جرمنی، نازی دور کی برائیوں سے آج بھی محفوظ نہیں ۔ وفاقی جرمن صدر فرانک والٹر شٹائن مائر
صدر شٹائن مائر نے اسرائیل میں ہولوکاسٹ میموریل یاد واشیم کی ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ جرمنی نازی دور کی برائیوں سے آج بھی محفوظ نہیں لیکن جرمنی کو سامیت دشمنی کے خلاف کیے گئے اقدامات کی بنیاد پر پرکھا جائے
جرمن نیوز ایجنسی کے مطابق وفاقی جرمن صدر فرانک والٹر شٹائن مائر نے جمعرات تیئیس جنوری کو ہولوکاسٹ کی مرکزی یادگار یاد واشیم میں ہونے والی ایک تقریب میں اپنے تاریخی خطاب میں اس بات پر زور دیا ہے کہ سامیت دشمنی سے نمٹنا جرمنی کی ذمہ داری ہے اورمیری خواہش ہے کہ میں یہ کہہ سکوں کہ ہم سب جرمنوں نے ہمیشہ ہمیشہ کے لیے تاریخ سے سبق سیکھ لیا ہے لیکن میں یہ اس وقت نہیں کہہ سکتا کیوں کہ اب بھی نفرت پھیل رہی ہے۔
یاد رہے کہ فرانک والٹر شٹائن مائر جرمنی کے وہ پہلے وفاقی صدر ہیں، جنہوں نے یاد واشیم کے مقام پر خطاب کیا۔ ورلڈ ہولوکاسٹ فورم (ڈبلیو ایچ ایف) کا انعقاد عشروں پہلے مقبوضہ پول...









