Shadow
سرخیاں
بحرانی صورتحال: مغربی رہنما اپنے عوام سے مزید قربانیاں طلب کر رہے ہیں۔ایران جنگ ‘امریکی سلطنت کا خاتمہ’ ہے – ٹکر کارلسنبرطانوی شاہی بحریہ میں نشے اور جنسی زیادتیوں کے واقعات کا انکشاف، ترجمان کا تبصرے سے انکار، تحقیقات کی یقین دہانیتیونسی شہری رضا بن صالح الیزیدی کسی مقدمے کے بغیر 24 برس بعد گوانتانوموبے جیل سے آزادمغربی طرز کی ترقی اور لبرل نظریے نے دنیا کو افراتفری، جنگوں اور بےامنی کے سوا کچھ نہیں دیا، رواں سال دنیا سے اس نظریے کا خاتمہ ہو جائے گا: ہنگری وزیراعظمامریکی جامعات میں صیہونی مظالم کے خلاف مظاہروں میں تیزی، سینکڑوں طلبہ، طالبات و پروفیسران جیل میں بندپولینڈ: یوکرینی گندم کی درآمد پر کسانوں کا احتجاج، سرحد بند کر دیخود کشی کے لیے آن لائن سہولت، بین الاقوامی نیٹ ورک ملوث، صرف برطانیہ میں 130 افراد کی موت، چشم کشا انکشافاتپوپ فرانسس کی یک صنف سماج کے نظریہ پر سخت تنقید، دور جدید کا بدترین نظریہ قرار دے دیاصدر ایردوعان کا اقوام متحدہ جنرل اسمبلی میں رنگ برنگے بینروں پر اعتراض، ہم جنس پرستی سے مشابہہ قرار دے دیا، معاملہ سیکرٹری جنرل کے سامنے اٹھانے کا عندیا

news

شمالی کوریا نے امریکہ کو پھر آنکھ دکھا دی۔جنوبی کوریا کا الزام

شمالی کوریا نے امریکہ کو پھر آنکھ دکھا دی۔جنوبی کوریا کا الزام

news, Urdu
جنوبی کوریا کی فوج کا کہنا ہے کہ شمالی کوریا نے میزائل کا تجربہ کیا ہے۔ ایران کی فارس خبر رساں ایجنسی کی ایک رپورٹ کے مطابق جنوبی کوریا کی فوج نے آج بروز اتواراعلان کیا کہ میزائلوں کا تجربہ جاپان کے سمندر کی جانب کیا گیا۔ شمالی کوریا کے رہنما نے یکم جنوری کو اعلان کیا تھا کہ اگرامریکہ سے مذاکرات شروع نہ  ہوئے تو شمالی کوریا اپنا میزائلی و ایٹمی پروگرام پھر سے شروع کردے گا۔ یاد رہے کہ فروری دوہزار انیس میں ہنوئی مذاکرات ناکام ہونے کے بعد سے امریکہ اور شمالی کوریا کے درمیان مذاکرات کا سلسلہ ٹھپ ہو گیا ہے۔ خیال رہے کہ شمالی کوریا نے  مئی 2019 سے اب تک 17 بار میزائل تجربات کیے...
طالبان نے افغان حکومت کے21 رکنی وفدکو  مسترد کردیا

طالبان نے افغان حکومت کے21 رکنی وفدکو مسترد کردیا

news, Urdu
طالبان نے افغان حکومت سے مذاکرات کے لیے 21 رکنی حکومتی وفد کو امن معاہدے سے متضاد قرار دے کر مسترد کر دیا۔ یاد رہے کہ افغان حکومت نے طالبان سے بات چیت کے لیے اکیس رکنی وفد کا اعلان کیا تھا جس پر طالبان کے ترجمان نے یہ کہہ کروفد کے اراکین کو مسترد کر دیا کہ افغان حکومتی وفد میں تمام فریقوں کی نمائندگی نہیں ہے اس لیے مخصوص گروہ کی نمائندگی کرنے والے وفد سے مذاکرات طالبان امریکہ امن ڈیل کی خلاف ورزی ہے۔ خیال رہے کہ طالبان اور امریکہ کے درمیان جنگ بندی کےلئے دو سال سے جاری مذاکرات کے بعد امن معاہدے پر دستخط ہوئے تھے۔امریکی صدر نے کہا تھا کہ 14 ماہ میں امریکی اور نیٹو افواج کا افغانستان سے انخلا ہوجائے گا، ہمسایہ ممالک افغانستان میں استحکام کےلئے تعاون کریں لیکن گزشتہ ماہ ہونے والاامن معاہدہ طالبان اور افغان سکیورٹی فورسز کے ایک دوسرے پر حملوں کے باعث پہلے ہی خطرے سے دوچار ہو چکا ہے۔ اب...
حالات مزید خراب ہوسکتے ہیں!‘ برطانوی وزیراعظم بورس جانسن نے اپنی قوم کوخبردارکردیا

حالات مزید خراب ہوسکتے ہیں!‘ برطانوی وزیراعظم بورس جانسن نے اپنی قوم کوخبردارکردیا

news, Urdu
بی بی سی نیوز کے مطابق برطانوی وزیراعظم بورس جانسن نے ٹوئٹر کے ذریعے عوام کے نام اپنے خط میں خبردار کیا ہے کہ برطانیہ میں کورونا وائرس کی وبا سے حالات مزید خراب ہوسکتے ہیں جس کے بعد بہتری کی توقع رکھی جا سکتی ہے۔ واضح رہے کہ برطانیہ میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 17,089 پر پہنچ چکی ہے جبکہ ہفتے کے روز مزید 260 اموات کے ساتھ مرنے والوں کی تعداد 1,019 ہوگئی ہے۔ برطانوی متاثرین میں شہزادہ چارلس کے علاوہ برطانوی وزیرِاعظم بورس جانسن بھی شامل ہیں جو آج کل آئسولیشن میں ہیں۔ واضح رہے کہ حالیہ عالمی وبا کے تناظر میں ناقص کارکردگی اور سست رفتار کارروائی کی بناء پر برطانوی حکومت کو شدید عوامی تنقید کا سامنا ہے جس کا جواب بورس جانسن نے اپنے اس خط کے ذریعے دینے کی کوشش کی ہے۔بی بی سی نیوز کے مطابق، یہی خط برطانیہ میں تین کروڑ گھروں کو بھی بھیجا جائے گا جس پر اندازاً 58 لاکھ پاؤنڈ لاگ...
برطانوی حکومت کاروباری افراد کی مدد کے لیے کام کررہی ہے، بزنس سیکرٹری

برطانوی حکومت کاروباری افراد کی مدد کے لیے کام کررہی ہے، بزنس سیکرٹری

news, Urdu
لندن میں بزنس سیکرٹری الوک شرما اور اسٹیون پووس نے ٹین ڈاؤننگ اسٹریٹ میں نیوز کانفرنس کے دوران صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ حکومت کاروباری لوگوں اور اداروں کی مدد کے لیے دن رات کام کررہی ہے۔ بزنس سیکرٹری نے کہا کہ ورکرز 2 برس تک چھٹیاں مؤخر کرسکتے ہیں، اس طرح ان کی چھٹیاں ضائع نہیں ہوں گی۔انہوں نے کہا کہ لوکل اتھارٹیز کو چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروبار کے لئے گرانٹ ملنا شروع ہوگئی ہے۔انھوں نے مزید کہا کہ حکومت دیوالیہ قرار دینے کے نظام میں تبدیلی لائے گی تاکہ ادارے بزنس جاری رکھ سکیں۔ کرونا وائرس کے حوالے سے بات کرتے ہوئےانہوں نے کہا کہ ہینڈ سینیٹائزر مارکیٹ میں جلد لانے کےلئے حکومت سرخ فیتے میں کمی لائے گی۔انہوں نے کہا کہ اگر 20 ہزار سے کم لوگ ہلاک ہوئے تو ہم سمجھیں گے ہماری محنت ضائع نہیں گئی۔ الوک شرما نے کہا کہ وزیر اعظم بورس جانسن میں مرض کی معمولی علامات ہیں جو ان کے کا...
سعودی عرب: میزائل حملہ ناکام بنادیا گیا

سعودی عرب: میزائل حملہ ناکام بنادیا گیا

news, Urdu
سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض پر فوجی اتحاد نے میزائل حملہ نا کام بنا دیا ہے۔غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق ریاض میں تین دھماکے سنے گئے ہیں۔ واضح رہے کہ سعودی عرب کے سرکاری میڈیا کے مطابق بیلسٹک میزائل کو دوران پرواز ہی تباہ کر دیا گیا تھا جبکہ کسی نقصان کی اطلاع نہیں ملی ہے۔سعودی عرب کے سرکاری میڈیا کے مطابق فوری طور پر کسی نے حملے کی ذمے داری بھی قبول نہیں کی ہے۔ یاد رہے کہ ہفتے کی صبح یمن میں عرب اتحادی فورسز نے یمن کے مغربی علاقے میں حوثی باغیوں کا ڈرون گرایا تھا۔ گزشتہ ایک ہفتے کے دوران حوثی باغیوں کی جانب سے بھیجا جانے والا یہ چوتھا ڈرون تھا جسے مار گرایا گیا۔یمن کی مسلح افواج کے میڈیا سینٹر کی جانب سے جاری بیان کے مطابق حوثی ملیشیا کے جتھوں نے مارب کے مغرب میں صراوح کے محاذ پر مختلف ٹھکانوں میں دراندازی کی کوشش کی۔ تاہم یمنی فوج نے یہ کوشش ناکام بناتے ہوئے جوابی حملہ کیا۔ اس دورا...
یورپ میں کورونا سے اموت کی تعداد 20ہزار سے تجاوز کرگئی

یورپ میں کورونا سے اموت کی تعداد 20ہزار سے تجاوز کرگئی

news, Urdu
چین کے صوبے ووہان سے شروع ہونے والی عالمی وبا کورونا وائرس سے یورپ میں اموات کی تعداد 20 ہزار سے بڑھ گئی ہے۔ بین الاقوامی خبر ایجنسی کے مطابق اٹلی اور اسپین میں ایک دن میں 800 سے زائد اموات رپورٹ کی گئی ہیں۔ یاد رہے کہ کورونا وائرس کے باعث اس وقت دنیا کی ایک تہائی آبادی کو لاک ڈاؤن کا سامنا ہے۔ امریکہ میں 3 دنوں میں اموات میں دگنا اضافہ ہوا ہے جس کے بعد اموات کی تعداد 2200 سے زائد ہوگئی ہے۔ امریکہ میں ایک چوتھائی سے زائد اموات صرف نیویارک شہر میں ہوئی ہیں۔ طبی ماہرین کا خدشہ ہے کہ اٹلی کے بعد نیویارک کورونا سے سب سے زیادہ متاثر ہوسکتا ہے، نیویارک کے اسپتالوں میں حفاظتی طبی سامان اور وینٹیلیٹرز کی کمی ہے۔ خیال رہے کہ کورونا وائرس کی وجہ سے کچھ ممالک کے حکام نے صورت حال مزید خراب ہونے کا خدشہ ظاہر کیا ہے ۔...
امريکہ اگر واقعی ایران کی مدد کرنا چاہتا ہے تو پابندياں ہٹائے ۔ ايرانی صدرحسن روحانی

امريکہ اگر واقعی ایران کی مدد کرنا چاہتا ہے تو پابندياں ہٹائے ۔ ايرانی صدرحسن روحانی

news, Urdu
ايرانی صدر حسن روحانی نے کہا ہے کہ اگر امريکہ واقعی کورونا وائرس سے نمٹنے ميں ايران کی مدد کرنا چاہتا ہے، تو اسے پابندياں ختم کر دينی چاہييں۔ پير کو اپنے بيان ميں روحانی نے يہ بھی کہا کہ تہران حکومت ایران امريکہ کی جانب سے انسانی بنيادوں پر امداد کی پیشکش تسليم کرنے کا کوئی ارادہ نہيں رکھتی۔ یاد رہے کہ ايک روز قبل ايرانی سپريم ليڈر آيت اللہ خامنہ ای نے بھی ايسی ہی تقرير ميں امريکہ کی مدد کی پيشکش ٹھکرا دی تھی۔ ايران مشرق وسطی کے خطے ميں کورونا وائرس سے سب سے زيادہ متاثرہ ملک ہے، جہاں کيسز کی تعداد اکيس ہزار سے متجاوز ہے۔اتوار کے اعداد و شمار کے مطابق ايران ميں کووڈ انيس کے مريضوں کی تعداد 20,610 ہے جبکہ وائرس کے باعث ہلاک ہونے والوں کی تعداد ڈيڑھ ہزار سے تجاوز کر گئی ہے۔ مدد کے پيشکش پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے ايرانی سپريم ليڈر آيت اللہ خامنہ ای نے کہا کہ وائرس سے نمٹنے کے ليے اس وقت خود ا...
ملیریا مخالف ویکسین کورونا وائرس کے علاج اور روک تھام میں کتنی مفید؟

ملیریا مخالف ویکسین کورونا وائرس کے علاج اور روک تھام میں کتنی مفید؟

news, Urdu
کووڈ - انیس کے علاج کے ليے ویکسین تیار کرنے کی کوششیں عالمی سطح پر جاری ہیں۔ چند کيسز ميں ملیریا کی ویکسین کے استعمال سے مثبت نتائج سامنے آئے ہیں ۔ مچھروں کے کاٹنے سے لاحق ہونے والی بيماری ملیریا کے علاج کے لیے غیر قدرتی اجزاء یعنی لیبارٹری میں تیار کیے جانے والے کیمیکل کی حامل ویکسین کلوروکوئین یا ہائیڈروآ کسی کلوروکوئین کی دریافت سن 1940 کی دہائی میں ہوئی تھی۔ تاہم ماہرين اس پر فی الحال منقسم ہیں چین اور فرانس میں اس دوا کا استعمال کیا گیا۔ چند ايک کيسز ميں اس کے مثبت نتائج سامنے آئے ہيں۔ جن کو بنیاد بنا کر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے انیس مارچ کو اعلان کیا کہ کورونا وائرس کی نئی قسم کے خلاف کسی تصديق شدہ ویکسین کی دریافت تک ملیریا کی پہلے سے دستیاب ویکسین کو استعمال کیا جائے گا جبکہ بعض طبی محققین کا کہنا ہے کہ ملیریا کے علاج کے لیے استعمال ہونے والی ویکسین سے مفید نتائج پر فوری طور ...
کورونا وائرس کے بحران کے باوجود شمالی کوریا نے بیلسٹک ميزائل’غير ضروری‘تجربہ کر ڈالا

کورونا وائرس کے بحران کے باوجود شمالی کوریا نے بیلسٹک ميزائل’غير ضروری‘تجربہ کر ڈالا

news, Urdu
کورونا وائرس کے بحران , جوہری مذاکرات کی تعطلی اور امريکی پابنديوں کے بوجھ تلے دبے شمالی کوريا نے بيلسٹک ميزائلوں کے تازہ ميزائل تجربات کيے ہيں ۔ جنوبی کوريائی جوائنٹ چيفس آف اسٹاف کے مطابق ہفتہ اکيس مارچ کے صبح مقامی وقت کے مطابق 06:45 اور 06:50 منٹ پر شمالی کوريا کے مغربی حصے سے دو ميزائل داغے گئے جو پچاس کلوميٹر کی بلندی پر اور چار سو سے زائد کلوميٹر کا فاصلہ طے کر کے جنوبی کوريا کے مشرقی سمندر ميں گرے۔ جاپان کی وزارت دفاع نے بھی تصديق کی ہے کہ دو ميزائل اس کے اقتصادی زون کی حدود کے قريب گرے ہیں۔ یاد رہے کہ پچھلے سال کے اوائل ميں امريکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور شمالی کوريائی رہنما کم جونگ ان کے درميان ہونے والی دوسری ملاقات کے بعد سے دونوں ملکوں کے مابين مذاکرات کا عمل معطل ہے۔ پيونگ يانگ نے اس ملاقات ميں اپنے متنازعہ جوہری پروگرام کی جزوی بندش کے بدلے بيشتر امريکی پابنديوں کے خاتمے کا مط...
جرمن چانسلر انجیلا میرکل بھی قرنطینہ میں ۔

جرمن چانسلر انجیلا میرکل بھی قرنطینہ میں ۔

news, Urdu
جرمن چانسلر انجیلا میرکل کورونا وائرس کے خطرے کی وجہ سے احتیاطی قرنطینہ میں چلی گئی ہیں۔ خبر رساں اداروں کے مطابق میرکل کی ایک ایسے ڈاکٹر سے ملاقات ہوئی تھی، جس میں اب کورونا وائرس کی تشخیص ہو گئی ہے ۔ واضح رہے کہ چانسلر انجیلا میرکل کے ترجمان اسٹیفن زائبرٹ کے مطابق اتوار کو پریس کانفرنس کے فوری بعد چانسلر کو جب یہ بتایا گیا کہ جس ڈاکٹر نے انہیں ویکسین تجویز کی تھی اس کا کورونا وائرس کا ٹیسٹ مثبت آیا ہے، تو انہوں نے فوری طور پر قرنطینہ میں جانے کا فیصلہ کر لیا۔ ۔ پینسٹھ سالہ انجیلا میرکل نے اس پریس کانفرنس میں جرمنی میں کورونا وائرس کے پھیلاؤ  کو روکنے کے تناظر میں نئے اقدامات کا اعلان کیا تھا۔ زائبرٹ نے مزید بتایا کہ گزشتہ جمعے کو احتیاطی تدبیر کے طور پر انجیلا میرکل کو ایک ویکسین دی گئی تھی۔ ان کے بقول اگلے چند دنوں کے دوران میرکل کے باقاعدگی سے مختلف ٹیسٹ کیے جائیں گے اور فی الحا...

Contact Us