیادہ افراد نے اتوار کو چین کے صوبہ سنکیانگ سے تعلق رکھنے والے یغور مسلمانوں کے حق میں پُرامن ریلی نکالی ہے۔انھوں نے یغور پرچم اور پوسٹرز اٹھارکھے تھے۔مظاہرین میں نوجوان اور بڑی عمر کے لوگ شامل تھےجنھوں نے سیاہ لباس پہن رکھے تھے اور اپنی شناخت چھپانے کے لیے نقاب اوڑھ رکھے تھے۔مظاہرین نے کتبے اٹھا رکھے تھے جن پر لکھا تھا کہ ’’یغور کو آزاد کرو‘‘،ہانک کانگ کو آزاد کرو اور چین میں جعلی خود مختاری کا نتیجہ نسل کشی‘‘ ہے۔ یاد رہے کہ یغور مسلمانوں کے حق میں یہ مظاہرہ برطانیہ کی فٹ بال ٹیم آرسینل کے کھلاڑی مسعود اوزل کی طرف سے چین کی پالیسیوں پرکی گئی تنقید کے بعد کیا گیا ہے۔انھوں نے سوشل میڈیا پر یغوروں کے حق میں بیانات دیتے ہوئے کہا تھا کہ چین کے جنوب مغربی صوبہ سنکیانگ میں مسلم اقلیت سے ناروا سلوک کیا جارہا ہے۔ ’’یغور جنگجو ہیں اور وہ جبر واستبداد کی مزاحمت کررہے ہی...
ہزاروں تارکین وطن کو یونان سے جرمنی لایا جائے. گرین پارٹی کے سربراہ رابرٹ ہابیک کا مطالبہ

ہزاروں تارکین وطن کو یونان سے جرمنی لایا جائے. گرین پارٹی کے سربراہ رابرٹ ہابیک کا مطالبہ

news, Urdu
جرمنی میں ماحول پسندوں کی گرین پارٹی کے شریک سربراہ روبرٹ ہابیک نے مطالبہ کیا ہے کہ یونان سے ہزارہا تارکین وطن کو جرمنی لایا جائے۔ انہوں نے اخبار فرانکفرٹر الگمائنے میں آج شائع ہونے والے اپنے ایک انٹرویو میں کہا کہ یونانی جزائر انتہائی تشویش ناک حد تک تارکین وطن اور پناہ کے متلاشی افراد سے بھرے ہوئے ہیں۔ بحیرہ ایجیئن کے علاقے میں یونان کے لیسبوس، شئیوس، ساموس اور کوس جیسے جزائر پر اس وقت اکتالیس ہزار سے زائد تارکین وطن کو مختلف کیمپوں میں رکھا جا رہا ہے۔ ان میں چار ہزار کے قریب بچے بھی شامل ہیں۔ ہابیک نے کہا کہ سب سے پہلے یہ ہزاروں تارکین وطن بچے ان جزائر پر بہت تکلیف دہ حالات سے نکال کر جرمنی لائے جانا چاہییں۔ واضح رہے کہ ایک تازہ عوامی جائزے میں پہلی بار جرمنی کی گرین پارٹی کی عوامی مقبولیت چانسلر انجیلا مرکل کے قدامت پسند اتحادی بلاک سے زیادہ دیکھی گئی ہے۔ جرمن نشریاتی اداروں کی جا...
مشرقی یروشلم میں برازیل کے تجارتی دفتر کے قیام کا اعلان قابل مذمت ہے۔جنرل یوسف بن احمد العثیمین

مشرقی یروشلم میں برازیل کے تجارتی دفتر کے قیام کا اعلان قابل مذمت ہے۔جنرل یوسف بن احمد العثیمین

news, Urdu
اسلامی تعاون تنظیم' او آئی سی' نے برازیل کی طرف سے مقبوضہ بیت المقدس میں تجارتی دفتر کھولنے کے اعلان کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے اسے غیرقانونی اقدام قرار دیا ہے۔ 'او آئی سی' کی سرکاری ویب سائٹ پر جاری بیان میں تنظیم کے سکریٹری جنرل یوسف بن احمد العثیمین کی جانب سے کہا گیا ہے کہ مشرقی یروشلم میں برازیل کے تجارتی دفتر کے قیام کا اعلان قابل مذمت ہے۔ انہوں نے کہا کہ برازیل کی حکومت کی طرف سے القدس کے حوالے سے تاریخی موقف کوتبدیل کرنا، بین الاقوامی قوانین اور عالمی قراردادوں کو نظر انداز کرنا افسوسناک ہے۔ برازیل فلسطینی عوام کے جائز حقوق کی حمایت اورعالمی قوانین کا پابند ہے۔ تنظیم کے سکریٹری جنرل یوسف بن احمد العثیمین نے مطالبہ کیا کہ برازیل القدس کے حوالے سے بین الاقوامی قانون کا احترام کرے اور سیاسی ذمہ داریوں پرعمل درآمد کو یقینی بنائے تاکہ دو ریاستی حل کی راہ ہموار کی جا سکے ۔ ...
نارڈ سٹریم ٹو کے سبب امریکی پابندیاں جرمنی کے اندرونی معاملات میں مداخلت ہیں

نارڈ سٹریم ٹو کے سبب امریکی پابندیاں جرمنی کے اندرونی معاملات میں مداخلت ہیں

news, Urdu
نارڈسٹریم ٹو نامی گیس پائپ لائن کی تعمیر میں شامل کمپنیوں کے خلاف امریکہ کی طرف سے پابندیاں عائد کر دی گئی ہیں جن پرجرمن حکومت نے ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ یہ پابندیاں جرمنی کے اندرونی معاملات میں کھلی امریکی ’مداخلت‘ ہیں۔ یاد رہے کہ اس پائپ لائن کے ذریعے روس سے قدرتی گیس یورپ پہنچائی جائے گی اور امریکی صدر نے یہ کہتے ہوئے اس پائپ لائن کی تعمیر میں شریک کمپنیوں کے خلاف پابندیاں لگانے کا حکم جاری کر دیا تھا کہ نارڈ سٹریم ٹو نامی گیس پائپ لائن کی تعمیر سے جرمنی اپنی خود مختاری روس کے حوالے کر دے گا۔ اس کے برعکس جرمن حکومت کا کہنا ہے کہ یہ منصوبہ مستقبل میں بھی یورپ کو توانائی کی فراہمی یقینی بنانے کے لیے ناگزیر ہے۔ خیال رہے کہ نارڈ سٹریم ٹو کے ذریعے جرمنی کو روسی گیس کی سپلائی اگلے برس شروع ہونا ہے۔...
شمالی کوریا اور امریکہ کے درمیان کشیدگی میں مزید اضافے کا خدشہ

شمالی کوریا اور امریکہ کے درمیان کشیدگی میں مزید اضافے کا خدشہ

news, Urdu
شمالی کوریا اور امریکہ کے درمیان موجود کشیدگی میں مزید اضافے کا خدشہ ہے۔ شمالی کوریا کا مطالبہ ہے کہ امریکہ پیونگ یانگ کے خلاف عائد کردہ پابندیاں اکتیس دسمبر تک ختم کر دے۔ جبکہ واشنگٹن حکومت یہ ڈیڈ لائن پوری ہونے تک ایسا کرتی دکھائی نہیں دیتی۔ جبکہ دوسری طرف کل پیر کو جنوبی کوریا کے صدر مون جے ان اور جاپانی وزیر اعظم شین زوآبے چینی صدر شی جنگ پنگ سے علیحدہ علیحدہ ملاقاتیں بھی کر رہے ہیں۔ اس کے بعد جنوبی کوریائی اور جاپانی رہنما چینی شہر چَینگ ڈُو جائیں گے جہاں وہ مشترکہ طور پر چینی وزیراعظم لی کی چیانگ سے ملیں گے۔ توقع ہے کہ اس سہ فریقی ملاقات میں بھی شمالی کوریا ایک اہم موضوع رہے گا۔...
فرانس اورمغربی افریقی ممالک  مشترکہ کرنسی سی ایف اے فرانک کا نام بدلنے کو تیار

فرانس اورمغربی افریقی ممالک مشترکہ کرنسی سی ایف اے فرانک کا نام بدلنے کو تیار

news, Urdu
فرانس اورمغربی افریقی ممالک مشترکہ کرنسی سی ایف اے فرانک کا نام بدلنے پر راضی ہو گئے ہیں۔ فرانس اور مغربی افریقہ کی آٹھ ریاستوں کے مابین مشترکہ علاقائی کرنسی سی ایف اے فرانک کا نام بدل کر ’اِیکو‘ رکھ دینے پر اتفاق رائے ہو گیا ہے۔ یہ اعلان فرانسیسی صدر عمانوئیل میکرون کے آئیوری کوسٹ کے دورے کے دوران کیا گیا۔ واضح رہے کہ یہ فیصلہ مغربی افریقی اقتصادی اور مالیاتی برادری میں اصلاحات لاتے ہوئے کیا گیا ہے۔ یہ آٹھ ممالک آئیوری کوسٹ، مالی، نائجر، بنین، برکینا فاسو، گنی بساؤ، سینیگال اور ٹوگو ہیں۔ ےاد رہے کہ ان میں سے سات ریاستیں فرانس کی سابقہ مغربی افریقی نوآبادیاں ہیں۔ ان فرانسیسی نوآبادیوں میں یہ کرنسی انیس سو پینتالیس میں متعارف کرائی گئی تھی، جسے ان ریاستوں کی آزادی کے بعد سی ایف اے فرانک کا نام دے دیا گیا تھا۔...
بھارت میں متنازع شہریت بل کے خلاف احتجاج جاری، مظاہرین کی جائیدادیں ضبط

بھارت میں متنازع شہریت بل کے خلاف احتجاج جاری، مظاہرین کی جائیدادیں ضبط

news, Urdu
بھارت میں متنازع شہریت ترمیمی قانون کے خلاف احتجاجی مظاہروں کا سلسلہ جاری ہے۔ بھارتی حکومت نے توڑ پھوڑ کا الزام لگا کر مظاہرین کی جائیدادیں ضبط کرنا شروع کردی ہیں۔ پولیس کی فائرنگ سے اب تک 26 افراد ہلاک اور سیکڑوں زخمی ہو چکے ہیں جبکہ سیکڑوں کو گرفتار کیا جا چکا ہے۔ معروف ادا کار جاوید جعفری نے کہا ہے کہ ملک میں لوگ بھوکے مر رہے ہیں اور مودی سرکار ہندوؤں اور مسلمانوں کوآپس میں لڑوا رہی ہے۔ واضح رہے کہ بھارت کے مختلف شہروں میں متنازع مسلم مخالف شہریت کے قانون کے خلاف مظاہرے جاری ہیں، کولکتہ، چنائے، پٹنہ، ممبئی اورلکھنؤ سمیت مختلف شہروں میں پولیس کی بھاری تعداد بھی احتجاج نہیں روک پائی۔ مظاہرین نے رکاوٹیں توڑ ڈالیں ،ہائی وےبلاک کر دی اور ریلوے لائن پر قبضہ کر لیا۔ مظاہروں میں طلبا اور سول سوسائٹی کے ہزاروں افراد کی شرکت جاری ہے۔ یاد رہے کہ ریاست کرناٹک کے شہر مینگلور میں بھی کرفیو ناف...
روسی صدر ولادی میر پوتن کا’بیٹیوں‘ سے متعلق سوال کے جواب سے  گریز کیوں؟

روسی صدر ولادی میر پوتن کا’بیٹیوں‘ سے متعلق سوال کے جواب سے گریز کیوں؟

news, Urdu
روس کے صدر ولادی میر پوتن نے سال کے اختتام پر براہ راست نشر کی جانے والی پریس کانفرنس میں اپنی دو بیٹیوں کی مبینہ شناخت کے بارے میں پوچھے گئے سوالات کا جواب دینے سے گریز کیا۔ یہ پریس کانفرنس تمام اہم ریاستی ٹی وی چینلز پر براہ راست نشر کی جا رہی تھی۔ اس پریس کانفرنس میں جب ان سے پوچھا گیا کہ وہ کب ان اطلاعات کی تصدیق کریں گے کہ ان کی دو بیٹیاں جن کی پہچان اور ان کے پیشہ کے بارے میں سرکاری طور پر کچھ نہیں بتایا جاتا اصل میں یکاترینا تیکونوا اور ماریا ورونٹسوا ہیں پوتن نے سوال کا جواب دینے کی بجائے کہا کہ ’آپ نے ایک کاروباری معاملے کے بارے میں بات کی۔ آپ نے ایک خاتون کا ذکر پھر دوسری خاتون کا ذکر کیا۔ آپ نے ان کے ذاتی شیئرز کا ذکر کیا۔ آپ نے ان کے کاروبار کی وسعت کی بات کی۔ لیکن آپ نے سب کچھ نہیں کہا، آپ نے تو صرف کچھ حقائق بیان کیے ۔ آپ ان کے کاروبار کے بارے میں مزید معلومات حاصل ک...
بھارت میں متنازع قانون کےخلاف متعدد ریاستوں میں احتجاج جاری، پولیس فائرنگ سے 3 شہری ہلاک، درجنوں زخمی

بھارت میں متنازع قانون کےخلاف متعدد ریاستوں میں احتجاج جاری، پولیس فائرنگ سے 3 شہری ہلاک، درجنوں زخمی

news, Urdu
بھارت میں متنازع شہریت بل کے خلاف دس ریاستوں میں احتجاج ہوا۔ اس دوران پولیس نے طاقت کا بھرپور استعمال کیا اور فائرنگ کر کے تین شہریوں کو ہلاک اور درجنوں کو زخمی کر دیا۔ مسلمانوں کے ساتھ ساتھ دیگر اقلیتی شہری بھی سیخ پا ہیں۔ اس صورت حال کو آٹھ روز ہو چکے ہیں اور آج بھی صورتحال بے قابو ہے ۔ دہلی، کولکتہ، لکھنؤ، کرناٹک، حیدرآباد، اترپردیش، آسام، بہار ، بنگلور ، پٹنہ اور دیگر شہروں میں ہزاروں شہری احتجاج کے لیے سڑکوں پر نکل آئے۔ بھارتی پولیس نے احتجاج روکنے اور مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے واٹر کینن اور آنسو گیس کے شیل پھینکے۔مختلف ریاستوں میں کرفیو نافذ کر دیا۔ پولیس نے حالات پر قابو پانے کے لیے طاقت کا بھرپور استعمال کیا۔ بارہ سو سے زائد مظاہرین کو گرفتار کر لیا اور انٹرنیٹ اور ایس ایم سروس بند کر دی گئی۔ واضح رہے کہ مظاہروں اور احتجاج پر عائد پابندی کی خلاف ورزی پر حراست میں لیے گ...
آئندہ امریکی انتخابات میں صدارتی امید واروں کی دوڑ۔ 7 ڈیمو کریٹس  کے مابین مباحثہ

آئندہ امریکی انتخابات میں صدارتی امید واروں کی دوڑ۔ 7 ڈیمو کریٹس کے مابین مباحثہ

news, Urdu
نومبر 2020 میں ہونے والے امریکی انتخابات میں ٹرمپ کا مدمقابل کون ہو گا؟ ڈیمو کریٹک پارٹی کا آئندہ صدراتی امیدوار بننے کے لیے 7 ارکان کے درمیان مباحثہ ہوا۔ سابق نائب صدر جو بائیڈن، سینیٹر برنی سینڈر کے ہمراہ دیگرنوجوان اور خواتین امیدواروں کے درمیان ہیلتھ کئیر سے لے کر صدر ٹرمپ کے مواخذے تک اہم قومی مسائل پر خوب بحث ہوئی۔ یہ مباحثہ لاس اینجلس میں امریکی ٹی وی کے نیوز روم میں ہوا جہاں امریکہ میں ڈیموکریٹک صدارتی امیدواربننے کے لیے 7 خواہشمندوں کے درمیان بحث ہوئی جس کے دوران ہیلتھ کیئر اور دیگر مسائل زیربحث آئے۔ اس مباحثے میں سابق نائب صدر جوبائیڈن کو باقی شرکا پر تجربے کی بنا پربرتری حاصل رہی۔ بحث میں انہوں نے کہا کہ وہ صدراتی آفس کے وقار اورسالمیت کو بحال کریں گے۔ سینیٹر برنی سینڈر نے کہا کہ صدر ٹرمپ امریکی تاریخ کی بدعنوان ترین انتظامیہ کو چلا رہے ہیں۔ نوجوان اراکین نے قوی مسائل کے ...

Contact Us