Shadow
سرخیاں
بحرانی صورتحال: مغربی رہنما اپنے عوام سے مزید قربانیاں طلب کر رہے ہیں۔ایران جنگ ‘امریکی سلطنت کا خاتمہ’ ہے – ٹکر کارلسنبرطانوی شاہی بحریہ میں نشے اور جنسی زیادتیوں کے واقعات کا انکشاف، ترجمان کا تبصرے سے انکار، تحقیقات کی یقین دہانیتیونسی شہری رضا بن صالح الیزیدی کسی مقدمے کے بغیر 24 برس بعد گوانتانوموبے جیل سے آزادمغربی طرز کی ترقی اور لبرل نظریے نے دنیا کو افراتفری، جنگوں اور بےامنی کے سوا کچھ نہیں دیا، رواں سال دنیا سے اس نظریے کا خاتمہ ہو جائے گا: ہنگری وزیراعظمامریکی جامعات میں صیہونی مظالم کے خلاف مظاہروں میں تیزی، سینکڑوں طلبہ، طالبات و پروفیسران جیل میں بندپولینڈ: یوکرینی گندم کی درآمد پر کسانوں کا احتجاج، سرحد بند کر دیخود کشی کے لیے آن لائن سہولت، بین الاقوامی نیٹ ورک ملوث، صرف برطانیہ میں 130 افراد کی موت، چشم کشا انکشافاتپوپ فرانسس کی یک صنف سماج کے نظریہ پر سخت تنقید، دور جدید کا بدترین نظریہ قرار دے دیاصدر ایردوعان کا اقوام متحدہ جنرل اسمبلی میں رنگ برنگے بینروں پر اعتراض، ہم جنس پرستی سے مشابہہ قرار دے دیا، معاملہ سیکرٹری جنرل کے سامنے اٹھانے کا عندیا

news

ماحولیاتی تبدیلیوں کے سبب پناہ کی درخواست دی جا سکتی ہے ۔ اقوام متحدہ

ماحولیاتی تبدیلیوں کے سبب پناہ کی درخواست دی جا سکتی ہے ۔ اقوام متحدہ

news, Urdu
ماحولیاتی تبدیلیوں کے منفی اثرات سے متاثر ہونے کے باعث ملک چھوڑ دینے والے افراد سیاسی پناہ کے دعوے کے حقدار ہوسکتے ہیں اور ان کی درخواست قابل توجہ ہونی چاہیے تا کہ انسانی زندگی کو تحفظ دیا جا سکے تفصیلات کے مطابق اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کی کمیٹی نے پہلی مرتبہ یہ فیصلہ کیا ہے کہ ماحولیاتی تبدیلی کے منفی اثرات کے باعث فرار ہونے والے افراد سیاسی پناہ کے دعوے کے حقدار ہوسکتے ہیں۔ اس کمیٹی کے پینل نے یہ اعلان منگل کے روز کیا، تاہم انہوں نے کیریباتی کے پناہ گزینوں کے مقدمے کی درخواست کو خارج کر دیا۔ وسطی بحر اوقیانوس میں واقع چھوٹے سے ملک کیریباتی کے ایک رہائشی نے موسمیاتی تبدیلیوں کی وجہ سے جزیرے پر واقع اپنا گھر ڈوب جانے کے خدشے سے نیوزی لینڈ میں پناہ کی درخواست دی تھی۔ ویلنگٹن کی ایک عدالت نے سن 2015 میں یہ درخواست مسترد کرتے ہوئے ملک بدری کے احکامات جاری کیے تھے۔ اقوام متحدہ کی انسان...
برلن کانفرنس لیبیا میں قیام امن کے لیے اہم قدم ہے۔ گوٹیرش

برلن کانفرنس لیبیا میں قیام امن کے لیے اہم قدم ہے۔ گوٹیرش

news, Urdu
اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل انٹونیو گوٹیرش نے لیبیامیں قیام امن کے حوالے سے کیے گئے وعدوں کا خیر مقدم کرتے ہوئے متحارب دھڑوں سے برلن سمٹ کے فیصلوں کو ”پوری طرح تسلیم“ کرنے کی اپیل کی ہے۔ انٹونیو گوٹیرش کی سربراہی میں برلن میں ہونے والی کانفرنس کے بعد جاری کیےگئے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ ”حقیقی سیاسی عمل" شروع کرنے کے لیے آگے بڑھنا نہایت ضروری ہے کیوں کہ پہلے سے طے شدہ وعدوں کی خلاف ورزیاں ہوئی ہیں۔ گوٹیرش نے مزید کہا کہ ”مجھے امید ہے کہ برلن سمٹ میں جو وعدے کیے گئے ہیں، وہ لیبیا میں پائیدار قیام امن کے لیے راہ ہموار کریں گے۔" خیال رہے کہ لیبیا میں سن 2014 سے ہی دو متحارب حکومتیں قائم ہیں۔ بن غازی پر کنٹرول رکھنے والے جنگی سردار خلیفہ حفتر نے گذشتہ برس طرابلس پر فوجی حملے شروع کر دیے تھے گوٹیرش نے جرمن چانسلر انجیلا میرکل کی میزبانی میں برلن میں منعقد ہونے والی امن کانفرنس کو لیبیا ...
برکس کلب نئے ممبر ممالک کی شمولیت کے لئے کھلا ہے.روسی نائب وزیر خارجہ سرگئی ریابکوف

برکس کلب نئے ممبر ممالک کی شمولیت کے لئے کھلا ہے.روسی نائب وزیر خارجہ سرگئی ریابکوف

news, Urdu
روسی نائب وزیر خارجہ سرگئی ریابکوف کے مطابق ، برکس ، ابھرتی ہوئی معیشتوں کا ایک گروپ ہے برازیل ، روس ، ہندوستان ، چین اور جنوبی افریقہ پر مشتمل ہے برکس نئے رکن ممالک کے استقبال کے لئے کھلا ہے۔ روس کی توجہ برکس + پلیٹ فارم پرہونے والی سرگرمیوں پر مرکوز ہے ، جس کی وجہ سے "دلچسپی رکھنے والے ممالک کے لئے گروپ کے ممبروں کے ساتھ تعاون کرنے کے راستے تلاش کرنا ممکن ہوجاتا ہے ،" ریابکوف نے مزید کہا: " مستقبل کے لئے اہداف کے حصول کی وجہ سے برکس کی توسیع کے بارے میں بات کرنا ممکن ہے ۔ " ریابکوف کے مطابق ، "برکس" کے پانچ ممالک کے تجارتی بلاک میں روسی شیرپا ، کا وجود ہمارے ممالک کی معاشی ، معاشرتی اور سائنسی ترقی میں نئے مثبت عناصر پیدا کرنے کے ساتھ ساتھ ترقی کے دیگر شعبوں میں بھی اہم ہے۔ واضح رہے کہ پانچ ممالک کا یہ گروپ دنیا کی 40 فیصد آبادی کی نمائندگی کرتا ہے۔ تجارت کو فروغ دینے کی کوششو...
قبرص کی علاقائی خود مختاری کی حمایت کرتے ہیں ۔ سعودی وزارتی کونسل

قبرص کی علاقائی خود مختاری کی حمایت کرتے ہیں ۔ سعودی وزارتی کونسل

news, Urdu
سعودی عرب کی وزارتی کونسل نے قبرص کی اس کے علاقوں پرمکمل خود مختاری کی حمایت کا اظہار کیا ہے۔ منگل کے روز سعودی وزارتی کونسل کا اجلاس شاہ سلمان بن عبدالعزیز کے زیر صدارت ہوا۔ سعودی میڈیا کےوزیرالشبانہ نےایک بیان میں کہا ہے کہ مملکت مشرقِ وسطیٰ کے خطے میں رونما ہونے والے واقعات پر گہری نظر رکھے ہوئے ہے اور وزارتی کونسل نے خطے میں سلامتی اوراستحکام کولاحق خطرات کے حوالے سے اپنی تشویش کا اظہار کیا ہے ۔ کابینہ نے مملکت کے اس مؤقف کا بھی اعادہ کیا ہے کہ تمام فریق تنازعات کے حل کے لیے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی متعلقہ قراردادوں کی پاسداری کریں تاکہ بین الاقوامی سطح پر امن ، سلامتی اور استحکام کو برقرار رکھا جاسکے۔ یاد رہے کہ قبرص کا اس وقت ترکی کے ساتھ علاقائی تنازع چل رہا ہے۔ترکی ایک ایسے علاقے میں تیل اور گیس نکالنے کے منصوبے پر کام کررہا ہے جو قبرص کا تسلیم کیا جاتا ہے او...
بھارت خطرناک ترین ملکوں کی فہرست میں ٹاپ پر۔ خواتین سے زیادتی فیشن بن گیا

بھارت خطرناک ترین ملکوں کی فہرست میں ٹاپ پر۔ خواتین سے زیادتی فیشن بن گیا

news, Urdu
اسپیکٹیٹر انڈیکس کے مطابق دنیا میں رہائش کے لیے خطرناک ترین ممالک کی فہرست میں بھارت پانچویں نمبر پر آ گیا جہاں ظلم و تشدد اور خواتین سے زیادتی فیشن بن چکا ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے مودی سرکار کے کالے قوانین ، طبقاتی اونچ نیچ اور امن وامان کی خراب حالت کے باعث گلی کوچوں اور ہر جگہ احتجاج ہو رہا ہے۔ اسپیکٹیٹر انڈیکس کے مطابق دنیا بھر کے ممالک کےاندرونی حالات کے مختلف عوامل کا جائزہ لے کر بنائی گئی رپورٹ سے واضح ہے کہ رہائش کے لئے خطرناک ترین ممالک میں برازیل، جنوبی افریقہ، نائیجیریا، ارجینٹینا کے بعد بھارت پانچویں نمبر پر موجود ہے۔ ان ممالک میں جرائم، تشدد، مظالم اس قدر بڑھ گئے ہیں کہ پرامن اور پرسکون رہنا محال ہو چکا ہے۔ رپورٹ کے مطابق کشمیر میں ریاستی دہشت گردی اور گلی کوچوں میں آر ایس ایس کی غنڈہ گردی جاری ہے۔ مودی سرکار کے کالے قوانین اور پالیسیوں کےباعث بھارت میں طبقاتی کشمک...
دومہ میں کیمیائی ہتھیار استعمال نہیں ہوئے ۔ تحقیقاتی ٹیم کے ممبر کا انکشاف

دومہ میں کیمیائی ہتھیار استعمال نہیں ہوئے ۔ تحقیقاتی ٹیم کے ممبر کا انکشاف

news, Urdu
کیمیائی ہتھیاروں کے انسداد کے عالمی ادارے کی تحقیقاتی ٹیم کے ایک سابق ممبر نے سلامتی کونسل میں اقرار کیا ہے کہ شام کے شہر دومہ میں کیمیائی ہتھیار استعمال نہیں ہوئے۔ سلامتی کونسل میں بریفنگ کے دوران او پی سی ڈبلیو کے سابق افسر آئن ہینڈرسن کا کہنا تھا کہ ادارے کی حتمی رپورٹ ہماری ٹیم کی تحقیقات کے برعکس تھی۔ رپورٹ میں حقائق، نتائج اور تجزیوں کو نظر انداز کر دیا گیا تھا۔ انہوں نے بتایا کہ شام کے شہر دومہ سے ملنے والے دو پراسرار سلنڈرز کے تجزیے سے یہ بات ثابت ہو رہی تھی کہ کیمیائی مواد استعمال نہیں ہوا اور نہ ہی سلنڈرز جہاز سے گرے تھے بلکہ حملے کی جگہ پر کسی طرح پہنچائے گئے تھے۔ واضح رہے کہ کیمیائی ہتھیاروں کے انسداد کے عالمی ادارے نے اپنی رپورٹ میں دعویٰ کیا تھا کہ شام میں خانہ جنگی کے دوران کیمیائی ہتھیار استعمال ہوئے ہیں تاہم اب تحقیقاتی ٹیم کے ممبر نے ہی ان دعوؤں کی نفی ...
انٹرپول کے سابق سربراہ کو چینی عدالت کی طرف سے تیرہ برس کی سزائے قید

انٹرپول کے سابق سربراہ کو چینی عدالت کی طرف سے تیرہ برس کی سزائے قید

news, Urdu
چین کی ایک عدالت نے انٹرپول کے سابق سربراہ مینگ ہونگ وے کو رشوت ستانی کا الزام ثابت ہو جانے پر تیرہ سال اور چھ ماہ کی سزائے قید سنا دی۔ تیانجن کی عدالت کے مطابق مینگ کو دو ملین یوآن جرمانہ بھی کیا گیا ہے۔ یاد رہے کہ گذشتہ برس جون میں مینگ نے یہ تسیلم کر لیا تھا کہ انہوں نے ایک لاکھ اسی ہزار یورو کے قریب رشوت لی تھی۔ مینگ گذشتہ برس ستمبر میں چین پہنچنے کے بعد لاپتہ ہو گئے تھے۔ اس کے بعد چین میں ان کی گرفتاری کی خبریں سامنے آئی تھیں اور انہیں چینی کمیونسٹ پارٹی سے بھی بے دخل کر دیا گیا تھا۔ مینگ کی اہلیہ گریس نے کہا ہے کہ وہ اپنے شوہر کی حراست کے لیے ساز باز کرنے پر بین الاقومی پولیس آرگنائزیشن کے خلاف مقدمہ کررہی ہیں۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق سابق سربراہ انٹرپول مینگ ہونگ وے نے گزشتہ برس ستمبر میں چین کا دورہ کیا تھا جس کے بعد ان کی اہلیہ نے بتایا تھا کہ وہ لاپتہ ...
ٹرمپ کےمواخذے کے الزامات امریکی عوام پر حملہ ہیں۔ وکلا

ٹرمپ کےمواخذے کے الزامات امریکی عوام پر حملہ ہیں۔ وکلا

news, Urdu
امریکی صدر ٹرمپ کے وکلا نے مواخذے کے مقدمے میں ڈونلڈ ٹرمپ پر لگائے گئے الزامات کو امریکی عوام پر خطرناک حملہ قرار دے دیا۔ صدر کی قانونی ٹیم کے مطابق یہ 2020 کے صدارتی انتخابات میں دخل اندازی کی شرمناک کوشش ہے۔ قانونی ٹیم کے چھ صفحات پر مشتمل خط میں کہا گیا ہے کہ مواخذے کے آرٹیکلز کوئی بھی جرم عائد کرنے میں ناکام رہے، یہ محض امریکی صدارتی انتخابات پر اثر انداز ہونے کی شرمناک کوشش ہے۔ واضح رہے کہ امریکی صدر پر اختیارات کے ناجائز استعمال اور ایوانِ نمائندگان کے کام میں مداخلت کرنے کے الزامات عائد کیے گئے ہیں جبکہ صدر ٹرمپ نے ان تمام الزامات کو مسترد کرتے ہوئے انھیں صرف افواہ قرار دیا ہے۔صدر ٹرمپ تیسرے امریکی صدر ہیں جنھیں مواخذے کی کارروائی کا سامنا ہے۔ صدر ٹرمپ کے مواخذے کے مقدمے کا باضابطہ آغاز 21 جنوری سے ہو گا۔ گذشتہ ماہ ایوانِ نمائندگان نے صدر ٹرمپ کے مواخذے کی منظوری دی تھی۔اب ...
فوجی انخلا کے بعد بھی امریکہ کو افغان تعمیر نو میں شامل رہنا چاہیے۔ پاکستان

فوجی انخلا کے بعد بھی امریکہ کو افغان تعمیر نو میں شامل رہنا چاہیے۔ پاکستان

news, Urdu
پاکستان نے کہا ہے کہ امریکہ کو افغانستان سے اپنے فوجی انخلا کے بعد بھی ہندوکش کی اس ریاست کی تعمیر نو کے عمل میں شامل رہنا چاہیے۔ شاہ محمود قریشی  نے اپنے حالیہ دورہ ایران و سعودی عرب کے دوران ہونے والی ملاقاتوں کی تفصیلات سے امریکی وزیر خارجہ کو آگاہ کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان خطے میں امن و استحکام کا خواہاں ہے  اور خطے میں پائی جانے والی کشیدگی کے خاتمے کے لیے اپنا کردار ادا کرنے کے لیے پرعزم  ہے۔ افغانستان کی جنگ امریکہ کی آج تک کی طویل ترین جنگ بن چکی ہے۔ ان دنوں دوحہ میں افغان طالبان اور امریکی نمائندوں کے مابین مذاکرات بھی جاری ہیں۔ اس تناظر میں پاکستانی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے اپنے دورہ واشنگٹن کے دوران کہا کہ افغانستان سے اپنے آئندہ فوجی انخلا کے بعد بھی امریکہ کا اس ملک کی تعمیر نو اور وہاں استحکام کے عمل میں شامل رہنا ناگزیر ہو گا۔ پاکستانی وزیر خارجہ شاہ محمود قری...
آیت اللہ خامنہ ای الفاظ کے چناؤ میں احتیاط برتیں۔ ٹوئٹر پر ٹرمپ کی ایران کو تنبیہ

آیت اللہ خامنہ ای الفاظ کے چناؤ میں احتیاط برتیں۔ ٹوئٹر پر ٹرمپ کی ایران کو تنبیہ

news, Urdu
امریکی صدر نے ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای کو الفاظ کے چناؤ میں احتیاط برتنے کی تنبیہ کر دی۔ٹوئٹر پر جاری بیان میں امریکی صدر ٹرمپ نے ایران کے سپریم لیڈر کو متنبہ کیا کہ ایران کے نام نہاد سپریم لیڈر جو کہ اب سپریم لیڈر نہیں رہے امریکہ اوریورپ کے بارےمیں غلط باتوں سے پرہیز کریں۔ انہوں نے دھمکی آمیز الفاظ میں کہا کہ ایران کی معیشت تباہ ہورہی ہے اور لوگ مشکلات کا شکار ہیں، ایرانی سپریم لیڈر الفاظ کےچناؤ میں احتیاط کریں۔واضح رہے کہ ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای نے جنرل قاسم سلیمانی کے قتل پر ایران کے انتقامی حملے کو امریکہ اور بیرونی قوتوں کے منہ پر تھپڑ قرار دیا تھا۔...

Contact Us