خدا کی بے لوث محبت پریقین رکھیں۔ پوپ فرانسس
پاپائے روم پوپ فرانسس نے ویٹی کن سٹی پیٹرز بسیلیکا میں منعقد ہونے والے کرسمس کے موقعے پر ہزاروں افراد کے مجمعے کے شبینہ اجتماع سے خطاب کیا۔ انھوں نے اپنے خطاب میں خدا کی بے لوث محبت پر بھروسہ اور یقین رکھنے کی بات کی۔ پوپ نے اپنی بات پر زور دیتے ہوئے کہا کہ یہ بے لوث محبت برے انسانوں سمیت ہر ایک کے لیے ہے۔
اس موقع پر ہزاروں کیتھولک مسیحی زائرین پیٹرز ڈوم اور پیٹرز اسکوائر پر موجود تھے۔ دوسری جانب اسرائیل میں پوری دنیا سے آئے ہوئے مسیحیوں نے یروشلم سے بیت اللحم تک نکالے گئے ایک مارچ میں حصہ لیا۔ یہ مارچ حضرت عیسیٰ کی جائے پیدائش پر قائم چرچ آف نیٹیوٹی پر ختم ہوا۔...









