Shadow
سرخیاں
بحرانی صورتحال: مغربی رہنما اپنے عوام سے مزید قربانیاں طلب کر رہے ہیں۔ایران جنگ ‘امریکی سلطنت کا خاتمہ’ ہے – ٹکر کارلسنبرطانوی شاہی بحریہ میں نشے اور جنسی زیادتیوں کے واقعات کا انکشاف، ترجمان کا تبصرے سے انکار، تحقیقات کی یقین دہانیتیونسی شہری رضا بن صالح الیزیدی کسی مقدمے کے بغیر 24 برس بعد گوانتانوموبے جیل سے آزادمغربی طرز کی ترقی اور لبرل نظریے نے دنیا کو افراتفری، جنگوں اور بےامنی کے سوا کچھ نہیں دیا، رواں سال دنیا سے اس نظریے کا خاتمہ ہو جائے گا: ہنگری وزیراعظمامریکی جامعات میں صیہونی مظالم کے خلاف مظاہروں میں تیزی، سینکڑوں طلبہ، طالبات و پروفیسران جیل میں بندپولینڈ: یوکرینی گندم کی درآمد پر کسانوں کا احتجاج، سرحد بند کر دیخود کشی کے لیے آن لائن سہولت، بین الاقوامی نیٹ ورک ملوث، صرف برطانیہ میں 130 افراد کی موت، چشم کشا انکشافاتپوپ فرانسس کی یک صنف سماج کے نظریہ پر سخت تنقید، دور جدید کا بدترین نظریہ قرار دے دیاصدر ایردوعان کا اقوام متحدہ جنرل اسمبلی میں رنگ برنگے بینروں پر اعتراض، ہم جنس پرستی سے مشابہہ قرار دے دیا، معاملہ سیکرٹری جنرل کے سامنے اٹھانے کا عندیا

عالمی

پاکستان، ترکی اور آزربائیجان کی مشترکہ عسکری مشقیں (3 بھائی- 2021) باکو میں جاری – ویڈیو

پاکستان، ترکی اور آزربائیجان کی مشترکہ عسکری مشقیں (3 بھائی- 2021) باکو میں جاری – ویڈیو

عالمی
https://youtu.be/uyzhr2i-KFM آزربائیجان کے دارالحکومت باکو میں پاکستان، ترکی اور آزربائیجان کی مشترکہ عسکری مشقیں جاری ہیں۔ تینوں ممالک کی پہلی مشترکہ عسکری مشقیں 20 ستمبر تک، ایک ہفتہ جاری رہیں گی۔ اس موقع پر آزربائیجان کی وزارت دفاع کی جانب سے جاری ہونے والے بیان میں کہا گیا کہ مشقوں سے تینوں ممالک میں تعاون بڑھنے کے امکانات پیدا ہوں گے اور آئندہ امن کے استحکام کے لیے راہ ہموار ہو گی۔ یاد رہے کہ ترکی اور آزربائیجان دونوں ترک النسل ممالک ہیں اور اس سے پہلے بھی مشترکہ عسکری مشقیں کرتی رہی ہیں لیکن پاکستان کو پہلی بار ان میں مدعو کیا گیا ہے۔ آزربائیجان کے 2020 میں آرمینیا سے 44 دن کی جنگ کے بعد کاراباخ سمیت اپنے دیگر علاقے خالی کروانے میں پاکستان کا اہم کردار رہا ہے۔...
افغانستان میں شکست: امریکہ اب عالمی قوت نہیں رہا، برطانوی وزیر دفاع

افغانستان میں شکست: امریکہ اب عالمی قوت نہیں رہا، برطانوی وزیر دفاع

عالمی
برطانوی وزیر دفاع بین ویلس نے افغانستان میں مغربی ممالک کی بدترین شکست پر کہا ہے کہ امریکہ اب ایک عالمی قوت نہیں رہا، اسے اب ایک بڑی قوت تو کہا جا سکتا ہے لیکن عالمی قوت نہیں کہا جا سکتا۔ ایک مقامی میگزین کو دیے گئے انٹرویو میں برطانوی اعلیٰ عہدے دار کا کہنا تھا کہ بلا شبہ برطانیہ بھی کوئی عالمی قوت نہیں ہے لیکن جیسے امریکہ کو افغانستان سے فوج نکالنی پڑی، یہ ساری بے بسی اور ندامت اس چیز کا اشارہ ہے کہ امریکہ اب دنیا کی واحد قوت نہیں رہا۔ کوئی بھی عالمی قوت وہ نہ کر سکے جو وہ کرنا چاہے تو اسے عالمی قوت نہیں کہا جا سکتا۔ بین ویلس صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے امارات اسلامیہ افغانستان کے ساتھ معاہدے کے وقت سے ہی امریکہ سے نالاں ہیں، تاہم صدر بائیڈن کے آنے سے برطانیہ کو امید تھی کہ شاید معاہدے میں کچھ گنجائش پیدا کی جا سکے گی یا کم از کم ساکھ کو بچایا جا سکے گا، تاہم صدر بائیڈن اس میں بھی مکمل طور پر ...
آئندہ افغانستان میں شکست جیسی تذلیل سے بچنا ہے تو یورپی اتحاد کو امریکی اثر کے دائرے سے نکلنا ہو گا: براعظمی کونسل کے صدر کی سیاسی قیادت کو تجویز

آئندہ افغانستان میں شکست جیسی تذلیل سے بچنا ہے تو یورپی اتحاد کو امریکی اثر کے دائرے سے نکلنا ہو گا: براعظمی کونسل کے صدر کی سیاسی قیادت کو تجویز

عالمی
افغانستان میں شکست کے بعد مغربی اتحاد میں دراڑیں آئے روز واضح ہوتی جا رہی ہیں۔ یورپی کونسل کے صدر چارلس مائیکل نےاپنے ایک تازہ خطاب میں براعظمی قیادت کو باور کروایا ہے کہ افغانستان میں ناکامی بہترین موقع ہے کہ ہم اپنی سکیورٹی اور فیصلہ سازی میں خود مختاری کو یقینی بنائیں اور آئندہ کبھی بھی امریکی قیادت میں کسی غلط جنگ کا حصہ نہ بنیں۔ سلوینیا میں بلد تذویراتی فورم سے خطاب میں چارلس کا کہنا تھا کہ یورپی اثرورسوخ کو بڑھانا ہمارے لیے سب سے بڑا مسئلہ ہے، افغانستان میں امریکی قیادت میں گزرے 20 سال اور ناکامی ہمیں سمجھانے کے لیے کافی ہیں کہ کیوں براعظمی اتحاد کو اپنی خارجہ پالیسی پہ نظر ثانی کرنی چاہیے۔ ہم ایک اور ایسی ناکامی کے روادار نہیں ہو سکتے، ہمیں اپنی فیصلہ سازی میں خود مختاری کی طرف جانا ہوگا۔ براعظمی اتحاد کے صدر چارلس مائیکل نے اسے یقینی بنانے کے لیے حکمت عملی وضع کرتے ہوئے کہا ک...
امریکی نااہلی: امارات اسلامیہ افغانستان اس وقت یوکرین کی پوری فوج سے زیادہ جدید اور بھاری اسلحے سے لیس، روسی وزارت دفاع کی تجزیاتی رپورٹ

امریکی نااہلی: امارات اسلامیہ افغانستان اس وقت یوکرین کی پوری فوج سے زیادہ جدید اور بھاری اسلحے سے لیس، روسی وزارت دفاع کی تجزیاتی رپورٹ

عالمی
روسی وزارت دفاع کے مطابق امریکہ افغانستان میں بھاری مقدار میں جدید اسلحہ چھوڑ کر بھاگا ہے اور اس کے نتیجے میں طالبان اب یوکرینی فوج سے بھی زیادہ اسلحے کا مالک گروہ ہے۔ روسی اعدادوشمار کے مطابق امریکی اسلحے میں 100 سے زائد ٹینک شکن میزائل نظام سرفہرست ہے جو یوکرین کے پاس صرف 1 یا 2 درجن ہیں جو اسے روس نے مہیا کیے تھے۔ امریکی ٹینک شکن میزائل نظام انتہائی جدید نظام ہے جو امریکی فوج خود افغانستان کے علاوہ شام، عراق اور لیبیا میں استعمال کرتی رہی ہے۔ https://twitter.com/JosephHDempsey/status/1425404560198316032?s=20 https://twitter.com/JosephHDempsey/status/1425422259074764805?s=20 https://twitter.com/JosephHDempsey/status/1426141749194469382?s=20 اس کے علاوہ امارات اسلامیہ افغانستان کے ہاتھ جدید ترین بلیک ہاک ہیلی کاپٹر، ہرکولیس جہاز، ہزاروں ہموی گاڑیاں اور عسکری گاڑیاں بھی ل...
امریکہ کی مشرق بعید میں اختلافات کو ہوا دینے کی کوششیں جاری: ویتنام کو چین پر دباؤ بڑھانے کے بدلے تذویراتی تعلقات کی پیشکش، چین کا شدید ردعمل

امریکہ کی مشرق بعید میں اختلافات کو ہوا دینے کی کوششیں جاری: ویتنام کو چین پر دباؤ بڑھانے کے بدلے تذویراتی تعلقات کی پیشکش، چین کا شدید ردعمل

عالمی
چین نے ایک بار پھر مشرق بعید کے ممالک میں تقسیم پیدا کرنے کی کوششوں پر امریکہ کی سرزنش کی ہے اور کہا ہے کہ امریکہ اپنی ایسی تمام کوششوں میں ناکام رہے گا۔ امریکی نائب صدر کملا ہیرس ویتنام کے دورے پر ہیں جہاں انہوں نے اپنے بیان میں مقامی حکومت کو چین پر دباؤ بڑھانے کا کہا، بیان سامنے آتے ہی چینی ذرائع ابلاغ میں خطے کے امن کو لے کر بحث جاری ہے اور چین نے علاقائی ممالک کو امریکہ کے ہاتھوں استعمال نہ ہونے اور علاقائی امن کو تباہ کرنے کی مغربی کوششوں کو سمجھنے کی طرف توجہ دلائی ہے۔ کملا ہیرس نے اپنے بیان میں کہا تھا کہ ہمیں چین پر مسلسل دباؤ بنائے رکھنا ہے اور اسے سمندر کے حوالے سے عالمی قوانین کا پابند بنانا ہے، چین یوں سمندری حدود کے دعوے اور تجارتی راہداریوں پر قبضہ نہیں کر سکتا۔ کملا ہیرس نے یہ سازشی بیان ویتنامی صدر نیگویین کسوآن کے ساتھ ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو میں دیا ہے۔ امریکی...
طالبان نے ایران سے درآمدات پر ٹیکس میں 70٪ کمی کر دی، حکومت بدلنے پر رکنے والی ایرانی تیل کی درآمد بھی شروع

طالبان نے ایران سے درآمدات پر ٹیکس میں 70٪ کمی کر دی، حکومت بدلنے پر رکنے والی ایرانی تیل کی درآمد بھی شروع

عالمی
ایران نے افغانستان کو تیل اور گیس کی برآمد شروع کر دی ہے۔ ایران کا کہنا ہے کہ ترسیل کی درخواست امارات اسلامیہ افغانستان کی جانب سے کی گئی تھی، جسے قبول کرتے ہوئے فراہمی شروع کر دی گئی ہے۔ ایرانی تیل مصنوعات کی برآمدی تنظیم کے رکن نے برطانوی ذرائع ابلاغ سے گفتگو میں کہا ہے کہ ایران ملک میں تیل و گیس کی برآمد جاری رکھ سکتا ہے، معاوضے کی ادائیگی کو یقینی بنایا جائے گا۔ رکن کا کہنا تھا کہ حکومت کے بدلنے پر تاجروں میں غیر یقینی صورتحال تھی، جسے نئی حکومت کی جناب سے پیغام نے دور کر دیا اور ایران نے برآمدات شروع کر دی ہیں۔ مختلف میڈیا خبروں کے مطابق غیر یقینی صورتحال کے باعث افغانستان میں تیل کی قیمتیں 900 ڈالر ٹن تک پہنچ گئی تھیں۔ دوسری طرف طالبان نے ایران کے ساتھ تجارت میں عوام کو سہولت دیتے ہوئے چنگی ٹیکس میں 70٪ کی حد درجہ کمی کر دی ہے۔ واضح رہے کہ ایران کی افغانستان کو برآمدات کا...
آگست میں کابل سے مکمل نیٹو انخلاء یا 1 اور توسیع: امریکی اخبار کا کابل میں امارات اسلامیہ افغانستان اور سی آئی اے سربراہ کی ملاقات کا دعویٰ، آئندہ 24 گھنٹوں میں واضع اعلان متوقع، دونوں حریفوں کا خبر کی تصدیق سے انکار

آگست میں کابل سے مکمل نیٹو انخلاء یا 1 اور توسیع: امریکی اخبار کا کابل میں امارات اسلامیہ افغانستان اور سی آئی اے سربراہ کی ملاقات کا دعویٰ، آئندہ 24 گھنٹوں میں واضع اعلان متوقع، دونوں حریفوں کا خبر کی تصدیق سے انکار

عالمی
امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ کے مطابق سی آئی اے کے سربراہ ولیم برنز نے کابل کا خصوصی دورہ کیا ہے اور امارات اسلامیہ، افغانستان کے رہنما ملا عبدالغنی برادر سے ملاقات کی ہے۔ اخبار کے مطابق ملاقات میں افغانستان میں امریکی و نیٹو افواج کے قیام میں توسیع پر گفتگو ہوئی، اور صدر بائیڈن جلد اس حوالے سے کوئی اعلان کر سکتے ہیں۔ واشنگٹن پوسٹ کے مطابق ملاقات کابل میں ہوئی اور تاہم دونوں حریفوں کے مابین ہونے والی گفتگو اور رائے پر کوئی تفصیل سامنے نہیں آئی۔ تاہم خبر کا وقت انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔ یاد رہے کہ امریکہ میں افغانستان جنگ میں ناکامی اور ہنگامی انخلاء کے باعث حکومت پر کڑی تنقید ہو رہی ہے۔ اور اتحادی ممالک انخلاء کی تاریخ میں 31 آگست سے کچھ توسیع کے لیے دباؤ ڈال رہے ہیں لیکن طالبان نے توسیع کو وعدہ خلافی گردانتے ہوئے نتائج کی دھمکی دی ہے۔ امارات اسلامیہ افغانستان کے ترجمان اور امریکی خفی...
برطانیہ نے افغانستان میں قیام میں توسیع کے لیے جی-7 کا اجلاس بلا لیا، مل کر امریکہ پر دباؤ ڈالنے کا امکان: امارات اسلامیہ افغانستان کی جانب سے معاہدہ وفا نہ کرنے پر ردعمل کی دھمکی

برطانیہ نے افغانستان میں قیام میں توسیع کے لیے جی-7 کا اجلاس بلا لیا، مل کر امریکہ پر دباؤ ڈالنے کا امکان: امارات اسلامیہ افغانستان کی جانب سے معاہدہ وفا نہ کرنے پر ردعمل کی دھمکی

عالمی
طالبان نے برطانیہ کی جانب سے فوجی انخلاء کی تاریخ میں توسیع کے بیان پر ردعمل میں کہا ہے کہ 31 آگست کے بعد کسی بھی غیر ملکی فوجی کاقیام معاہدے کی خلاف ورزی تصور ہو گا اور افواج خود اسکی ذمہ دار ہوں گی۔ برطانیہ کی جانب سے بیان بی بی سی پر انگریز فوج کے وزیر کی جانب سے سامنے آیا جس میں پر امن انخلاء کے نام پر 31 آگست کے بعد بھی نیٹو افواج کو کابل میں برقرار رکھنے کی بات کی گئی۔ وزیر جیمز ہیئپی کا کہنا تھا کہ وہ امریکہ کو راضی کرنے کی کوشش میں ہیں کہ انخلاء کے عمل کو محفوظ رکھنے کے لیے 31 آگست کے بعد بھی کابل میں قیام رکھا جائے اور کابل ہوائی اڈے کا کنٹرول قائم رکھا جائے۔ برطانوی فوج کے سربراہ کے بیان کے بعد امارات اسلامیہ افغانستان کے ترجمان سہیل شاہین نے خبردار کیا ہے کہ ایسا کوئی بھی اقدام امن معاہدے کی خلاف ورزی ہو گا اور مجاہدین اس پر ردعمل کا حق محفوظ رکھیں گے۔ واضح رہے کہ سہیل ...
طالبان ماضی کی نسبت زیادہ سنجیدہ اور ہوش مندی سے کام لے رہے ہیں، چین مسائل کے حل اور علاقائی ترقی کیلئے اسلامی حکومت کیساتھ کام کرنے کو تیار ہے: ترجمان چینی وزارت خارجہ

طالبان ماضی کی نسبت زیادہ سنجیدہ اور ہوش مندی سے کام لے رہے ہیں، چین مسائل کے حل اور علاقائی ترقی کیلئے اسلامی حکومت کیساتھ کام کرنے کو تیار ہے: ترجمان چینی وزارت خارجہ

عالمی
چینی وزارت خارجہ کی ترجمان نے واضح طور پر طالبان کے بارے میں ریاستی مؤقف بیان کرتے ہوئے امارات اسلامیہ افغانستان کے ساتھ کام کرنے کی حامی بھری ہے۔ میڈیا سے گفتگو میں ہووا چُنیینگ کا کہنا تھا کہ چین افغانستان کی قومی خود مختاری کا احترام کرتا ہے اور نئی حکومت کے ساتھ تعلقات کے لیے تیار ہے۔ انہوں نے کہا کہ طالبان اپنے گزشتہ دور اقتدار کی نسبت اب زیادہ سنجیدگی، ہوش مندی، سمجھداری اور منطق سے کام لے رہے ہیں۔ چین اسلامی حکومت کے ساتھ مل کر افغانستان اور خطے کے مسائل پہ کام کرنے کے لیے تیار ہے۔ چینی ترجمان وزارت خارجہ کا مزید کہنا تھا کہ طالبان نے ایک ہمہ گیر حکومت بنانے کی طرف قدم اٹھایا ہے، انہوں نے کسی قسم کے تعصب سے پاک پالیسیوں کا اعلان اور اس پر عمل کی عکاسی کی ہے، مختلف علاقوں میں مقامی آبادی کے مطابق لسانی عہدے دار تعینات کیے ہیں اور اقلیتوں کو بھرپور نمائندگی دی ہے، خواتین کے لیے بھ...
افغانستان میں رہ جانے والا جدید اسلحہ روس، چین اور دیگر ممالک کے ہاتھ لگ سکتا، بائیڈن انتظامیہ کی ناکام افغان پالیسی سے امریکہ کی جگ ہنسائی ہوئی: سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ

افغانستان میں رہ جانے والا جدید اسلحہ روس، چین اور دیگر ممالک کے ہاتھ لگ سکتا، بائیڈن انتظامیہ کی ناکام افغان پالیسی سے امریکہ کی جگ ہنسائی ہوئی: سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ

عالمی
سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے افغانستان سے ناکام انخلاء اور جدید ترین اسلحہ وہاں چھوڑنے پر بائیڈن انتظامیہ پر کڑی تنقید کی ہے، صدر ٹرمپ کا کہنا تھا کہ یہ جدید اسلحہ اب نہ صرف طالبان استعمال کریں گے بلکہ اسے آسانی سے چورا کر روس اور دیگر ممالک بھی بنا سکیں گے۔ فاکس نیوز سے گفتگو میں ریپبلک رہنما کا کہنا تھا کہ افغانستان سے انخلاء امریکی کی جگ ہسائی کے سوا کچھ نہیں، بائیڈن انتظامیہ نے دنیا بھر میں امریکہ کا بدترین مذاق بنا ڈالا ہے۔ صدر ٹرمپ کا مزید کہنا تھا کہ بائیڈن نے امریکہ کے معاون افغان شہریوں کو بھی بے یارومددگار چھوڑ دیا ہے، جنہیں آسانی سے طالبان یرغمال بنا سکتے ہیں اور ماضی میں امریکہ کی مدد کرنے پر غدار وطن قرار دیتے ہوئے عتاب کا نشانہ بنا سکتے ہیں۔ صدر ٹرمپ نے امریکی ہتھیاروں کی جدید ٹیکنالوجی کے حوالے سے خصوصی طور پر تحفظات کا اظہار کیا اور اسے آئندہ کے لیے بڑا خطرہ قرار دیا۔ان...

Contact Us