Shadow
سرخیاں
بحرانی صورتحال: مغربی رہنما اپنے عوام سے مزید قربانیاں طلب کر رہے ہیں۔ایران جنگ ‘امریکی سلطنت کا خاتمہ’ ہے – ٹکر کارلسنبرطانوی شاہی بحریہ میں نشے اور جنسی زیادتیوں کے واقعات کا انکشاف، ترجمان کا تبصرے سے انکار، تحقیقات کی یقین دہانیتیونسی شہری رضا بن صالح الیزیدی کسی مقدمے کے بغیر 24 برس بعد گوانتانوموبے جیل سے آزادمغربی طرز کی ترقی اور لبرل نظریے نے دنیا کو افراتفری، جنگوں اور بےامنی کے سوا کچھ نہیں دیا، رواں سال دنیا سے اس نظریے کا خاتمہ ہو جائے گا: ہنگری وزیراعظمامریکی جامعات میں صیہونی مظالم کے خلاف مظاہروں میں تیزی، سینکڑوں طلبہ، طالبات و پروفیسران جیل میں بندپولینڈ: یوکرینی گندم کی درآمد پر کسانوں کا احتجاج، سرحد بند کر دیخود کشی کے لیے آن لائن سہولت، بین الاقوامی نیٹ ورک ملوث، صرف برطانیہ میں 130 افراد کی موت، چشم کشا انکشافاتپوپ فرانسس کی یک صنف سماج کے نظریہ پر سخت تنقید، دور جدید کا بدترین نظریہ قرار دے دیاصدر ایردوعان کا اقوام متحدہ جنرل اسمبلی میں رنگ برنگے بینروں پر اعتراض، ہم جنس پرستی سے مشابہہ قرار دے دیا، معاملہ سیکرٹری جنرل کے سامنے اٹھانے کا عندیا

news

ٹرمپ نے کورونا پر وارننگ کواہمیت نہیں دی، امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ کا انکشاف

ٹرمپ نے کورونا پر وارننگ کواہمیت نہیں دی، امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ کا انکشاف

news, Urdu
امریکی اخبارواشنگٹن پوسٹ نے اپنی ایک رپورٹ میں انکشاف کیا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو امریکی انٹیلی جنس نے جنوری میں خبردار کر دیا تھا کہ کورونا وبا کی شکل اختیار کر سکتا ہے جس کی روک تھام کے لیے پیشگی اقدامات کرنا ضروری ہیں لیکن صدر نے کورونا پر وارننگ کو اہمیت نہیں دی، اگر وہ پیشگی اقدامات کر لیتے تو وائرس کا پھیلاؤ سست کیا جا سکتا تھا۔ انٹیلی جنس رپورٹ کے مطابق وقت پر ایکشن نہ لینے پر سابق خاتون اول اور ڈیموکریٹک پارٹی کی رہنما ہلیری کلنٹن نے ٹرمپ انتظامیہ پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ جنوری میں پتا چل چکا تھا کہ کورونا وبا کی شکل اختیار کر رہا ہے، پھر بھی صدر ٹرمپ نے مارکیٹ میں خوف پھیلنے کے ڈر سے کوئی ایکشن نہیں لیا اوراس طرح تیاریوں کے لیے دستیاب کئی ہفتے ضائع کر دیئے جو اب واپس نہیں آ سکتے۔ واضح رہے کہ امریکا میں بھی کووڈ-19 کے کیسز میں تیزی سے اضافہ جاری ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے...
آئرلینڈ میں کرونا وائرس کی تشخیص کے لیے تیز ترین کٹ تیارکرنے کا دعویٰ

آئرلینڈ میں کرونا وائرس کی تشخیص کے لیے تیز ترین کٹ تیارکرنے کا دعویٰ

news, Urdu
ڈبلن: (ویب ڈیسک) آئرلینڈ کی ایک فارماسیوٹیکل کمپنی نے دعویٰ کیا ہے کہ انھوں نے کرونا وائرس کی تشخیص کے لیے تیز ترین کٹ تیار کر لی ہے۔ آئرلینڈ میں بنائی جانے والی کٹ کے متعلق کمپنی کا دعویٰ ہے کہ یہ گھنٹوں کی بجائے صرف 15 منٹ میں ٹیسٹ کے نتائج فراہم کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔ کمپنی کا کہنا ہے کہ چند ہفتوں میں یہ کٹ دنیا بھر میں متعارف کرائی جائیں گی۔واضح رہے کہ جاپانی اور برطانوی کمپنیوں نے بھی ایسی کٹس بنانے کا دعویٰ کیا ہے ادھر چینی حکام کا کہنا ہے کہ فلو کے علاج کے لیے استعمال ہونے والی جاپانی دوا وائرس سے متاثرہ افراد کے علاج میں نہایت مؤثر ثابت ہوئی ہے۔ ...
امریکہ ہوش کے ناخن لے،ورنہ امریکہ خلاف تمام آپشنز میز پر ہیں۔ چین کا انتباہ

امریکہ ہوش کے ناخن لے،ورنہ امریکہ خلاف تمام آپشنز میز پر ہیں۔ چین کا انتباہ

news, Urdu
چین کی وزارت خارجہ نے امریکہ کو دھمکی دی ہے کہ اگر واشنگٹن چین کے خلاف پروپیگنڈا جاری رکھے گا تو بیجنگ امریکہ کے خلاف نئے اقدامات کرنے پر مجبور ہو جائے گا۔ واضح رہے کہ بیجنگ کا یہ ردعمل، امریکی صدر اور وزیر خارجہ کی جانب سے کورونا وائرس کو ، چینی وائرس اور ووہان وائرس کا نام دیئے جانے کے بعد سامنے آیا ہے۔تقریباً ایک ہفتہ قبل چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان ژاؤ لیجیان نے کہا تھا کہ اس بات کا امکان موجود ہے کہ  کورونا وائرس امریکی فوجیوں کے ذریعے چین میں منتقل اور پھیلایا گیا ہے - خیال رہے کہ کورونا وائرس پھیلنے کے بعد سے چین اور امریکہ کے حکام کے درمیان تشہیراتی جنگ تیز ہوگئی ہے اور دونوں ممالک ایک دوسرے کو اس وائرس کے پھیلنے کا ذمہ دار قرار دے رہے ہیں۔...
امریکہ ایران کے خلاف  پابندیاں ختم کرے : سینیٹر برنی سینڈرز

امریکہ ایران کے خلاف پابندیاں ختم کرے : سینیٹر برنی سینڈرز

news, Urdu
امریکی سینیٹر برنی سینڈرز نے کورونا وائرس کے پیش نظر، ایران کے خلاف لگی پابندیوں کو اٹھانے کا مطالبہ کرتے ہوئے امریکی حکومت سے کہا ہے کہ یہ پابندیاں ایران میں کسی انسانی المیے کو جنم دے سکتی ہیں۔ تفصیلات کے مطابق امریکی ریاست ورمونٹ کے پارلیمانی رکن اور وہاں رواں سال میں ہونے والے صدارتی انتخابات کے ممکنہ امیدوار برنی سینڈرز نے اپنے ایک ٹوئیٹ میں لکھا کہ امریکی حکومت کو ایران کے خلاف لگی ہر اُس پابندی کو ختم کر دینا چاہئے جس سے ایران میں جاری کورونا وائرس کی روک تھام کے عمل کو نقصان پہنچ رہا ہو۔ برنی سینڈرز نے لکھا کہ امریکی پابندیاں ایران میں انسانی المیہ کے رونما ہونے کا سبب نہیں بننی چاہئیں۔ یاد رہے کہ ایران کے وزیر خارجہ جواد ظریف نے اس سے قبل اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل آنٹونیو گوٹریس کے نام ایک خط میں ایران کے خلاف امریکہ کی یکطرفہ اور غیرقانونی پابندیوں کو منسوخ کر دیئے ج...
پیاری دنیا ! لاک ڈاؤن کیسا جارہا ہے؟ کشمیر

پیاری دنیا ! لاک ڈاؤن کیسا جارہا ہے؟ کشمیر

news, Urdu
ہندوستان کے زیر انتظام کشمیرمیں مودی حکومت کی جانب سے لاک ڈاؤن مہینوں سے جاری ہے۔ کشمیری اپنے گھروں میں محصور مُردوں سے بدتر زندگی گزارنے پر مجبورہیں ۔ مہذب دنیا کا ضمیر سو گیا تو قدرت نے کرونا وائرس کے ذریعے اسے جھنجھوڑنے کی کوشش کی ہے اور دیکھا جا رہا ہے کہ تحفظ کے نام پر طاقتور ممالک اپنے آزاد عوام کو لاک ڈاؤن میں رکھنے پر مجبور ہورہے ہیں ایسے میں سوشل میڈیا پرایک سیاہ تصویر گردش کر رہی ہے جس پر لکھا ہے ''پیاری دنیا !لاک ڈاؤن کیسا جارہا ہے؟'' یاد رہے کہ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر میں دفعہ 144 بدستور نافذ ہے اور کشمیری مسلسل مشکلات کا شکار ہیں اور دنیا نے ان کے مسائل اور مشکلات سے مسلسل اورمجرمانہ خاموشی اختیار کی ہوئی ہے۔وادی میں موبائل، انٹرنیٹ سروس، تعلیمی اور تجارتی مراکز بدستور بند ہیں جس کی وجہ سے طلبا، صحافیوں اور پیشہ ور افراد کا کام بری ط...
کرپشن : سعودی عرب میں تین شہزادوں کے بعد مزید 298 افراد گرفتار

کرپشن : سعودی عرب میں تین شہزادوں کے بعد مزید 298 افراد گرفتار

news, Urdu
ریاض: (ویب ڈیسک) سعودی عرب میں تین اہم شہزادوں کی گرفتاری کے بعد کرپشن کے الزام میں 298 افراد کو گرفتار کر لیا گیا۔ سعودی اینٹی کرپشن کمیشن کا کہنا ہے کہ گرفتار اراکین میں ججز، وزارت دفاع اور وزارت داخلہ کے حکام بھی شامل ہیں ۔ گرفتاریاں سعودی عرب کے نیشنل اینٹی کرپشن کمیشن نے کیں۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق نقاب پوش سعودی گارڈز نے شاہی خاندان کی ان شخصیات کو ان کی رہائش گاہوں سے حراست میں لیا اور ان کی رہائش گاہوں کی تلاشی بھی لی گئی۔ غیر ملکی خبررساں ادارے نے سعودی اینٹی کرپشن کے حوالے سے بتایا ہے کہ سعودی سویلین اور فوجی حکام کو رشوت لینے اور اختیارات کے ناجائز استعال پر گرفتار کیا گیا۔ گرفتار حکام 10 کروڑ ڈالر سے زائد کی خرد برد میں ملوث ہیں۔ واضح رہے کہ اس سے قبل سعودی حکومت نے ملکی شاہی خاندان کے 3 اہم ارکان کو گرفتار کر لیا تھا۔ گرفتار ہونے والوں میں سعودی فرمانروا شاہ سلم...
کرونا کے خلاف جنگ : آئی ایم ایف متاثرہ ممالک کو صفر شرح سود پر ایک کھرب ڈالر قرضہ دے گا: کرسٹالینا جورجیفا

کرونا کے خلاف جنگ : آئی ایم ایف متاثرہ ممالک کو صفر شرح سود پر ایک کھرب ڈالر قرضہ دے گا: کرسٹالینا جورجیفا

news, Urdu
عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے کرونا وائرس سے متاثرہ اور اس کے باعث معاشی مشکلات کے شکار ممالک کو 1 کھرب ڈالر تک صفر شرح سود پر قرضہ دینے کا اعلان کیا ہے۔عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جورجیفا نے رکن ممالک کو کرونا وائرس سے نبرد آزما ہونے اور معیشت کی بحالی کے لیے 1 کھرب ڈالر تک کا قرضہ دینے پر رضامندی کا اظہار کرتے ہوئے بتایا کہ قرضہ صفر شرح سود پر ابھرتی اور ترقی پذیر معیشتوں کو 50 ارب ڈالر جبکہ کم آمدنی والے رکن ممالک کو 10 ارب ڈالر تک دیا جائے گا۔ منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جورجیفا نے مزید کہا کہ 20 ممالک نے قرضوں کے لیے دلچسپی کا اظہار کیا ہے اور ہماری کوشش ہے کہ کرونا وائرس سے متاثرہ ممالک کو ترجیحی بنیاد پر اور تیز رفتاری سے بلا سود قرضے جاری کیے جائیں تاکہ معاشی بحران کے شکار اور مالی مدد کے حق دار ممالک کو اپنے امور چلانے کے لیے کچھ سہ...
کرونا چینی وائرس ہے :امریکی صدر۔   ٹرمپ اپنے کام پر دھیان دے ۔ چین کا مشورہ

کرونا چینی وائرس ہے :امریکی صدر۔ ٹرمپ اپنے کام پر دھیان دے ۔ چین کا مشورہ

news, Urdu
امریکی صدر ٹرمپ شروع سے چین کو کرونا وائرس کے پھیلاؤ کا ذمہ دار قرار دے رہے ہیں جبکہ چین نے اس اپنے خلاف امریکہ کا بائیولوجیکل حملہ قرار دیا ہے ۔گذشتہ روز صدر ٹرمپ نے اپنے ایک ٹویٹ میں کرونا کو پھر چینی وائرس کہہ دیا جس پر چینی وزارت خارجہ نے ناراضی کا اظہار کرتے ہوئےکہا ہے کہ وہ چین کو برا کہنے کی بجائے اپنے کام پر دھیان دیں۔اس سے پہلے امریکی اہل کاراور وزیر خارجہ مائیک پومپیو بھی اسے کئی بار ووہان وائرس کہہ چکے ہیں۔ خیال رہے کہ عالمی ادارہ صحت نے کہا ہے وائرس کو کسی خاص برادری یا علاقے سے جوڑ کر دکھانا غلط ہے۔ یاد رہے کہ چین پہلے ہی کرونا وائرس امریکہ کی جانب سے ووہان میں پھینکے جانے کا خدشہ ظاہر کر چکا ہے۔ چینی وزارت خارجہ کے ترجمان نے چند روز قبل کہا تھا کہ ہو سکتا ہے کرونا وائرس امریکی فوج نے چین منتقل کیا ہو جس پر امریکہ کی جانب سے چین پر جوابی نشتر چلائے گئے تھے۔...
کورونا وائرس: دنیا بھر میں متاثرہ افراد کی تعداد ایک لاکھ 94 ہزار سے تجاوز کرگئی

کورونا وائرس: دنیا بھر میں متاثرہ افراد کی تعداد ایک لاکھ 94 ہزار سے تجاوز کرگئی

news, Urdu
مہلک کرونا وائرس 162 ملکوں تک پھیل چکا ہے اور دنیا بھر میں اس سے متاثرہ افراد کی تعداد ایک لاکھ 94 ہزار 735 ہوگئی ہے جبکہ اب تک ہلاک ہونے والوں کی تعداد 7 ہزار 896 ہوچکی ہے۔ موجودہ عالمی صورت حال یہ ہے کہ کرونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے اٹلی، اسپین، فرانس اور ملائیشیا میں لاک ڈاؤن کردیا گیا ہے ۔ برطانوی حکومت اس حوالے سے سنجیدگی سےغور کررہی ہے۔سعودی عرب، ترکی اور متحدہ عرب امارات میں باجماعت نماز پر پابندی لگادی گئی ہے جب کہ ایران اور عراق میں نماز جمعہ کی ادائیگی  بھی روک دی گئی ہے۔ خیال رہے کہ چین کے  شہر ووہان سے پھیلنے والے وائرس سے سب سے زیادہ نقصان بھی چین کا ہوا ہے تاہم اب چین میں اس مہلک وائرس پر قابو پا لیا گیا ہے کیونکہ نئے کیسز کی تعداد میں کمی واقع ہوئی ہے۔ چینی حکام کے مطابق کورونا وائرس کے 21 نئے کیسز رپورٹ ہوئے  ہیں جس میں سے ایک کورونا وائرس کے مرکز صوبہ ہوبے ...
دنیا ایک بہت بڑے ماحولیاتی المیے سے دوچارہو سکتی ہے :یمن

دنیا ایک بہت بڑے ماحولیاتی المیے سے دوچارہو سکتی ہے :یمن

news, Urdu
یمن کے وزیر اطلاعات معمر الاریانی نے خبردار کیا ہے کہ راس عیسی بندرگاہ سے چند کلو میٹر کے فاصلے پر لنگر انداز تیل بردار جہاز "صافر" سے تیل کے رساؤ یا جہاز میں دھماکے کی صورت میں دنیا کا سب سے بڑا ماحولیاتی المیہ جنم لے سکتا ہے۔انہوں نے اتوار کی شام جاری ایک بیان میں تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ حوثی ملیشیا نے اقوام متحدہ کے ماہرین کی ٹیم کو تیل بردار جہاز "صافر" کے معائنے اور اس کی مرمت سے مسلسل روکا ہوا ہے۔ جہاز پر دس لاکھ بیرل سے زیادہ تیل لدا ہوا ہے۔ یمنی وزیر اطلاعات معمر الاریانی کے مطابق تکنیکی رپورٹوں میں اس بات کا امکان ظاہر کیا گیا ہے کہ تیل بردار جہاز کے زنگ سے گل جانے پر رساؤ کی صورت میں 13.8 کروڑ لیٹر تیل بحیرہ احمر کے پانی میں شامل ہو سکتا ہے۔ یہ 1989 میں الاسکا میں تیل کے رساؤ کے سبب جنم لینے والے ماحولیاتی المیے سے چار گُنا زیادہ سنگین ہو گا۔ واضح رہے کہ 30 برس کے قریب گزر جان...

Contact Us