الٹرا ٹاپ سیکریٹ یو ایس ایئر فورس کے ایکس 37 بی خلائی جہاز نے خلا میں 717 دن گزار کر پرانا ریکارڈ توڑ دیا ،
الٹرا ٹاپ سیکریٹ یو ایس ایئر فورس کے ایکس 37 بی خلائی جہاز نے خلا میں سب سے طویل وقت یعنی 717 دن گزار کر پرانا ریکارڈ توڑ دیا ہے
،انتیس فٹ لمبا اور 9.6 فٹ اونچا بوئنگ جہاز2010 میں اپنے پہلے مشن کے بعد سے قیاس آرائیوں میں گھرا ہوا ہے۔
تقریبا 15 فٹ کے پروں کے ساتھ ، اس جہازکو عمودی طور پر خلا میں کھڑا کیا جاتا ہے اور راکٹ کے ساتھ منسلک کیا جاتا ہے ، لیکن یہ روایتی جہازوں کی طرح رن وے پر اتر سکتا ہے۔ موجودہ ریکارڈ توڑنے والا مشن (OTV-5) ستمبر 2017 میں اسپیس ایکس فالکن 9 راکٹ کے ذریعے لانچ کیا گیا تھاجس نے اپنے پیشرو مشن کے مدار میں گزارے ہوئے وقت کا ریکارڈ توڑا...









