Shadow
سرخیاں
بحرانی صورتحال: مغربی رہنما اپنے عوام سے مزید قربانیاں طلب کر رہے ہیں۔ایران جنگ ‘امریکی سلطنت کا خاتمہ’ ہے – ٹکر کارلسنبرطانوی شاہی بحریہ میں نشے اور جنسی زیادتیوں کے واقعات کا انکشاف، ترجمان کا تبصرے سے انکار، تحقیقات کی یقین دہانیتیونسی شہری رضا بن صالح الیزیدی کسی مقدمے کے بغیر 24 برس بعد گوانتانوموبے جیل سے آزادمغربی طرز کی ترقی اور لبرل نظریے نے دنیا کو افراتفری، جنگوں اور بےامنی کے سوا کچھ نہیں دیا، رواں سال دنیا سے اس نظریے کا خاتمہ ہو جائے گا: ہنگری وزیراعظمامریکی جامعات میں صیہونی مظالم کے خلاف مظاہروں میں تیزی، سینکڑوں طلبہ، طالبات و پروفیسران جیل میں بندپولینڈ: یوکرینی گندم کی درآمد پر کسانوں کا احتجاج، سرحد بند کر دیخود کشی کے لیے آن لائن سہولت، بین الاقوامی نیٹ ورک ملوث، صرف برطانیہ میں 130 افراد کی موت، چشم کشا انکشافاتپوپ فرانسس کی یک صنف سماج کے نظریہ پر سخت تنقید، دور جدید کا بدترین نظریہ قرار دے دیاصدر ایردوعان کا اقوام متحدہ جنرل اسمبلی میں رنگ برنگے بینروں پر اعتراض، ہم جنس پرستی سے مشابہہ قرار دے دیا، معاملہ سیکرٹری جنرل کے سامنے اٹھانے کا عندیا

Urdu

Translated Posts

کورونا وائرس کے خلاف جنگ: عالمی مالیاتی فنڈ ایک ٹریلین ڈالر دینے کے لیے تیار

کورونا وائرس کے خلاف جنگ: عالمی مالیاتی فنڈ ایک ٹریلین ڈالر دینے کے لیے تیار

news, Urdu
کورونا وائرس ہرنئے دن کے ساتھ شدت اختیار کرتا جا رہا ہے ۔ جان لیوا کرونا وائرس کے خاتمے کے لیے بین الاقوامی مالیاتی فنڈ نےایک ٹریلین ڈالر دینے کی حامی بھر لی ہے بین الاقوامی مالیاتی فنڈ کا کہنا ہے کہ وہ کورونا وائرس کی نئی قسم سے متاثرہ ممالک کی مدد کے لیے ایک ٹریلین ڈالر کے قرضے دینے کو تیار ہے۔ آئی ایم ایف کی مینیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا گیورگیوا نے اپنی ایک بلاگ پوسٹ میں لکھا ہے کہ جو ممالک کورونا وائرس کے خلاف جدوجہد میں مصروف عمل ہیں ان ممالک کی ایک مشترکہ لائحہ عمل کے تحت مالیاتی مدد کی جانا چاہیے۔ انہوں نے حکومتوں سے کہا کہ وہ وائرس سے متاثرہ افراد اور کاروباری اداروں کی مدد کے لیے ضروری اقدامات کریں تاکہ اس جان لیوا بیماری پر قابو پایا جا سکے ۔...
کورونا پر قابو نہ پایا تو امریکہ میں 10 لاکھ سے زائد اموات ہو سکتی ہیں‘

کورونا پر قابو نہ پایا تو امریکہ میں 10 لاکھ سے زائد اموات ہو سکتی ہیں‘

news, Urdu
امریکہ کی جان ہاپکنس یونیورسٹی کے میڈیکل پروفیسر ڈاکٹر مارٹی مکارے کا کہنا ہے کہ امریکہ میں کورونا کے کیسز کی تعداد 50 ہزار سے 5 لاکھ تک ہو سکتی ہے جبکہ امریکہ کے محکمہ برائے امراض قابو اور بچاؤ کی جانب سے رپورٹ کیے گئے کیسز کی تعداد 1600سے کچھ زیادہ ہے۔ انہوں نے خبردار کرتے ہوئےکہا کہ بتائی گئی تعداد پر بھروسہ نہ کریں کیونکہ 1600 کے ٹیسٹ مثبت آنے کا یہ مطلب نہیں کہ صرف 1600 افراد ہی اس مرض میں مبتلا ہیں بلکہ امکان ہے کہ ایک تصدیق شدہ مریض کے ساتھ 25 سے 50 افراد متاثر ہیں۔ امریکہ کے اسپتالوں میں بڑی تعداد میں کورونا وائرس کے مریض موجود ہیں جہاں ان کے لیے پہلے سے ہی انتہائی نگہداشت یونٹ اور تمام سہولیات کی گنجائش ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ امریکا کے اسپتالوں میں 1 لاکھ آئی سی یو بستر دستیاب ہیں جب کہ دیکھا گیا ہے کہ 2 لاکھ نئے مریضوں کو انتہائی نگہداشت کی ضرورت ہو سکتی ہے۔اعداد و شمار کے م...
مقبوضہ کشمیرمیں قابض بھارتی فوج کی غنڈہ گردی جاری۔ 4 کشمیری نوجوان شہید کردیے۔

مقبوضہ کشمیرمیں قابض بھارتی فوج کی غنڈہ گردی جاری۔ 4 کشمیری نوجوان شہید کردیے۔

news, Urdu
مقبوضہ کشمیر میں قابض بھارتی فوج کے مظالم کا سلسلہ جاری ہے اور آج بھی 4 نوجوانوں کو فائرنگ کرکے شہید کردیا  گیا۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق قابض بھارتی فوج نے ضلع اسلام آباد کے علاقے وتریگام کا محاصرہ کیا اور اس دوران پورے علاقے کو گھیرے میں لے کر گھر گھر تلاشی لی۔ جیو نیوز کی رپورٹ کے مطابق محاصرے کے دوران بھارتی فوج نے ریاستی دہشت گردی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 4 کشمیری نوجوانوں کو شہید کردیا جب کہ ایک کشمیری کے گھر کو مسمار بھی کیا۔شہید ہونے والے 4 نوجوانوں کی شناخت طارق، مظفر، عمر اور سجاد کے نام سے ہوئی ہے۔ دوسری جانب بھارت کی خصوصی عدالت ٹاڈا نے جموں و کشمیر لبریشن فرنٹ کے چیئرمین یاسین ملک اور دیگر افراد پر 30 سال قبل درج کیے گئے ایک جھوٹے مقدمے میں فرد جرم عائد کردی۔اس دوران عدالت نے حریت پسند رہنمااور ان کے ساتھیوں کو آزادانہ طریقے سے مقدمے کا دفاع کرنے کا موقع بھی فراہم نہیں کی...
اسرائیل اور آسٹریلیا نے کورونا وائرس کی ویکسین تیار کرلی

اسرائیل اور آسٹریلیا نے کورونا وائرس کی ویکسین تیار کرلی

news, Urdu
اسرائیلی اورآسٹریلوی سائنسدانوں نے دعویٰ کیا ہے کہ انہوں نے دنیا بھر میں پھیلنے والی عالمی وبا کورونا  کی ویکسین تیار کرلی ہے۔ آسٹریلیا میں ایس اسپائک نامی ویکسین تیار کرنے کا کارنامہ کوئنز لینڈ یونیورسٹی کے تین سائنسدانوں نے انجام دیا ہے جسے آزمائشی مرحلے میں چوہوں پر آزمایا جا رہا ہے جب کہ  اگلے مرحلے میں انسانوں پر آزمایا جائے گا۔  طبی ماہرین کے مطابق ویکسین کی تیاری پر 20 سے 30 لاکھ ڈالر لاگت آئے گی جبکہ بڑے پیمانے پر اس کی پیداواربھی مشکل ہوسکتی ہے ۔آسٹریلوی سائنسدانوں کے مطابق مذکورہ ویکسین کی  طبی آزمائش میں ابھی چند مہینے درکار ہیں۔  اسرائیل کے وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی اوفیر اکونیس نے بھی کورونا وائرس سے بچاؤ کی ویکسین تیار کرنےمیں کامیابی ملنے کا دعویٰ کیا ہے اور کہا ہےکہ آئندہ 3 ماہ میں ویکسین کو انسانوں پر استعمال کیلئے تیار کرلیا جائے گا...
کورونا کا خوف: ہارورڈ سمیت کئی امریکی یونیورسٹیاں بند: تعلیمی نصاب آن لائن کر دیا گیا

کورونا کا خوف: ہارورڈ سمیت کئی امریکی یونیورسٹیاں بند: تعلیمی نصاب آن لائن کر دیا گیا

news, Urdu
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکہ میں وائرس کی روک تھام کے لیے اٹھائے گئے اقدامات کے تحت ملک بھر میں کئی کالجز اور یونیورسٹیوں میں طلبہ کی کلاسوں میں حاضری فی الحال ختم کرکے کورسز کو آن لائن کردیا گیا ہے۔ کلاسیں ختم کرنے اور آن لائن کورس شفٹنگ کا فیصلہ امریکہ کی وائرس سے سب سے زیادہ متاثر ہونے والی ریاستوں میں کیاگیا ہے جن میں ریاست کیلی فورنیا، نیویارک اور واشنگٹن شامل ہیں۔ امریکہ کی ہارورڈ یونیورسٹی اور میساچیوسٹس نے آئندہ ہفتے سے طلبہ کو کیمپس میں نہ آنے کی ہدایت کی ہے اور 23 مارچ سے آن لائن کلاسز کے آغاز کا اعلان کیا ہے۔اس کے علاوہ کولمبیا یونیورسٹی، پرنسٹن، اسٹین فورڈ، اوہائیو اسٹیٹ، جنوبی کیلیفورنیا اور یونیورسٹی آف واشنگٹن کی جانب سے بھی سماجی رابطے کم کرنے کے لیےاہم اقدامات کا اعلان کیا گیا ہے۔ پرنسٹن اور نیو جرسی یونیورسٹی نے تمام لیکچرز، کورس اور سیمینارز کو آئندہ ہفتے س...
چینی حکومت نے اہم صنعتی اداروں کو ووہان میں کام  شروع کرنے کی اجازت دے دی

چینی حکومت نے اہم صنعتی اداروں کو ووہان میں کام شروع کرنے کی اجازت دے دی

news, Urdu
چینی حکومت نے اہم صنعتی اداروں کو ووہان میں کاروباری سرگرمیاں دوبارہ شروع کرنے کی اجازت دے دی ہے۔واضح رہے کہ کرونا وائرس کی ہلاکت خیزیوں کے باعث چینی حکومت نے ملک کے وسطی شہر ووہان میں اہم صنعتوں کو کام کرنے سے روخ دیا تھا ۔اب جبکہ مقامی سطح پر کرونا وائرس پر کافی حد تک کنٹرول حاصل کر لیا گیا ہے تو چینی حکومت نےصنعتیں کھولنے کی اجازت دے دی ہے۔ صوبہ ہوبائی کے حکام کے مطابق صوبائی دارالحکومت ووہان سمیت اس صوبے میں روز مرہ استعمال کی اشیاء اور میڈیکل سپلائی تیار کرنے والے ادارے اور پبلک ٹرانسپورٹ دوبارہ سے کام شروع کر سکتے ہیں۔ اس کے علاوہ ملکی یا بین الاقوامی سطح پر اہم مصنوعات تیار کرنے والی صنعتیں بھی اجازت نامہ حاصل کر کے کام کا آغاز کر سکتی ہیں۔ ووہان شہر میں ہی پہلی بار کورونا وائرس سامنے آیا تھا۔...
سلامتی کونسل نے امریکہ طالبان امن معاہدے کی توثیق کر دی

سلامتی کونسل نے امریکہ طالبان امن معاہدے کی توثیق کر دی

news, Urdu
اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے امریکہ اور افغان طالبان کے درمیان قطر میں ہونے والے امن معاہدے کی توثیق کر دی ہے۔ یاد رہے کہ امریکہ نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل سے امن معاہدے کی توثیق کے لیے قرارداد جمع کرائی تھی جسے متفقہ طور پر منظور کر لیا گیا ہے۔قرارداد میں امن معاہدے کو کامیاب بنانے کے لیے افغان متحارب گروپوں کے عزم اور جامع سیز فائر کے اقدامات کو سراہتے ہوئے اس قرارداد میں امن عمل یقینی بنانے کے لیے انٹرا افغان مذاکرات پر بھی زور دیا گیا ہے۔ یاد رہے کہ افغانستان میں امریکی فوج کے ترجمان نے بھی اس بات کی تصدیق کر دی ہے کہ افغانستان سے امریکی فوج کے انخلاء کا آغاز ہو گیا ہے۔ اس سے پہلےافغان صدر اشرف غنی نے طالبان قیدیوں کی رہائی سے انکار کر دیا تھا جبکہ تازہ ترین اطلاعات کے مطابق اب صدر غنی نے 1500 طالبان قیدیوں کی رہائی کے پروانے پر دستخط کر دیئے ہیں۔واضح رہے کہ افغان طالبان نے...
کورونا وائرس ; جرمنی میں کساد بازاری کا خدشہ۔ جرمن ماہر اقتصادیات

کورونا وائرس ; جرمنی میں کساد بازاری کا خدشہ۔ جرمن ماہر اقتصادیات

news, Urdu
کورونا وائرس کے باعث جرمنی میں کسادبازاری کا خدشہ پیدا ہو گیا ہےاور یہ وائرس عالمی سطح پربھی معاشی بحران کا سبب ہو سکتا ہے ۔ جرمن ماہر اقتصادیات اور انسٹیٹیوٹ فار اکنامک ریسرچ کے سربراہ کلینز فوئسٹ نے کہا ہے کہ کورونا وائرس کے باعث عالمی تجارت اور مالیاتی منصوبے مندی کا شکار ہیں جس کا اثر جرمن معیشت پر براہ راست پڑ رہا ہے۔کرونا وائرس سے پیدا ہونے والی یہ صورت حال جرمنی میں کسادبازاری کا باعث بن سکتی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس وائرس کی وجہ سے عالمی سطح پر معاشی بحران بھی پیدا ہو سکتا ہے۔ منگل کے روز جرمن نشریاتی ادارے ایس ڈبلیو آر سے بات چیت میں ان کا کہنا تھا کہ جرمن حکومت نے کورونا وائرس سے نمٹنے کے لیے درست اقدامات کیے، مگر اس سلسلے میں مزید اقدامات کی ضرورت ہے۔...
اٹلی کے آرمی چیف بھی کورونا وائرس میں مبتلا

اٹلی کے آرمی چیف بھی کورونا وائرس میں مبتلا

news, Urdu
اٹلی کے چیف آف آرمی اسٹاف سیلواتور فرینہ میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی ہے جس کے بعد انہیں قرنطینہ میں رکھ دیا گیا ہے۔آرمی چیف کو اس وقت تک قرنطینہ میں رکھا جائے گا جب تک وہ صحتیاب نہیں ہو جاتے۔ خیال رہے کہ اٹلی کے آرمی چیف میں وائرس کی تشخیص ہونے کے بعد جنرل فیڈیریکو بوناٹو کو قائم مقام آرمی چیف کے عہدے پرتعینات کر دیا گیا ہے ۔ واضح رہے کہ اٹلی میں کورونا وائرس سے خطرناک صورت حال پیدا ہوتی جا رہی ہےجہاں مہلک وائرس تیزی سے پھیل رہا ہے۔گزشتہ روز مہلک وائرس نے 133 افراد کی جان لے لی تھی ۔غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق اٹلی میںکرونا سے ہلاک ہونے والوں کی مجموعی تعداد 366 تک جاپہنچی ہے۔حکامکے مطابق 1492 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے جس کے بعد متاثرہ مریضوں کی تعداد 7375 ہو گئی ہے۔ اس خطرناک صورتحال کے بعد اطالوی حکومت نے کورونا وائرس کا پھیلاؤ روکنے کے لیے شمالی اٹلی اور د...
سعودی عرب میں بغاوت کے الزام میں مزید 20 شہزادے گرفتار: عرب میڈیا

سعودی عرب میں بغاوت کے الزام میں مزید 20 شہزادے گرفتار: عرب میڈیا

news, Urdu
سعودی عرب میں شاہی خاندان کے تین سینئر اراکین کی گرفتاری کے بعد مزید 20 شہزادوں کو گرفتار کر لیا گیا ہے ۔ عرب میڈیا سے ملنے والی تفصیلات کے مطابق گذشتہ روز فرمانروا شاہ سلمان کے بھائی شہزادہ احمد بن عبدالعزیز کو اپنے بھتیجے ولی عہد محمد بن سلمان کے خلاف بغاوت کی سازش کے الزام میں گرفتار کیا گیا جس کے بعد سازش کا حصہ بننے کے الزام میں مزید 20 شہزادوں کو گرفتا کرلیا گیا ہے۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق ولی عہد محمد بن سلمان کی جانب سے گرفتار افراد پر بغاوت کے لیے امریکیوں سمیت دیگر بیرونی قوتوں سے رابطوں کا الزام عائد کیا گیا ہے۔ بتایا گیاہےکہ سعودی فرمانروا شاہ سلمان نے گرفتاریوں کے وارنٹ پر خود دستخط کیے۔...

Contact Us