Shadow
سرخیاں
بحرانی صورتحال: مغربی رہنما اپنے عوام سے مزید قربانیاں طلب کر رہے ہیں۔ایران جنگ ‘امریکی سلطنت کا خاتمہ’ ہے – ٹکر کارلسنبرطانوی شاہی بحریہ میں نشے اور جنسی زیادتیوں کے واقعات کا انکشاف، ترجمان کا تبصرے سے انکار، تحقیقات کی یقین دہانیتیونسی شہری رضا بن صالح الیزیدی کسی مقدمے کے بغیر 24 برس بعد گوانتانوموبے جیل سے آزادمغربی طرز کی ترقی اور لبرل نظریے نے دنیا کو افراتفری، جنگوں اور بےامنی کے سوا کچھ نہیں دیا، رواں سال دنیا سے اس نظریے کا خاتمہ ہو جائے گا: ہنگری وزیراعظمامریکی جامعات میں صیہونی مظالم کے خلاف مظاہروں میں تیزی، سینکڑوں طلبہ، طالبات و پروفیسران جیل میں بندپولینڈ: یوکرینی گندم کی درآمد پر کسانوں کا احتجاج، سرحد بند کر دیخود کشی کے لیے آن لائن سہولت، بین الاقوامی نیٹ ورک ملوث، صرف برطانیہ میں 130 افراد کی موت، چشم کشا انکشافاتپوپ فرانسس کی یک صنف سماج کے نظریہ پر سخت تنقید، دور جدید کا بدترین نظریہ قرار دے دیاصدر ایردوعان کا اقوام متحدہ جنرل اسمبلی میں رنگ برنگے بینروں پر اعتراض، ہم جنس پرستی سے مشابہہ قرار دے دیا، معاملہ سیکرٹری جنرل کے سامنے اٹھانے کا عندیا

Urdu

Translated Posts

الشباب کے جنگجوؤں کا کینیا میں امریکی فوجی اڈے سمبا پر حملہ

الشباب کے جنگجوؤں کا کینیا میں امریکی فوجی اڈے سمبا پر حملہ

news, Urdu
الشباب کے جنگجوؤں نے کینیا میں امریکی فوجی اڈے پر حملہ کیا جسے ناکام بنا دیا گیا ہے ۔ تفصیلات کے مطابق کینیا کے ایک حکومتی عہدیدار نے کہا ہے کہ صومالی عسکری تنظیم الشباب کے جنگجوؤں کی جانب سے لامو خطے میں واقع امریکہ اور کینیا کی فوجوں کے مشترکہ طور پر زیراستعمال فوجی اڈے پر حملہ ناکام بنا دیا گیا ہے۔ لامو خطے کے کمشنر اروگو ماچاریا کے مطابق اس فوجی اڈے پر حملہ ہوا تھا تاہم حملہ آوروں کو پسپا کر دیا گیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ کیمپ سِمبا نامی فوجی اڈے پر ہوئے اس حملے کے بعد آس پاس کے علاقے میں سکیورٹی آپریشن جاری ہے۔ انہوں نے البتہ یہ نہیں بتایا کہ اس واقعے میں مجموعی طور پر کتنے افراد ہلاک اور زخمی ہوئے ہیں۔ دہشت گرد تنظیم القاعدہ سے وابستہ صومالی عسکری گروپ الشباب نے اس حملے کی ذمہ داری قبول کی ہے اور دعویٰ کیا ہے کہ اس حملے میں امریکہ اور کینیا کے متعدد فوجی ہلاک اور زخمی ہوئے ہیں...
پانچ جنوری سلامتی کونسل کو کشمیر سے متعلق قرارداد پر عملدرآمد کی یاد دہانی کا دن

پانچ جنوری سلامتی کونسل کو کشمیر سے متعلق قرارداد پر عملدرآمد کی یاد دہانی کا دن

news, Urdu
کنٹرول لائن کے دونوں جانب اور دنیا بھر میں کشمیری آج یوم حق خود ارادیت منا رہے ہیں۔ بھارتی مقبوضہ کشمیر کےعوام اوردنیا بھر میں موجود کشمیری پانچ جنوری کو اس عزم کا اعادہ کرتے ہیں کہ بھارتی تسلط سے آزادی حاصل کرنے تک ان کی جدوجہد جاری رہے گی۔ واضح رہے کہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے 1949 میں آج ہی کے روز ایک قرارداد منظور کی تھی جس کے مطابق کشمیریوں کو یہ حق دیا گیا تھا کہ وہ اپنی مرضی کے مطابق اپنے مستقبل کا فیصلہ کر سکتے ہیں۔اس دن کی یاد میں دنیا بھر میں کشمیری ہر سال 5 جنوری کو یوم حق خود ارادیت مناتے ہیں۔ دوسری طرف بھارت مسلسل حیلہ سازیوں کے ذریعے نہ صرف کشمیریوں کے اس حق کودبائے ہوئے ہے بلکہ ظلم اور جبر کا بازار بھی گرم کیے ہوئے ہے۔آرٹیکل 370 کو ختم کرکے بھارت نے کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کر دی ہے اور کشمیریوں کے حق خود ارادیت کو بھی ختم کرنے کی کوشش کر رہا ہے ۔ یوم حق خ...
ایران خطرے میں پڑ جانے والے اہم ایٹمی معاہدے کی پاسداری کرے۔ فرانسیسی وزیر خارجہ

ایران خطرے میں پڑ جانے والے اہم ایٹمی معاہدے کی پاسداری کرے۔ فرانسیسی وزیر خارجہ

news, Urdu
فرانس کے وزیر خارجہ ژاں یو لی ڈریان نے کہا ہے کہ انہوں نے امریکہ اور ایران کے درمیان موجود کشیدگی کےمعاملے پر چین اور جرمنی کے وزرائے خارجہ سے بات کی ہے اور انہیں امید ہے کہ امریکہ اور ایران کشیدگی میں اضافے سے گریز کریں گے اپنے ایک بیان میں فرانسیسی وزیر خارجہ نے کہا کہ’فرانس کشیدگی میں کمی کے بنیادی مقصد اور ویانا ایٹمی معاہدے کے برقرار رہنے کے معاملے میں جرمنی سے مکمل اتفاق کرتا ہے۔ انہوں نے مزیدکہا کہ ہم چین کے ساتھ خاص طور پرمتفق ہیں کہ ایران پر زور دیا جائے کہ وہ ایٹمی معاہدے کی کوئی خلاف ورزی نہ کرے۔ یاد رہے کہ 2015 میں اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے مستقل ارکان برطانیہ، فرانس، چین، روس، جرمنی اور امریکہ نے ایران کے ساتھ ایٹمی معاہدہ کیا تھا جس کے تحت طے پایا تھا کہ ایران ایٹمی ہتھیار نہیں بنائے گا اور اس کے بدلے میں اسے امریکی پابندی کی وجہ سے درپیش مشکلات سےنمٹنے میں مدد دی...
امریکہ 52 اہم ایرانی مقامات کو نشانہ بنانے کے لیے تیار ہے

امریکہ 52 اہم ایرانی مقامات کو نشانہ بنانے کے لیے تیار ہے

news, Urdu
امریکی صدر ٹرمپ نے ٹوئٹر پر ایران کودھمکی دیے ہوئے کہا ہے کہ اگردنیا میں کہیں بھی امریکی فوجیوں یا تنصیبات پر حملے کیےگئے تو وہ اس کا نہایت تیزی سے اور سخت جواب دیتے ہوئے ایران میں 52 مقامات کو نشانہ بنائیں گے۔ یاد رہے کہ ایرانی القدس فورس کے کمانڈر قاسم سلیمانی کی ہلاکت کے بعد تہران کے ساتھ ممکنہ کشیدگی کے تناظر میں صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک ٹویٹ میں جمعے کو فضائی کارروائی میں جنرل سلیمانی کو ہلاک کرنے کا دفاع کرتے ہوئے کہا کہ 52 کا ہندسہ 1979 میں تہران میں امریکی سفارت خانے میں ایک سال تک یرغمال بنائے گئے امریکیوں کی نمائندگی کرتا ہے۔ امریکی صدر کا مزید کہنا تھا کہ ’امریکہ کے نشانے پر ایران کے اعلیٰ سطحی اور نہایت اہم مقامات ہیں، جو اس کے لیے ثقافتی اہمیت رکھتے ہیں۔ ایران خود بھی ہمارے نشانے پر ہے۔ ہمارا جواب انتہائی تیزی سے اور سخت ہو گا۔ امریکہ اب مزید خطرہ مول نہیں لے گا۔‘ اے ای...
جرمن حکومت عراق سے فوجی دستے واپس بلا لے۔ سربراہ گرین پارٹی انالینا بیربوک

جرمن حکومت عراق سے فوجی دستے واپس بلا لے۔ سربراہ گرین پارٹی انالینا بیربوک

news, Urdu
جرمنی کی گرین پارٹی کی سربراہ انالینا بیربوک نے کہا ہے کہ جرمن حکومت کو عراق سے تمام فوجی دستے واپس بلا لینا چاہیيں۔ انہوں نے کہا کہ عراق میں ایرانی جنرل کی ہلاکت کے بعد صورت حال تیزی سے تبدیل ہوئی ہے اور امریکا اور ایران کے درمیان کشیدگی میں ڈرامائی اضافہ ہوا ہے۔ انالینا بیربوک کا کہنا ہے کہ ایسی صورت حال میں عراق میں تعینات جرمن فوجیوں کی سلامتی خطرے میں پڑ سکتی ہے اور ایسے میں عراق میں فوجیوں کی موجودگی ایک ’غیرذمہ دارانہ عمل‘ ہو گا۔ واضح رہے کہ جرمنی کے 27 فوجی ماہرین تاجی کے علاقے میں تعینات ہیں، جب کہ دیگر پانچ عراقی دارالحکومت میں ہیں، اس کے علاوہ نوے جرمن فوجی شمالی عراق میں کرد فورسز کی تربیت میں معاونت فراہم کر رہے ہیں۔...
بھارت میں شہریت کے متنازع ترمیمی ایکٹ کے خلاف احتجاج کا سلسلہ جاری

بھارت میں شہریت کے متنازع ترمیمی ایکٹ کے خلاف احتجاج کا سلسلہ جاری

news, Urdu
بھارت میں شہریت کے متنازع ترمیمی ایکٹ (سی اے اے) کے خلاف احتجاج کا سلسلہ جاری ہے،جنوبی شہر حیدرآباد میں ہفتے کے روز ہزاروں افراد نے مظاہرہ کیا ہے اور وزیراعظم نریندر مودی کے خلاف سخت نعرے بازی کی ہے۔حیدر آباد میں اس مظاہرے کا اہتمام مسلم اور سول سوسائٹی کی تنظیموں کے اتحاد نے کیا تھا اور اس کو ملین مارچ کا نام دیا تھا۔واضح رہے کہ حیدرآباد کی قریباً ستر لاکھ آبادی میں سے چالیس فی صد سے زیادہ مسلمان ہیں۔ اس احتجاجی مظاہرے میں شرکت کے لیے لوگوں کی سہ پہر کے بعد بھی آمد جاری تھی جبکہ پولیس کا کہنا تھا کہ شہریوں کو متنازع قانون کے خلاف مارچ کی اجازت نہیں دی جائے گی اور پولیس نے صرف ایک ہزار افراد کے اجتماع کی اجازت دی تھی۔مظاہرین نے پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے جن پر شہریت کے متنازع قانون کی فوری تنسیخ کا مطالبہ کیا گیا تھا۔ بعض پر یہ لکھا تھا کہ ’’بھارت کا واحد مذہب سیکولرازم‘‘ ہے۔عینی شاہدین کا ...
یونان ، اسرائیل اور قبرص کا ایسٹ میڈ گیس پائپ لائن کا معاہدہ ۔ترکی سخت ناراض

یونان ، اسرائیل اور قبرص کا ایسٹ میڈ گیس پائپ لائن کا معاہدہ ۔ترکی سخت ناراض

news, Urdu
قبرص ، یونان اور اسرائیل نے مشرقی بحیرہ روم اور یورپ کے مابین قدرتی گیس پائپ لائن کی تعمیر کے معاہدے پر دستخط کیے ہیں ، جس سے ترکی کا راستہ کشیدہ ہو گا اور یہ تینوں ممالک توانائی سے مالا مال خطے میں قدم جمائیں گے۔ جمعرات کو اس معاہدے پر دستخط کرنے والے فریقین کے اتفاق رائے کے بعد ترکی کی وزارت خارجہ نے معاہدے کے خلاف احتجاج کرنے میں وقت ضائع کیا . ایتھنز میں دستخطوں کی تقریب کے فورا بعد ہی 7 بلین ڈالر کے منصوبے کی تباہی کے لیے ایک سخت بیان جاری کیا۔ وزارت نے کہا کہ "ایسا کوئی بھی منصوبہ جس کا مقصد مشرقی بحیرہ روم میں سب سے طویل ساحلی پٹی کے ساتھ ترکی کو نظر انداز کرنا ہے اور قبرص جزیرے کے قدرتی وسائل پر مساوی حقوق حاصل کرنے والے ترک قبرص کو نظرانداز کرنا ہے وہ کامیاب نہیں ہوگا۔" یہ خطے میں بیکار اقدامات کی نئی مثال ہے جو ہمارے ملک کو اس معاہدے سےخارج کرنے کی کوشش کی گئی ہے۔ واضح ر...
امریکہ ایران کشیدگی کے باعث عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں اضافہ ہو گیا

امریکہ ایران کشیدگی کے باعث عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں اضافہ ہو گیا

news, Urdu
گذشتہ روز ایرانی پاسدارانِ انقلاب کی القدس فورس کے سربراہ میجرجنرل قاسم سلیمانی عراق میں امریکی راکٹ حملے میں جاں بحق ہوگئے تھے جس کے بعد پیدا ہونے والی کشیدگی سے نہ صرف عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتوں میں اضافہ ہوا بلکہ ایشیا میں اسٹاک مارکیٹ میں بھی ملا جلا رجحان دیکھا گیا۔  خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق لندن میں خام تیل کی قیمت 2 اعشاریہ 14 ڈالرز اضافے کے بعد 68.39 ڈالرز فی بیرل ہوگئی ہے۔  نیویارک مرکنٹائیل ایکسچینج میں الیکٹرانک ٹریڈنگ میں بینچ مارک یو ایس کروڈ 1 اعشاریہ 87 ڈالر اضافے کے ساتھ 63.05 ڈالر فی بیرل ہوگیا جو کُل 12 سینٹس کمی کے ساتھ 61.18 ڈالر پر بند ہوا۔ دریں اثناء یو ایس ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ (ڈبیو ٹی آئی) میں خام تیل 1 اعشاریہ 68 ڈالر یا 2 اعشاریہ 8 فیصد اضافے کے ساتھ 62.86 ڈالر فی بیرل تک ہو گیا جو یکم مئی کے بعد سب سے زیادہ اضافہ ہے۔...
امریکی جہاں کہیں بھی ایران کی پہنچ میں ہوئے،انھیں سزا دی جائے گی:کمانڈر سپاہِ پاسداران غلام علی ابو حمزہ

امریکی جہاں کہیں بھی ایران کی پہنچ میں ہوئے،انھیں سزا دی جائے گی:کمانڈر سپاہِ پاسداران غلام علی ابو حمزہ

news, Urdu
سپاہِ پاسداران انقلاب کے کمانڈرغلام علی ابو حمزہ نے کہا ہے کہ ایران کی القدس فورس کے کمانڈر میجر جنرل قاسم سلیمانی کی ہلاکت کے ردعمل میں امریکی جہاں کہیں بھی ایران کی پہنچ میں ہوئے ،انھیں سزا دی جائے گی۔ امریکیوں پر حملوں کی یہ دھمکی ایران کے جنوبی صوبہ کرمان میں سپاہِ پاسداران انقلاب کے کمانڈر غلام علی ابو حمزہ نے دی ہے۔اس کے بعد خلیج میں بحری جہازوں پر حملوں کا امکان بڑھ گیا ہے۔ ایران کی نیم سرکاری خبررساں ایجنسی تسنیم کے مطابق کمانڈر غلام علی ابو حمزہ نے کہا ہے کہ ’’ایران امریکہ سے میجر جنرل قاسم سلیمانی کی موت کا بدلہ لینے کا حق محفوظ رکھتا ہے۔‘‘انھوں نے مزید کہا کہ ’’آبنائے ہُرمز مغرب اورامریکہ کے جنگی بحری جہازوں اور ڈسٹرائیر کے لیے بڑی اہمیت کی حامل ہے۔ایران نے عرصہ پہلے خطے میں امریکہ کے اہم اہداف کی نشان دہی کر لی تھی۔اس وقت خطے میں امریکہ کے پینتیس اہداف اور تل ابیب ہماری پ...
سلیمانی کی ہلاکت پر یورپ امریکہ کے لیےمددگار ثابت نہیں ہوا۔ مائیک پومپیو

سلیمانی کی ہلاکت پر یورپ امریکہ کے لیےمددگار ثابت نہیں ہوا۔ مائیک پومپیو

news, Urdu
امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے کہا ہے کہ ایرانی فوجی کمانڈر قاسم سلیمانی کی عراق میں ہلاکت کے معاملے میں یورپی اتحادیوں نے امریکہ کی اتنی مدد نہیں کی، جتنی ان سے توقع کی جا رہی تھی۔ جبکہ ریاض کی جانب سے ’ٹھوس حمایت‘ پر امریکی وزیر خارجہ ٓنے اظہار تشکرکیا۔ اس واقعے کے بعد امریکی وزیر خارجہ نے دنیا کے مختلف ممالک کے حکام سے بات کی۔ ایک امریکی نشریاتی ادارے سے بات چیت میں امریکی وزیر خارجہ پومپیو نے کہا کہ انہوں نے گزشتہ ڈیڑھ دن کے دوران کئی ممالک کے رہنماؤں سے رابطے کیے اور انہیں بتایا کہ یہ کارروائی کیوں کی گئی۔ پومپیو کا کہنا تھا کہ تمام ممالک کے ساتھ یہ گفتگو بہترین رہی، تاہم یورپی ممالک کی جانب سے جس تعاون کی توقع کی جا رہی تھی، وہ امریکہ کو نہ ملا۔ ادھر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ سلیمانی کی ہلاکت کے احکامات جنگ روکنے کے لیے دیے گئے کیوں کہ قاسم سلیمانی امریکی مفادات ...

Contact Us