امریکہ مشرق وسطیٰ کی ’خون آلود سرزمین کو چھوڑنا چاہتا ہے: ٹرمپ
امریکی صدر ٹرمپ نے مشرق وسطیٰ کو خون آلود مٹی قرار دیتے ہوئے خطے سے نکلنے کا ارادہ ظاہر کیا ہے۔عرب خبر رساں ادارے کے مطابق وائٹ ہاؤس میں خصوصی خطاب کرتے ہوئے صدر ٹرمپ نے کہا کہ امریکہ مشرق وسطیٰ ٰکی خون آلود مٹی کو چھوڑ دے گا
امریکی صدر نے مشرقی وسطیٰ سے تعلقات کی نوعیت بھی تبدیل کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ مشرقی وسطیٰ میں بہت سے امریکی سروس کے ممبران مارے گئے۔ امریکہ کو اب مزید دنیا کے پولیس مین کے طور پر رہنے کی ضرورت نہیں ہے، ہم باہر نکل رہے ہیں اور اب کسی اور کو اس خون آمیز زمین پر لڑنے دیں، ہماری فوج کی نوکری دنیا کی پولیس کی نہیں ہے۔
ٹرمپ کا کہنا تھا کہ اب دیگر اقوام آگے آئیں اور اپنے حصے کے مطابق کام کریں۔امریکی صدر نے مزید کہا کہ شام سے بڑے پیمانے پر انخلا کے باوجود کچھ فوجی دستے شام کی آئل تنصیبات پر موجود رہیں گےکیونکہ ہم نے تیل کو محفوظ کردیا ہے اور اسی لیے امریکی افوا...









