برطانیہ جلد ہی ایرانی آئل ٹینکر چھوڑدے گا-میڈیا رپورٹ
ایران کی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق برطانیہ تہران کے آئل ٹینکر گریس 1 کوجس پربرطانیہ نے جولائی میں قبضہ کر لیا تھا دستاویزات کے تبادلے کے بعدرہائی کی اجازت دینے کے لئے تیار ہے۔
خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق ، ایرانی نیوز ایجنسی کی رپورٹ میں ایران کی بندرگاہوں اور میری ٹائم آرگنائزیشن کے نائب سربراہ ، جلیل اسلمی نے دعویٰ کیا ہے کہ دونوں ممالک کے مابین آبنائے ہرمز میں آئل ٹینکر کے بحران کے خاتمے میں ممکنہ طور پر پیش رفت ہوسکتی ہے۔
برطانیہ ایران کے آئل ٹینکر گریس 1 کوکچھ دستاویزات کے تبادلے کے بعد رہا کرنے میں دلچسپی رکھتا ہے اور ہمیں امید ہے کہ جلد ہی رہائی ہوگی...









