امریکہ: مظاہرین نے صدارتی محل پر ہلہ کیوں بولا؟
Conservative Politics, Donald Trump, Election Campaign, George Floyd, Liberal Media, United States of America
امریکا میں سفید فام پولیس افسر کے ہاتھوں سیاہ فام شہری کے قتل کے خلاف شروع ہونے والے ہنگامے شدت اختیار کر گئے ہیں۔ شدت کا یہ عالم ہے کہ مظاہرین نے جمعے کی شب وائٹ ہاؤس پر ہلہ بول دیا۔
https://www.youtube.com/watch?v=qSSSPobNzNE
وائٹ ہاؤس پر مظاہرین کے ہلہ بولنے کے مناظر
اگرچہ وائٹ ہاؤس پر یہ تاریخ کا پہلا حملہ نہیں ہے اور اس سے قبل 1812 میں شروع ہونے والی برطانیہ امریکہ جنگ کے دوران 24 آگست 1814 میں بھی برطانوی فوجیوں نے نہ صرف وائٹ ہاؤس پر حملہ کیا تھا بلکہ اسے آگ بھی لگا دی تھی۔ برطانوی حملے کے دوران اس وقت کے امریکی صدر جیمز میڈسن نے اہل خانہ سمیت بھاگ کر جان بچائی تھی۔ اور اس کے بعد بھی تاریخ میں اب تک یہ گیارواں واقع ہے کہ جب انفرادی یا گروہی سطح پر امریکی صدارتی محل پرحملہ کیا گیا ہو۔
ایک مصور کی برطانوی افواج کے وائٹ ہاؤس کو جلانے کے مناظر کی عکس بندی
...