Shadow
سرخیاں
مغربی طرز کی ترقی اور لبرل نظریے نے دنیا کو افراتفری، جنگوں اور بےامنی کے سوا کچھ نہیں دیا، رواں سال دنیا سے اس نظریے کا خاتمہ ہو جائے گا: ہنگری وزیراعظمامریکی جامعات میں صیہونی مظالم کے خلاف مظاہروں میں تیزی، سینکڑوں طلبہ، طالبات و پروفیسران جیل میں بندپولینڈ: یوکرینی گندم کی درآمد پر کسانوں کا احتجاج، سرحد بند کر دیخود کشی کے لیے آن لائن سہولت، بین الاقوامی نیٹ ورک ملوث، صرف برطانیہ میں 130 افراد کی موت، چشم کشا انکشافاتپوپ فرانسس کی یک صنف سماج کے نظریہ پر سخت تنقید، دور جدید کا بدترین نظریہ قرار دے دیاصدر ایردوعان کا اقوام متحدہ جنرل اسمبلی میں رنگ برنگے بینروں پر اعتراض، ہم جنس پرستی سے مشابہہ قرار دے دیا، معاملہ سیکرٹری جنرل کے سامنے اٹھانے کا عندیامغرب روس کو شکست دینے کے خبط میں مبتلا ہے، یہ ان کے خود کے لیے بھی خطرناک ہے: جنرل اسمبلی اجلاس میں سرگئی لاوروو کا خطاباروناچل پردیش: 3 کھلاڑی چین اور ہندوستان کے مابین متنازعہ علاقے کی سیاست کا نشانہ بن گئے، ایشیائی کھیلوں کے مقابلے میں شامل نہ ہو سکےایشیا میں امن و استحکام کے لیے چین کا ایک اور بڑا قدم: شام کے ساتھ تذویراتی تعلقات کا اعلانامریکی تاریخ کی سب سے بڑی خفیہ و حساس دستاویزات کی چوری: انوکھے طریقے پر ادارے سر پکڑ کر بیٹھ گئے

پاکستان

پاکستان آبادی میں چھٹے سے پانچویں نمبر پر پہنچ گیا

پاکستان آبادی میں چھٹے سے پانچویں نمبر پر پہنچ گیا

پاکستان
مختلف عالمی ذرائع ابلاغ کی خبروں کے مطابق اقوام متحدہ کا کہنا ہے کہ پاکستان کی آبادی جولائی 2020 میں 22 کروڑ دس لاکھ سے تجاوز کر گئی ہے، جس کے تحت اب پاکستان دنیا کا پانچواں بڑا ملک بن چکا ہے۔ عالمی ادارے کے مطابق جولائی 1950 سے جولائی 2020 کے درمیان پاکستان کی آبادی میں 2 اعشاریہ 8 فیصد کی شرح سے اضافہ ہوا۔ یوں اب تک سالانہ اوسطاً 36 لاکھ سے بھی زیادہ کا اضافہ ہوا۔ اگر اسی رفتار سے اضافہ جاری رہا تو 2045 تک پاکستان کی آبادی 45 کروڑ سے تجاوز کر جائے گی۔ دنیا میں اس وقت آبادی کے لحاط سے چین پہلے، ہندوستان دوسرے، ریاست متحدہ ہائے امریکہ تیسرے جبکہ انڈونیشیا چوتھے نمبر پر ہے۔ اس سے قبل برازیل دنیا کا پانچواں بڑا ملک تھا تاہم پاکستان نے جولائی 2020 میں برازیل کو آبادی میں پیچھے چھوڑ دیا ہے۔ ...
سعودی عرب کا اقامہ و ویزا میعاد میں 3 ماہ کی مفت توسیع کا اعلان

سعودی عرب کا اقامہ و ویزا میعاد میں 3 ماہ کی مفت توسیع کا اعلان

پاکستان دنیا میں, تارکین وطن, عرب
سعودی حکومت نے ملک میں مقیم تارکین وطن اور مسافرں کے اقامہ اور ویزہ میں تین ماہ کی معیاد کو مفت بڑھانے کا اعلان کیا ہے۔ کورونا وباء کے باعث سعودی عرب میں مقیم تارکین وطن اور آبائی وطنوں کو لوٹ جانے والے ایسے افراد سخت پریشانی کا شکار تھے جن کے اقامہ کی معیاد ختم ہو چکی تھی یا عنقریب پوری ہونے والی تھی، جس پر تارکین وطن کی جانب سے سماجی میڈیا پر تحفظات کا اظہار سامنے آرہا تھا، معاملے پر توجہ دیتے ہوئے سعودی بادشاہ، سلمان بن عبدالعزیز نے تمام اقامہ جات کی معیاد تین ماہ بڑھانے کا اعلان کیا ہے۔ سعودی ذرائع ابلاغ کے مطابق خادم الحرمین شریفین نے کورونا وباء کے دوران اقامہ کی فیس بھی معاف کرنے کا اعلان کیا ہے، اور ایسے تارکین وطن جن کے اقامہ کی معیاد ختم ہو چکی تھی، انہیں ملک میں داخل ہونے کی اجازت بھی دے دی ہے۔ نئے وضح کردہ طریقہ عمل کے تحت کورونا وباء کے دوران سعودی عرب میں پھنس ...
کویتی پارلیمنٹ میں آٹھ لاکھ بھارتی تارکین وطن کو ملک سے نکالنے کا بل منظور، پاکستانی ڈاکٹر طلب کر لیے

کویتی پارلیمنٹ میں آٹھ لاکھ بھارتی تارکین وطن کو ملک سے نکالنے کا بل منظور، پاکستانی ڈاکٹر طلب کر لیے

بھارت, پاکستان, پاکستان دنیا میں, عرب
کویتی پارلیمنٹ نے ایک اہم بل کی منظوری دیتے ہوئے ملک میں موجود غیر ملکی تارکین وطن کی آبادی کو ایک حد میں رکھنے کی منصوبہ بندی شروع کردی ہے۔ مسودے کے مطابق کویت بھارتی تارکین وطن کو جو اس وقت کویت میں تقریباً پندرہ لاکھ کے قریب ہیں کو کم کر کے 7 لاکھ تک لائے گا، خلیجی ملک کی پارلیمنٹ کے فیصلے کا شکار تقریباً آٹھ لاکھ یعنی 54 فیصد بھارتی تارکین وطن ہوں گے۔ کویت کی مجموعی آبادی 43 لاکھ نفوس پر مبنی ہے، جس میں مقامی افراد کی تعداد تیرہ لاکھ جبکہ تارکین وطن کی تعداد تیس لاکھ کے لگ بھگ ہے۔ پارلیمنٹ کے فیصلے کے مطابق تارکین وطن کی تعداد ملکی آبادی کا 30 فیصد ہونا چاہیے جو اس وقت 70 فیصد ہے۔ فیصلے سے دیگر ممالک کے تارکین وطن بھی متاثر ہوئے ہیں تاہم ان کی تعداد قابل ذکر نہیں، جیسے کہ مصر کے 30 ہزار مزدور اس قانون سے متاثر ہوں گے۔ کویت میں ہندوستانی تارکین وطن کی تعداد سب سے زیادہ ہے...

Contact Us