ہانگ کانگ کے لیے چین کا نیا قانون منظور : جمہوریت پسند آوازیں منٹوں میں خاموش
China, civil liberties, hongkong, news, Urdu, world عالمی خبریں, اردو نیوز, چین, نو آبادی, ہانگ کانگ
غیر ملکی خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق چین کی پارلیمنٹ نے منگل کو ہانگ کانگ کے لیے سیکیورٹی قانون کی متفقہ طور پر منظوری دی ہے۔پارلیمنٹ سے منظور ہونے والے نئے سیکیورٹی قانون کا ڈرافٹ ابھی شائع ہونا باقی ہے۔ امکان ظاہر کیا جا رہا ہے کہ چین کا سرکاری خبر رساں ادارہ منگل کو ہی نئے قانون کی بعض شقوں کو شائع کرے گا۔
یاد رہے کہ چین کی سرکاری نیوز ایجسنی نے رواں ماہ مسودہ قانون کی بعض شقیں جاری کی تھیں جن کے مطابق ہانگ کانگ کے موجودہ قوانین کو ختم کرنے اور اس کی تشریح کا اختیار چین کی پارلیمنٹ کی ٹاپ کمیٹی کے پاس ہو گا۔
نئے قانون کے تحت کسی بھی قسم کی علیحدگی، بغاوت، دہشت گردی یا غیر ملکی افواج کے ساتھ ملی بھگت کے مرتکب شخص کو مجرم قرار دیا گیا ہے۔اور منٹوں میں ہی اس قانون کا اثر واضح ہوگیا۔ ہانگ کانگ میں جمہوریت کے حامیوں نے نئے قانون اور اس میں تجویز کردہ سزاؤں کے ڈر سے اپنے اپنے ...