امریکی فوج کے انخلا سے دونوں ملکوں کے تعلقات پر کوئی فرق نہیں پڑے گا البتہ نیٹو کے لیے باعث تشویش ہوگا:جرمن وزیر دفاع
امریکی فوج کا انخلا نیٹو کے لیے توباعث تشویش ہوگا مگرجرمنی سے امریکی فوجیوں کو نکالنے سے دونوں ممالک کے تعلقات کو کوئی نقصان نہیں پہنچے گا ۔ جرمن وزیر دفاع نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اگر امریکی فوجی یورپ کے بجائے بحرالکاہل میں تعینات کیے جاتے ہیں تو اس سے نیٹو کے اندر ایک نئی بحث چھڑ جائے گی۔
یاد رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ پچھلے ماہ جرمنی میں تعینات چونتیس ہزار پانچ سو فوجیوں میں سے دس ہزار امریکی فوجی نکالنے کا حکم دے چکے ہیں۔گزشتہ ماہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے جرمنی میں تعینات امریکی فوجیوں کے انخلا کے ایک منصوبے پر دستخط کر دیے تھے جس کے مطابق ساڑھے نو ہزار فوجیوں کو جرمنی سے ہٹا لیا جائیگا۔ ان کا کہنا ہے کہ اس قدم سے یورپیئن سکیورٹی کو اور بھی مضبوطی ملے گی۔ پینٹاگون کے ترجمان جوناتھن ہوفمین نے کہا تھا کہ اس منصوبے سے جہاں ''روسی دفاع کو طاقت ملے گی وہیں نیٹو بھی مز...