Shadow
سرخیاں
بحرانی صورتحال: مغربی رہنما اپنے عوام سے مزید قربانیاں طلب کر رہے ہیں۔ایران جنگ ‘امریکی سلطنت کا خاتمہ’ ہے – ٹکر کارلسنبرطانوی شاہی بحریہ میں نشے اور جنسی زیادتیوں کے واقعات کا انکشاف، ترجمان کا تبصرے سے انکار، تحقیقات کی یقین دہانیتیونسی شہری رضا بن صالح الیزیدی کسی مقدمے کے بغیر 24 برس بعد گوانتانوموبے جیل سے آزادمغربی طرز کی ترقی اور لبرل نظریے نے دنیا کو افراتفری، جنگوں اور بےامنی کے سوا کچھ نہیں دیا، رواں سال دنیا سے اس نظریے کا خاتمہ ہو جائے گا: ہنگری وزیراعظمامریکی جامعات میں صیہونی مظالم کے خلاف مظاہروں میں تیزی، سینکڑوں طلبہ، طالبات و پروفیسران جیل میں بندپولینڈ: یوکرینی گندم کی درآمد پر کسانوں کا احتجاج، سرحد بند کر دیخود کشی کے لیے آن لائن سہولت، بین الاقوامی نیٹ ورک ملوث، صرف برطانیہ میں 130 افراد کی موت، چشم کشا انکشافاتپوپ فرانسس کی یک صنف سماج کے نظریہ پر سخت تنقید، دور جدید کا بدترین نظریہ قرار دے دیاصدر ایردوعان کا اقوام متحدہ جنرل اسمبلی میں رنگ برنگے بینروں پر اعتراض، ہم جنس پرستی سے مشابہہ قرار دے دیا، معاملہ سیکرٹری جنرل کے سامنے اٹھانے کا عندیا

news

امریکہ کا لہجہ توہین آمیز ہے۔ مذاکرات جاری نہیں رکھ سکتے ۔ شمالی کوریا

امریکہ کا لہجہ توہین آمیز ہے۔ مذاکرات جاری نہیں رکھ سکتے ۔ شمالی کوریا

news, Urdu
شمالی کوریا کو امریکہ کے ساتھ مذاکرات سے مایوسی ہوئی ہے۔سرکاری خبررساں ایجنسی کے ذریعے جاری ہونے والے بیان میں شمالی کوریا کے ایک اعلیٰ عہدیدار نے امریکی وزیر خارجہ کے بیان پر شدید ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ انہیں پیانگ یانگ واشنگٹن مذاکرات کی کامیابی کی کوئی امید نہیں ۔ شمالی کوریا کے مذکورہ عہدیدار نے امریکی وزیر خارجہ مائک پومپیو پر الزام عائد کرتے ہوئے انھیں خبردار کیا کہ ان کی جانب سے عالمی برداری کو پیانگ یانگ کے خلاف پابندی جاری رکھنے کی ترغیب دلانے والے بیانات کو شمالی کوریا انتہائی ناپسندیدگی کی نظر سے دیکھتا ہے اور ان کے اس طرح کے بیانات مذاکرات کے خاتمے پر منتج ہوسکتے ہیں۔مذکورہ عہدیدار نے کہا ہے کہ کم جونگ ان کے نام  ٹرمپ کے خط کو سامنے رکھ کر دیکھا جائے تو پومپیو کا لب و لہجہ انتہائی توہین آمیز ہے۔...
آئندہ دوہفتے امریکیوں کے لیے انتہائی درد ناک ہوں گے:امریکی صدر ٹرمپ

آئندہ دوہفتے امریکیوں کے لیے انتہائی درد ناک ہوں گے:امریکی صدر ٹرمپ

news, Urdu
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نےخبردار کیا ہے کہ کورونا وائرس کے باعث آئندہ دو ہفتے امریکی شہریوں کے لیے بہت زیادہ درد ناک ثابت ہوں گے۔وائٹ ہاؤس میں بریفنگ دیتے ہوئے ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ نظر نہ آنے والے دشمن کی وجہ سے امریکہ میں اس طرح کی اموات انتہائی تکلیف دہ ہیں لیکن میں عوام کو امید دلاتا ہوں کہ ہمارے پاس اس سے نجات حاصل کرنے کا پورا موقع بھی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ماہرین نے وبا سے 22 لاکھ تک امریکیوں کی ہلاکت کا خدشہ ظاہر کیا تھا لیکن میری گائیڈ لائن کی وجہ سے اس میں کمی واقع ہوئی ہے۔دوسری صورت میں آپ لوگوں کو جہازوں اور ہوٹل کی لابیز میں مرتا دیکھ رہے ہوتے ۔ اس ماڈل کے اعتبار سے 10 لاکھ تو بہت چھوٹا نمبر ہے۔امریکی صدر نے کورونا کے باعث 2 لاکھ تک اموات کا خدشہ ظاہر کیا تھا جب کہ وائٹ ہاوس نے وائرس سے امریکہ میں ڈھائی لاکھ تک اموات کا اشارہ دیا ہے۔ دوسری طرف صدرٹرمپ کےمشیر ڈاکٹر فاؤچی ...
کرونا کے ساتھ ساتھ روس سے بھی پنجہ آزمائی ۔ سعودی عرب کا تیل کی برآمدات میں ریکارڈ اضافے کا عندیہ

کرونا کے ساتھ ساتھ روس سے بھی پنجہ آزمائی ۔ سعودی عرب کا تیل کی برآمدات میں ریکارڈ اضافے کا عندیہ

news, Urdu
ایسے وقت میں جبکہ کورونا کے سبب عالمی بازار میں تیل کی قیمتوں میں زبردست کمی ہوئی ہے سعودی عرب اور روس میں تیل کی قیمتوں کے حوالے سے جنگ جاری ہے۔سعودی عرب نے اعلان کیا ہے کہ وہ مئی کے مہینے سے ہر روز اپنی تیل برآمدات میں ایک کروڑ ساٹھ لاکھ بیرل تک کا ریکارڈ اضافہ کرےگا۔ کورونا کے پس منظر میں عالمی سطح پر جو اقدامات کیے گئے ہیں اس کا بین الاقوامی معیشت پر بھی زبردست اثر پڑا ہے اور پیر 30 مارچ کو تیل کی قیمت گزشتہ 17 برس میں سب سے کم سطح پر پہنچ گئی۔ کورونا کی وبا کے سبب بیشتر ممالک میں لاک ڈاؤن اور سوشل ڈسٹینسنگ کا ماحول ہے جس سے بازار حصص پہلے ہی سے مندی کی مار جھیل رہے ہیں اور ایسا لگتا ہے کہ یہ صورت حال آئندہ ہفتوں یا مہینوں تک جاری رہ سکتی ہے۔ سعودی عرب میں وزارت توانائی سے وابستہ ایک افسر نے حکومتی نیوز ایجنسی ایس پی اے کو بتایا، ''مملکت سعودی عرب کا مئی سے چھ لاکھ بیرل یومیہ پیٹ...
اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو بھی قرنطینہ میں

اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو بھی قرنطینہ میں

news, Urdu
اسرائیلی وزیراعظم بینجامن نیتن یاہو نے اپنے ایک ساتھی کا کرونا وائرس کا ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد خود ساختہ تنہائی اختیار کر لی ہے۔نیتن یاہو کا منگل کو کرونا وائرس کا ایک اور ٹیسٹ ہو گا۔اس سے پہلے ان کا 15 مارچ کو ٹیسٹ ہوا تھا اور اس کا نتیجہ منفی آیا تھا۔ اسرائیلی حکام کے مطابق بنیامین نیتن یاہو طبّی مشورے کے بعد اب بیشتر اجلاس ویڈیو کانفرنس کے ذریعے منعقد کررہے ہیں ۔ آج وہ حکام کے ساتھ ایک اجلاس منعقد کریں گے جس میں ملک کے بعض حصوں میں لاک ڈاؤن کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا جائے گا۔ اسرائیل کی وزارتِ صحت نے کرونا وائرس سے متاثرہ افراد اور ان سے میل ملاپ رکھنے والوں کے لیے ہدایات جاری کردی ہیں اور کہا ہے کہ اگر کسی شخص کا کرونا وائرس سے متاثرہ شخص سے میل ملاپ ہوتا ہے تو پھر وہ خود کو چودہ روز کے لیے تنہائی میں رکھے۔ اسرائیلی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق نیتن یاہو کا کرونا وائرس سے متاثرہ معا...
امریکی پابندیوں کے باوجود کاروبار میں ریکارڈ تیزی۔ ہواوے کی آمدنی 123 بلین ڈالر

امریکی پابندیوں کے باوجود کاروبار میں ریکارڈ تیزی۔ ہواوے کی آمدنی 123 بلین ڈالر

news, Urdu
چینی دیو ہیکل ٹیکنالوجی کمپنی ہواوے کی آمدنی میں امریکی پابندیوں کے باوجود گذشتہ برس تقریباً بیس فیصد اضافہ ہوا۔ پچھلے سال ہواوے کی آمدنی 123 بلین ڈالر کے برابر رہی، جس میں منافع کی مالیت نو بلین ڈالر تھی۔ اس دوران ہواوے کی مصنوعات کی دنیا بھر میں فروخت میں دو ہزار اٹھارہ کے مقابلے میں 19.5 فیصد کا اضافہ بھی ریکارڈ کیا گیا۔ ہواوے کے بانی رَین ژَینگ فائی نے بتایا کہ 2019ء میں ان کے ادارے نے 240 ملین سمارٹ فون فروخت کیے اور یہ تعداد اس سے ایک سال پہلے کے مقابلے میں 15 فیصد زیادہ تھی۔ خیال رہے کہ چین کی یہ عظیم الجثہ ٹیلیکوم کمپنی انٹرنیٹ سروسز اور فائیو جی ٹیکنالوجی کے شعبے میں بھی دنیا کے سرکردہ ترین اداروں میں شمار ہوتی ہے۔ اس ادارے نے امریکی کمپنی گوگل کے مقابلے میں اپنی سروسز تیار اور پیش کرنے کا سسلسلہ بھی شروع کر رکھا ہے۔ ہواوے سروسز کے دنیا کے 170 ممالک میں موجود صارفین کی تعداد گز...
ایرانی جوہری پروگرام پر امریکی پابندیوں کی 60 روز کے لیے تجدید

ایرانی جوہری پروگرام پر امریکی پابندیوں کی 60 روز کے لیے تجدید

news, Urdu
امریکی وزارت خارجہ نے ایران کے جوہری پروگرام پر عائد چار پابندیوں کی مزید 60 روز کے لیے تجدید کا اعلان کیا ہے۔ العریبیہ ڈاٹ نیٹ کی ایک رپورٹ کے مطابق منگل کے روز جاری بیان میں واشنگٹن نے کہا ہے کہ ایران کی جانب سے اپنی جوہری سرگرمیوں میں مسلسل توسیع کسی طور قابل قبول نہیں ہے۔ تہران کی جانب سے جوہری اشتعال انگیزی "بین الاقوامی سلامتی اور امن کے لیے سب سے بڑے خطرات میں سے ہے"۔ بیان میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے رواں سال سامنے آنے والے اس موقف کی یاد دہانی کرائی گئی کہ "ایران کو جوہری ہتھیاروں کے حصول کی اجازت ہر گز نہیں دی جائے گی"۔ ادھر امریکی وزارت خارجہ نے باور کرایا ہے کہ امریکہ ایران کی جانب سے عدم استحکام کا باعث بننے والی سرگرمیوں پر روک لگانے کے لیے اپنے تمام سفارتی اور اقتصادی ہتھیاروں کو استعمال میں لائے گا۔ واشنگٹن نے زور دیا ہے کہ ایرانی جوہری پروگرام سے متعلق ...
امریکہ خبردار! تیری حرکتوں پر ہماری نظریں ہیں: ترجمان حزب اللہِ عراق

امریکہ خبردار! تیری حرکتوں پر ہماری نظریں ہیں: ترجمان حزب اللہِ عراق

news, Urdu
عراق کی حزب اللہ بریگیڈ کے ترجمان محمد محیی نے امریکہ کو خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ انھیں یقین ہے کہ ان کے ملک میں امریکیوں کی نقل و حرکت محض اتفاقی نہیں بلکہ عراق میں امریکی فوج کی دوبارہ  تعیناتی کا امکان پایا جاتا ہے اور ملک کے تمام مزاحتمی دھڑے اور خاص طور سے حزب اللہ بریگیڈ امریکی فوج کے ساتھ محاذ آرائی کی پوری طاقت اور صلاحیت رکھتا ہے لہٰذا ہم عراق کے اندر اور باہر سے مزاحمتی قوتوں پر امریکی حملے کی سازش سے بھی پوری طرح آگاہ ہیں۔  دوسری جانب فرانس پریس نے گزشتہ شب انکشاف کیا ہے کہ امریکہ نے عراقی کردستان کے شہر اربیل کے فوجی اڈے اور عین الاسد چھاؤنی میں پیٹریاٹ میزائل سسٹم نصب کر دیا ہے۔ سحر نیوز ایجنسی کے مطابق یہ پیشرفت ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب امریکہ کی سرکردگی میں قائم نام نہاد داعش مخالف عالمی اتحاد کے فوجیوں نے کرکوک میں قائم کے۔ون نامی فوجی اڈہ خالی کر دیا ہے۔  درایں...
ترقی پذیر ممالک پر عائد پابندیاں ختم کی جائیں:سربراہ اقوام متحدہ

ترقی پذیر ممالک پر عائد پابندیاں ختم کی جائیں:سربراہ اقوام متحدہ

news, Urdu
اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے سربراہ تیجانی محمد باندے نے مطالبہ کیا ہے کہ ترقی پذیر ممالک کے خلاف عائد تجارتی واقتصادی پابندیاں ختم کی جاٰئیں تاکہ یہ ممالک کورونا کی روک تھام کے لئے مؤثر اقدامات کر سکیں ۔ اسپوتنک نیوز ایجنسی کے مطابق تیجانی محمد باندے نے زور دیتے ہوئے کہا کہ ایسی تمام پابندیاں جو بالخصوص کرونا سے نمٹنے کے لیےمتاثرہ ممالک تک طبی سہولیات اور دواؤں کی ترسیل میں رکاوٹ ہیں، انہیں فوری طور پر اٹھائے جانے کی ضرورت ہے۔ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے سربراہ نےتمام ممالک سے خصوصی اپیل کی کہ وہ کورونا کی روک تھام کے لئے ایک دوسرے کا سہارا بنیں اور جہں تک ہو سکے اپنے باہمی اختلافات کو نظرانداز کریں۔ یاد رہے کہ اس سے قبل اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل اینٹونیو گوترش نے گروپ جی ٹوئنٹی کے سربراہوں کے نام ایک خط میں یہ مطالبہ کیا تھا کہ وہ مختلف ممالک کے خلاف عائد پابندیاں ختم کر...
جی 20′ اور یورپی سربراہ کانفرنسیں ‘کرونا’ کے خلاف عالمی تحریک میں تبدیل: فرانسیسی اخبار لی فگارو

جی 20′ اور یورپی سربراہ کانفرنسیں ‘کرونا’ کے خلاف عالمی تحریک میں تبدیل: فرانسیسی اخبار لی فگارو

news, Urdu
دنیا بھر میں قیامت برپا کرنے والے 'کرونا' وائرس سے نمٹنے کے لیے عالمی برادری حرکت میں آگئی ہے۔ یہی وجہ ہے کہ 'جی 20' اجلاس اور اس سے قبل یورپی ممالک کی ورچوئل سربراہ کانفرنس 'کرونا' وائرس سے نمٹنے کے لیے بین الاقوامی تحریک کی شکل اختیار کر چکی ہیں۔ فرانسیسی اخبار "لی فگارو" نے 'جی 20' سربراہ اجلاس کے بارے میں اپنی ایک رپورٹ میں لکھا ہے کہ کرونا وباء کے پہلے ہفتوں میں عالمی سطح پر ملا جلا رد عمل سامنے آیا مگر جلد ہی عالمی برادری نے کرونا سے لڑںے کے لیے متفقہ موقف اختیار کرلیا ۔ یہ عالمی سطح کے ممتاز رہ نماؤں کا ہدف تھا جو جمعرات کو دو غیر معمولی ویڈیو سمٹ کے انعقاد پر راضی ہوگئے تھے۔ پہلے اجلاس میں گروپ آف ٹوئنٹی کے سربراہان مملکت شامل تھے، جن میں بڑی بین الاقوامی تنظیموں اقوام متحدہ، عالمی ادارہ صحت، عالمی بینک، بین الاقوامی مالیاتی فنڈ، وغیرہ کے رہ نماؤں نے بھی شرکت تھی۔ دوسرا اجلاس ی...
امریکہ “عراقی حزب اللہ بریگیڈز” کو ختم کرنے کی منصوبہ بندی کر رہا ہے: نیویارک ٹائمز

امریکہ “عراقی حزب اللہ بریگیڈز” کو ختم کرنے کی منصوبہ بندی کر رہا ہے: نیویارک ٹائمز

news, Urdu
امریکی اخبار نیویارک ٹائمز نے انکشاف کیا ہے کہ امریکی وزارت دفاع نے عسکری قیادت کو حکم دیا ہے کہ وہ عراق میں ایران نواز ملیشیاؤں کے مجموعے کو تباہ کرنے کے لیے ایک منصوبہ تیار کیاجائے کیوںکہ ان ملیشیاؤں نے عراق میں امریکی افواج کے خلاف مزید حملوں کی دھمکی دے رکھی ہے۔ یہ پیش رفت بغداد میں امریکی مفادات پر حملوں کا سلسلہ جاری رہنے کے بعد سامنے آئی ہے۔ امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو اور قومی سلامتی کے مشیر روبرٹ اوبرائن سمیت بعض سینئر عہدے داران ایران اور اس کی فورسز کے خلاف نئے سخت اقدامات کرنے کے لیے دباؤ ڈال رہے ہیں۔ اخبار کے مطابق ان شخصیات کا کہنا ہے کہ عراق میں ایران نواز ملیشیاؤں کو ختم کر ڈالنے کا موقع ہے کیوں کہ کرونا کی وبا کے سبب ایرانی قیادت انتشار کا شکار ہے۔ یاد رہے کہ اس سے پہلے بھی امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو اور چیف آف اسٹاف جنرل مارک میلی سمیت کئی سینئر عہدے داران ع...

Contact Us