بیروت میں دو ‘اسرائیلی خودکش ڈرونز’ حادثےکا شکار۔ لبنانی حزب اللہ
لبنان کے دارالحکومت میں اس وقت ایک زبردست دھماکا ہواجب اسرائیلی ڈرون شام میں"ایرانی اہداف" پر بمباری کر رہے تھے۔ حزب اللہ کا دعویٰ ہے کہ یہ دھماکہ ایک ’اسرائیلی ڈرون حملے‘ کا نتیجہ تھا جس میں ایک یو اے وی گر کر تباہ ہوا تھا اور دوسرا قبل از وقت پھٹ گیا تھا۔
حزب اللہ کے ترجمان نے نیوز ایجنسیوں کو بتایا کہ ، ایک چھوٹا سا ڈرون دھماکہ کرنے میں ناکام رہا اور جنوبی نواحی بیروت میں گر کر تباہ ہوگیا ، جبکہ دوسرا ڈرون عسکریت پسند گروپ کے میڈیا سینٹر کے قریب پھٹا جس سے عمارت کو نقصان پہنچا۔ ان واقعات میں کسی جانی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی حزب اللہ نے اس کا الزام فوری طور پر اسرائیل پر عائد کیا۔
...









