Shadow
سرخیاں
بحرانی صورتحال: مغربی رہنما اپنے عوام سے مزید قربانیاں طلب کر رہے ہیں۔ایران جنگ ‘امریکی سلطنت کا خاتمہ’ ہے – ٹکر کارلسنبرطانوی شاہی بحریہ میں نشے اور جنسی زیادتیوں کے واقعات کا انکشاف، ترجمان کا تبصرے سے انکار، تحقیقات کی یقین دہانیتیونسی شہری رضا بن صالح الیزیدی کسی مقدمے کے بغیر 24 برس بعد گوانتانوموبے جیل سے آزادمغربی طرز کی ترقی اور لبرل نظریے نے دنیا کو افراتفری، جنگوں اور بےامنی کے سوا کچھ نہیں دیا، رواں سال دنیا سے اس نظریے کا خاتمہ ہو جائے گا: ہنگری وزیراعظمامریکی جامعات میں صیہونی مظالم کے خلاف مظاہروں میں تیزی، سینکڑوں طلبہ، طالبات و پروفیسران جیل میں بندپولینڈ: یوکرینی گندم کی درآمد پر کسانوں کا احتجاج، سرحد بند کر دیخود کشی کے لیے آن لائن سہولت، بین الاقوامی نیٹ ورک ملوث، صرف برطانیہ میں 130 افراد کی موت، چشم کشا انکشافاتپوپ فرانسس کی یک صنف سماج کے نظریہ پر سخت تنقید، دور جدید کا بدترین نظریہ قرار دے دیاصدر ایردوعان کا اقوام متحدہ جنرل اسمبلی میں رنگ برنگے بینروں پر اعتراض، ہم جنس پرستی سے مشابہہ قرار دے دیا، معاملہ سیکرٹری جنرل کے سامنے اٹھانے کا عندیا

news

پرنس اینڈریو، جیفری ایپسٹین سے دوستی کی بناپر شاہی ذمہ داریوں سے سبکدوش

پرنس اینڈریو، جیفری ایپسٹین سے دوستی کی بناپر شاہی ذمہ داریوں سے سبکدوش

news, Urdu
برطانوی شہزادے اینڈریوکو بدنام زمانہ جیفری ایپسٹین سے دوستی کی بنا پر شاہی ذمہ داریوں سے سبکدوش کر دیا گیا ہے۔ برطانوی شاہی خاندان کی جانب سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ پرنس اینڈریو کو کمسن لڑکی سے ناجائز تعلقات کے الزامات کا سامنا کرنے والے جیفری ایپسٹین سے دوستی کے الزام میں سبکدوش کیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ برطانوی شہزادہ اینڈریو کو امریکی خاتون ورجینیا رابرٹس کی طرف سے بھی جنسی ہراسانی کے الزامات کا سامنا ہے ۔ جبکہ شہزادہ اینڈریو اپنے اوپر لگنے والے ان الزامات کو رد کر چکے ہیں۔ عوامی عہدے سے سبکدوشی کے بعد شہزادہ اینڈریو دو لاکھ انچاس ہزار پاؤنڈ تنخواہ سے بھی محروم ہو چکے ہیں۔...
امریکہ شام کا ’تیل چراتا ہے ۔ صدر بشارالاسد۔                            امریکی اعلان ایک ”بین الاقوامی لوٹ مار” ہے۔ روس

امریکہ شام کا ’تیل چراتا ہے ۔ صدر بشارالاسد۔ امریکی اعلان ایک ”بین الاقوامی لوٹ مار” ہے۔ روس

news, Urdu
شام کے صدر بشارالاسد نے امریکہ پر الزام عائد کیا ہےکہ وہ شام کا ’تیل چراتا ہے ۔  واضح رہے کہ  صدر بشارالاسد نے یہ الزام امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ایک اعلان کے بعد کیا جس میں صدر ٹرمپ نے کہا کہ جب تک امریکی فوج شام میں موجود ہے تب تک شام کے تیل کے کنوؤں سے حاصل ہونے والی ماہانہ کروڑوں ڈالرز کی آمدنی کا امریکہ کو فائدہ حاصل ہونا چاہیے۔ جبکہ شام کے اتحادی روس نے اس امریکی اعلان کو ایک ’بین الاقوامی لوٹ مار‘ قرار دیا ہے۔ خیال رہے کہ امریکہ نے اکتوبر میں شمالی شام سے اپنی فوج کے انخلا کا اعلان کیا تھا ۔ پھر کہا کہ تقریباً 500 فوجیوں کو شام میں رکھا جائے گا تاکہ وہ کردش فورسز کے ساتھ مل کر تیل کی پیداوار کی تنصیبات کی حفاظت کر سکیں جواس وقت اس تیل کا سب سے زیادہ فائدہ اٹھا رہے ہیں۔امریکی وزیرِ دفاع مارک ایسپر کا دعویٰ ہے کہ امریکی فوجی تیل کی تنصیات کو نہ صرف دولتِ اسلامیہ سے بچائیں...
فلسطین میں غیر قانونی یہودی بستیوں کی تعمیرکی امریکی حمایت مسترد کرتے ہیں۔ یورپی یونین

فلسطین میں غیر قانونی یہودی بستیوں کی تعمیرکی امریکی حمایت مسترد کرتے ہیں۔ یورپی یونین

news, Urdu
فلسطینی علاقوں میں یہودی بستیوں کے قیام کو قانونی قراردینے کے امریکی فیصلے کو مسترد کرتے ہوئے یورپی یونین نے کہا کہ ٹرمپ انتظامیہ کی پالیسی خطے میں پائیدار امن کے امکانات کو ختم کر دے گی۔ یورپی یونین کی خارجہ پالیسی کی سربراہ فیڈریکا موگرینی نے کہا ہےکہ مقبوضہ فلسطینی علاقوں میں یہودی بستیوں کی تعمیر کے حوالے سے یورپی یونین کا مو قف تبدیل نہیں ہو گا۔ انہوں نے کہا عالمی قوانین کے تحت غرب اردن کے فلسطینی علاقہ میں یہودی بستیوں کی تعمیر مکمل طور پر غیر قانونی ہے۔ ان بستیوں کی تعمیر پر امریکی پالیسی تنازع کے دو ریاستی حل اور پائیدار امن کے امکانات ختم کر دے گی۔ انہوں نے زور دے کر کہاکہ اسرائیل قیام امن کیلئے اپنی ذمہ داریاں پوری کرتے ہوئے یہودی بستیوں کی تعمیر فوری روک دے۔ ادھر فلسطینیوں نے بھی غرب اردن میں یہودی بستیوں کے قیام کے حوالے سے امریکی بیان کی مذمت کرتے ہوئے اسے انٹر نیشنل قوا...
اسرائیل کےشام میں درجنوں فضائی حملے: شامی اور ایرانی فورسز کے درجنوں اہداف کو نشانہ بنانے کا دعویٰ

اسرائیل کےشام میں درجنوں فضائی حملے: شامی اور ایرانی فورسز کے درجنوں اہداف کو نشانہ بنانے کا دعویٰ

news, Urdu
اطلاعات کے مطابق اسرائیل نے شام میں ایسے درجنوں اہداف کو نشانہ بنانے کا دعویٰ کیا ہے جو شامی حکومت اور اس کی اتحادی ایرانی فورسز کی ملکیت تھے۔ بدھ کے روز اسرائیلی فوج نےدعویٰ کیا کہ ایک ایرانی یونٹ کے راکٹ حملے کے جواب میں انھوں نے شام میں ’وسیع پیمانے پر فضائی حملے‘ کیے ہیں۔ دوسری طرف شام نے کہا ہے کہ ان حملوں میں دو شہری ہلاک ہو گئے ہیں۔ اور یہ بھی دعویٰ کیا ہے کہ شامی فضائی فورس نے شام کے دارالحکومت کی طرف آتے زیادہ تر میزائل مار گرائے ہیں۔مقامی اطلاعات کے مطابق شہر میں بلند آواز میں دھماکے سنے گئے ہیں۔ سوشل میڈیا فوٹیج میں بہت جگہ آگ لگی دکھائی دی۔ یاد رہے کہ منگل کی صبح اسرائیلی فوج نے کہا تھا کہ انھوں نے شام کی طرف سے اسرائیل میں آنے والے چار راکٹ مار گرائے ہیں جو ان کی زمین پر نہیں گرے۔بدھ کو اسرائیلی دفاعی فورسز نےاپنے ٹویٹ میں کہا کہ فضائی حملوں سے ایران کی قدس فورس اور شا...
طالبان کا افغانستان میں امریکی ہیلی کاپٹر تباہ اوردو اہلکار ہلاک کرنے کا دعویٰ

طالبان کا افغانستان میں امریکی ہیلی کاپٹر تباہ اوردو اہلکار ہلاک کرنے کا دعویٰ

news, Urdu
غیر ملکی میڈیا کے مطابق افغانستان میں امریکی ہیلی کاپٹر تباہ ہونے کے نتیجے میں 2 امریکی اہلکار ہلاک ہو گئے۔افغان طالبان نے ہیلی کاپٹر کو تباہ کرنے کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے بتایا ہے کہ ہیلی کاپٹر افغانستان کے صوبے لوگر میں تباہ کیا گیا۔طالبان کےترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے سوشل میڈیا پر جاری بیان میں بتایا کہ امریکہ کے چنوک ہیلی کاپٹر کو گزشتہ رات لوگر کے علاقے پنگرام میں تباہ کیا گیا۔ امریکی فورسز نے ہیلی کاپٹر کے تباہ ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ حادثے کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات شروع کر دی ہیں لیکن ابتدائی طور پر ایسے کوئی شواہد نہیں ملے جن سے لگتا ہو کہ ہیلی کاپٹر کو طالبان نے تباہ کیا ہے۔ دوسری طرف افغانستان کی وزارت دفاع کی جانب سے بھی اس حوالے سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ابتدائی طور پر ایسے کوئی شواہد نہیں ملے ہیں کہ ہیلی کاپٹر کو طبالبان نے تباہ کیا ہو اور نا ہی ہیلی...
بگ ٹیک کا اپنے خلاف عدم اعتماد کے الزامات سےانکار

بگ ٹیک کا اپنے خلاف عدم اعتماد کے الزامات سےانکار

news, Urdu
فیس بک ، گوگل ، ایمیزون اور ایپل امریکی حکومت کی عدم اعتماد سے متعلق تحقیقات کے باعث ٹیک سیکٹر پر اپنے غلبے کو کم کرتے ہوئے خاموشی سے پیچھے ہٹ رہے ہیں اور جہاں خاموش نہیں ہوسکتے وہاں پریشان ہیں۔ دیو ہیکل بگ ٹیک نے ہاؤس جوڈیشل کمیٹی کے ذریعہ چاروں کمپنیوں کو نشانہ بنانے والے عدم اعتماد سے متعلق تحقیقات کے حوالے سےبھیجے گئے تحریری سوالات کے جوابات دےدیئےہیں۔ ان سوالات سے ایسا لگتا ہے کہ چاروں کمپنیوں کی اجارہ داری کے تاثر کو ختم کرنے کی بھرپور کوششیں کی گئی ہیں- دو کھرب ڈالرمالیت کی دوکمپنیوں کے لیے یہ کوئی آسان کام نہیں ہے اور دوسری دو بھی جو کم و بیش اسی مالیت کے قریب ہیں۔ واضح رہے کہ خبر رساں ادارے روئٹرز کے مطابق اعداد و شماراور جوابات منگل کے روز صحافیوں میں بانٹ دیئے گئے ہیں...
سربیا کو بحران سے نکالنے کے لئے مرکزی بینک سونے کی خریداری جاری رکھے . صدر ووچک

سربیا کو بحران سے نکالنے کے لئے مرکزی بینک سونے کی خریداری جاری رکھے . صدر ووچک

news, Urdu
سربیا کے صدر الیگزنڈر ووچک نے نیشنل بینک کو ہدایت کی ہے کہ وہ ملک کے لئے معاشی استحکام پیدا کرنے کے لئے سونے کے ذخائر میں اضافہ جاری رکھے۔ انھوں نے مزید کہا کہ مجھے لگتا ہے کہ ہم اس کام کو جاری رکھیں گے جس کی اصل وجہ یہ ہے کہ ہم دیکھتے ہیں کہ دنیا میں بحران کس سمت بڑھ رہا ہے ،" وِوچک نے بلغراد میں صحافیوں سے بات کرتے ہوئے یورو کے علاقے میں سست رفتار نمو کا حوالہ دیا جو سربیا کا سب سے بڑا تجارتی شریک ہے اور سرمایہ کاری کا اصل ذریعہ ہے . واضح رہے کہ وِوک کا مشورہ اس وقت سامنے آیا جب سربیا نے اپنے سونے کے ذخائر کو 30 ٹن سے زیادہ تک بڑھانے کے لئے گذشتہ ماہ نو ٹن قیمتی دھات کا اضافہ کیا۔ سربیا کی سونے کی ملکیت اب ملک کے کل ذخائر کا دس فیصد ہے۔...
بھارت فی الفور ہماری سرزمین خالی کرے ۔ نیپالی وزیر اعظم ’کے پی شرما اولی کی تنبیہ

بھارت فی الفور ہماری سرزمین خالی کرے ۔ نیپالی وزیر اعظم ’کے پی شرما اولی کی تنبیہ

news, Urdu
نیپالی وزیر اعظم ’کے پی شرما اولی‘ نے بھارت کو خبردارکرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت عالمی قوانین کی خلاف ورزی سے باز آجائے اور فوری طور پر نیپالی علاقے ’کالا پانی‘ سے اپنی فوجین ہٹالے۔ انھوں نے کہا کہ ہم اپنی ایک انچ زمین بھی کسی کو نہیں دیں گے۔ خیال رہے کہ مودی سرکارکی جانب سےبھارت کا جونیا سرکاری نقشہ جاری کیا گیا ہے اس میں نیپالی علاقے’کالا پانی‘ کو بھارت کا حصہ دکھایا گیا ہے۔ نئے نقشے میں اس جارحانہ غلطی پر نیپالی حکومت نے بھی سخت ردعمل دیا ہے۔ جب کہ متنازع علاقے میں بھارتی فوج کی تعیناتی پر عوامی مظاہروں کا سلسلہ جاری ہوگیا ہے۔ کمیونسٹ پارٹی کے یوتھ ونگ جلسے سے خطاب کرتے ہوئے نیپالی وزیراعظم نے جذباتی خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کالا پانی نیپال، بھارت اور تبت کے درمیان سہہ فریقی حل طلب مسئلہ ہے جس کا تصفیہ ہونا باقی ہے لیکن اس سے پہلے ہی بھارت نے ہٹ دھرمی کا مظاہرہ کرتے ہوئے اسے اپنا حصہ قرار...
بحیرہ احمر میں سعودی اور جنوبی کوریا کے بحری جہازوں کے خلاف حوثی باغیوں کی کارروائی

بحیرہ احمر میں سعودی اور جنوبی کوریا کے بحری جہازوں کے خلاف حوثی باغیوں کی کارروائی

news, Urdu
یمن میں حوثی باغیوں کے خلاف لڑنے والے سعودی اتحاد کے مطابق حوثی کوسٹ گارڈ نے بحیرہ احمر میں کارروائی کر کے تین بحری جہازوں پر قبضہ کر لیا۔ دوسری طرف حوثی باغیوں نے بھی اعلان کیا ہے کہ انھوں نے تین بحری جہازوں پر قبضہ کر لیا ہے، جن میں سے ایک سعودی عرب جبکہ باقی دو جہاز جنوبی کوریا کے ہیں۔ جنوبی کوریا کی وزارتِ خارجہ کے مطابق ان کے دو جہازوں میں کشتی کھینچنے والی ٹگ بوٹ اور ایک ریت نکالنے والا ڈریجر شامل ہیں۔دونوں جہاز جنوبی کوریا سے تعلق رکھنے والی تعمیراتی کمپنی ووجنگ ڈویلپمنٹ کی ملکیت ہیں۔ ان جہازوں پر عملے کے کُل 16 افراد سوار تھے جن میں سے دو کا تعلق جنوبی کوریا سے ہے جبکہ باقی افراد کی شہریت واضح نہیں۔ جنوبی کوریا کی وزارتِ خارجہ نے اپنے بیان میں یہ بھی بتایا کہ سعودی بحری جہاز پر کم سے کم 10 افراد موجود تھے۔ بیان کے مطابق جنوبی کوریا کے دونوں شہری محفوظ ہیں اور حکومت ان کی ر...
مغربی کنارے پر اسرائیلی بستیاں قانونی ہیں۔امریکہ

مغربی کنارے پر اسرائیلی بستیاں قانونی ہیں۔امریکہ

news, Urdu
امریکہ نے فلسطین میں مغربی کنارے پرتعمیرکردہ اسرائیلی بستیوں پر اپنا مؤقف تبدیل کرتے ہوئے انھیں قانونی قرار دے دیا ہے اور اس سلسلے میں ٹرمپ انتظامیہ کی جانب سے اعلان کیا گیا ہےکہ مغربی کنارے پر اسرائیل کی جانب سے تعمیر کردہ یہودی بستیاں عالمی قوانین کے برخلاف نہیں۔ اس اقدام کی وضاحت کرتے ہوئے امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے کہا کہ تمام فریقین کی طرف سے ایک محتاط مطالعے اور قانونی بحث کے بعد ٹرمپ انتظامیہ اس بات پر متفق ہےکہ مغربی کنارے پر بسائی جانے والی اسرائیلی یہودی بستیاں عالمی قوانین کے برخلاف نہیں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ٹرمپ انتظامیہ 1978کے محکمہ خارجہ کے اس قانونی نقطہ نظر کی پابند نہیں ہے جس میں کہا گیا تھا کہ مغربی کنارے پر آبادکاری عالمی قوانین سے مطابقت نہیں رکھتی۔ اسرائیلی وزر اعظم بنیا مین نیتن یاہو نے امریکہ کے اس اقدام کی تعریف کی اور کہا کہ امریکہ نے تاریخی غلطی کو د...

Contact Us