Shadow
سرخیاں
بحرانی صورتحال: مغربی رہنما اپنے عوام سے مزید قربانیاں طلب کر رہے ہیں۔ایران جنگ ‘امریکی سلطنت کا خاتمہ’ ہے – ٹکر کارلسنبرطانوی شاہی بحریہ میں نشے اور جنسی زیادتیوں کے واقعات کا انکشاف، ترجمان کا تبصرے سے انکار، تحقیقات کی یقین دہانیتیونسی شہری رضا بن صالح الیزیدی کسی مقدمے کے بغیر 24 برس بعد گوانتانوموبے جیل سے آزادمغربی طرز کی ترقی اور لبرل نظریے نے دنیا کو افراتفری، جنگوں اور بےامنی کے سوا کچھ نہیں دیا، رواں سال دنیا سے اس نظریے کا خاتمہ ہو جائے گا: ہنگری وزیراعظمامریکی جامعات میں صیہونی مظالم کے خلاف مظاہروں میں تیزی، سینکڑوں طلبہ، طالبات و پروفیسران جیل میں بندپولینڈ: یوکرینی گندم کی درآمد پر کسانوں کا احتجاج، سرحد بند کر دیخود کشی کے لیے آن لائن سہولت، بین الاقوامی نیٹ ورک ملوث، صرف برطانیہ میں 130 افراد کی موت، چشم کشا انکشافاتپوپ فرانسس کی یک صنف سماج کے نظریہ پر سخت تنقید، دور جدید کا بدترین نظریہ قرار دے دیاصدر ایردوعان کا اقوام متحدہ جنرل اسمبلی میں رنگ برنگے بینروں پر اعتراض، ہم جنس پرستی سے مشابہہ قرار دے دیا، معاملہ سیکرٹری جنرل کے سامنے اٹھانے کا عندیا

Author: خبری

روسی اورچینی طیاروں کی جنوبی کوریا کی فضائی حدود کی خلاف ورزی

روسی اورچینی طیاروں کی جنوبی کوریا کی فضائی حدود کی خلاف ورزی

Urdu
برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی کے مطابق جنوبی کوریا کے حکام نے دعویٰ کیا ہےکہ روسی طیارے نے دو مرتبہ اس کی فضائی حدود کی خلاف ورزی کی۔ جنوبی کوریا کی وزارت دفاع کے حکام کے مطابق روسی مداخلت کے جواب میں اس کےلڑاکا طیاروں نے انتہائی پھرتی سے مشین گن سے فائر کیے۔ جنوبی کوریا کی افواج کے مطابق تین روسی اور دو چین کے فوجی طیارے منگل کی صبح جنوبی کوریا کے ائیر ڈیفنس زون میں داخل ہوئے جن کو روکنے کے لیے جنوبی کوریا کے ایف 15 اور ایف 16 طیارے بھیجے گئے۔جنوبی کوریا کے قومی سلامتی ادارے کے سربراہ نے اس معاملے پر روسی سیکیورٹی کونسل میں سخت احتجاج کرتے ہوئے کارروائی کا مطالبہ کیا ہے-جب کہ جنوبی کورین صدر کے دفتر سے جاری بیان میں صورتحال پر تشویش کا اظہار ۔ کیا گیاہے اور اس طرح کی کارروائی دہرانے کی صورت میں سخت ایکشن کا عندیہ دیا گیا۔ جب کہ ماسکو نے یہ کہ کر الزام ردکردیا کہ اس کے بمبار طیا...
بورس جانسن برطانیہ کے نئے وزیر اعظم منتخب

بورس جانسن برطانیہ کے نئے وزیر اعظم منتخب

news, Urdu
برطانوی کنزرویٹو پارٹی کے رہنما بورس جانسن برطانیہ کے نۓ وزیر اعظم منتخب ہو گۓ ہیں –وہ بدھ کے روز ازیراعظم تھریسا مے کی جگہ اپنی ذمہ داریاں سنبھالیں گے ٹوری پارٹی کےایک لاکھ انتالیس ہزار تین سو اٹھارہ لوگوں نے ووٹ ڈالے-یہ کل تعداد کا 4۔87 فیصد تھا-ان میں سے 92153ووٹوں کے ساتھ بورس پہلے نمبر پراور46656 ووٹوں کے ساتھ جیریمی دوسرے نمبر پر رہے-یاد رہے کہ کنزرویٹو پارٹی کے زیریں سطح کے اراکین گذشتہ ڈھائی ہفتوں سےبذریعہ ڈاک ووٹ کا فریضہ سرانجام دے رہے تھے...
میں دس ملین لوگوں کو قتل نہیں کرنا چاہتاورنہ دس دن کے اندر افغانستان میں جنگ ختم کر سکتا ہوں-ٹرمپ

میں دس ملین لوگوں کو قتل نہیں کرنا چاہتاورنہ دس دن کے اندر افغانستان میں جنگ ختم کر سکتا ہوں-ٹرمپ

news, Urdu
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ افغان جنگ سے نکلنے کے لیےپاکستان کی مدد چاہتے ہیں-ان کا کہنا ہے کہ وہ ایک ہفتے میں یہ جنگ جیت سکتے ہیں لیکن وہ کروڑوں لوگوں کو قتل اور ایک پورے ملک کو صفحۂ ہستی سے مٹانا نہیں چاہتے-انھوں نے یہ بات پیرکےروز پاکستانی وزیراعظم عمران خان سے وہائٹ ہاؤس میں ملاقات کے دوران کہی-صدر ٹرمپ نے مزیدکہا کہ افغانستان دنیا کے نقشے سے دس دن کے اندر غائب ہو سکتا ہے لیکن میں اس راستے پر جانا نہیں چاہتا ،میں دس ملین لوگوں کو قتل نہیں کرنا چاہتا –میں چاہتا ہوں کہ پاکستان اس طویل جنگ سے نکلنے میں ہماری مدد کرے-اس کے جواب میں خان نے کہا ہم امن معاہدے کے قریب پہنچنے کی کوشش میں ہیں اور امید ہے کہ افغان حکومت طالبان کے ساتھ براہ راست گفتگو کے لئے راضی ہو جائے گی...
امریکی جاسوس پکڑنے کا ایرانی دعویٰ جھوٹ ہے-صدر ٹرمپ

امریکی جاسوس پکڑنے کا ایرانی دعویٰ جھوٹ ہے-صدر ٹرمپ

Urdu
امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے ایک ٹویٹر پیغام میں لکھا کہ امریکی انٹیلی جنس ادارے سی آئی اے کے جاسوسوں کی ایران میں گرفتاری مکمل طور پر جھوٹی خبر ہے جس میں رتی برابر بھی سچائی نہیں، یہ صرف جھوٹا پروپیگنڈا ہے۔ امریکی صدر نے مزید لکھا کہ جس طرح ایران نے امریکی ڈرون گرانے کا جھوٹا دعویٰ کیا تھا اسی طرح جاسوسوں کی گرفتاری کا دعویٰ بھی لغو ہے، تنزلی اور تباہی کے شکار ایران کو کچھ سمجھ نہیں آرہا کہ کیا کرنا چاہیے، ایران کی معیشت مردہ ہوچکی اور وہ مکمل طور پر تباہ ہوگیا ہے۔...
ایران برطانیہ کشیدگی جنگ کا پیش خیمہ ثابت ہوسکتی ہے- جرمنی

ایران برطانیہ کشیدگی جنگ کا پیش خیمہ ثابت ہوسکتی ہے- جرمنی

Urdu
جرمن وزیر خارجہ ہیکو ماس نے کہا کہ کسی بھی قسم کی فوجی محاذ آرائی سے کسی کوکوئی فائدہ نہیں ہوگا بلکہ سب کا سراسر نقصان ہوگا کیونکہ یہ فوجی تصادم قابو سے باہر بھی ہو سکتا ہے۔ انہوں نے ایرانی رہنماؤں پر زور دیا کہ صورتحال کو کشیدہ ہونے سے روکیں اور اپنی ذمہ داریاں ادا کریں۔ جرمن وزیر خارجہ نے مزیدکہا کہ یورپی یونین کی کوشش ہے کہ مسئلے کو سمجھداری اور عقل مندی کے ساتھ سفارتی طور پر حل کیا جائے۔ یاد رہے برطانوی بحریہ کے ہاتھوں جبرالٹر میں ایرانی آئل تٹینکر کےروکے جانے کے واقعے کے بعد ایران نے آبنائے ہرمز میں برطانیہ کے 2 بحری جہازوں کو قبضے میں لے لیا تھا جن میں سے ایک کو کچھ دیر میں چھوڑ دیا گیا اور دوسرے پر بدستور قبضہ برقرار ہے۔...
ایران کا امریکی جاسوسوں کی گرفتاری اور سزائے موت کا دعویٰ

ایران کا امریکی جاسوسوں کی گرفتاری اور سزائے موت کا دعویٰ

news, Urdu
غیر ملکی خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق ایرانی میڈیا نے دعویٰ کیا ہےکہ ایران نے سی آئی اے کے لیے کام کرنے والے 17 جاسوس پکڑے ہیں جن میں سے کچھ کو سزائے موت دے دی گئی ہے۔رائٹرز کے مطابق ایران کے سرکاری ٹی وی کی جانب سے اور ایرانی نیوز ایجنسی کی جانب سے بھی سی آئی اے کے جاسوسی نیٹ ورک کو توڑنے کا دعویٰ کیا گیا ہے اور بتایا گیا ہےکہ اس کارروائی میں 17 ملزمان کو گرفتا کیا گیا اور کچھ کی سزائے موت کی تصدیق کی ہے۔ا یران کی منسٹری آف انٹیلی جنس کے ترجمان کا کہنا تھا کہ یہ جاسوس حساس اداروں اور اہم نجی شعبے کے اقتصادی، نیوکلیئر، انفرا اسٹرکچرل، عسکری اور سائبر سینٹرز کے علاقوں میں ملازم تھے جہاں انہوں نے مخصوص اطلاعات جمع کیں۔...
ٹوئٹر نے برطانوی جہاز پر ایرانی قبضے کے بعد تین ایرانی خبر رساں اداروں کے اکاؤنٹ منجمدکر دیے

ٹوئٹر نے برطانوی جہاز پر ایرانی قبضے کے بعد تین ایرانی خبر رساں اداروں کے اکاؤنٹ منجمدکر دیے

news, Urdu
جمعے کے روز برطانوی جہاز پر ایرانی قبضے کی خبر آنے کے فوراً بعد ٹوئٹرنے تین ایرانی خبررساں اداروں کے اکاؤنٹ منجمدکر دیے-دو فارسی زبان کے اکاؤنٹ مہر نیوزایجنسی اور ینگ جرنلسٹ کلب اور تیسری سرکاری ایرانی نیوز ایجنسی-ٹوئٹر کے اس ایکشن پر بات کرتے ہوئے ینگ جرنلسٹ کلب کا کہنا ہے پابندی کا شکار ایجنسیوں کا مقصد تو صرف خبر اور معلومات عوام تک پہنچاناہوتا ہے   
اس سے پہلے کہ بورس جانسن کے نشانے پر آؤں،وزارت چھوڑ دوں گا-فلپ ہیمنڈ

اس سے پہلے کہ بورس جانسن کے نشانے پر آؤں،وزارت چھوڑ دوں گا-فلپ ہیمنڈ

news, Urdu
برطانوی وزیرمالیات کا کہنا ہے کہ وزیراعظم تھریسا مے کے وزارت عظمیٰ کے عہدے سے دستبردار ہوتے ہی استعفیٰ دے دیں گے-بی بی سی کے نمائندے کو ایک سوال کے جواب میں ہیمنڈ نے کہا کہ اس سے پہلے کہ بورس جانسن ان کے خلاف کوئی کاروائی کریں وہ وزارت مالیات چھوڑ چکے ہو ں گے

برطانیہ میں کچھ طاقتیں تہران اور لندن کے مابین تناؤ کو بھڑکا رہی ہیں-حامد بیدی نژاد

news, Urdu
برطانیہ میں تعینات ایرانی سفیر حامد بیدی نژاد نے کہا ہے کہ برطانیہ میں کچھ طاقتیں تہران اورلندن کے مابین بحری جہازوں کے مسئلےکو بہانہ بنا کر تناؤ کومزید بھڑکا رہی ہیں انھوں اتوارکے روزاپنی ٹویٹ میں خبردار کرتے ہوئے کہا کہ اس طرح دباؤ پیدا کرنا خطرناک اور غیر دانش مندانہ ہو گا
ماسکو میں حزب مخالف کے رہںماؤں پر بلدیاتی انتخابات لڑنے پر پابندی کے خلاف احتجاجی مظاہرہ

ماسکو میں حزب مخالف کے رہںماؤں پر بلدیاتی انتخابات لڑنے پر پابندی کے خلاف احتجاجی مظاہرہ

news, Urdu
روسی الیکشن کمیشن کی جانب سے حزب مخالف کےکئی رہںماؤں پر بلدیاتی انتخابات لڑنے پر پابندی کے خلاف لوگ احتجاجی مظاہرہے کے لیےوسطی ماسکو میں اکٹھے ہو گئے-لوگوں کا مطالبہ تھا کہ ان نمائندوں کو الیکشن میں حصہ لینے کی اجازت دی جائے

Contact Us