Shadow
سرخیاں
بحرانی صورتحال: مغربی رہنما اپنے عوام سے مزید قربانیاں طلب کر رہے ہیں۔ایران جنگ ‘امریکی سلطنت کا خاتمہ’ ہے – ٹکر کارلسنبرطانوی شاہی بحریہ میں نشے اور جنسی زیادتیوں کے واقعات کا انکشاف، ترجمان کا تبصرے سے انکار، تحقیقات کی یقین دہانیتیونسی شہری رضا بن صالح الیزیدی کسی مقدمے کے بغیر 24 برس بعد گوانتانوموبے جیل سے آزادمغربی طرز کی ترقی اور لبرل نظریے نے دنیا کو افراتفری، جنگوں اور بےامنی کے سوا کچھ نہیں دیا، رواں سال دنیا سے اس نظریے کا خاتمہ ہو جائے گا: ہنگری وزیراعظمامریکی جامعات میں صیہونی مظالم کے خلاف مظاہروں میں تیزی، سینکڑوں طلبہ، طالبات و پروفیسران جیل میں بندپولینڈ: یوکرینی گندم کی درآمد پر کسانوں کا احتجاج، سرحد بند کر دیخود کشی کے لیے آن لائن سہولت، بین الاقوامی نیٹ ورک ملوث، صرف برطانیہ میں 130 افراد کی موت، چشم کشا انکشافاتپوپ فرانسس کی یک صنف سماج کے نظریہ پر سخت تنقید، دور جدید کا بدترین نظریہ قرار دے دیاصدر ایردوعان کا اقوام متحدہ جنرل اسمبلی میں رنگ برنگے بینروں پر اعتراض، ہم جنس پرستی سے مشابہہ قرار دے دیا، معاملہ سیکرٹری جنرل کے سامنے اٹھانے کا عندیا

Urdu

Translated Posts

روسی صدر ولادی میر پوتن کا’بیٹیوں‘ سے متعلق سوال کے جواب سے  گریز کیوں؟

روسی صدر ولادی میر پوتن کا’بیٹیوں‘ سے متعلق سوال کے جواب سے گریز کیوں؟

news, Urdu
روس کے صدر ولادی میر پوتن نے سال کے اختتام پر براہ راست نشر کی جانے والی پریس کانفرنس میں اپنی دو بیٹیوں کی مبینہ شناخت کے بارے میں پوچھے گئے سوالات کا جواب دینے سے گریز کیا۔ یہ پریس کانفرنس تمام اہم ریاستی ٹی وی چینلز پر براہ راست نشر کی جا رہی تھی۔ اس پریس کانفرنس میں جب ان سے پوچھا گیا کہ وہ کب ان اطلاعات کی تصدیق کریں گے کہ ان کی دو بیٹیاں جن کی پہچان اور ان کے پیشہ کے بارے میں سرکاری طور پر کچھ نہیں بتایا جاتا اصل میں یکاترینا تیکونوا اور ماریا ورونٹسوا ہیں پوتن نے سوال کا جواب دینے کی بجائے کہا کہ ’آپ نے ایک کاروباری معاملے کے بارے میں بات کی۔ آپ نے ایک خاتون کا ذکر پھر دوسری خاتون کا ذکر کیا۔ آپ نے ان کے ذاتی شیئرز کا ذکر کیا۔ آپ نے ان کے کاروبار کی وسعت کی بات کی۔ لیکن آپ نے سب کچھ نہیں کہا، آپ نے تو صرف کچھ حقائق بیان کیے ۔ آپ ان کے کاروبار کے بارے میں مزید معلومات حاصل ک...
بھارت میں متنازع قانون کےخلاف متعدد ریاستوں میں احتجاج جاری، پولیس فائرنگ سے 3 شہری ہلاک، درجنوں زخمی

بھارت میں متنازع قانون کےخلاف متعدد ریاستوں میں احتجاج جاری، پولیس فائرنگ سے 3 شہری ہلاک، درجنوں زخمی

news, Urdu
بھارت میں متنازع شہریت بل کے خلاف دس ریاستوں میں احتجاج ہوا۔ اس دوران پولیس نے طاقت کا بھرپور استعمال کیا اور فائرنگ کر کے تین شہریوں کو ہلاک اور درجنوں کو زخمی کر دیا۔ مسلمانوں کے ساتھ ساتھ دیگر اقلیتی شہری بھی سیخ پا ہیں۔ اس صورت حال کو آٹھ روز ہو چکے ہیں اور آج بھی صورتحال بے قابو ہے ۔ دہلی، کولکتہ، لکھنؤ، کرناٹک، حیدرآباد، اترپردیش، آسام، بہار ، بنگلور ، پٹنہ اور دیگر شہروں میں ہزاروں شہری احتجاج کے لیے سڑکوں پر نکل آئے۔ بھارتی پولیس نے احتجاج روکنے اور مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے واٹر کینن اور آنسو گیس کے شیل پھینکے۔مختلف ریاستوں میں کرفیو نافذ کر دیا۔ پولیس نے حالات پر قابو پانے کے لیے طاقت کا بھرپور استعمال کیا۔ بارہ سو سے زائد مظاہرین کو گرفتار کر لیا اور انٹرنیٹ اور ایس ایم سروس بند کر دی گئی۔ واضح رہے کہ مظاہروں اور احتجاج پر عائد پابندی کی خلاف ورزی پر حراست میں لیے گ...
آئندہ امریکی انتخابات میں صدارتی امید واروں کی دوڑ۔ 7 ڈیمو کریٹس  کے مابین مباحثہ

آئندہ امریکی انتخابات میں صدارتی امید واروں کی دوڑ۔ 7 ڈیمو کریٹس کے مابین مباحثہ

news, Urdu
نومبر 2020 میں ہونے والے امریکی انتخابات میں ٹرمپ کا مدمقابل کون ہو گا؟ ڈیمو کریٹک پارٹی کا آئندہ صدراتی امیدوار بننے کے لیے 7 ارکان کے درمیان مباحثہ ہوا۔ سابق نائب صدر جو بائیڈن، سینیٹر برنی سینڈر کے ہمراہ دیگرنوجوان اور خواتین امیدواروں کے درمیان ہیلتھ کئیر سے لے کر صدر ٹرمپ کے مواخذے تک اہم قومی مسائل پر خوب بحث ہوئی۔ یہ مباحثہ لاس اینجلس میں امریکی ٹی وی کے نیوز روم میں ہوا جہاں امریکہ میں ڈیموکریٹک صدارتی امیدواربننے کے لیے 7 خواہشمندوں کے درمیان بحث ہوئی جس کے دوران ہیلتھ کیئر اور دیگر مسائل زیربحث آئے۔ اس مباحثے میں سابق نائب صدر جوبائیڈن کو باقی شرکا پر تجربے کی بنا پربرتری حاصل رہی۔ بحث میں انہوں نے کہا کہ وہ صدراتی آفس کے وقار اورسالمیت کو بحال کریں گے۔ سینیٹر برنی سینڈر نے کہا کہ صدر ٹرمپ امریکی تاریخ کی بدعنوان ترین انتظامیہ کو چلا رہے ہیں۔ نوجوان اراکین نے قوی مسائل کے ...
مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی سپاہیوں کا احتجاج کی کوریج کرنیوالے 2 صحافیوں پر تشدد۔ موبائل فون چھین لیے

مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی سپاہیوں کا احتجاج کی کوریج کرنیوالے 2 صحافیوں پر تشدد۔ موبائل فون چھین لیے

news, Urdu
مقبوضہ کشمیر کے علاقے سری نگر میں بھارتی فورسز نے دو صحافیوں کو اس وقت تشدد کا نشانہ بنایا جب وہ طلبہ کے احتجاج کی کوریج کررہے تھے ۔ ایک پولیس اہلکار نے ان کے موبائل فون بھی چھین لیے۔ تشدد کا نشانہ بننے والے صحافی اذان جاوید جب اسلامیہ کالج کے طلبہ کے احتجاج کی کوریج کے لیے پہنچے تواس وقت پولیس سڑک پر چند لڑکوں کو پیٹ رہی تھی۔ صحافیوں نے اپنے موبائل فونز سےتصاویر بنانا شروع کر دیں۔ اچانک پولیس افسر نے آزادی اظہار رائے کے عالمی قوانین کی خلاف ورزی کرتے ہوئے ان سے فون چھین لیا اور باقی پولیس والوں نے انہیں مارنا شروع کر دیا۔ واقعے کے خلاف کشمیر کی صحافتی تنظیموں نے سخت احتجاج کیا اور واقعے میں ملوث اہلکاروں کے خلاف کارروائی کا مطالبہ بھی کیا۔ ...
امریکی ایوان بالا میں خلائی فوج کی تیاری کےلیے دفاعی بل منظور

امریکی ایوان بالا میں خلائی فوج کی تیاری کےلیے دفاعی بل منظور

news, Urdu
امریکی ایوان بالا نے خلائی فوج کی تیاری کے لیے دفاعی بجٹ کی منظوری دے دی ہے۔ امریکی ایوان بالا کی جانب سے منظور ہونے والے دفاعی بجٹ کا تخمینہ 738 ارب ڈالرز  ہے جس کے تحت خلائی فوج تیار کی جائے گی جب کہ افغانستان میں جنگ سے لے کر روس کے خلاف انٹیلی جنس کوششوں کو بڑھانے تک کئی فوجی سرگرمیوں کے لیے مالی اعانت بھی مل سکے گی۔ ایوانِ بالا کی جانب سے منظور ہونے والے دفاعی بجٹ میں  فوجیوں کی تنخواہوں میں 3.1 فیصد اضافہ کیا گیا ہے جب کہ تمام وفاقی ملازمین کے لیے پہلی بار چھٹیوں  پر معاوضہ دینے کا فیصلہ بھی کیا گیا ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ روس جرمنی گیس پائپ لائن کی تعمیر پر پابندیاں عائد کرنے کی بھی منظوری دے دی ہے۔...
پاکستان کے سابق صدرپرویز مشرف  کو خصوصی عدالت نےسنگین غداری کیس میں سزائے موت سنا دی

پاکستان کے سابق صدرپرویز مشرف کو خصوصی عدالت نےسنگین غداری کیس میں سزائے موت سنا دی

news, Urdu
اسلام آباد کی خصوصی عدالت نے پاکستان کے سابق صدر جنرل پرویز مشرف کو سنگین غداری کیس میں سزائے موت کا حکم سنا دیا۔ مختصر فیصلے میں کہا گیا کہ پرویز مشرف نے 3 نومبر 2007 کو آئین پامال کیا اور ان پر آئین کے آرٹیکل 6  کو توڑنے کا جرم ثابت ہوتا ہے۔ چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ اور خصوصی عدالت کے سربراہ جسٹس وقار سیٹھ کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ نے سابق صدر پرویز مشرف کے خلاف سنگین غداری کیس کی سماعت کی اورجسٹس سیٹھ وقار نے چار سطروں پر مشتمل مختصر فیصلہ پڑھ کر سنایا۔ تین رکنی بینچ میں سے دو ججز نے سزائے موت کے فیصلے کی حمایت کی جب کہ ایک جج نذر محمد اکبر نے فیصلے سے اختلاف کیا ہے۔ ماہرین قانون کا کہنا ہے کہ اس فیصلے کے خلاف اپیل صرف سپریم کورٹ میں اور تیس دن کے اندر اندردائر کی جا سکتی ہے جب کہ اپیل دائر کرنے کے لیے پرویز مشرف کا موجود ہونا ضروری ہے۔ واضح رہے کہ سابق حکمران جماعت پاکستان مسل...
بھارت جمہوری اقدار کو مدنظر رکھتے ہوئے مذہبی اقلیتوں کے حقوق کا تحفظ کرے: امریکہ

بھارت جمہوری اقدار کو مدنظر رکھتے ہوئے مذہبی اقلیتوں کے حقوق کا تحفظ کرے: امریکہ

news, Urdu
امریکی محکمہ خارجہ کی جانب سے جاری کیے گئے بیان میں ترجمان مورگن آرٹیگس نے کہا ہے کہ امریکہ کی  بھارت میں شہریت ترمیمی ایکٹ سے متعلق حالات پر گہری نظر ہے ۔ ہم تمام  تر پیش رفت کو قریب سے دیکھ رہے ہیں۔ ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا تھا کہ مذہبی آزادی اوریکساں سلوک جمہوریت کے بنیادی اصول ہیں اس لیے بھارت آئین اور جمہوری اقدار کو مدنظر رکھتے ہوئے مذہبی اقلیتوں کے حقوق کا تحفظ کرے اور مظاہرین کے پُرامن احتجاج کے حق کا تحفظ اور احترام کیا جائے ۔ بھارتی مظاہرین سے بھی تشدد سے دور رہنے کی درخواست کی ہے۔  شہریت کے متنازع قانون کے خلاف بھارت کی مختلف ریاستوں اور شہروں میں مظاہرے جاری ہیں جب کہ پولیس کی جانب کریک ڈاؤن اور دہلی کی جامعہ ملیہ اسلامیہ میں طلبہ پر تشدد کے بعد صورتحال تشویشناک ہے۔ واضح رہے کہ چند دن پہلے بھارتی پارلیمنٹ کے ایوانِ زیریں میں وزیرِ داخلہ امیت شاہ کی جان...
دنیا بھر میں پاکستان مخالف پروپیگنڈا کرنے والا بھارتی نیٹ ورک بے نقاب

دنیا بھر میں پاکستان مخالف پروپیگنڈا کرنے والا بھارتی نیٹ ورک بے نقاب

news, Urdu
یورپی یونین کے ایک تحقیقاتی ادارے نے سیکڑوں ایسی ویب سائٹس اور جعلی تنظیموں کے نیٹ ورک کی نشاندہی کی ہے جو یورپ میں پاکستان کے خلاف پروپیگنڈا میں ملوث ہیں۔ برسلز میں کام کرنے والی این جی او ای یو ڈس انفو لیب کی رپورٹ کے مطابق یہ نیٹ ورک 65 ملکوں میں 265 ویب سائٹس کے ذریعے پرانے اور غیر فعال یا جعلی ناموں کے اخبارات سے بے بنیاد خبریں پھیلاتی ہیں۔ ای یو ڈس انفو لیب کی تفصیلی تحقیقاتی رپورٹ بتایا گیا ہے کہ ان تنظیموں کا تعلق بھارت کے غیر معروف کاروباری ادارے سری واستوا گروپ سے جاملتا ہے جو کہ یورپ میں پاکستان مخالف پروگرام منعقد کر کے پاکستان مخالف پروپیگنڈا پھیلاتی ہیں۔ ای یو ڈس انفو لیب کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر الیگزینڈر الافلیب نے بی بی سی کو بتایا ہے کہ جعلی میڈیا ہاؤسز کے جعلی این جی اوز کا ہونا پریشان کن ہے کیوں کہ یہ آن لائن اور گراس روٹ لیول پر انہیں اس مقصد کے لیے مدد فراہم ...
روس اور چین کو ملانے والا پہلا ریلوے پل تجارت کو نئی بلندیوں پر لے جائے گا

روس اور چین کو ملانے والا پہلا ریلوے پل تجارت کو نئی بلندیوں پر لے جائے گا

news, Urdu
،طویل مدت کے انتظار کے بعد بالآخر روس اور چین کے درمیان چلنے والی ریلوے لائن کے پل کی تعمیر اگلے سال کے آخر تک ختم ہوجائے گی۔ اس پل پر کام کا آغاز ابتدائی طور پر 2020 کے پہلے نصف میں مکمل ہونا تھا لیکن مشکلات کی وجہ سے ابتدائی منصوبے کو دوبارہ ڈیزائن کرنا پڑا۔ مشرق بعید کی فیڈرل ڈسٹرکٹ میں روسی صدر کے مندوب ، یوری ٹروتنیف کے مطابق ہمیں ایک نیا پروجیکٹ شروع کرنا پڑے گا ، کیونکہ جہاں ہماری (روسی) جانب پل تعمیر ہورہا ہے ، اور ستون پہلے ہی نصب ہیں ، وہاں دریا اس پیمائش سے کہیں زیادہ گہرا ہے جو پل کے ڈیزائن کی لیے ضروری تھی۔ ٹروتنیف نے پیر کو صحافیوں کو بتایا کہ منصوبے کو معروضی طور پر تبدیل کرنے کی ضرورت ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ اضافی وفاقی بجٹ فنڈز کی ڈیمانڈ کیے بغیر منصوبے میں تبدیلیاں لائی جائیں گی ۔ روس کے مشرق وسطیٰ کو چین کے شمالی صوبے ہیلونگ جیانگ سے جوڑنے والی 2،209 م...
ٹرمپ کے مواخذے کے لیے ایوانِ نمائندگان میں رائےشماری اسی ہفتے ہو گی

ٹرمپ کے مواخذے کے لیے ایوانِ نمائندگان میں رائےشماری اسی ہفتے ہو گی

news, Urdu
امریکی کانگریس کے ایوانِ نمائندگان میں صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے مواخذے سے متعلق قرارداد پر ووٹنگ رواں ہفتے ہو گی۔ ایوان کی عدالتی کمیٹی نے جمعہ تیرہ دسمبر کو صدارتی مواخذے کے لیے الزامات سے متعلق دو شقوں کی منظوری دے دی تھی۔ ان میں ایک کا تعلق اختیارات کے ناجائز استعمال اور دوسرے کا کانگریس کے امور میں مداخلت سے ہے۔ ایوان نمائندگان میں یہ رائے شماری بدھ اٹھارہ دسمبر کو ہو سکتی ہے۔ منظوری کی صورت میں امریکی سینیٹ میں اس قرارداد پر بحث اگلے برس کے اوائل میں ممکن ہو سکے گی۔ ادھر صدر ٹرمپ اپنے خلاف مواخذے کے اس عمل کو غیر ضروری اور ’وِچ ہنٹ‘ قرار دیتے ہیں۔ جبکہ ری پبلکن پارٹی کے اراکین کانگریس ٹرمپ کے اس موقف کے حامی ہیں۔...

Contact Us