گوگل نےاپنے ملازمین کوداخلی فورم پر سیاسی گفتگو سے روک دیا ۔
گوگل نے کمیونٹی کے نئے قواعد جاری کردیئے ہیں جو ملازمین کو داخلی پیغامات بورڈ پر سیاسی مباحثے سے روکتے ہیں ، اور ایسی گفتگوکو روکنے کے لئے کوشش کررہے ہیں جو ٹیک ٹائٹن میں "اعتماد کو کمزور"کردے ۔ یاد رہے کہ گوگل ملازمین پر تعصب کا الزام عائد کیا گیا ہے۔
کمپنی نے جمعہ کے روز اپنی تازہ ترین ہدایات جاری کرتے ہوئے ملازمین کو تمام داخلی مواصلات میں "ذمہ دار" ، "مددگار" اور " سمجھدار" رویہ اپنانے کے لیے کہا۔ یہ نئے قواعد سیاست کی بات کی حوصلہ شکنی کرنے میں مزید پیش رفت بھی کریں گے۔
نئی ہدایات میں کہا گیا ہے کہ ، "ساتھیوں کے ساتھ معلومات اور نظریات کا تبادلہ کرنے سے معاشرے کی تشکیل میں مدد ملتی ہے ، لیکن سیاست پر ایک پرجوش بحث ہو یا تازہ ترین خبروں کا تبادلہ،کام کے دوران خلل نہیں آناچاہیے۔"
...









